Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کے درمیان میچ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےنیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار ہےبھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اہلیہ انوشکا شرما کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےنیوزی لینڈ کے فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئےشوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیاانوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ لازمی جیتیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    کیویز اور بھارت کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ

    کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

    گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    کتاب، بارش اور پلاؤ،لفظوں میں بسی ایک شام.تحریر:رضوانہ چغتائی

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

  • دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا اور بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے 18 پلیئرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کئے گئے جہاں ان کی پی سی بی آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے۔پی سی بی نے ٹیم میں شامل نان پرفارمرز کو نیوزی لینڈ سیریز میں ریسٹ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔نیشنل اکیڈمی طلب کئے گئے پلیئرز کی آفیشلز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ قومی کرکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ سے آج ملاقات ہوئی تو انہوں نے فٹنس اور پرفارمنس پر بات کی، آج جو کھلاڑی یہاں آئے ہیں ان کو 4 ہفتے کے کیمپ میں بلایا جائے گا۔قومی کرکٹر خواجہ نافع نے بتایا کہ لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کھلاڑی آتے ہیں، موقع ملا تو پاور ہٹنگ کا گیپ ٹیم سے پوار کرنے کی کوشش کروں گا۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کے پرفارمرز کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے۔ملاقات کرنے والوں میں حیدر علی، معاذ صداقت ، محمد سلیمان،خواجہ نافع،سعد مسعود، مبصر خان، فیصل اکرم ،مرزاطاہر بیگ،علی رضا،قاسم اکرم سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 18 کھلاڑیوں میں سے5سے6 کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسکواڈ کا اعلان 3سے 4روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستانی فضا میں اپنائیت،احوال ادبی محفل کا،تحریر : سیدہ عطرت بتول نقوی

    شہید ابن شہید، مولانا حامد الحق،امت مسلمہ پھر سے یتیم،تحریر:عائشہ ندیم

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

  • رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

  • پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

    پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگرمیچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    مائیکروسافٹ نےسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

    رمضان کا آغاز، شہریوں کا بازاروں کا رخ، قیمتیں بڑھ گئیں

    دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، حملہ آور کی تصویر جاری،انعام کا اعلان

  • چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا  انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا،انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔

    باغی ٹی وی : انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔

    اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی ، وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں، جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

    دوسری جانب بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا، سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپئن اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے

  • آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    افغانستان نے چیمپئزٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

    صدیق اللہ85رنز بنا کر نمایاں رہے،ابراہیم زدران22،حشمت اللہ شاہدی20 رنز بنا سکے،راشد خان 19اوررحمت شاہ12رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپااوراسپینسر جانسن نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ بین ڈوار شیئس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

  • چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

    جوز بٹلرنےاعلان کیا کہ وہ کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلینڈ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے پہلے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد کل کے میچ کے نتائج سے قطع نظر چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔بٹلر نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے جا رہا ہوں۔یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے،بٹلر کے نائب کپتان ہیری بروک ان کی جگہ لینے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • پی ایس ایل کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل کا شیڈول جاری کر دیا گیا،ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • سینئر کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت

    سینئر کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی کرکٹرز کی حالیہ کارکردگی سے سخت ناخوش ہیں اور اس وجہ سے بعض کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں جگہ سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جانے والی وائٹ بال سیریز ہے، جس میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ یہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، لیکن اس دوران کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے سخت ناراضگی کا سامنا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی بنا پر سیریز سے دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ انہیں ڈراپ ہونے کے لیبل سے بچایا جا سکے۔ بعض کھلاڑیوں کے بارے میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ کے دورے سے خود کو باہر کر سکتے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی پر مزید سوالات نہ اٹھیں۔خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کے نام ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ڈراپ کیے جانے کی بازگشت سنی جا رہی ہے۔ ان کھلاڑیوں کی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی خاصی مایوس کن رہی تھی، اور اسی وجہ سے ان کے بارے میں شکوک و شبہات کا سامنا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس دوران پاکستان کی ٹیم نے ان دونوں میچز میں اپنی ناقص کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ کو مایوس کیا ہے۔اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کون سے کھلاڑی اگلے دورے کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن یہ واضح ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور بورڈ میں اس حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔