Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید  کو جوکر قرار دیا

    قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر الزامات لگا تے ہوئے انہیں جوکر قرار دیا-

    باغی ٹی وی: جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے،عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے ہمارے پیچھے کیمپین کر رہے تھے، وہ ایک جوکر ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے تھے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے تھے،جس کے بعد عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔

    ریگی للمہ میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بچانے کا عزم

    گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

  • آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

    آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

    آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    اشیائے خورد و نوش اور سامان لیکر قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

    ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

    سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ

    امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ

  • ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

    ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

    آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی ہو گئی۔

    بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل کا پہلا نمبر اورپاکستان کے بابر اعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے اینرک کلاسن ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے، بھارتی کپتان روہت شرما 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہونے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہونے سے وہ 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    افغانستان کے ابراہیم زدران نے بڑی چھلانگ مارتے ہوئے 13 درجے ترقی کی اور 10 ویں نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔باؤلرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی 2 درجے ترقی ہونے سے وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، شاہین آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم
    وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

    عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

    وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

  • عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

    عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خود کوچ بننے کے لیے پس پردہ مہم چلا رہے تھے۔

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید واضح طور پر قومی وائٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے پس پردہ مہم چلا رہے تھے کیونکہ وہ خود تینوں فارمیٹ کا کوچ بننا چاہتے تھے۔

    آخر میں جیسن گلیپسی نے عاقب جاوید کا حالیہ بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے انہیں جوکر قرار دے دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اس وقت کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا تھا۔جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

    اس سے قبل، نومبر 2024 میں پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک قومی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔اکتوبر 2024 میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

  • چیمپئنز ٹرافی ،جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں شکست،نیوزی لینڈ فائنل کھیلے گی

    چیمپئنز ٹرافی ،جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں شکست،نیوزی لینڈ فائنل کھیلے گی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم خود پر سے ‘چوکرز’ کا ٹیگ ہٹانے میں ناکام رہی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کھا گئی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔راچن رویندرا نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے، جبکہ کین ولیمسن نے 102 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 49 اور گلین فلپس نے بھی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ملر کے علاوہ وین ڈر ڈوسین نے 69 اور کپتان ٹیمبا باؤما نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 3 اور ایڈن مارکرم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، گلین فلپس نے 2 اور میٹ ہنری نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ بروز اتوار کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

  • بنگلادیش کا  پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    لاہور: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہےدونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر بی سی بی کے تعاون پر فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی۔

    فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ

    حکومت سندھ نے سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

  • بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    کراچی:پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے ڈرا پ نہیں کیا گیا لیکن مستقبل میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفر یدی کو فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیلنی ہو گی، اگر آپ سال بھر میں 70 فیصد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے، کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ میں گزشتہ 2 سال کے دوران مسلسل بدلتے کوچز اور سلیکٹرز کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نظام میں تسلسل نہیں آئے گا نتائج بہتر نہیں ہو سکتے۔

    داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ٹی ٹوئنٹی سے بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ ون ڈے سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈراپ کر دیا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہےسلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔

    عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

  • چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ،  نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔جہاں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی، رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے،جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھاآج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی، بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ بن گیا۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، جس کے بعد بھارت کے سامنے 265 رنز کا ہدف تھا۔ بھارت نے اس ہدف کو 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے شاندار 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ایلکس کیری نے 61 رنز اسکور کیے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور باقی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔بھارت کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے علاوہ شریاس ایئر نے 45 رنز اسکور کیے، جبکہ ہاردیک پانڈیا اور روہت شرما نے 28، 28 رنز بنائے۔ اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے اور شبمن گل 8 رنز کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے باؤلرز ایڈم زمپا اور ناتھن ایلس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن وہ بھارت کے اس مجموعے کو روکنے میں ناکام رہے۔

    بھارت کے لیے یہ پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع تھا۔ 2002 اور 2013 میں بھارت چیمپئنز ٹرافی کا فاتح رہا، جبکہ 2000 اور 2017 میں اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت کے حریف کا فیصلہ ہوگا۔

  • لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد، پورے میدان کو کور کرنے میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی۔

    باغی ٹی وی:آسٹریلیا اور افغانستان کا گروپ بی کا اہم مقابلہ جمعہ کو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا لاہور میں کھیلا جانے والا میچ 274 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 109/1 پر کروز کے ساتھ روک دیا۔ گراؤنڈ سٹاف کی جانب سے پانی بھرے میدان کو صاف کرنے کی کوششوں کے باوجود، کئی گیلے پیچ باقی رہ گئے، جس کی وجہ سے امپائروں کو معائنے کے بعد کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    موسلا دھار بارش کے باعث ٹاس تین گھنٹے تک ملتوی ہونے کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیاتھا ، جس پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،مقام کے مناظر سے آٹھ ٹیموں کے مارکی ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے فنڈز کے استعمال پر میزبانوں کی تنقید کی اور اسے "شرمناک” قرار دیا،یہ شرم کی بات ہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کامکمل طور پر احاطہ نہیں کیا گیا –

    اوچ شریف:رمضان میں بھی قصابوں کا مکروہ دھندہ جاری، ناقص گوشت کی فروخت،انتظامیہ خاموش

    کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ میدان کو خشک کرنا چاہیئے تھا اور چیمپئینز ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹ میں میچوں کے شیڈول کو بارشوں کے دن میچ منسوخی کے باعث ریزرو ڈے ہو نا چاہیئے تھا ہر طرف بارش کا پانی نظر آ رہا تھا آدھے گھنٹے تک اس کی صفائی ہو جانی چاہیئے تھی اور میچ کو جاری رکھنا چاہیئے تھا کیونکہ میچ کیلئے ریزرو ڈے نہیں تھا-

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع