Baaghi TV

Category: کھیل

  • ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

    ہم خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں،سعودی ولی عہد

    سعودی عرب کو 2034 میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔” ان کے اس بیان سے سعودی عرب کی عزم و ارادے کی عکاسی ہوتی ہے کہ ملک نہ صرف عالمی سطح پر فٹ بال کے کھیل کو فروغ دے گا، بلکہ اس کے ذریعے محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو بھی دنیا بھر میں پھیلائے گا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا مقصد عالمی سطح پر فٹ بال کی مقبولیت کو بڑھانا ہے، اور اس کے ذریعے نوجوانوں میں کھیلوں کی روح کو بیدار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں یقین ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا، جو نہ صرف ہمارے ملک کی ترقی کی علامت ہو گا بلکہ عالمی سطح پر امن، رواداری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بھی ایک وسیلہ بنے گا۔”

    سعودی ولی عہد نے عالمی فٹ بال کمیونٹی سے بھی تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ سعودی عرب دنیا کے تمام فٹ بال کے شائقین کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری کوشش ہو گی کہ ہم عالمی فٹ بال کی دنیا کو ایک نیا تجربہ فراہم کریں، جہاں محبت، احترام اور ثقافت کی قدر کی جائے۔” سعودی عرب کی میزبانی کی تیاریوں کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ملک میں جدید اسٹیڈیمز، بہترین انفراسٹرکچر اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    سعودی عرب کو 2034ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی فیفا کی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب قطر کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔ سعودی عرب کی اس میزبانی کو عالمی سطح پر ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

    سعودی عرب کی فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی نے عالمی سطح پر اس کی اہمیت اور اثر و رسوخ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ملک نے اپنے آپ کو عالمی کھیلوں کے نقشے پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب کھیلوں کے شعبے میں اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت کھیلوں، تفریح، اور ثقافت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ نہ صرف عالمی سطح پر سعودی عرب کی ساکھ مضبوط ہو بلکہ ملک میں نوجوانوں کو ایک نیا رخ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا سکیں۔

    ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

    نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا

    غیر متعلقہ شخص کو ڈسپلن کے نیچے لانا آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟جسٹس مندوخیل

  • سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    فیفا نے فٹبال ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی: فیفا کی تاریخ میں پہلی بار چھ ممالک ورلڈکپ 2030 کی میزبانی کریں گے فیفا ورلڈکپ 2034 میزبانی سعودی عرب کو سونپ دی گئئی فیفا ورلڈکپ 2030 کے میزبان ممالک میں ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے، اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہیں-

    فیفا ورلڈکپ کے آرگنائزنگ ممالک میں صرف اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہوں گےفیفا ورلڈکپ کے 100 سال مکمل ہونے پر ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے پہلے تین میچوں کی میزبانی کریں گےفیفا ورلڈکپ 1930 کی میزبانی بھی ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے نے کی تھی فیفا ورلڈکپ 2030 کے پہلے تین میچوں کے علاوہ دیگر تمام میچوں کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کریں گے-

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے 15 اسٹیڈیم تیار اور اپ گریڈ کرے گا
    فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے تیار ہونے والے 15 اسٹیڈیمز میں سے گیارہ نئے اسٹیڈیم تیار کیے جائیں گےفیفا ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کا اعلان فیفا کانگرس میں کیا گیا ہے-

  • چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی کرکٹ بورڈ فیوژن فارمولے پر رضا مند،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی کرکٹ بورڈ فیوژن فارمولے پر رضا مند،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    اس دعوے کے مطابق، بی سی سی آئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ایونٹس کے گروپ میچز کو نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لئے اپنا موقف نرم کر لیا ہے، تاہم یہ شرط رکھی ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے، تو اس کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے کہا ہےکہ اگر پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرتا ہے، تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بھارت نے اپنی شرائط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں حصہ لینے کی صورت میں اپنی پوزیشن کو لچکدار بنانے کی ضرورت ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ تین سالوں سے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلتا تو پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں ایک نیا موڑ دکھاتی ہے، جس میں کھیل اور سیاست کا گہرا تعلق واضح ہو رہا ہے۔

    یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان اس تنازعہ کا کوئی حتمی حل نکلتا ہے یا دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اس تنازعہ کا حل ممکنہ طور پر سامنے آئے گا۔

    بھارتی اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی کھیت سے لاش برآمد

    پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،سروے میں خوش آئند اشارے

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، سیکرٹری داخلہ کا جواب

  • چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے بس اعلان کرنے کی دیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیمی فائنل دبئی اور ایک پاکستان میں ہوگا۔باسط علی کے مطابق اگر بھارت سیمی فائنل میں نہیں گیا تو دونوں سیمی فائنل بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیاصولی مؤقف کوسراہا۔

    پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

    امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

  • ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ :پاکستان کی اٹلی کو شکست،مسلسل تیسری فتح  اپنے نام کر لی

    ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ :پاکستان کی اٹلی کو شکست،مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی

    لاہور:ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اٹلی کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے اٹلی کو 0-3 سے شکست دی،عاصم خان نے عمر زکی کو 11 ۔ 18، 4 ۔ 11 اور 7 ۔ 11 سے ہرایا جب کہ نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو 4 ۔ 11، 7۔ 11 اور 5۔ 11 سے ہرایا۔اس کے علاوہ ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 2 ۔ 11، 1۔ 11 اور 1۔ 11 سے ہرایا-

    اس سے قبل دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔ اس سے قبل صبح پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی، مسلسل 3 میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا،جبکہ پاکستان پہلے ہی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل ڈربن میں بھرپور ٹریننگ کی-

    قومی اسکواڈ نے کروسیڈرز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا،اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

  • فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بیان کو مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا فخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

    لیکن فخر نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا،میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی فخر کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فٹنس حاصل کرنے کے بعد منتخب کیا جائے گا –

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی:بھارتی اور آسٹریلوی بیٹرز کو سزا کا سامنا

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی:بھارتی اور آسٹریلوی بیٹرز کو سزا کا سامنا

    ایڈیلیڈ : بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اور آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کوسزا کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا تھا، بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    تاہم دوران میچ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنزپرآؤٹ کرنےکے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا اور نامناسب اندازمیں ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا تھا،جس کے جواب میں ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    جس پرآسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی محمد سراج پر تنقیدکی گئی تھی، تاہم پیر کو فاسٹ بولرمحمد سراج پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ،آئی سی سی نے محمد سراج پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ سراج اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا،محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کردیا۔

  • بی سی سی آئی میں جے شاہ  کے بعد خالی عہدے پر نیا سیکریٹری مقرر

    بی سی سی آئی میں جے شاہ کے بعد خالی عہدے پر نیا سیکریٹری مقرر

    نئی دہلی: دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواجیت سائیکیا کو سابق سیکریٹری جے شاہ کے عہدہ خالی کرنے پر ترقی دی گئی ہے، وہ اس سے پہلے جوائنٹ سیکریٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے تصدیق کی ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو سیکریٹری نامزد کردیا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سیکریٹری جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ نے نومنتخب سیکریڑی کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دیواجیت سائیکیا پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر ہیں، انہوں نے 4 فرسٹ کلاس میچوں میں آسام کی نمائندگی کی جسمیں انہوں نے 54 رنز بنائےحال ہی میں، ایڈوکیٹ جنرل دیواجیت سائیکیا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ ڈائریکٹر کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے نئے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

  • بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار 2 گھروں، پٹرول اسٹیشن اور 2 گاڑیوں سے محروم

    بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار 2 گھروں، پٹرول اسٹیشن اور 2 گاڑیوں سے محروم

    کراچی:پریمیئر لیگ میں سنڈرلینڈ کے سابق سٹار فٹ بالر اساموا گیان کو اپنی بیوی گفٹی گیان سے طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول ا سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ین سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد 39 سالہ گیان کو اپنی طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا گھانا کی قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہاں تک کہ اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ آیا ان کے تین بچے واقعی ان کے ہیں یا نہیں، لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ان کے والد ہیں۔ عدالت نے گیان کو ہر ماہ 25 ہزار گھانین سیڈی (تقریباً 1,729 پاؤنڈ) بچوں رافیل، فریڈرک، اور فلوئیڈ کے اخراجات کے لیے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد گیان کو دو جائیدادوں کی چابیاں حوالے کرنا پڑیں ان میں سے ایک جائیداد گھانا کے دارالحکومت ایکرا میں جبکہ دوسری برطانیہ میں واقع ہے عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ گفٹی نے ان گھروں کے لیے "نان کیش شراکت” کی تھی، کیونکہ وہ ان کے تینوں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرتی رہی تھیں ان بچوں میں سے دو کا جنم 2013 میں گیان اور گفٹی کی شادی سے پہلے ہوا تھا۔

    سابق سٹرائیکر گیان نے رینس اور اڈینیز کے لیے بھی کھیلا اور 2010 میں اسٹڈیم آف لائٹ منتقل ہونے سے پہلے ترکی، دبئی، چین، اور بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور اس سال کے اوائل میں ان کی مجموعی دولت تقریباً 18 ملین پاؤنڈ سے زیادہ تھی،گیان کی شاندار کارکردگی کی بدولت گھانا نے 2010 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن لوئس سواریز کے مشہور ہینڈ بال کے بعد ان کی مس ہوئی پنالٹی کک نے گھانا کو یوراگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر کر دیا تھا۔