Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئینز ٹرافی کے  حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں،دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان کئے جانے کی توقع ہے، چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔

    اگر چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک نہیں پہنچ پاتی تو ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، اپنے تین گروپ میچز بھی بھارت دبئی میں ہی کھیلے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائےگا پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملےگا۔

    پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھےریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے،جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کیلئے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا، پاکستانی ٹیم کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    دونوں ٹیمیں آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اُتریں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • سیکیورٹی گارڈ کی  بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    لودھراں: سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔

    باغی ٹی وی: لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی،مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی،اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    15 سالہ شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،شہربانو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔

    لودھراں کے چک نمبرایم 48 سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جانے کا کارنامہ اپنی لگن اور کارکردگی سے انجام دیا ہےوہ لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتی ہیں، وہ ٹیم میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی ہیں، ان کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سلیکشن پر ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک علی خان ترین نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    ویمن انڈر 19 ایشیاء کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا،پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے،کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں، نیپال ویمن انڈر ٹیم نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کر لیا، پوجا موہاٹو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے قرۃ العین اور فاطمہ خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    دریں اثنا پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنا پائی تھی بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    لاہور: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی سے اپنے عہدے سےمستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرے بطور ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن میں اختیارات ختم کردیئے گئے تھے، میری ڈیوٹی میدان میں کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا باقی رہ گئی تھی،ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹم نیلسن کو تمام کھلاڑی گرینڈپا یعنی دادا کرکے بلاتے تھے، ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، کسی بھی ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے۔

    گلسپی کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا، انہوں نے کہا کہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ بن گئی تھی۔

  • فاسٹ بولر  محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    فاسٹ بولر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد آج فاسٹ بولر محمد عرفان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرادا کرنا چاہتا ہوں، محبتوں، خوشیوں اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے آپ کا شکریہ،محمد عرفان نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بولر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی-

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے،محمد عرفان سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔

  • تیسرا ٹی 20  بارش کی نذر ،  جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز اپنے نام کرلی

    تیسرا ٹی 20 بارش کی نذر ، جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جانا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس ہی نہیں کیا جاسکامسلسل بارش کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا اور میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک تبدیلی کی گئی تھی،قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترنا تھا، جس میں عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا،ٹیم کے کپتان محمد رضوان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، طیب طاہر، محمد عرفان خان، سلمان علی آغا، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان

    لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہےقومی ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی جہاں عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔

  • محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عماد وسیم کے بعد پاکستان کے کھلاڑی آل راؤنڈ محمد عامر نے بھی اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

    محمد عامر، جو کہ پاکستان کے فاسٹ بولنگ کے بڑے ستاروں میں شمار ہوتے ہیں، نے اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا۔ 32 سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اس کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ عامر نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے اور ان کی فاسٹ بولنگ نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شاندار کامیابی دلائی۔ عامر نے کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ وقت آگیا ہے کہ میں اگلی نسل کو اپنی ذمہ داری سنبھالنے کا موقع دوں اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جاؤں۔”عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ہمیشہ ان کی سپورٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قومی ٹیم کی آئندہ کامیابیوں کے منتظر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید نے بھی دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ "ہم محمد عامر اور عماد وسیم کا پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان دونوں کی کرکٹ میں شراکت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ہم ان کی آئندہ کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔”

  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

    جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔محمدرضوان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ان کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔اسی طرح حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔تیسرا ٹی 20 میچ 14 دسمبر، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ سامنے آ گیا

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    سندھ حکومت ائیر ایمبولینس، مرٰیض سکھرسے کراچی منتقل

  • کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    کرکٹ چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی بی کا بڑا مطالبہ پورا ہونے کے بعد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان چند دنوں متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں، بھارت پاکستان کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے اس لیے معاہدے پر دستخط کرنے سے کترا رہا تھا، تاہم پاکستان 3 سال تک ہائبرڈ ماڈل برقرار رکھنے کے مطالبے پر قائم رہا تھا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پی سی بی کو بھارت کے میچوں کی میزبانی کا موقع ضائع کرنے پر کوئی زر تلافی نہیں دیا جائے گا، تاہم اس کے بدلے میں پی سی بی کو 2027 کے بعد آئی سی سی وویمن ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان، بھارت کے خلاف لیگ مرحلے کے میچز بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پارٹیاں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی اس پیش رفت پر خوش ہیں۔یاد رہے کہ 11 دسمبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ساتھ میچز پر ہائبرڈ ماڈل کے مؤقف کو برقرار رکھا تھا، دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داران مذاکرات میں شریک رہے۔دوسری جانب بھارتی نشریاتی ادارے’ این ڈی ٹی وی’ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپنئز ٹرافی نہ کھیلنے پر پاکستان کو مالی اور قانونی طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، جس میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔

    تنگوانی: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ