Baaghi TV

Category: کھیل

  • تیسرا ٹی 20 ،پاکستان کو شکست،آسٹریلیا سیریز جیت گیا

    تیسرا ٹی 20 ،پاکستان کو شکست،آسٹریلیا سیریز جیت گیا

    تیسرا ٹی 20 پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا

    آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔ تاہم شاہین آفریدی نے ابتدائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16 رنز پر میتھیو شارٹ کو آؤٹ کیا۔ اسی دوران جہانداد خان نے جیک فریسر کو 30 کے مجموعے پر پویلین واپس بھیج دیا۔آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے، جنہوں نے 27 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ نے بہترین شراکت داری قائم کی۔ اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ٹم ڈیوڈ 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    آسٹریلیا کی اس فتح کے ساتھ سیریز کا اختتام پاکستان کے لیے مایوس کن رہا، جبکہ میزبان ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی سے شائقین کو محظوظ کیا۔

    قبل ازیں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف صرف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا۔ تاہم، صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسیب اللہ نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری بنانے والے عثمان خان اس بار صرف 3 رنز پر آؤٹ ہو گئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف 1 رن بنا سکے۔سابق کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، مگر وہ ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ عرفان خان 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ عباس آفریدی اور صفیان مقیم ایک، ایک رن بنا سکے۔ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں ہوبارٹ میں جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان آج کے میچ میں اپنی کارکردگی بہتر بنا کر فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ سیریز کا اختتام مثبت انداز میں ہو۔

  • 1999 کے ورلڈ کپ کا میچ فکسر،وسم اکرم،بھارتی جوئے کی کمپنی کا ایمبیسڈر مقرر

    1999 کے ورلڈ کپ کا میچ فکسر،وسم اکرم،بھارتی جوئے کی کمپنی کا ایمبیسڈر مقرر

    وسیم اکرم، پاکستان کے سابق کپتان ہیں نے 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں میچ فکسنگ کی تھی۔ اب وہ بھارتی جوئے کی کمپنی کا ایمبیسڈر بھی بن گئے ہیں،وسیم اکرم پاکستان سے فرار ہو چکے ہیں

    پاکستان کے سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم جو پاکستان سے بھاگ چکے ہیں، اب ایک بھارتی جوئے کی کمپنی، Baji.com، کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ کمپنی مبینہ طور پر بھارت، لندن، اور کوالالمپور میں رجسٹرڈ ہے، اور اس کے مالک Arora Group of Companies ہیں۔

    کھیلوں پر لگانے والی سائٹ باجی کی پروموشن ویڈیو میں کئی معروف شخصیات شامل ہیں ،پاکستان میں جوا کمپنی کی تشہیر پر پابندی عائد ہے تاہم اسکے باوجود سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی بیٹنگ ایپ کمپنی کیلئے پروموشن کیلئے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویڈیو شوٹ کی اور اُسے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر بھی کیا،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ باجی (جوا ایپ) پر سنجیدہ تفریح اور جوش کیلئے میرے ساتھ شامل ہوں، آئیے سنسنی سے لطف اندوز ہوں اور ایک یادیں بنائیں۔

    بھارت کمپنی باجی جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، تو اس کے پاکستان یا دیگر ممالک میں قوانین کے مطابق کام کرنے کی قانونی حیثیت جانچنا ضروری ہوگا۔ کسی بھی شخصیت کا اس کمپنی سے منسلک ہونا ان کے مداحوں اور عوام کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔

    گزشتہ برس نگران حکومت نے ماہ اکتوبر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر جوا کروانے والی 150 کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا،یہ کمپنیاں پاکستان میں مختلف موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹس کے ذریعے کام کرتی ہیں اور لوگ ان کے ذریعے جوا کھیلتے تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ، فرنچائزز، کلب کرکٹ، ٹی وی اور ریڈیو براڈکاسٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں اور نہ ہی ان کمپنیوں کی کسی بھی طرح سے تشہیر کریں، تاہم وسیم اکرم باز نہ آئے اور بھارتی جوئے کی کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے،

    علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وسیم اکرم کے بارے میں اہم انکشافات کئے تھے اور کہا تھا کہ ورلڈ کپ کے تین میچ فکس ہونے کی کہانیاں عام تھیں اس وقت وسیم اکرم پر پابندی لگادی جاتی تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،انہوں نے جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے حقائق رکھے جبکہ جنوبی افریقہ کے علی باقر نے بھی دو میچ فکس قرار دیے تھے اور فائنل بھی فکس تھا۔ اس وقت کڑی سزائیں دی جاتیں تو آج کرکٹ کی یہ حالت نہ ہوتی. اب جوا مافیا پی ایس ایل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔سرفراز نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم اکرم کی کپتانی میں سال 1999 عالمی کپ کے دوران پاکستان نے دو میچ فکس کئے تھے۔ 1999 عالمی کپ کا فائنل میچ اور اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا مقابلہ فکس تھا۔

  • عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئےسلیکٹر عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے مستعی ہونے پر جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری عاقب جاوید کو سونپی گئی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 بار کی چیمپئن ٹیم کے 52 سالہ ہیڈکوچ عاقب جاوید دورئہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ عاقب جاوید ماضی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، عاقب جاوید کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں جب مصباح الحق نے سلیکشن اور کوچنگ کی ذمہ داریاں ساتھ سنبھالی تھیں تو ان کے سب سے بڑے ناقد عاقب جاوید ہی تھے۔ البتہ دونوں میں نمایاں فرق کوچنگ کے تجربے کا ہے، عاقب گزشتہ 20 سالوں سے مختلف ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

  • چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔دوسری جانب آئی سی سی براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کررہا ہے، آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

  • کرکٹ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،راشد لطیف

    کرکٹ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،راشد لطیف

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : روزنامہ انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی اور کھنچاؤ ہمیشہ رہا ہے مگر اِس کے باوجود کرکٹ بھی ہوتی رہی ہے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ہاں جاتی رہی ہیں، دو طرفہ کرکٹ بھی ہوئی ہے اور انٹرنیشنل ایونٹس بھی، سیاسی کشیدگی بھی رہے گی اور دونوں ملکوں کو چاہیے کہ کرکٹ کو فاصلے مٹانے کی چیز بنائیں، ملانے والا پُل بنائیں، اسے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

    راشد لطیف نے لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ آئی سی سی کے قوانین اور قواعد کا احترام کیا ہےآئی سی سی کے کسی بھی ٹورنا منٹ کے لیے رکن ممالک میں سے جو بھی کوالیفائی کرے اُسے جانا ہی پڑتا ہےپاکستانی کرکٹ ٹیم 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے اور 2023 میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت گئی تھی۔

    راشد لطیف نے لکھا کہ اہمیت اس بات کی نہیں ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی بلکہ یہ ہے کہ ٹیم نہ بھیجنے کی وجوہ کیا ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ کا اس حوالے بھارتی کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرنا بالکل فطری اور درست ہےیہ کوئی دو طرفہ سیریز جنگ نہیں بلکہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا معاملہ ہے اگر بھارت کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہیں آنا تو پھر پاکستان کو میزبانی کے حقوق دینے کی بھی کچھ خاص ضرورت نہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنا چاہیے اگر بھارت سمجھتا ہے کہ معاملہ سیکیورٹی کا ہے تو آئی سی سی کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر راستہ صاف کرنا چاہیے،پاکستان نے بھارت جانے سے کبھی انکار نہیں کیا جبکہ بھارت انکاری ہے، اس اعتبار سے بھارت پر دباؤ زیادہ ہے۔

  • محمد یوسف  نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

    محمد یوسف نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

    لاہور: محمد یوسف نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ، محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے،محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کے کوچ بھی تعینات رہے،محمد یوسف کے بعد غلام علی کو پاکستان انڈر19 کا کوچ مقرر کر دیاگیا-

    بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو بھی ایک بار پھر پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے ، وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کےمعاملات پر اہم ذمہ داری مل سکتی ہے، وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینجر بھی رہے ہیں-

  • پاکستانی حسن عثمانی نے  ترکمانستان میں اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستانی حسن عثمانی نے ترکمانستان میں اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    اشک آباد: پاکستان کے حسن عثمانی نے ترکمانستان میں ہونیوالا اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونیوالے اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انڈر 14 ایونٹ میں حسن عثمانی نے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی تھی پہلے پری کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 کو ہرایا اس کے بعد کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر چار کو زیر کیا اور پھر فائنل میں حسن عثمانی نے ترکمانستان کے سیکنڈ سیڈ پلیئر کو ہرایا –

    میزبان ملک کے پلیئر سلیمان ہو دیبر دیو کے خلاف فائنل میں حسن 1-6اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی، حسن عثمانی کی پورے ٹورنا منٹ میں زبردست کارکردگی رہی، پانچ میچز میں حسن عثمانی نے 10 سیٹ جیتے، صرف ایک سیٹ ڈراپ کیا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

    سڈنی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا حارث رؤف نے 52 کے مجموعی اسکور پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔

    مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

    148 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان کے عثمان خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےکپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے صاحبزادہ فرحان نے5 اور عباس آفریدی نے 4 رنزبنائے بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے۔

    سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے آسٹریلیا کے اسپینسرجانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی، آسٹریلیاکے اسپینسر جانسن عمدہ بولنگ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2 صفر کی سبقت حاصل ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائےگا۔

  • بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کے زوردار اور اونچے چھکے سے ایک خاتون تماشائی زخمی ہوگئی۔

    میدیا رپورٹ کے مطابق طاقتور شاٹ براہ راست خاتون کے چہرے پر لگا جس کے باعث خاتون رونے لگی اور مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ کرکٹ بال خاتون تماشائی کے گال پر آکر بہت زور سے لگی جس کے بعد خاتون کے چہرے پر برف لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز کیا ہے اور ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنالیے۔

    سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا پلینگ الیون،جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن.پاکستان پلینگ الیونمحمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا