Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی،آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔

    قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94رنز کا ہدف دے دیا، آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے،آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا اس کے بعد گلین میکسویل آئے اور 43 رنز کی اننگ کھیل کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے،مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا،اس وقت برسبین میں بارش رک چکی ہے جس کے بعد امپائرز نےپچ کا معائنہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہر اننگز میں 7 اوورز کا کھیل ہو گا، پاکستانی ٹیم کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آج آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور وہ فائنل الیون کے حوالے سے وہی فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے حق میں بہتر ہوگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، اور جوش انگلس اس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس فارمیٹ میں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان ٹیم کے لیے یہ موقع خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ انہوں نے حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر اپنے سفر کو مزید کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • بھارت کا کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

    بھارت کا کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

    بھارت نے اپنی کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں میچز شیڈول تھے، اور پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں ہونا تھا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں میچز کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی۔ محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوسناک ہے کیونکہ پاکستان ٹیم نے میچز کی تیاری کی تھی، تاہم اب کرتار پور میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ، بھارت نے اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی این او سی جاری نہیں کیا ، چیمپئن ٹرافی کے لئے بھی بھارت روڑے اٹکا رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    لاہور: پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تھوڑے وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے-

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔شاہد آفریدی

    انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔شاہد آفریدی

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ کھیل اب اپنے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے، جو 1970 کی دہائی کے آخر کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔

    ایکس پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور کرکٹ کو متحد کرنے کا موقع دیں۔ شاہد آفریدی نے کہا، "اگر وہ ممالک جو تاریخ کے باعث تقسیم ہو چکے تھے، اولمپک کے جذبے کے تحت ایک ساتھ آ سکتے ہیں تو پھر ہم کرکٹ کے لیے ایسا کیوں نہیں کر سکتے، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے؟”شاہد آفریدی نے کرکٹ کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ اس کھیل کے بارے میں اپنا رویہ بہتر کریں اور اپنے انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی اور روح پر توجہ مرکوز کریں۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں 2025 چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر تمام ٹیمیں آئیں گی، اور پاکستان کی مہمان نوازی اور گرم جوشی کا تجربہ کریں گی، تاکہ وہ میدان کے باہر بھی یادگار تجربات کے ساتھ واپس جائیں۔

    یہ بیان شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے محبت اور اس کھیل کی عالمی سطح پر اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل بنے جو دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے۔

  • سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا.

    رپورٹ کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا، انڈر 19 ایشیا کپ 29 نومبر سے 8 دسمبر تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔15 رکنی سکواڈ میں سے تین کھلاڑیوں سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے کیونکہ تینوں کھلاڑی گزشتہ سال اسی مقام پر ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شامل تھے۔سعد بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری اچھی رہی ہے، کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن بھی بہترین رہے اور اب ہماری توجہ کل کے کھیل اور ٹورنامنٹ پر ہے۔سعد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات دونوں مضبوط سائیڈز ہیں اوریہ اے سی سی ایشیا کپ سے پہلے کمبینیشن بنانے کا بہترین موقع ہے۔تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی) )، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا) جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں احمد حسین (پشاور)، رضوان اللہ (کراچی) اور یحییٰ بن عبدالرحمٰن (لاہور) شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کے تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز کا آغاز صبح 10.30 بجے ہو گا۔

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

  • انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ کامنگل سے کراچی میں آغازہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطقابق انڈر 19 سکلز کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی، ان کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کیمپ مستقبل قریب کے دو ہائی پروفائل کرکٹ ٹورنامنٹس کے لئے مدد گار ثابت ہوگا، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم، انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جو بالترتیب دسمبر 2024ئ اور جنوری 2025 میں ملائیشیا میں ہوں گے۔دوسری طرف پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا، پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا.

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تاکہ اگر تعلقات کچھ خراب ہیں تو اُن کو بہتر کیا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں واقع ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے قائدین کا استقبال کیا، کارکنان نے قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

    لندن پہنچنے پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،اچھا ہوتا بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی، پاکستان کے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور رہنے چاہئیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو،اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جاؤ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو، اگر ان کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو پھر کسی اچھے طریقے سے کرنا چاہیے، کوئی ایک منصوبہ بتایا جائے جو پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی مسلسل نیچے آرہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، معیشت کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے بے پناہ اقدامات کیے، 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کرنے کی کیا وجوہات پیش کیں، اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گے، جس کے بعد چند روز قبل آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے کی اطلاع دی تھی۔

    پاکستانی حکومت نے آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ اگر بھارت 2025ء میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان نہ آیا تو پاکستان میچز کا بائیکاٹ کرے گا،اگر چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازعے کا حل نہ نکالا گیا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مالی نقصان کا سامنا بھی ہو سکتا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رویے کے نتیجے میں پاکستان کی پالیسی موجودہ سائیکل میں آئی سی سی کی آمدنی پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نیا دعویٰ کیا ہے،بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، ہائبرڈ ماڈل سے انکار کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا امکان ہے۔ اگر تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کا فیصلہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا، اور پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ میں رائے شماری ضروری ہوگی۔

    چیمپئنر ٹرافی،پاکستان کا مائنس انڈیا فارمولے پر غور

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا انکار،پاکستان کیا کرے گا؟

    چیمپئینز ٹرافی:ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    پاکستان نے کئی سالوں بعد اپنے میدانوں میں عالمی کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کی ہے اور اس طرح کے فیصلے پاکستان کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ ان کے لیے اپنی ساکھ کو دوبارہ قائم کرنا اور عالمی کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کو ایک محفوظ مقام فراہم کرنا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    آئی سی سی اجلاس: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان، پاکستان دورے کی دعوت

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے

    آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز دبئی یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، 

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہائی کمیشن نے زیادہ تر پاکستانی اسکریبل کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابقپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے کھیلوں کی اسپرٹ برقرار رکھنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔ ویزے نہ ملنے کے سبب ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی ہے۔پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر طارق پیریز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل درخواستیں جمع کروانے کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن نے تاخیر سے پروسیس کیا، جبکہ کچھ پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے دیے گئے. نصف ٹیم کو بغیر وضاحت کے ویزے دینے سے انکار کیا گیا، اس میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2022 میں بھارت میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔طارق پیریز کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈ یوتھ چیمپئنز اور دفاعی ایشین یوتھ ٹائٹل ہولڈرز کی حیثیت سے پاکستان کی غیر موجودگی ایک اہم دھچکا ہے۔ ٹیم ویزے ملنے کی امید کے ساتھ لاہور آئی لیکن اب مایوس ہو کر واپس کراچی لوٹ جائیں گے۔پاکستانی ٹیم اب مزید سازگار نتائج کی امید کے ساتھ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان ستمبر میں سری لنکا میں ہونے والی 19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 2024 جیت چکے ہیں، پاکستانی ٹیم نے ٹرافی بھی جیتی اور نمبر ون رینکنگ ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ 4 کھلاڑیوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

  • کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر، پاکستان عرب کلاسک دبئی کا فاتح

    کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر، پاکستان عرب کلاسک دبئی کا فاتح

    پاکستان نے عرب کلاسک دبئی 2024 جیت لیا، ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی بیس بال ٹیم نے عرب کلاسک دبئی 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پانچوں میچوں میں فتح حاصل کی اور نو ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔ دبئی میں گزشتہ رات کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران ملک کی کھیلوں کی کامیابیوں میں ایک تاریخی لمحہ کے طور پر پاکستان چیمپئن بن کر ابھرا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ “ایک ایسے کھیل میں پاکستان کی فتح نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ جیت ہمارے کھلاڑیوں کے عزم، مہارت اور لگن کی عکاسی کرتی ہے،”

    عرب کلاسک دبئی 2024 نے پورے خطے سے ٹیموں کو اکٹھا کیا، جس میں پاکستان اپنی مہارت اور ٹیم ورک کے لیے نمایاں ہے۔ یہ فتح متنوع کھیلوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے، جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد اور وطن واپسی کے حامیوں دونوں کو متاثر کیا جاتا ہے۔

    سٹیڈیم میں قونصل جنرل حسین محمد اور دبئی میں پاکستان قونصلیٹ کے دیگر سفارتکار موجود تھے۔ شاندار جیت کا جشن مناتے ہوئے قونصل جنرل نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔سفیر ترمذی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کھیلوں کی ساکھ کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس طرح کی مزید کامیابیوں اور اپنی قوموں کے درمیان کھیلوں کے جذبے کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔”