Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پاکستان میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تمام میچز دبئی میں کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ طور پر پاکستان آنے پر بھی بات کی گئی تھی، لیکن سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونا ہے، مگر بھارت کے فیصلے نے اس ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

    جو ہماری حکومت کہے گی وہ کریں گے لیکن ہر مرتبہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نا کریں،محسن نقوی
    چیمپئنر ٹرافی میں بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے بھارتی میڈیا کی خبریں ہیں، لیکن ہم سے بھارتی بورڈ یا آئی سی سی کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا، اگر ایسی کوئی چیز آتی ہے تو ہم اپنی حکومت کے پاس جائیں گے، جو ہماری حکومت کہے گی وہ کریں گے۔ لیکن ہر مرتبہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نا کریں،صبر کے ساتھ، ٹھنڈے ہو کر چیمپئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ جہاں ہو رہا ہے وہیں ہو گا،چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے ، ایونٹ کامیاب ہو گا،

    پاکستان نے کئی سالوں بعد اپنے میدانوں میں عالمی کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کی ہے اور اس طرح کے فیصلے پاکستان کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ ان کے لیے اپنی ساکھ کو دوبارہ قائم کرنا اور عالمی کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کو ایک محفوظ مقام فراہم کرنا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    آئی سی سی اجلاس: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان، پاکستان دورے کی دعوت

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے

    آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز دبئی یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، ا

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • کپتان رضوان  6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ  میں شامل

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ اس میچ میں رضوان نے چھ کیچز پکڑے، جو کہ اس ریکارڈ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام شامل کرتا ہے۔ اگر وہ ایک اور کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوتے، تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے تھے۔محمد رضوان دنیا کے 12 ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں چھ کیچز پکڑے، آج کے میچ میں چار کیچز رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑے،پاکستان کے سرفراز احمد بھی اس ریکارڈ میں شامل ہیں،

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک، اور میتھیو کراس جیسے بڑے وکٹ کیپرز کے پاس تھا۔ محمد رضوان کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ان کی مہارت اور فیلڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

    محمد رضوان کا یہ ریکارڈ نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا غماز ہے بلکہ یہ ان کے عزم اور محنت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے اتنے کیچز پکڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بڑی کامیابی ہوتی ہے اور رضوان نے اس ریکارڈ کو برابر کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ ان کی کارکردگی نہ صرف فیلڈنگ میں بلکہ بیٹنگ میں بھی قابل تعریف ہے،

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی بھی پاکستان کی فتح پر پرجوش نظر آئے، ایکس پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایڈیلیڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر نو وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہماری آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار نو وکٹوں سے جیت ہے اور یہ فتح اگلے ون ڈے میچز کے لیے ہماری ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ افزا پیغام ہے۔پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، "آج کے میچ میں رضوان، حارث، شاہین، سیم اور عبداللہ کی کارکردگی بے مثال تھی۔ یہ لفظ ‘حیرت انگیز’ ان کی کارکردگی کا مکمل حق نہیں ادا کرتا۔”آفریدی نے مزید کہا کہ "لڑکو، اپنے آپ پر ایمان رکھو اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔”

    پاکستان کی اس شاندار فتح نے نہ صرف ٹیم کی خوداعتمادی کو بڑھایا ہے بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی جوش و جذبہ کی نئی لہر دوڑادی ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے

  • حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے

    آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں،لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں، جبکہ عمان آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔ آج ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ابتدائی 39 میچز میں 76، 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمان کے بلال خان کی بھی 39 میچز میں 83 وکٹیں ہیں۔ اسی طرح نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے اپنے ابتدائی 39 ون ڈیز میں 93 وکٹیں حاصل کیں، افغانستان کے راشد خان نے 90، اور بھارت کے کلدیپ یادو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔

  • دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

    : تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا ،قومی ٹیم کا پہلا کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہوا، صائم ایوب 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے،صائم ایوب کے عد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے

    قبل ازیں دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلاگیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریزر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا،آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی،محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر سٹیو سمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سٹار بیٹر گلین میکسویل ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے،آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو حارث رؤف نے 13 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کا پانچواں شکار بنے، آسٹریلیا کی آخری وکٹ ایڈم زمپا کی گری وہ 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،ایڈیلیڈ میں ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پہلے میچ والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے،اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سین ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت پر اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،وزیراعظم
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں یقین تھا کہ آپ کے اندر یہ صلاحیت ہے! یہ ایک اور شاندار کھیل تھا۔”وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین، محسن نقوی اور پوری کرکٹ ٹیم کو اس فتح پر سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کپتان محمد رضوان کی قیادت کو سراہا، جنہوں نے نہ صرف ٹیم کی بہترین رہنمائی کی بلکہ چھ شاندار کیچز بھی پکڑے۔ ساتھ ہی،صائم ایوب کی 82 رنز کی عمدہ اننگز اور حارث رؤف کے پانچ وکٹوں کی جیت پر ان کی بے پناہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ "ہماری ٹیم کی روح بلند ہے، اور امید ہے کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ اس کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔”انہوں نے کرکٹ ٹیم کو مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ "گھر واپس آنے پر یہ کامیابیاں ہمیں مزید فخر دلائیں گی۔”

    آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے دل جیت لیے.محسن نقوی
    آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز فتح، ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں. حارث روف ،شاہین آفریدی کی شاندار باولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا.کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے.صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے کامیابی دلائی. حارث روف ،شاہین آفریدی،محمد رضوان،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق تحسین کے مستحق ہیں.کھلاڑیوں نے فیلڈنگ،باولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی.آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے دل جیت لیے.آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں. میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا.آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا. قومی ٹیم آنے والے میچوں میں بہترین پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھے گی،

    قومی ٹیم کی ون ڈے میچ میں بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے،ایاز صادق
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کی سر زمین پر ون ڈے میچ میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے،اور کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے شکست دے کرتاریخی فتح حاصل کی،پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اورحارث رؤف نے شاندار کھیل پیش کیا، قومی ٹیم کی ون ڈے میچ میں بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھے گی، قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ملک کے خلاف میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

    بڑی ٹیم کے خلاف بڑی فتح پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔علیم خان
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں کی شاندار فتح، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔ حارث رؤف، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل پیش کیا۔ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں مخالفین کی ایک نہ چلنے دی۔ بڑی ٹیم کے خلاف بڑی فتح پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ امید ہے قومی ٹیم تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرے گی۔

    امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حارث رؤف ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی،

  • خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی 25 سالہ خاتون باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی تھی جس میں انہیں مرد قرار دیا گیا تھا، خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

    اس حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر ایمان خلیف ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے اولمپک گیمز کے دوران انکی صنفی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا،قانونی کارروائی کے دوران میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا جب تک تصدیق نہیں ہوجاتی، البتہ ان کے ساتھ بدسلوکی پر دکھ ہے جس سے اس وقت اولمپئین کو گزرنا پڑرہا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

    آئی او سی کا کہنا ہے کہ ایمان خلیف کو کئی سالوں سے خواتین کے زمرے میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، جس میں ٹوکیو اولمپکس اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن جانب سے منظور شدہ ایونٹس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں،پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دی تھی۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی خاتون باکسر اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا،الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔

  • آئی سی سی نے  ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں،جبکہ سلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔

    ٹیسٹ بولروں میں ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے،جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی  کی مبارکباد

    محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی کی مبارکباد

    لاہور: پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائیٹل اپنے نام کیا،محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا،محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محمد آصف کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئےمحمد آصف نےفائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی غاراگوزلو کو شکست دی،بیسٹ آف نائن فریمز کےفائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

    اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں، پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

  • آئی پی ایل 2025   پلئیرز ڈرافٹ  رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    آئی پی ایل 2025 پلئیرز ڈرافٹ رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو میگا اکشن کا انعقاد کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی : آئی پی ایل2025 کی میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑ یوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے جس میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    بی سی سی آئی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق 1,224 غیر کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں، جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور3 انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    غیرملکی 409 پلئیرز میں جنوبی افریقہ 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ 52 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی ،آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

  • وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے،سابق اولمپئن ایاز محمود

    وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے،سابق اولمپئن ایاز محمود

    کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز کے قیام سے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ سابق اولمپئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اصلاح الدین نے کہا کہ فٹبال اور ایتھلیٹکس کی مثال سب کے سامنے ہے، اب ہاکی میں بھی دو فیڈریشنز کے ہوجانے سے قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کو ہی نقصان پہنچے گا،ایسی صورت میں حکومتی عہداران کو چاہیے کے وہ دونوں گروپس کو بلاکر ان کے درمیان مفاہمت کرائے تاکہ کھیل کا میچ متاثر نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اگر انہیں فیڈریشن میں اہم ذمہ داری دی گئی تو بہتر انداز میں کام کریں گے کیونکہ وہ ایف آئی ایچ میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان ٹیم کے کوچز منیجر رہے تو اس وقت بھی اچھے نتائج سامنے آئے، اب اگر جو شخصیات فیڈریشن میں لوگوں کو صدر نامزد کرتی ہیں اگر ان کا نام پیش کیے تو چار سال میں ہی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیں گے، کیونکہ انہیں پاکستان ہاکی ٹیم کی خامیوں کا علم ہے اور وہ اس کا حل بھی جانتے ہیں۔

    نوجوان خود پر یقین رکھنا سیکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں رکھیں،نعمان اعجاز

    دوسری جانب سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں جن پی ایچ ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کی تو انہیں امید تھی کہ وہ 2025 کا ہاکی کا پلان پیش کریں گے ہاکی کی ترقی کی بات کریں گے لیکن انہوں نے پانچ افراد پر پابندی لگادی، ان پابندیوں اور لرائی جھگڑوں سے ملکی ہاکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قومی کھیل ہاکی کو اس کھیل کے اولمپئنز نے برباد کیا، اب وہ بھی اس ہی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعی اولمپئنز ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں جن کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے، وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے، اگر کوئی اولمپئن واقعی کرپشن میں ملوث ہے تو انہیں سزا دے کر ہاکی سے دور کیا جائے۔

    کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم …