Baaghi TV

Category: کھیل

  • بی سی بی نے نظم الاسلام کو چیئر مین فنانس کمیٹی کے عہدے پر بحال کر دیا

    بی سی بی نے نظم الاسلام کو چیئر مین فنانس کمیٹی کے عہدے پر بحال کر دیا

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے 15 جنوری کو نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کی وجہ کھلاڑیوں پر نظم الاسلام کی تنقید بتائی گئی تھی اس واقعے کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے کچھ میچز کے بائیکاٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں بی سی بی نے انضباطی جائزے کے بعد نظم الاسلام کے وضاحتی بیان کو مثبت اور تسلی بخش قراردیا اورانہیں دوبارہ عہدے پر بحال کیا اس فیصلے کے بعد بورڈ اور کرکٹ کمیونٹی میں یہ صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے وضاحتی بیان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم بورڈ نے یہ واضح کیا کہ نظم الاسلام کی بحالی بورڈ کی پالیسیز اور ضابطہ اخلاق کے مطابق کی گئی ہےاس فیصلے سے بورڈ کی مالیاتی اور انتظامی امور میں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ کرکٹ کے اندرونی معاملات میں توازن قائم رہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا،چیئرمین پی سی بی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا،چیئرمین پی سی بی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔

    قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کیے جانے کے معاملے پر آئی سی سی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا بلکہ بنگلا دیش کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس کا کیس عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کو باضابطہ خط کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے اقدام کو غیر منصفانہ اور دوہرے معیار کا مظہر قرار دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں اہم مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیر اعظم کو آئی سی سی کے دوہرے معیار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون جبکہ دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون لاگو کرتا ہے۔ محسن نقوی نے یاد دلایا کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، جس پر اسے متبادل وینیو فراہم کر دیا گیا، جبکہ اسی اصول کے تحت بنگلا دیش کو سہولت دینے کے بجائے ورلڈ کپ سے ہی باہر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بتایا کہ بنگلا دیش نے آئی سی سی کو بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث وہاں جانے سے آگاہ کیا تھا، مگر اس کے باوجود آئی سی سی نے بنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کے بجائے ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا، جو کھلا امتیازی سلوک ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو یہ بھی آگاہ کیا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو اسے شمولیت کے عوض ملنے والی خطیر رقم سے محروم ہونا پڑے گا، جو مالی طور پر پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلے جائیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، تاہم فیصلے میں قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا تھا، جس کے تحت سفارتی، انتظامی اور کرکٹ فورمز پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا جانا چاہیے اور تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

  • پی ایس ایل سیزن 11: پلیئر آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی بیس پرائسز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

    پی ایس ایل سیزن 11: پلیئر آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی بیس پرائسز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئر آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی بیس پرائسز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل الیون کے پلیئر آکشن سے متعلق تفصیلی ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی،پی ایس ایل سیزن 11 کی پلیئر آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگی، جس میں کھلاڑیوں کی بیس پرائس اور بولی پاکستانی روپے میں لگائی جائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، دوسری کیٹیگری کی بیس پرائس 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ تیسری کیٹیگری کی بیس پرائس 1 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح چوتھی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک

    ہر فرنچائز کے لیے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا لازم ہوگا، اسکواڈ میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے، جبکہ پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے ہر ٹیم کے لیے 2 انڈر 23 ان کیپڈ کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا ضروری ہوگا، جبکہ انڈر 23 کھلاڑی کی پلیئنگ الیون میں شمولیت بھی لازمی قرار دی گئی ہے، آکشن کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو 2 سالہ معاہدہ دیا جائے گا، پی سی بی نے فرنچائزز کو ایک غیر ملکی کھلاڑی براہ راست سائن کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے، جس سے ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مزید مضبوط بنانے میں سہولت حاصل ہوگی۔

    ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ پلیئر آکشن ماڈل نہ صرف کھلاڑیوں کیلئے بہتر مالی مواقع فراہم کرے گا بلکہ لیگ کو زیادہ مسابقتی اور شفاف بھی بنائے گا۔

    سانحہ گل پلازہ: یہ بتایا جائے کہ ٹیسٹ اور فارنزک کہاں ہورہا ہے؟فاروق ستار

    پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے آکشن سسٹم کے لیگ پر مرتب ہونے والے مثبت اور دور رس اثرات کو اجاگر کیا، انہوں نے موجودہ مرحلے کو پی ایس ایل کا نیا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ آکشن سسٹم کھلاڑیوں کی بھرتی کے عمل کو جدید بناتا ہے، شفافیت اور برابری کو فروغ دیتا ہے اور لیگ کی مجموعی کشش میں اضافہ کرتا ہےورکشاپ کے دوران ملنے والا فیڈبیک آئندہ ماہ ہونے والے آکشن کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے لیگ میں مزید جوش و خروش دیکھنے میں آئے گا۔

  • بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ، شاہد آفریدی

    بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دُہرے معیار پر بول پڑے،کہا کہ بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی –

    شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی، آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں، تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے ، بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ،اسی طرح سابق کپتان محمد یوسف نے کہا آئی سی سی کو کسی ایک ملک کے بورڈ کو سپورٹ کرنے کے بجائےانٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرح کام کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔

  • پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

    پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، سلمان علی آغا کپتان ہوں گے، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں، محمد رضوان کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    لاہور میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے پریس کانفرنس کی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ ٹیم کیلئے سلمان آغا کپتان ہوں گے، بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، فہیم اشرف، خواجہ نافع، سلمان مرزا، ابرار احمد، فخر زمان، محمد نواز، عثمان خان، صائم ایوب اور نسیم شاہ شامل ہیں۔عاقب جاوید نے بتایا کہ کنڈیشنز دیکھ کر کمبی نیشن بناتے ہیں، ٹی 20 کرکٹ ون ڈے سے بالکل مختلف ہے، چیلنجنگ کنڈیشنز میں بابر اعظم کا ہونا ضروری ہے، ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہونا چاہیے جو ہر کنڈیشن میں کھیل سکے۔

  • آئی سی سی کا دوہرا معیار،شاہد آفریدی پھٹ پڑے

    آئی سی سی کا دوہرا معیار،شاہد آفریدی پھٹ پڑے

    قومی کرکٹر ، آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حالیہ فیصلوں پر شدید مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادارے پر عدم تسلسل اور دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بطور سابق بین الاقوامی کرکٹر، جنہوں نے بنگلہ دیش میں بھی کرکٹ کھیلی اور متعدد آئی سی سی ایونٹس کا حصہ رہے، آئی سی سی کے رویے سے سخت دل برداشتہ ہیں۔ ان کے مطابق آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو قبول کیا، تاہم جب معاملہ بنگلہ دیش سے متعلق آیا تو وہی اصول اور حساسیت دکھائی نہیں دی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کی حکمرانی کی بنیاد تسلسل، انصاف اور برابری پر ہونی چاہیے۔ اگر ایک ملک کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا جا سکتا ہے تو دوسرے ملک کے معاملات میں بھی اسی معیار کو اپنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف ممالک کے لیے مختلف اصول طے کرنا عالمی کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اور وہاں کے کروڑوں شائقین کرکٹ عزت اور برابری کے مستحق ہیں، نہ کہ مبہم فیصلوں اور دوہرے معیار کے۔ شاہد آفریدی کے مطابق ایسے فیصلے نہ صرف کھیل کی روح کے منافی ہیں بلکہ کرکٹ کے فروغ میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آئی سی سی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے کو پل بنانے چاہئیں، دیواریں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کرے تاکہ کرکٹ واقعی ایک عالمی اور منصفانہ کھیل کے طور پر آگے بڑھ سکے۔

  • بنگلادیش ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر، اسکاٹ لینڈ کی شمولیت

    بنگلادیش ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر، اسکاٹ لینڈ کی شمولیت

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی نے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے اور تنازع کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے فوراً بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی ایونٹ سے دستبرداری، آئی سی سی کے فیصلے کے مضمرات، اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے بجائے تنظیمی اور ٹیم کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

    ادھر اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اپنی ٹیم کے لیے تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں نئی ٹیموں کو خود کو منوانے کا ایک اور موقع ملے گا۔بی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلادیش آئندہ برسوں میں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کے لیے سیکیورٹی، سفارتی اور انتظامی معاملات پر پہلے سے بہتر تیاری کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ حکومت کے فیصلہ کے تابع, پی سی بی

    ٹی20 ورلڈ کپ حکومت کے فیصلہ کے تابع, پی سی بی

    ‎چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے زیادہ حکومتِ پاکستان کے تابع ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
    ‎لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ گراؤنڈز کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے جبکہ وادیٔ سون میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھی جاری ہے۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی کا مؤقف وہی ہوگا جو حکومت کا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کی آمد پر کیا جائے گا اور وہی حتمی ہوگا۔
    ‎چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور انہیں ہر صورت ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوغلا رویہ قابل قبول نہیں اور پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے۔
    ‎محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور تمام ٹیموں کے ساتھ یکساں سلوک ہونا ضروری ہے۔

  • پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ  کل ہو گی

    پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کل ہو گی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کیاسلمان نصیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشمتل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گےپی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

    ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

    لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

    پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےمحمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئےوسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

  • ‎آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    ‎آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    ‎پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
    ‎اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جسے ٹیم کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎دیگر شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب حالیہ کارکردگی اور ٹیم کی مجموعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
    ‎آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریز آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے تناظر میں پاکستان ٹیم کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔