Baaghi TV

Category: کھیل

  • چیمپئنز ون ڈے کپ  کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    چیمپئنز ون ڈے کپ کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں،آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں  پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اگلے چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹ ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر عامر جمال کو بھی سلیکشن کے لیے زیرِ غور لایا جائے گاعامر جمال بھی فٹنس کا معیار حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے بھی 2 میچز کھیلے تھے۔

    پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خرم شہزاد کو چیمپئنز کپ نہیں کھلایا گیا، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر آئی ہیں،عامر جمال فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری ہوئی تھی جبکہ خرم شہزاد کو بنگلا دیش کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ میں انجری ہوئی تھی۔

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،ایئرلائنز نے پروازیں معطل کر دیں

    پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی اور انگلینڈ کی ٹیم بھی 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی  کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں پہنچ گئے

    منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کر کےورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کر دیا،اسجد اقبال نے بیسٹ آف الیون میں انڈین کھلاڑی کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا۔

    مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا اور یوں اسجد اقبال 6-0 کی کامیابی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    گداگری کی آڑ میں کاروبار اور جرائم

    اب بکرا منڈی میں جلسہ نہیں ہوگا،علیمہ خان کا5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے …

  • بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی  مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا کراچی میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کے گھر پر چھاپہ، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ مارا، جس کے دوران ان کے گھر سے دو ملازموں سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بھوتانی ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے کراچی میں واقع دو گھروں پر گزشتہ شب چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران ایک مکان میں شیشے توڑ کر پولیس نے دو ملازموں اور دو مہمانوں کو حراست میں لے لیا ۔ اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

  • کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئبندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنکشن کیمپ کا انعقاد، ٹیم میں اتحاد اور کارکردگی پر زور

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنکشن کیمپ کا انعقاد، ٹیم میں اتحاد اور کارکردگی پر زور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کی کارکردگی اور مینجمنٹ کے حوالے سے اہم گفت و شنید کے لیے کنکشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد کو فروغ دینے اور پرفارمنس میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مصروف سیزن ہے، اور اس موقع پر مل بیٹھ کر کھلے دل سے بات چیت کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس بہتر ہوسکتی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کمٹمنٹ کی تجدید کی ہے۔ سلمان نصیر نے کہا کہ ٹیم میں اتحاد پر سب سے زیادہ بات چیت ہوئی اور اس پر کام کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنکشن کیمپ صرف ایک قدم ہے اور مستقبل میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان مزید بات چیت جاری رہے گی۔ سی او او نے کہا کہ قلیل المدتی اور طویل المدتی دونوں اہداف پر توجہ دی جائے گی تاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
    قومی ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے کیمپ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی مدد اور تعاون پر زور دیا۔ گیری کرسٹن نے کہا، "سب نے کمٹمنٹ دکھائی ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کی فخر کو دوبارہ بحال کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی اور وہ بارہ روز سے چیمپئنز ون ڈے کپ دیکھ رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے کنکشن کیمپ کا انعقاد ٹیم کی حالیہ خراب پرفارمنس اور مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹیم میں اتحاد اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کسی قسم کا تفرقہ موجود نہیں ہے، اور ہر ایک کا نظریہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے جیسن گلیسپی اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ہمراہ کنکشن کیمپ کے دوران دیے۔ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل پر گفتگو کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم چیمپئنز کپ کی تیاری کر رہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ اس کیمپ سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ ہم سب ایک کامیاب ٹیم چاہتے ہیں۔”

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، کرسٹن نے کہا کہ ٹیم اچھی ہے، مگر کچھ عرصے سے ان کی پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کنکشن کیمپس کے انعقاد سے مسائل حل ہونے کی امید ہے۔سلمان نصیر نے بھی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ پی سی بی میں کام کے بوجھ اور دیگر مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ ان کا خیال ہے کہ یہ کنکشن کیمپ بہترین آئیڈیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے ہر موضوع پر آزادانہ بات چیت کی۔انہوں نے مزید کہا، "ہماری کوشش ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے، اور یہ دیکھنا ہے کہ یہ بہتری جلدی ہوتی ہے یا وقت لگتا ہے۔یہ پریس کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی اندرونی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔

  • مجھے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی  دےسکتی ہے،محمد عباس

    مجھے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دےسکتی ہے،محمد عباس

    اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ بہترین فاسٹ بولر ہونے کے باوجود مجھے قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دےسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 700 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے والاپاکستان کا چھٹا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں،مجھے قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیا لیکن مستقبل کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جب کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ کے حوالے سے پلان دیتے ہیں،قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا؟ پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی جواب دےسکتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کال کرکےکہا آپ کی بولنگ کی رفتار کم ہوگئی ہے، کبھی 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کی، ہمیشہ سیم بولر تھا، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا اور محمدآصف 145 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ نہیں کرواتے تھے۔

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    محمد عباس نے بتایا کہ 2021 میں مجھے کندھے کی انجری ہوئی جس میں کھیلتارہا، میں سیالکوٹ سے لاہور این سی اے میں ری ہیب کے لیے شفٹ ہوا تھا، انجری ریکور کرچکا، اب بالکل فٹ ہوں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہاہوں، 3 سال سے فاسٹ بولر کے طور پر نہیں کھیلا لیکن ابھی بھی دوسری بہترین ٹیسٹ کرکٹ کی بولنگ اوسط ہے۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    محمد عباس نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ٹیسٹ میچز دیے جائیں کیوں کہ پاکستان کو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ریڈبال کرکٹ بھی کم کھیلی ہوئی ہے، پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ اور انگلینڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہت زیادہ فرق ہے،کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سہولیات بہت ہیں، کاؤنٹی چیمپئن شپ میں6 ماہ قبل ہی شیڈول بنا کر بھیج دیاجاتا ہے جب کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

  • کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے میں کپتانی کرتی رہی ہوں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے ، ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ اپنا بہترین دینا ہے، آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا جیت ہماری ہو گی۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی،ورلڈ کپ ایونٹ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

  • ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

    لاہور: چیمپئنز کپ ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے آخری نمبر پر رہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور لائنز کے خلاف فتح کے بعد نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے چیمپئنز کپ ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا، ہار جیت زندگی میں چلتی ہے اور اس سے ہی ہم سیکھتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹاس کا کردار کافی اہم رہا، کسی میچ میں ہدف عبور نہیں ہوا، ہم نے تینوں میچز میں پہلے فیلڈنگ کی جس سے فرق پڑا، ، کہیں کہیں امپائرنگ کے فیصلے ہمارے خلاف گئے جس کا نقصان ہوا،ٹورنامنٹ میں جہانداد خان، عاکف کی کارکردگی متاثر کن رہی، میر حمزہ کو عام طور پر ریڈ بال کا پلیئر سمجھتے ہیں لیکن اس نے یہاں زبردست بولنگ کی۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    سعود شکیل نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے، میں سمجھتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے زیادہ اہم بات ٹیم کا جیتنا ہے،اس ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا، ناکامی سے بھی انسان سیکھتا ہے۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

  • آئی سی سی  انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    لاہور: آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد نے کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے دورے کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا،وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور وینیو کا جائزہ لیا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ،کمرشل، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکیورٹی، ایچ آر ، ٹکٹنگ، لاجسٹک اور انفرا اسٹرکچر کے سربراہان شامل تھے۔

    آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو مختلف ٹاسک دئیے اور پلان تیار کیا آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لیے پرامید ہے اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراؤنڈ،کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جب کہ راولپنڈی وینیو کے لیے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہوگا۔