Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا تاریخی اقدام: تعلیمی اداروں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا تاریخی اقدام: تعلیمی اداروں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبہ

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر، پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے، پی سی بی نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تقریب سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی خصوصی مہمان تھے۔اس معاہدے کے تحت، ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مقابلے ضلعی سطح سے شروع ہو کر قومی سطح تک جائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لیے اتنی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہوگی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکول ہر ٹیلنٹ کی نرسریاں ہیں اور اچھے کھلاڑی سکولوں سے ہی اوپر آتے ہیں۔اس منصوبے کے تحت، پی سی بی کھلاڑیوں کی تربیت، کوچنگ کورسز، اور ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت کا انتظام کرے گا۔ ساتھ ہی، بہترین کھلاڑیوں کو سکالرشپس اور قومی انڈر 17 اور انڈر 19 ٹیموں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔یہ اقدام پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو نئی نسل کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرے گا۔

  • پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی اولمپک چیمپئن قرار

    پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی اولمپک چیمپئن قرار

    انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن قرار دے دیا ہے
    آئی بی اے نے اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا،صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اینجلا کیرنی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی،انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی،

    واضح رہے کہ اینجلا کیرنی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہو گئی تھیں،الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا،کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے،مقابلے کے ابتدائی مراحل میں کارینی کو ایمان خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا ،اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے ایمان خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یو ٹنگ کے ساتھ دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دے دیا تھا،اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پی سی بی نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی ڈسپلن خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لے لیا

    پی سی بی نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی ڈسپلن خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لے لیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پی سی بی نے مزید نظرثانی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ یہ کمیٹی کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور ٹیم میں گروپنگ کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے گی اور اس کی سفارشات کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق، ورلڈ کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور برے رویے کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا۔ اسی دوران، بعض کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرف داری کے الزامات بھی سامنے آئے، جنہوں نے ٹیم کے پرفارمنس پر منفی اثر ڈالا۔رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات نے ڈریسنگ روم کے ماحول کو خراب کیا۔ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے رہے، جس سے ٹیم کی یکجہتی متاثر ہوئی۔
    پی سی بی کے اس فیصلے کا مقصد ٹیم میں نظم و ضبط کو بحال کرنا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی متوقع ہے۔ اس اقدام سے پی سی بی امید کرتا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کھلاڑیوں کا رویہ بھی بہتر ہوگا۔

  • قومی اتھلیٹ فائقہ ریاض 100 میٹر ویمن سپرنٹ مقابلے میں ناکام

    قومی اتھلیٹ فائقہ ریاض 100 میٹر ویمن سپرنٹ مقابلے میں ناکام

    پیرس اولمپکس سے ایک اور قومی اتھلیٹ کا سفر تمام ہوگیا
    قومی اتھلیٹ فائقہ ریاض 100 میٹر ویمن سپرنٹ مقابلے میں ناکام ہو گئیں،فائقہ ریاض پریلیمنری راونڈ میں چھٹے نمبر پر رہی ،فائقہ ریاض نے 100 میٹر کا فاصلہ 12.49 سیکنڈر میں طے کیا،فائقہ ریاض کی یہ کوشش ان کا انفرادی طور پر بہترین سکور بھی رہا

    اتھلیٹکس کی سو میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کی فائقہ ریاض 3 اگست کو کھیلیں گی، قومی شوٹر غلام مصطفٰی بشیر شوٹنگ کے پچیس میٹر ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 4 اگست کو دوپہر 12 بجے ان ایکشن ہوں گی، کومن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 6 اگست کو جیولن مقابلوں کے گروپ راؤنڈ میں کھیلیں گے،ارشد ندیم گروپ راؤنڈ سے کوالفائر کرنے کی صورت میں 8 اگست کو فائنل راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم میں شامل کھلاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن شامل ہیں جو محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے، وقار یونس بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے اورقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس ضمن میں ایک رپورٹ آزادانہ انٹیلیجنس سے تیار کروائی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جب کہ حتمی سفارشات پر عمل درآمد میں وقار یونس اور محسن نقوی شامل ہوں گے۔

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • پیرس اولمپکس،باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں خواجہ سرا

    پیرس اولمپکس،باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں خواجہ سرا

    پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلے میں خواجہ سرا کو اتارنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے

    الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا،کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے،مقابلے کے ابتدائی مراحل میں کارینی کو ایمان خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا ،اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے ایمان خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یو ٹنگ کے ساتھ دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دے دیا تھا،اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پیرس اولمپکس میں خواجہ سرا باکسرز کو اجازت دینے پر سخت تنقید کی،اور کہا کہ خواتین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے، یہ عورتوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے

    اس واقعہ نے الجزائر کے عوام میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ہم وطن کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے، صحافی اور الجزائرکی حقوقِ نسواں کی تحریک کی کارکن کنزا خاطو کہا کہ ایمان پر جنسی طور پر متنازعے ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، ہم سب ایمان کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں نتیجہ کچھ بھی ہو،

  • عبدالرحمان،جن کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام پذیر ہوا

    عبدالرحمان،جن کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام پذیر ہوا

    فیصل آباد (رپورٹ طلحہ جاوید )آپ نے کافی ایسے بد قسمت بیٹسمین دیکھے ہوں گے جو 99 پر آؤٹ ہوئے ہوں گے مگر آج ذکر کرتے ہیں ایک ایسے بدقسمت بالر کا جس کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام ہوا .
    عبدالرحمن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر مئی 2007 کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو پر آٹھ وکٹیں لینے والے عبدالرحمن صرف مزید ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد تین سال تک ٹیسٹ ٹیم سے دور رہے 2010 میں ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کے بعد عبدالرحمن ٹیسٹ ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور جب 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم یو اے ای کے میدان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں سامنا کرنے آئی تو اس سیریز میں رحمان کے نام 19 وکٹیں رہیں جس میں ابو ظہبی ٹیسٹ کی 6/25 کی پرفامنس قابل ذکر تھی جس کی بدولت پاکستان نے چھوٹے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا عبدالرحمن نے 22 ٹیسٹ میچوں میں 99 31 ونڈے میں 31 جبکہ 8 ٹی ٹونٹی میں 11 وکٹیں ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے نام کیں تھی

    سری لنکا کے خلاف کولمبو میں عبدالرحمن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جہاں دونوں اننگ میں صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے اگر عبدالرحمن مزید ایک وقت لے جاتے تو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیتے مگر قسمت نے عبدالرحمن کا ساتھ نہیں دیا اور عبدالرحمن کے کیریئر کا باب 99 وکٹوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،عبدالرحمان نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش کے خلاف 2014 ایشیا کپ کا وہ میچ کھیلا جہاں وہ مسلسل تین بیمرز کرنے کے بعد امپائر کی جانب سے بالنگ سے ہٹا دیے گئے تھے _

  • سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت ہو گئی ہے
    انشومن گائیکواڈ خون کے کینسر میں مبتلا تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر برودہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھےتاہم آج انکی موت ہو گئی ہے

    انشومن گائیکواڈ نے 1975 سے 1987 تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1985 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور 201 پاکستان کے خلاف تھا،انہیں اکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999 تک نبھائی

    سابق ہندوستانی کرکٹر انشومن گایکواڈ نے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف صلاحیتوں میں کھیل کی خدمت کی ہے، گایکواڈ نے ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے کھیلے۔ بی سی سی آئی نے گائیکواڈ کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے دیے اور 1983 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے بھی کرکٹر کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا،

    گایکواڈ نے 22 سال پر محیط کیریئر میں 205 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے ہیں۔بعد میں انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالا۔ ان کے شاندار لمحات 1998 میں شارجہ میں اور دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں ایک ٹیسٹ میچ میں آئے جب انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارتی وزیراعظم مودی نے انشومن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشومن گائیکواڑ جی کو کرکٹ میں ان کے تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی اور ایک بہترین کوچ تھے۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا، ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت

    بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھی آنجہانی کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • پاکستان انڈر 19  ٹیم متحدہ عرب امارات میں  سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی

    پاکستان انڈر 19 ٹیم متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی

    پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سال نومبر میں 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جس میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ متحدہ عرب امارات اس سیریز کا میزبان ہے۔

    ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ سیریز کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل کھیلی جائے گی جس کے مقام اور تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔یو اے ای کے دورے سے قبل پی سی بی ، نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ فارمیٹ) کا انعقاد کرے گا جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ انڈر 19 کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

    پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک انتہائی مسابقتی انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔ پی سی بی اس سہ فریقی سیریز کا اہتمام کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہے جو دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط باہمی روابط اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    انڈر 19 سہ فریقی سیریز (50 اوورز ) شیڈول :

    13 نومبر ۔ پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

    15 نومبر۔ افغانستان بمقابلہ پاکستان

    17 نومبر ۔ متحدہ عرب امارات بمقابلہ افغانستان

    19 نومبر۔ پاکستان بمقابلہ افغانستان

    21 نومبر۔ افغانستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

    23 نومبر ۔ متحدہ عرب امارات بمقابلہ پاکستان

    26 نومبر۔ فائنل ۔

  • سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری ہے

    سپورٹس بورڈ پنجاب سوئمنگ سمر سپورٹس کیمپس میں 600سے زائد گرلز اینڈ بوائز شریک ہیں،سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 10میل اورفی میل کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،سینئرکوچ رفیع الزمان اور ان کے ساتھ ساجد، ممتازاحمد، محمد نعیم، ایوب یعقوب، عبدالقادر اور نعیم کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،گرلز کوچز عمارہ، امبر، ارم اور بشری 5سے16 سال تک کی بچیوں کو تربیت دے رہی ہیں،کوچز رفیع الزمان ودیگر نے بچوں کو تیراکی کی مختلف تیکنیکس سکھائیں ،کوچز نے بچوں کو سیکھایا کہ بازوں اور ٹانگوں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے

    ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سمر سپورٹس کیمپس کی نگرائی کررہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سمر سپورٹس کیمپس میں 1700سے زائد بچے تربیت حاصل کررہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس میں شرکت کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،سمر سپورٹس کیمپس 2024کے بہترین بچوں کو مزید تربیت کیلئے کیمپ لگایا جائے گا،