Baaghi TV

Category: کھیل

  • عبدالرحمان،جن کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام پذیر ہوا

    عبدالرحمان،جن کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام پذیر ہوا

    فیصل آباد (رپورٹ طلحہ جاوید )آپ نے کافی ایسے بد قسمت بیٹسمین دیکھے ہوں گے جو 99 پر آؤٹ ہوئے ہوں گے مگر آج ذکر کرتے ہیں ایک ایسے بدقسمت بالر کا جس کا ٹیسٹ کیریئر 99 وکٹوں پر اختتام ہوا .
    عبدالرحمن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر مئی 2007 کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو پر آٹھ وکٹیں لینے والے عبدالرحمن صرف مزید ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد تین سال تک ٹیسٹ ٹیم سے دور رہے 2010 میں ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کے بعد عبدالرحمن ٹیسٹ ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور جب 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم یو اے ای کے میدان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سیریز میں سامنا کرنے آئی تو اس سیریز میں رحمان کے نام 19 وکٹیں رہیں جس میں ابو ظہبی ٹیسٹ کی 6/25 کی پرفامنس قابل ذکر تھی جس کی بدولت پاکستان نے چھوٹے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا عبدالرحمن نے 22 ٹیسٹ میچوں میں 99 31 ونڈے میں 31 جبکہ 8 ٹی ٹونٹی میں 11 وکٹیں ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے نام کیں تھی

    سری لنکا کے خلاف کولمبو میں عبدالرحمن نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جہاں دونوں اننگ میں صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے اگر عبدالرحمن مزید ایک وقت لے جاتے تو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیتے مگر قسمت نے عبدالرحمن کا ساتھ نہیں دیا اور عبدالرحمن کے کیریئر کا باب 99 وکٹوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،عبدالرحمان نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش کے خلاف 2014 ایشیا کپ کا وہ میچ کھیلا جہاں وہ مسلسل تین بیمرز کرنے کے بعد امپائر کی جانب سے بالنگ سے ہٹا دیے گئے تھے _

  • سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کی 71 برس کی عمر میں موت ہو گئی ہے
    انشومن گائیکواڈ خون کے کینسر میں مبتلا تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر برودہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھےتاہم آج انکی موت ہو گئی ہے

    انشومن گائیکواڈ نے 1975 سے 1987 تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1985 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور 201 پاکستان کے خلاف تھا،انہیں اکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999 تک نبھائی

    سابق ہندوستانی کرکٹر انشومن گایکواڈ نے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف صلاحیتوں میں کھیل کی خدمت کی ہے، گایکواڈ نے ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے کھیلے۔ بی سی سی آئی نے گائیکواڈ کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے دیے اور 1983 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے بھی کرکٹر کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا،

    گایکواڈ نے 22 سال پر محیط کیریئر میں 205 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے ہیں۔بعد میں انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالا۔ ان کے شاندار لمحات 1998 میں شارجہ میں اور دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں ایک ٹیسٹ میچ میں آئے جب انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارتی وزیراعظم مودی نے انشومن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشومن گائیکواڑ جی کو کرکٹ میں ان کے تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی اور ایک بہترین کوچ تھے۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا، ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت

    بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھی آنجہانی کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • پاکستان انڈر 19  ٹیم متحدہ عرب امارات میں  سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی

    پاکستان انڈر 19 ٹیم متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی

    پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سال نومبر میں 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جس میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ متحدہ عرب امارات اس سیریز کا میزبان ہے۔

    ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ سیریز کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل کھیلی جائے گی جس کے مقام اور تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔یو اے ای کے دورے سے قبل پی سی بی ، نیشنل انڈر 19 کپ (ایک روزہ فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ فارمیٹ) کا انعقاد کرے گا جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ انڈر 19 کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

    پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک انتہائی مسابقتی انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔ پی سی بی اس سہ فریقی سیریز کا اہتمام کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہے جو دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط باہمی روابط اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    انڈر 19 سہ فریقی سیریز (50 اوورز ) شیڈول :

    13 نومبر ۔ پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

    15 نومبر۔ افغانستان بمقابلہ پاکستان

    17 نومبر ۔ متحدہ عرب امارات بمقابلہ افغانستان

    19 نومبر۔ پاکستان بمقابلہ افغانستان

    21 نومبر۔ افغانستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

    23 نومبر ۔ متحدہ عرب امارات بمقابلہ پاکستان

    26 نومبر۔ فائنل ۔

  • سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری ہے

    سپورٹس بورڈ پنجاب سوئمنگ سمر سپورٹس کیمپس میں 600سے زائد گرلز اینڈ بوائز شریک ہیں،سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 10میل اورفی میل کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،سینئرکوچ رفیع الزمان اور ان کے ساتھ ساجد، ممتازاحمد، محمد نعیم، ایوب یعقوب، عبدالقادر اور نعیم کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،گرلز کوچز عمارہ، امبر، ارم اور بشری 5سے16 سال تک کی بچیوں کو تربیت دے رہی ہیں،کوچز رفیع الزمان ودیگر نے بچوں کو تیراکی کی مختلف تیکنیکس سکھائیں ،کوچز نے بچوں کو سیکھایا کہ بازوں اور ٹانگوں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے

    ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سمر سپورٹس کیمپس کی نگرائی کررہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سمر سپورٹس کیمپس میں 1700سے زائد بچے تربیت حاصل کررہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس میں شرکت کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،سمر سپورٹس کیمپس 2024کے بہترین بچوں کو مزید تربیت کیلئے کیمپ لگایا جائے گا،

  • آل اسلام آباد جونیئر فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ اختتام پزیر

    آل اسلام آباد جونیئر فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ اختتام پزیر

    اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس اسلام آباد کے باہمی اِشتراک سےکیپیٹل آرینا ،میگا ذون ایف نائن پارک میں فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں اسلام آباد میں قائم کلبز کے بچے اور بچیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگیریز کے فل کنٹیکٹ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لے کر بہترین کردگرگی کا مظاہرہ کیا، شرکاء کی کثیر تعداد نے ان مقابلوں کو سراہا۔

    سپورٹس بورڈ اسلام آباد سے چیف گیسٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس آف کمشنر آفس اسلام آباد میڈم بشری اقبال راؤ، سپورٹس سیکریٹری چوہدری محمد افضل اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری رمضان قصوری نے شرکت کی جبکہ باہمی اشتراک سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں گرینڈ ماسٹر مزمل محبوب اور کیپیٹل ارینا، میگا زون سے مِس شموک نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ رسالپور سے مہمان سینسی ابراہیم نے ریفری کر فرائض سرانجام دئیے جبکہ کارنر ججز کی ذمہ داری ساجد حسن ، نعمان اختر، علی خان اور ضیا الحق نے سرانجام دی۔ سپریم جیوری کے فرائض سینئر ماسٹر انتخاب عالم نے سرانجام دہے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے کامیاب ہونے والے بچے اور بچیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کیے اور اس مشترکہ ایونٹ کے آرگنایزر قمر ندیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور بچے/ بچیوں میں سیلف ڈیفینس کے تربیت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

    ڈائریکٹر سپورٹس نے اس عزم کا اعیادہ بھی کیا کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ نہ صرف مارشل آرٹس بلکہ دیگر کھیلوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک مستحکم اور جامع پلان ترتیب دے رہا ہے جس کے عملدرآمد سے اسلام آباد میں ہر نوعیت کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا رول ادا کرے گا تاکہ کھیلوں کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ملک کا نام روشن ہو اور پاکستان ایک صحت مند معاشرہ کے لیے طور پر دنیا میں اپنا مقام بناہے۔۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خصوصی تربیتی کیمپ: 40 نوجوان کھلاڑی منتخب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خصوصی تربیتی کیمپ: 40 نوجوان کھلاڑی منتخب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک کی قومی کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ فیڈریشن نے 40 نوجوان اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو ایک خصوصی تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کیا ہے، جو 31 جولائی سے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔یہ کیمپ صرف ایک معمولی تربیتی سیشن نہیں ہے۔ یہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے مستقبل کو شکل دینے کا ایک اہم موقع ہے۔ اولمپیئن شیخ عثمان، جو کیمپ کے کمانڈنٹ ہیں، اس کیمپ کی قیادت کریں گے۔ ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان نوجوان کھلاڑیوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھاریں اور انہیں عالمی معیار کے کھلاڑی بنائیں۔
    کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست پاکستان کے ہر کونے سے آنے والے ٹیلنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن اور علی رضا جیسے کھلاڑی ٹیم کی آخری دفاعی لائن کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔ محمد عبداللہ، احتشام اسلم اور محمد سفیان خان جیسے فارورڈز اپنے حملہ آور کھیل سے حریف ٹیموں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔میدان کے درمیانی حصے کو سنبھالنے کے لیے عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود اور ارشد لیاقت جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ یہ کھلاڑی ٹیم کے "انجن” کی حیثیت رکھتے ہیں، جو حملے اور دفاع کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
    کیمپ میں شامل دیگر نام جیسے ذکریا حیات، غضنفر علی، حماد الدین انجم اور رومان، پاکستان ہاکی کے مستقبل کے ستارے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں وہ صلاحیت ہے جو پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل کر سکتی ہے۔اس کیمپ کا مقصد صرف کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بہتر بنانا نہیں ہے۔ یہ ان کی ذہنی مضبوطی، ٹیم ورک اور کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی توجہ دے گا۔ کیمپ کے دوران، کھلاڑیوں کو جدید ترین تربیتی طریقوں سے آشنا کرایا جائے گا اور انہیں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کے اس اقدام سے امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان ہاکی میں ایک نیا دور شروع ہوگا۔ یہ کیمپ نہ صرف موجودہ ٹیم کو مضبوط کرے گا بلکہ آنے والے سالوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کرے گا۔ اگر یہ کوشش کامیاب رہی تو ہم جلد ہی پاکستان کو ہاکی کے عالمی نقشے پر دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

  • محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

    محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اب تک کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں سب سے بڑی سرجری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،محسن نقوی پی سی بی میں کرکٹ کے معاملات سے الگ ہو رہے ہیں،ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی پی سی بی کے انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا،شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔

    سابق کپتان وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے،پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں،وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے، محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

  • محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیےصدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ دو سال کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

    ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی،اس کے بعد اب اے سی سی کی صدارت پاکستان کو منتقل ہو گی،جے شاہ مدت پوری ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سے الگ جائیں گے، اے سی سی کا اکتوبر یا نومبر میں اجلاس ہو گا جس میں باقاعدہ صدارت پاکستان کو ملنے کا اعلان کیا جائے گا

    واضح رہے کہ محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں اور چیئرمین پی سی بی بھی، دو عہدے رکھنے کی وجہ سے محسن نقوی پر کڑی تنقید کی جاتی ہے، گزشتہ روز بھی شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ محسن نقوی وزارت داخلہ یا پی سی بی میں سے کسی ایک کو چن لیں

  • پی سی بی یا وزارت داخلہ،محسن نقوی ایک کو چن لیں،شاہد آفریدی

    پی سی بی یا وزارت داخلہ،محسن نقوی ایک کو چن لیں،شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے، اب انہیں ایک فیصلہ کر لینا چاہیے کہ ایک عہدہ چن لیں، چیئرمین پی سی بی ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بورڈ خود کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے لاکر کھڑا نہ کرا کرے، کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے لانا درست نہیں،پاکستان ٹیم کے لیے 20 سے 22 سال کھیل چکا ہوں، مسائل میرے دور پر بہت رہے ہیں

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی تعریف میں بہت کم کرتا ہوں، صرف میں اس کو ڈانٹتا نظر آؤں گا، میرے بیانات سے شاہین پر اثر پڑتا ہے، لوگ منفی باتیں لیتے اس وجہ سے بولنا چھوڑ دیا ہے،

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئز ٹرافی کیلئے اگر بھارت نے پاکستان نہیں آنا ہے تو مت آئیں، ہم بھی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھارت جاچکے ہیں،بھارت کے شہروں میں ہم مشکل حالات میں بھی جاتے رہے ہیں، دھمکیوں کے باوجود بھی ہم کھیل چکے ہیں،

  • پیرس اولمپکس،10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی

    پیرس اولمپکس،10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی

    پیرس اولمپکس میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں

    10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی،پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے،پاکستان نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں 600 میں سے 571 پوائنٹس بنائے اور پاکستان کی 17 میں سے 14 ویں پوزیشن رہی،پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر ہو گئے ہیں,خواتین کے مقابلوں میں کشمالہ طلعت 31ویں پوزیشن پر رہیں جبکہ مینز ایونٹ میں گلفام کا 22واں نمبر رہا،مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں گلفام جوزف اپنے ماضی کا ریکارڈ برقرار نہ رکھ سکے اور 33 میں سے 22ویں نمبر پر رہے،دوسری سیریز میں گلفام نے 9 ٹارگٹ ضائع کیے اور صرف 91 پوائنٹس حاصل کرسکے جس کی وجہ سے ان کی پوزیشن کافی متاثر ہوئی، ان کا مجموعی اسکور 571 رہا

    خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کشمالہ طلعت بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ پاکستان کی شوٹر نے چھ سیریز میں مجموعی طور پر 567 پوائنٹس حاصل کیے،کشمالہ نے پہلی سیریز میں 93، دوسری میں 97، تیسری میں 94 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ آخری تین سیریز میں انہوں نے 93، 95 اور 95 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر وہ 31ویں نمبر پر رہیں،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف 29 جولائی کو مکسڈ ٹیم کے ایونٹ میں بھی شریک ہوں گے جبکہ کشمالہ طلعت خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں بھی شریک ہوں گی۔

    دوسری جانب پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کے احمد درانی اور خاتون سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا ہے، احمد درانی مقابلے میں آخری نمبر پر رہے جبکہ خاتون پاکستانی سوئمر 30 میں سے 26ویں نمبر پر رہیں،پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں، پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا، وہ 30 سوئمرز میں 26 ویں نمبر پر رہیں، 200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی،پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے

    ملالہ یوسفزئی کی پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات

    پیرس اولمپکس ، شوٹنگ کے مقابلوں میں قازقستان نے پہلا میڈل جیت لیا

    پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیرس میں ہنگامہ آرائی

    پیرس میں یونیسکو فورم: پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

    پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان