Baaghi TV

Category: کھیل

  • پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر شاندار انداز میں شروع، 206 ممالک کے کھلاڑیوں کی پریڈ

    پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر شاندار انداز میں شروع، 206 ممالک کے کھلاڑیوں کی پریڈ

    پیرس میں دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے، اولمپکس، کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں دریائے سین کے کنارے شروع ہو گئی ہے۔ یہ تقریب اپنے منفرد انداز اور خوبصورت مناظرات کے ساتھ یادگار لمحے فراہم کر رہی ہے۔پیرس اولمپکس میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ ایتھلیٹس اور مقابلے ہوں گے، جس کا مقصد کھیلوں کی عالمی سطح پر مقبولیت کو بڑھانا ہے۔ افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظرات اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ، مشہور گلوکارہ سیلائن ڈیئون نے اپنے مشہور زمانہ فلم "ٹائٹینک” کے ٹائٹل سونگ کے ذریعے تقریب میں جادوئی لمحات فراہم کیے۔ تقریب میں تقریباً 3 ہزار فنکار پرفارم کریں گے، جو کہ اس پروگرام کی خوبصورتی اور رنگینیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    تاہم، افتتاحی تقریب کے دوران ایک غیر معمولی خبر بھی سامنے آئی ہے؛ تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی گھڑسوار کو پیرس اولمپکس سے باہر کر دیا گیا ہے، جو کہ کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑا دھچکا ہے۔پیرس اولمپکس کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، کیونکہ یہ اولمپکس تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک کھیلوں میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے اس موقع پر کہا کہ "پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے ساتھ، دنیا پیرس کی منفرد دلکشی سے حیران رہ جائے گی، جو ایک صدی کے بعد دوبارہ اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔”

    افتتاحی تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومت شرکت کریں گے۔ اس بار، افتتاحی تقریب ایک بند اسٹیڈیم کے بجائے پیرس کے دریائے سین پر پانی کی پریڈ کے ساتھ منقعد کی جا رہی ہے۔ہر ملک کے کھلاڑی اپنے قومی یا علاقائی جھنڈے کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیں گے، جہاں یونان کی ٹیم سب سے پہلے اور میزبان ملک فرانسیسی ٹیم سب سے آخر میں پریڈ کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں اولمپک اینتھم بجایا گیا اور میزبان ملک کے سربراہ نے اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اولمپک مشعل کی روشنی بھی تقریب کا ایک دلکش حصہ بنی، جو کہ اس اہم کھیلوں کے میلے کی شان و شوکت کو بڑھانے کا سبب بنی۔

  • ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ :سری لنکن ویمنز نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی،

    ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ :سری لنکن ویمنز نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی،

    ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کی ٹیم کل فائنل میں بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔دمبولا میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 37 اور گل فیروزہ نے 25 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ فاطمہ ثناء اور کپتان ندا ڈار نے بھی 23، 23 رنز بنائے، جبکہ عالیہ ریاض نے 16 اور سدرہ امین نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔
    جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 141 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے ادیشکا پرابدھنی اور کاویشا دلہاری نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے وکٹوں کے باوجود کامیابی کا جشن نہ منانے پر شائقین کرکٹ کو افسوس ہوا، جبکہ سری لنکا نے اپنی جیت کی خوشی مناتے ہوئے فائنل کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔کل ہونے والے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

  • پاکستان کا پیرس اولمپکس میں شاندار آغاز: شوٹرز کل میدان میں اتریں گے

    پاکستان کا پیرس اولمپکس میں شاندار آغاز: شوٹرز کل میدان میں اتریں گے

    دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے، پیرس اولمپکس، میں پاکستان کی مہم کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پاکستانی شوٹرز گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت اپنی کارکردگی کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔پاکستانی ایتھلیٹس کا اولمپک سفر کل سے شروع ہوگا، جب گلفام جوزف مردوں کے 10 میٹر ایئرپسٹل کے ابتدائی راؤنڈ میں میدان میں اتریں گے۔ صبح ڈیڑھ بجے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں گلفام جوزف سمیت 33 شوٹرز حصہ لیں گے۔ ابتدائی راؤنڈ میں ہر شوٹر کو 10، 10 نشانوں کی 6 سیریز میں حصہ لینا ہوگا۔ اس راؤنڈ کے اختتام پر، بہترین 9 شوٹرز فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
    سہ پہر ساڑھے 3 بجے، کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔ اس مقابلے میں کشمالہ طلعت کا سامنا 44 شوٹرز سے ہوگا۔ ابتدائی راؤنڈ کے بعد، سب سے بہترین 8 شوٹرز فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہوں گے۔اگر کشمالہ طلعت فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لیتی ہیں، تو ان کا آخری مقابلہ 28 جولائی کو ہوگا۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ دونوں شوٹرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتدائی مرحلہ اختتام پذیر؛ فائنل راؤنڈ کی تیاریاں جاری

    نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتدائی مرحلہ اختتام پذیر؛ فائنل راؤنڈ کی تیاریاں جاری

    نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتدائی مرحلہ ملک کے چار بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پہلے میچ میں دیا ویمنز فٹبال کلب نے اوورسیز ویمن فٹبال کلب کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-0 کی بڑی فتح حاصل کی۔ کوئٹہ میں ہونے والے ایک سنسنی خیز مقابلے میں بلوچستان ویمنز فٹبال کلب نے مقامی ٹیم کوئٹہ ویمنز فٹبال کلب کو 3-2 سے شکست دی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں ہائی لینڈرز ویمنز فٹبال کلب نے اسٹرائیکر ویمن فٹبال کلب پر 5-1 سے فتح حاصل کی۔
    ابتدائی مرحلے کے بعد آٹھ ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ان میں ٹی ڈبلیو کے، لیگیسی ڈبلیو ایف سی، ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، کراچی یونائیٹڈ ڈبلیو ایف سی، کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، دیہ ڈبلیو ایف سی، جافا ڈبلیو ایف سی اور ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی شامل ہیں۔فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست تک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس راؤنڈ میں شامل تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک نمائندے نے بتایا کہ "یہ ٹورنامنٹ خواتین فٹبال کو فروغ دینے اور نئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے ملک میں خواتین فٹبال کو مزید مقبولیت ملے گی۔”

  • کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے،شعیب ملک

    کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے،شعیب ملک

    پاستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم سے پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے

    شعیب ملک نے ایک یوٹیوب چینل میں بات کرتے ہوئےبھارتی ٹیم سے پاکستان آنے کی درخواست کی، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت بھی پاکستان کا دورہ کرے،دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں، وہ اپنی جگہ لیکن کھیل کے درمیان سیاست نہیں آنی چاہیے، سیاست کو کھیلوں سے دور رکھیں اور پاکستان کا دورہ کریں ہم اچھے لوگ ہیں، بہت مہمان نواز ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ سال بھارت گئی تھی اور بھارتی ٹیم کی باری ہے، یہ ان کے لیے اچھا موقع ہے، ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کبھی نہیں آئے، یہاں کبھی نہیں کھیلا، اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا ہوگا، ٹیم کو ضرور آنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دوطرفہ تعلقات بھی 2013 سے کشیدہ ہیں،دونوں ٹیمیں صرف انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتی ہیں۔ تاہم اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے.

    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے, پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر

    ڈارون ۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر ہو گئے

    پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

  • پیرس میں یونیسکو فورم: پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

    پیرس میں یونیسکو فورم: پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

    پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہم وزارتی فورم منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کی۔ ‘چینج دی گیم’ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فورم میں معیاری جسمانی تعلیم اور کھیلوں کے ذریعے پائیدار سماجی وراثت کے فروغ پر توجہ دی گئی۔
    اپنے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے 2024 کے پیرس اولمپکس کے حوالے سے اس فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس جیسے بڑے کھیل ایونٹس پوری دنیا کو ایک مثبت مقابلے میں متحد کرنے کا ذریعہ ہیں۔وزیر نے پاکستان کی نوجوان آبادی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی دو تہائی آبادی 24 سال سے کم عمر ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے وزیر اعظم کے ‘یوتھ پروگرام’ کی تفصیلات پیش کیں جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم اور اختیار دینا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے ‘یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ کا بھی ذکر کیا جو 12 مختلف کھیلوں میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیلوں میں بہتری لانا بلکہ نوجوانوں میں ایسی سماجی اقدار کو فروغ دینا بھی ہے جو ان کی پوری زندگی کے لیے مفید ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نظم و ضبط کا درس بھی دیتے ہیں، سرحدوں کے پار دوستی کو فروغ دیتے ہیں اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ ثقافتی تنوع کا جشن منانا اور نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھانا اس کا حصہ ہے۔ اس لیے سماجی وراثت، جیسا کہ شمولیت کو فروغ دینا، کمیونٹی کی تعمیر، رضاکارانہ اور جسمانی سرگرمیاں، کھیلوں کی ضمنی پیداوار ہیں جو ہمارے معاشروں میں بہتری کو یقینی بناتے ہیں۔رانا ثناء نے مزید کہا کہ اس میدان میں یونیسکو کا مرکزی کردار ہے اور وہ جسمانی تعلیم اور کھیلوں سے متعلق صلاحیتوں میں اضافے کے پروگراموں کے ذریعے رکن ممالک کی مدد کر سکتا ہے۔فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔

  • چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پی سی بی نے چیمئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو دے دی ہے یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا ہےکہ یہ اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند کرے،حال ہی میں کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی لیکن اس اجلاس میں شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بات نہیں کی گئی، اب آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی بحث کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ذریعے نے تصدیق کی کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو محصولات کی ادائیگی، میچز وینیو کے انتخاب اور اپنی حکومت سے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان میں ہونے والی بھارتی ٹیم کی کلیئرنس سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کے تمام بھارتی دعوؤں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے, پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • جیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض اولمپکس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

    جیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض اولمپکس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

    پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی بروز جمعہ ہو گی،تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.
    اولپمکس گیمز کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار فرانسیسی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں سے 11 ہزار ایلے ڈے فرانس میں موجود ہیں،جمعے کی شام اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران پیرس کے چاروں طرف 150 کلومیٹرز کے علاقے کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا،17 روزہ ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے 35 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پانچ تاریخی مقامات بھی شامل ہیں،5 لاکھ سے زائد افراد کے افتتاحی تقریب براہ راست دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے،افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد ڈانسرزاور گلوکار پرفارم کریں گے،تقریب کے دوران 2019 میں آگ کی نظر ہونےوالے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو بھی خراج تحسین پیش کیاجائےگا،پیرس اولمپکس 2024 کی تقریب کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے کہ سمر گیمز کی جدید تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کے اندر نہیں بلکہ باہر منعقد کی جائے گی۔ ایتھلیٹس دریائے سین کے ساتھ کشتیوں میں سفر کریں گے، پلوں کے درمیان، شہر کے کچھ مشہور مقامات سے گزریں گے۔ ہر کشتی کو پلوں کے درمیان سفر کرنے میں تقریباً 45 منٹ لگیں گے۔ وہ قافلے کی طرح سفر کریں گے، یہ ایفل ٹاور کے بالمقابل ایک خوبصورت تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، اولمپکس کی افتتاحی تقریب کےبارے میں منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی، کم وقت رہ جانے کے باوجود منتظمین کی جانب سےزیادہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا
    اولمپکس گیمزکےسلسلےمیں پاکستانی کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ فرانس پہنچ گئے۔پیرس پہنچنے پرانہوں نےکہاکہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم یہاں آئےہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اورسپورٹس کےفروغ کے خواہاں ہیں،پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض فرانس کے لئے روانہ ہو چکے ہیں،اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے براہ راست اولمپکس میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،18 رکنی دستے میں سات ایتھلیٹس شامل ہیں، دستے میں شامل 11 آفشیلز میں کوچز اور میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں ، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن اور اور جاوید لودہی ڈپٹی چیف ڈی مشن ہوں گے، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے، شوٹنگ میں غلام مصطفے بشیر ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے ۔سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفشیل ہوں گے ،میثاق رضوی چیف میڈیکل آفیسر ہوں گےجبکہ زینب شوکت کو ایڈمن آفیشل مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے

    اولمپکس کے دوران حملے کی مبینہ منصوبہ بندی،مشتبہ شخص گرفتار،خاتون سے اجتماعی زیادتی
    فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی مبینہ منصوبہ بندی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو اولپمکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے

    دوسری جانب پیرس اولمپکس کے آغاز سے چند روز قبل خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، آسٹریلوی خاتون کے ساتھ پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے. مقامی حکام نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،متاثرہ خاتون کی عمر 25 برس ہے، خاتون نے واقعہ کے بعد بھاگ کر ایک دکان میں پناہ لی تھی،

    پیرس اولمپک گیمز میں 8 فلسطینی کھلاڑی شرکت کریں گے اور غزہ میں امید کا پیغام دنیا تک پہنچائیں گے۔اولمپکس میں فلسطین کی یہ آٹھویں شرکت ہے۔ ان کی پہلی شرکت سن 1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں ہوئی تھی۔ ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز میں فلسطین کے 5 نمائندے تھے اور اس سال یہ تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

    33ویں اولمپکس پر فرانس کی حکومت کی لاگت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر لگایا گیا ہے،ایونٹ سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحت سے بھی بہت زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ پیرس اولمپکس کے لیے ڈیڑھ کروڑ شائقین کی فرانسیسی دارالحکومت آمد متوقع ہے۔ زیادہ تر سیاح مقامی اور ڈومیسٹک ہیں لیکن گیمز کے دوران پیرس میں تقریباً 30 لاکھ اضافی سیاح متوقع ہے۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • ویمن ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ویمن ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ،پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں،
    پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا،گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔