Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویرات کوہلی پر تنقید  پر  قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول

    ویرات کوہلی پر تنقید پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول نے بتایا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کو اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعدازاں بھارتی بیٹر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کا اسٹرائیک ریٹ 154.70 رہا، ویرات کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کروں لیکن جب ایک منفی بات کرتا ہوں تو مجھے لوگ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، جو ایک منفی پہلو ہے! یہ شرم کی بات ہے۔

    یاد رہے کہ کوہلی نے 61.75 کی اوسط سے پانچ سنچریوں اور ایک سنچری سمیت 741 رنز بنانے کے بعد اورنج کیپ حاصل کی۔ انہوں نے 38 چھکے مار کر 2016ء میں اپنے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا ان کے اگلے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد 23 ہے اور اس سیزن میں ان کے چھکوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے جو اس نے پچھلے تین سیزن میں ملا کر حاصل کیا تھا۔

    پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابراعظم کے بھی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے ان کے اسٹرائیک ریٹ کی بھی تعریف کی تھی جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کی تھی جس پر بابر کے فینز نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے …

  • ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی:حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بلکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے، قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے تھے،پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

    آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے …

    تاہم اب ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈ‌کپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں –

    اسی طرح فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-

    پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی

  • آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی جیت لی

    آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی جیت لی

    چنئی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔کولکتہ نے حیدرآباد کو آئی پی ایل کے فائنل میں سب سے کم مجموعے پر آؤٹ کیا، صرف 113، آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیز اسٹارک نے 2-14 کے اعداد و شمار کی واپسی کی۔اسٹارک نے آئی پی ایل کا اختتام دو شاندار پرفارمنس کے ساتھ کیا، جس میں انہی مخالفین کے خلاف پہلے کوالیفائر میں 3-34 سے میچ جیتنا بھی شامل ہے۔ کولکتہ کے بلے بازوں کو تھوڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور سنیل نارائن کی جلد روانگی کے باوجود، رحمن اللہ گرباز، جنہوں نے 39 رنز بنائے، اور وینکٹیش آئیر، 52 رنز بنا کر ناقابل شکست، 91 کی شراکت کے بعد 9.3 اوورز کے ساتھ ٹیم کو گھر پہنچا دیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز آئیر نے 24 گیندوں میں اپنے 50 رنز تک پہنچائے اور کولکتہ کے لیے جشن منانے کے لیے فاتحانہ رنز بنائے۔کپتان شریاس آئر چھ رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس نے 2012 میں اپنی ابتدائی فتح کے بعد، اس مقام پر کولکتہ کی دوسری ٹائٹل جیت کا نشان لگایا۔
    اس سے قبل، حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، اس سال کے ایڈیشن میں آئی پی ایل کے ریکارڈ 277 اور 287 کے مجموعی اسکور کو حاصل کرنے کے بعد، زیادہ اسکور کرنے میں اپنی ٹیم کی طاقت پر بھروسہ کیا۔تاہم، سٹارک نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے اسپاٹ لائٹ کو چرایا، فارم میں موجود ہندوستانی بلے باز ابھیشیک شرما کو ایک ایسی ڈلیوری کے ساتھ دو رنز پر آؤٹ کر دیا جو درمیان میں لگی اور آف سٹمپ کے اوپری حصے کو کلپ کر گئی۔ٹریوس ہیڈ نے بھی اس کی پیروی کی، تین میچوں میں اپنی دوسری صفر پر روانہ ہوئے، فاسٹ باؤلر ویبھو اروڑہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک نے ایک بار پھر حملہ کیا، سات اوورز کے اندر 47-4 پر اپوزیشن کے ٹاپ آرڈر کو بے ترتیبی میں ڈال دیا۔آندرے رسل نے ایڈن مارکرم کو 20 رنز پر آؤٹ کیا اور ساتھی جنوبی افریقی ہینرک کلاسن 16 رنز بنا کر وکٹیں گرتی رہیں۔کمنز، جنہیں سٹارک نے 10 کے سکور پر ڈراپ کر دیا، ٹیم کو 100 کے اسکور سے آگے بڑھایا، اس سے پہلے رسل نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنہوں نے 3-19 کے اسکور کے ساتھ اختتام کیا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم  برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی ہے۔ ٹیم پیر کی صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ برمنگھم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی تھی۔

  • پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نےغیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے شاہین شاہ، حارث روف ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں، بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں، پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی، پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے-

    یونان میں قید پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی

    دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر کوئی بلے باز 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے، ابتد ائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے چار یا پانچ اوورز مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے،عماد وسیم بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

  • سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

    کولمبو:زمبابوے کے ایک اور آسٹریلیا کے 2 سابق کرکٹرز کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا-

    بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق جمعہ کو ایک آئی پی ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟جس پر سری لنکا کے سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے، آئی پی ایل کے راجھستان رائلز کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی جس پر سابق آسٹریلوی کپتان نے کہ تھا ا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    بعدازاں زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر نے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا انہو ں نے کہا تھا کہ کے ایل راہل نے انہیں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو جس ’سیاست اور دباؤ‘ کا سامنا ہوتا ہے وہ آئی پی ایل کے کوچ سے ’ہزار گنا‘ زیادہ ہے،جبکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی تھی۔

    آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان …

  • بابر اعظم کی  فین کی آج  انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش

    بابر اعظم کی فین کی آج انگلینڈ کیخلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش

    برمنگھم : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی برطانوی فین نے انہیں آج انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے پر والد کی گاڑی تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی : برمنگھم میں موجود برٹش پاکستانی لڑکی نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی سپورٹ کیلئے تیار ہیں، ہماری نظریں ٹیم پر ہیں اورپاکستانی ٹیم کی نظریں جیت پر ہونی چاہئیں، کیا آپ جیت کیلئے تیارہیں۔

    بابراعظم کی مداح لڑکی نے کہا کہ کپتان نے آج انگلینڈ کے خلاف سنچری اور پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تو اپنے والد کی مرسڈیز کپتان کو تحفے میں دوں گی،مداح لڑکی نے کہا کہ میں پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتی ہوں کہ میں اپنے پاپا کی مرسڈیز کی چابی آپ کے نام کر دوں گی،میرے پاپا کی مرسڈیز آپ کی ہو جائے گی،لڑکی نے بابراعظم سے درخواست کی کہ آج کے میچ میں آپ ہمارا مان ٹوٹنے مت دیجئے گا۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا ،سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے،انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے-

    شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان  کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    برمنگھم : پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا-

    انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 183 رنز بنا پائی، ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 84 رن کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37،جونی بیئراسٹو 21 رن بنا کر آئوٹ ہوئے,قومی ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عماد وسیم کی 2،2وکٹیں حاصل کیں-

    184 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رن پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سےفخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ افتخار احمد 23، عماد وسیم 22 اور اعظم خان نے 11 رن بنائے۔ محمد عامر 5، شاداب خان 3 اور صائم ایوب 2 رن بناسکے، محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    اسکواڈ:

    انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتانْوکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر

  • شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

    شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی جو شاہین آفریدی نے ٹھکرا دی ہے، شاہین آفریدی کو سیلیکشن کمیٹی نے آفر کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی نائب کپتانی کے خواہشمند نہیں ہیں، اسکے بعد محمد رضوان اب نائب کپتانی کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں

    واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی، اگلے ہفتے سے امریکا اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے،پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے۔16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • آئی سی سی کا ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب۔ محمد رضوان۔ فخرزمان ۔ اعظم خان۔ عثمان خان ۔افتخار احمد۔ عماد وسیم۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ شاداب خان۔ محمد عامر۔ عباس آفریدی۔ نسیم شاہ۔ حارث رؤف اور ابرار احمد شامل کر لئے گئے ہیں،
    عثمان خان۔ اعظم خان۔ ابرار احمد۔ عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔ حارث رؤف فٹ ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔
    پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ اے کی دیگر ٹیمیں انڈیا۔ آئرلینڈ ۔ کینیڈا اور امریکہ ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے۔16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔