Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر 39 ٹریوس ہیڈ 34،مچل مارش 35، گلین میکسویل 28، مارکوس اسٹوئنس 30 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پیٹ کمنز صفر پر پویلین لوٹ گئے، میتھو ویڈ 17 اور مچل اسٹارک 0 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 2، معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

  • ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    نیویارک: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کےلئے پلینگ الیون میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر فتح کا دباؤ ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں-

    انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلیے ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا ہے، البتہ پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف جیت پر فوکس کیا ہوا ہےمیچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت اہم ہے، گزشتہ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر لڑکوں نے کام کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اب دوبارہ نہیں ہوں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    نیو یارک :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،نیدر لینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رنز بنائے۔

    نیدر لینڈز کی جانب سے سیبرانڈ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بناکر نمایاں رہے، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کے اوٹنیلی بارتمین نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،مارکو جانسن اور اینریخ نورکیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقا نے104 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹریسٹن اسٹوبس نے 33 رنز بنائے.نیدر لینڈز کے ویوین کنگما اور لوگن وین بیک نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔

    جنوبی افریقہ اسکواڈ : کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

    نیدرلینڈ اسکواڈ : میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگم

  • پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کو سنگین الزامات کا سامنا

    پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کو سنگین الزامات کا سامنا

    پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اس وقت سنگین الزامات کا سامنا ہے 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران سابق جنوبی افریقی کرکٹر اور یو ایس اے کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن رسٹی تھیرون نے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے۔امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ میں حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کے دوران حارث نے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ باؤلر نے نئی گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی؟ تو گیند تبدیل ہونے کے محض دو اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟
    کھیل نے ڈرامائی موڑ اس وقت لیا جب پاکستان نے 13ویں اوور کے آغاز میں گیند کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، امریکی ٹیم ایک وکٹ پر 94 رنز پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ اس فیصلے نے، اب جانچ پڑتال کے تحت، ممکنہ طور پر میچ کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔یو ایس اے کے کپتان موننک پٹیل نے لگاتار گیندوں میں شاہین آفریدی کو چوکا اور ایک چھکا لگا کر رفتار کو جاری رکھا۔اس کے بعد حارث رؤف نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر اینڈریز گوس کو آؤٹ کر دیا، جس نے ریورس سوئنگ کا اشارہ ظاہر کیا کیونکہ یہ آف سٹمپ کے اوپر سے ٹکرا گیا۔
    امریکی بیٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کی توجہ میں لایا جائے گا، حارث پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے ناخن سے تازہ بدلی ہوئی گیند کو کھرچایا، جس سے ریورس سوئنگ ہوا۔ یہ واحد فعل اب ایک بڑی تحقیقات کا مرکز بن گیا ہے۔
    کینیڈا اور پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک جیت کے بعد، شریک میزبان اب جاری میگا ایونٹ کے سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔مین ان گرین اپنا اگلا میچ 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی

  • ٹی20 ورلڈ کپ 2024: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    ٹی20 ورلڈ کپ 2024: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 137 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 138 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم 7 وکٹ پر 125 رنز بنائے۔کینیڈا کی طرف نیکولس کیرٹن نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔آئرلینڈ کی طرف سے آئرلینڈ کے کریگ ینگ اور مک کارتھی نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
    اس سے قبل آئرلینڈ نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔گروپ اے کی ٹیموں میں شامل آئرلینڈ اور کینیڈا کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایونٹ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو امریکا نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔آج کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ نے 156 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کیا۔

  • ایشین مینز والی بال کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ایشین مینز والی بال کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم سے مایوس شائقین کے لئے اچھی خبر،ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

    بحرین کے عیسیٰ ٹاؤں میں میچ کھیلا گیا، ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویتنام کے مابین مقابلہ ہوا، پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی تاہم دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کر لی ہے، تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان کو 25 ، 23 سے کامیابی ملی،جبکہ چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا تاہم پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستان کا سیمی فائنل ہفتے کے روز جنوبی کوریا سے ہو گا،جنوبی کوریا نے کوارٹر فائنل میں بحرین کو شکست دی تھی.

  • امریکا سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ پھٹ پڑے

    امریکا سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ پھٹ پڑے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم گزشتہ شب امریکا سے میچ ہار گئی جس پر سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کرکٹ ٹیم پر برس پڑے،شائقین کرکٹ نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ہار..یہ دن بھی پاکستان کو دیکھنے تھے.شائقین کرکٹ کو یقین تھا کہ پاکستانی ٹیم جیت جائے گی لیکن یہاں معاملہ الٹ ہوا،پاکستانی ٹیم امریکا سے ہار گئی

    کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں امریکا سے شکست پر صارفین نے غم و غصے سے بھرے جذبات کا بھی اظہار کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم تو پاکستان کے لیے اپنا دل بچھائے رہتے ہیں لیکن انہوں نے ہمارا دل توڑ دیا۔ آخر وہ کب تک ہمارا دل توڑتے رہیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا کہ ایک اور امریکی سازش کامیاب! پاکستان بمقابلہ امریکا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ کے میدان میں اپنے کو پاکستانی کہنے سے شرم محسوس ہوتی ہے،نئی آنیوالی ٹیم سے پچاس سالہ پرانی ٹیم کی اس طرح ذلت آمیز شکست ۔۔افسوس صرف رات دیر تک جاگتے رہنے کی ہے

    میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈال دیا
    کھیلوں کو کور کرنے والے صحافی قادر خواجہ کہتے ہیں کہ فاختہ نے بتایا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے غلطی کا ملبہ دیگر کھلاڑیوں پر ڈال دیا. باولرز نے اچھی باولنگ نہیں کی، فیلڈنگ اچھی نہیں ہوئی، سینئیر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہیے تھا. بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کوئی مشورہ نہ دے مجھے خود سب سمجھ ہے. شاداب خان،محمد عامر اور محمد رضوان نے گراونڈ میں بابر اعظم کو افتخار احمد کو اوور نہ کروانے کا مشورہ دیا تھا. چند سینئیر کھلاڑی دھاڑیں مار مار کر ڈریسنگ روم میں روتے رہے…

    ہم نے 1999 ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی :شعیب اختر
    پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے ہم نے 1999 ورلڈکپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی .

    شاید یہ بھی شرط ہوگی کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے دیں گے، انور مقصود
    پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ کی طرح لیجنڈری مصنف، مزاح نگار و میزبان انور مقصود بھی دل شکستہ نظر آ ئے، انور مقصور سے سوال کیا گیا کہ امریکا سے پاکستان میچ ہار گیا، اس پر کیا کہیں گے؟ سوال کے جواب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ یہ مجبوری میں ہارا ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ملنا ہے، ابھی ملا نہیں ہے، تو شاید یہ بھی شرط ہوگی کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے دیں گے، ورنہ اور کوئی وجہ مجھے سمجھ میں نہیں آتی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی .پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا، بعدازاں امریکا نے سپر اوور میں میچ میں فتح حاصل کی۔

  • ٹی 20:  امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی 20: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، ، گرین شرٹس صرف 13 رنز بناسکے۔ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی اننگز
    امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں میزبان امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔امریکا کے خلاف پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔ ۔واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی، آسڑیلیا نے عمان کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی، آسڑیلیا نے عمان کو شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنزسے شکست دے دی ہے

    عمان کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، دونوں ٹیموں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا۔

    عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    165رنزکے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹ پر 125رنزبناسکی۔عمان کے آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے، مہران خان 27 ، عاقب الیاس نے 18رنزبنائے۔آل راؤنڈ کارکردگی پر مارکس اسٹوئنس پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

  • پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پولینڈ:پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا،آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست ہوئی لیکن گول مارجن بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

    فرانس کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا، جب کہ فرانس کی جانب سے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے،پوائنٹس ٹیبل پر فرانس پہلے نمبر پر رہا جب کہ گول مارجن کی بنیاد پر پاکستانی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹرفلائٹ سے اسلام آباد پہنچی جہاں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیاائیرپورٹ پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود اور دیگر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی کی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔