Baaghi TV

Category: کھیل

  • سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    کراچی: سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہلا رضا کا انتخاب پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کےکانگریس ممبران کے علاوہ ملحقہ ڈیپارٹمنٹس نے بھی حصہ لیا۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے متفقہ طور پر شہلا رضا کو بقیہ مدت کے لئے صدر منتخب کیا، اولمپیئن سمیع اللہ خان ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کردیئے گئے، پی ایچ ایف کانگریس نے متفقہ رائے سے شجاع اقبال راجہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس رماڈا پلازہ ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف آئین 12.10.2 کے تحت سیکٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے بلوائے گئے اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ محکمہ جانت نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کےنمائیندگان نے بھی شرکت کی اور انتخاب کے عمل میں حصہ لیاپی ایچ ایف کانگریس ممبران نے اتفاق رائے سے سیدہ شہلا رضا کو صدر جبکہ شجاع اقبال راجہ کو بطور سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔ ا

    جلاس میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن کے عمل کی بھی توثیق دی گئی۔ سکروٹنی اور الیکشن کے عمل کے لئے قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل شروع کرنے کے احکامات کی منظوری، ہاکی کی بہتری کے لئے کلب لیول سمیت سکول و کالج میں ہاکی کے کھیل کی حوصلہ افرائی کے اقدامات پر بھی منظوری دی گئی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا نے کانگریس ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کے مسائل کا بخوبی علم ہے تاہم اس پر مستقل طور پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی تسکیل دینگے۔ انہوں نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو مشیر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ میدان عمل میں آئینگے۔

    پاکستان ہاکی ٹیموں کی انٹرنیشنل رینکنگ کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے بہتر بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے فنڈز درکار ہیں ۔ ایسے وقت میں جہاں ہاکی فیڈریشن کے کھلاڑیوں سمیت پی ایچ ایف ملازمین سات ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کررپپے ہیں وہاں یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن حل نکالا جائیگا۔

    پی ایچ ایف کانگریس ممبران سمیت نیشنل بینک ، پاکستان کسٹمز نمایندگان نے نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا اور نومنتخب سیکرٹری فنانس پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ کو مبارکباد پیش کی، اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن مصدق حسین، اولمپیئن، وسیم فیروز، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن دلاورحسین،محمد نعیم احمد انٹرنیشنل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران کو بقیہ مدت کے لئے منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

    صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ سکروٹنی کمیٹی کو جلد اپنا کام مکمل کرکے دو ماہ میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات پر منظوری دی گئی۔ خواتین کانگریس ممبران نے صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کو بتایا کہ خوائین کی قومی ہاکی چیمپین شپ گذشتہ کئی سالوں سے نہیں منعقد کرائی گئی جو کہ خواتین کھلاڑیوں میں نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

    صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی راہ میں اب کوئی آئینی دشواری باقی نہیں۔ مسائل کے مستقل حل کے لئے احسن اقدامات لینگے۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین بہت محنتی ہیں مجھے قومی امید ہے کہ پی ایچ ایف کو جلد مالی مشکلات سے آزاد کرالینگے۔ انہوں نے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ کو ٹاسک دیا کہ ممبران سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں اور اس سلسہ میں کانگریس ممبران سے بھی مشاورت کی جائے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس نے ملک بھر میں کلب سکروٹنی کی سفارشات کی توثیق کی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سلیم ناظم، اولمپیئن مصدق حسین، ہمایوں عزیز کرد اور بیرسٹر میاں علی اشفاق پر مشتمل پی ایچ ایف کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل دو ماہ میں مکمل کرنے ٹاسک دیدیا۔ کانگریس ممبران کی مشاورت کے بعد صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے سکروٹنی کوآرڈینیٹرز کی بھی منظوری دے دی ۔

    پنجاب میں اولمپیئن شہناز شیخ، کرنل ر مکرم خان،شاہد اقبال راجہ۔ اولمپیئن ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر، اولمپیئن دلاورحسین، اولمپیئن طارق عزیز، اولمپیئن محمد جاوید، عمران بٹ انٹرنیشنل، قدیر بشیر انٹرنیشنل، قمر رضا، مبشر علی،طاہر شریف، ، قمر اکرام، ملک محمد اکبر ایڈووکیٹ، اویس سلطان پاشا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

    کے پی کے میں اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن نعیم اختر، روف لالہ انٹرنیشنل، محمد طفیل، افسار علی اور آصف جہاں شامل ہیں۔ بلوچستان میں امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو، عبدالولی، کامران صابر، حاجی ذوالفقار شامل ہیں سندھ میں بیرسٹر عامر عزیز، کرنل ر محمد اعظم، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن وسیم فیروز، لئیق لاشاری انٹرنیشنل، میجر ر شاہنواز خان، ایس ایس پی ر اعجاز الدین، ذوالفقار حسین، طلعت محمود، آصف مائیکل شامل ہیں۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فیڈرل میں سید مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ، کرنل ر محسن علی،ڈاکٹر احسن تنویر، راجہ مشتاق، منور عباس ، راجہ ممتاز عارف شامل ہیں-

  • پی ایس ایل 9،فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    پی ایس ایل 9،فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پی ایس ایل 9 جیتنے پر اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد دی ہے

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نویں پاکستان سپر لیگ 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے نویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ, سیکیورٹی فورسز , انتظامیہ, دیگر تمام منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی ،پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں ،پی ایس ایل نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی ہے بلکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ہے، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے :

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر سندھ کامرا ن ٹیسوری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،پی ایس ایل سیزن 9 میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • پی ایس ایل 9   ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل 9 ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی ہے

    اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی تھےاسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی،پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی،رنرز اپ ٹیم ملتان سلطانز بھی 5کروڑ 60 لاکھ کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

  • پی ایس ایل کا فائنل آج، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے

    پی ایس ایل کا فائنل آج، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے

    پی ایس ایل نویں سیزن کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،

    فائنل میچ آج رات کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی،اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے، ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے،ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ہیں، پی ایس ایل فائنل کے لئےکرکٹ کے مداح پرجوش ہیں، فائنل کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

  • آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کو سرکس قرار دیا

    آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کو سرکس قرار دیا

    ممبئی: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل سٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک جو 8 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 کھیلیں گے اور اس سیزن کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین فروخت ہونے والے کھلاڑی مچل اسٹارک نے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو سرکس قرار دیا ہےمچل سٹارک نے کہا کہ میں آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پُرجوش ہوں اور یہ میرے لے ایک نیا چیلنج سرکس کے جیسا ہی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہمیشہ ایک سرکس کی طرح ہی ہوتی ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن نے لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے لاہور میں بھی بائیومیٹرک طریقہ شروع کردیا

    واضح رہے کہ مچل سٹارک نے آخری بار 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی 2018 میں بھی کولکتہ نائٹ رائیڈر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا مگر وہ ایک میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

  • پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا،فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔


    ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی،ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی،دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، دونوں ٹیمیں کل کے میچ میں جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔


  • پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈکو جیت کیلئے 186 رنزکا ہدف, اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔

    پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے،زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں،ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹد نے عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت کے سبب 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور کپتان شاداب خان 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں، حسیب اللہ پال والٹراورسلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے

  • بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف   ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے شیڈول کا اعلان

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں سے بنگلہ دیشی ٹیم کو ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بنگلہ دیش بھی اسی ماہ کے آخر میں امریکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا-

    سیریز کے پہلے تین میچ چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میرپور میں کھیلے جائیں گے بی سی بی اور زمبابوے کرکٹ نے بنگلہ دیش میں اپنی دو میچوں کی دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا، جو اصل میں 2024 سے 2025 تک شیڈول تھی، یہ 2018 کے بعد فریقین کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، زمبابوے کی ٹیم 28 اپریل کو بنگلہ دیش میں پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ایک کثیر فارمیٹ کے دورے کے لئے سری لنکا کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ  کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو میدان میں اترے۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے آخری 4 میچز میں 2، 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9کے پہلے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کاکہناتھا کہ یہ دباؤ والا میچ ہے کوشش کریں گے اچھا سکور کریں ،ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز میچ نہیں کھیل رہے ،اسلام آباد کی ٹیم میں مارٹن گپٹل او بیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ۔ دوسری جانب رائلی روسو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
    اسلام آباد کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ابیڈ مکوے شامل ہیں۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لایوری ایوانس، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • پی ایچ ایف  صدر  کے  انتخاب   کے لئے  آج اجلاس کیا جائے گا

    پی ایچ ایف صدر کے انتخاب کے لئے آج اجلاس کیا جائے گا

    پی ایچ ایف کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی ہوگا, اجلاس میں پی ایچ ایف کے لئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا, حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق خالد سجاد کھوکھر کے مستعفی ہونے کے بعد صدر کا عہدہ خالی تھا حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میر طارق حسین بگٹی کو صدر کے عہدہ کے لئے نامزد کیا ہوا ہے، صدر کی نامزدگی کا اختیار پی ایچ ایف آرٹیکل 15 کے زمرے میں آتا ہے، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف پی ایچ ایف کانگریس کے ممبران الیکشن میں ووٹنگ کرینگے۔