Baaghi TV

Category: کھیل

  • محسن نقوی کی دبئی  میں  جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے  ملاقات

    محسن نقوی کی دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ٹرائی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی ، ٹرائی سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی،

  • پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے، یاسر خان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل تھےاس کے علاوہ عثمان خان نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان 15 اور جانسن چارلس نے 11 رنز بنائےپشاور زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی،ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگایہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہیں، جس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ ایلیمینیٹر میچ کے لیے ان کی دستیابی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ اسلام آباد کے اہم کھلاڑی منرو زبردست فارم میں ہیں، انہوں نے نو اننگز میں 34.33 کی شاندار اوسط اور 139 کے شاندار ریٹ سے 309 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد کے حالیہ لازمی جیت کے مقابلے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے صرف 40 گیندوں پر 84 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، اسی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ پل کی وجہ سے ان کی شاندار کارکردگی متاثر ہوئی، جس سے اہم ایلیمینیٹر کے لیے ان کی فٹنس کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
    جبکہ منرو کی دستیابی کا توازن برقرار ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے گی اور اگر ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو میچ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ یہ چوٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک دھچکے کے طور پر آتی ہے، جو آرڈر کے اوپری حصے میں منرو کی دھماکہ خیز بیٹنگ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔منرو کی غیر موجودگی میں، اسلام آباد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مسابقتی کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے اس خلا کو پر کرنے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کی طرف دیکھے گا۔ یہ میچ، جو 15 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونا ہے، دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ پی ایس ایل 2024 کے پلے آف میں جگہ کے لیے لڑ رہی ہیں۔اس ایلیمینیٹر کا نتیجہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مہم کی قسمت کا تعین کرے گا، جس میں فتح ان کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرے گی۔ شائقین منرو کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس اہم مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے امکانات کو تقویت دینے کے لیے تیزی سے صحت یابی کی امید کر رہے ہیں۔

  • چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کا ڈیف ٹیم کو مبارکباد

    چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کا ڈیف ٹیم کو مبارکباد

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پی سی بی چئیر مین نے کہا کہ باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبار علی اور منظور خان نے باولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ
    ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ امید ہے ٹیم مزید آگے بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی

  • پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے  ورلڈ کپ 2024 جیت لیا

    پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2024 جیت لیا

    ذکا احمد قریشی کی قیادت میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل T20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا جو کرکٹ ویژن سینٹر، شارجہ، یو اے ای میں 6 سے 12 مارچ تک منعقد ہوا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں کل چھ ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ بورڈ پر مجموعی طور پر 151 رنز بنانے کے بعد، پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے سری لنکا کو 16.5 اوورز میں محض 63 رنز پر ڈھیر کردیا۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول  کا اعلان

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات سات بجے شروع ہونگے۔
    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں وہ دس وائٹ بال میچوں میں حصہ کے لیے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان غیر متزلزل دوستی کے ثبوت میں، ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو ہمارے دونوں کرکٹ ممالک کے درمیان موجود ہے۔ہمارے شائقین اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر خیرمقدم کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہو گی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔

    سیریز کا شیڈول
    14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
    16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس
    18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
    20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
    21 اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔راولپنڈی
    25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور
    27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور

  • آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
    ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بابراعظم 2 درجہ ترقی کے بعد 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
    ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ 7ویں نمبر پر موجود ہیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔

  • شکیب الحسن کی بہن کا نام جوئے ایپ  کے حوالے سے تحقیقات میں شامل

    شکیب الحسن کی بہن کا نام جوئے ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں شامل

    ڈھاکا: بنگلہ دیشی سینئر کرکٹر شکیب الحسن کی بہن جنت الحسن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک مشکوک ایپ کی تحقیقات کررہا ہے،بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بہن جنت الحسن ریتو کا نام مہادیو ایپ کی تحقیقات میں سامنے آیا جس کے ایک پارٹنر سورج چوکھانی نے بنگلہ دیش میں آن لائن کرکٹ پلیٹ فورم میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس میں شکیب کی بہن جنت ان کی پارٹنر ہیں، اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے دوران دو اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ جوڑی، گریش تلریجا اور سورج چوکھانی مہادیو ایپ کے پروموٹرز میں سے ایک، ہری شنکر تبریوال کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں، جو دبئی میں مقیم ایک حوالا آپریٹر ہیں۔

    وفاق سے پیسے نا ملنے پر اعلی امین کا عدالتوں سے رجوع کرنے کا …

    بہن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے سامنے آنا خود شکیب کی شہرت کیلئےبھی نقصان دہ ہے، وہ 2019 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک برس پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔

    وفاقی حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ

  • ملتان نے کوئٹہ  کو  بڑے مارجن سے شکست دے دی

    ملتان نے کوئٹہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس53 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ یاسر خان 12، عثمان خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 ویں اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی-

    دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، اس میچ کے بعد ہی طے ہوگا کہ کون سی ٹیم پلے آف میں کس سے مقابلہ کرے گا پوائنٹس ٹیبل پر ابھی ملتان سلطانز 12 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ کی 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے اگر آج کے میچ میں ملتان سلطانز کامیاب ہوتی ہے تو اس کی پہلی پوزیشن ہو جائے گی اور اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتی تو وہ پہلی نہیں تو دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

    ترک صدر کا آصف زرداری کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ دو ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ کھیلیں گی ، کوالیفائر کا مطلب اُس میچ کو جیتے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا، جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں پہلا ایلمینٹر میچ کھیلیں گی ، اس میچ کی ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میچ کی لوزر سے دوسرا ایلیمنٹر کھیلے گی اور دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم 18 مارچ کو فائنل کھیلنے کی حقدار ہوگی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خواتین کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہدایت

    شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے آئی ایم ایف کا نیا پیکج ملنے کے امکانات …

  • پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کا  کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف

    پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 51 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔ روومین پاول نے 30، صائم ایوب نے 19 اور محمد حارث نے 13 رنز بنائے۔ حسیب اللہ ایک، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر جمال 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم مقابلے سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے اور آج اس کا آخری میچ ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے میچ جیت کر کنگز کی ٹیم اپنی ساکھ بچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ بظاہر اس میچ کی ٹورنامنٹ کے لیے زیادہ اہمیت نہیں ہے تاہم پشاور زلمی کے لیے ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔ زلمی میچ جیت کر ٹاپ ٹو میں جگہ بناسکتی ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، 20 میں سے 14 میچز جیتے جبکہ 6 میں کراچی کامیاب رہا۔پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دی تھی۔