Baaghi TV

Category: کھیل

  • وزیر اعلٰی بلوچستان  سے کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان کی ملاقات

    وزیر اعلٰی بلوچستان سے کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان کی ملاقات

    وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کی ملاقات ہوئی ہے،

    وزیر اعلٰی بلوچستان کی بھارت کے خلاف مقابلہ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، وزیر اعلٰی بلوچستان نے عالمی کھلاڑی شاہ زیب کے لئے ملازمت اور بیس لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سپورٹس کو ہدایت کی کہ شاہ زیب رند کی بیرون ملک پیشہ وارانہ تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی، شاہ زیب بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھیل کے سفیر شاہ زیب نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا ، شاہ زیب نے ثابت کیا کہ بلوچستان میں عالمی سطح کا ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے، باصلاحیت نوجوانوں کی مکمل سرپرستی کریں گے،

    شاہ زیب رند نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو محنت کی ترغیب دیتا ہوں، حوصلہ افزائی پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکرگزار ہوں ،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے

    بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو چھوڑ رہی ہیں حالانکہ اس کھیل سے انہیں بہت پیار ہے، کرکٹ کا میراسفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی، سب سے پہلے اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے پورے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا، کرکٹ بورڈ کی طرف سے تعاون انمول رہا ہے، میں مداحوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی غیر متزلزل حمایت میرے پورے کیریئر میں ملتی رہی، تمام کھلاڑی جو میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہیں، سب نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا مظاہرہ کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

    32 سالہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں بھارت کے خلاف کیا تھا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا تھا،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • بابر اعظم  محمد رضوان کے ساتھ ملکر سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم

    بابر اعظم محمد رضوان کے ساتھ ملکر سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی اہم پلیئر ان فٹ ہو تو اس کو مس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔

  • پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے  اجلاس

    پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

    ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،

    نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2سے5مئی تک لاہور میں ہوں گی، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنزاورپنجاب کی16 یونیورسٹیوں سے خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں 7کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،جن میں اتھلیٹکس،ہاکی، باسکٹ بال، آرچری،کرکٹ ٹیپ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کے سربراہی میں صوبے کی خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ہماری خواتین میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔

  • آئی پی ایل:  ویرات کوہلی  پر جرمانہ عائد

    آئی پی ایل: ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

    ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کردیاگیا-

    باغی ٹی وی : میچ ریفری کے مطابق روائل چیلنجرز بنگلورو کے بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے یہ قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی، امپائر کے فیصلے پر کوہلی سیخ پا ہوگئے اور ان کی گراؤنڈ پر موجود امپائرز سے بحث ہوئی اور پھر وہ ناخوش ہوتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے روائل چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی-

  • دبئی:کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو  شکست دیدی

    دبئی:کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    یو اے ای: دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

    کراٹے کامبیٹ 45 میں پاک بھارت مقابلے کیلئے پہلی فائٹ پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے پوون گپتا کے درمیان ہوئی جس میں پاکستانی فائٹر نے حریف کو ابتدا ہی میں شکست دیدی، دوسری فائٹ کیلئے ہمانشو کوشک سے مقابلہ کیلئے علومی کریم کی جگہ فیضان خان ایرینا میں آئے، علومی کریم ویٹ برابر نہ ہونے کی وجہ سے فائٹ میں شرکت سے محروم رہے۔

    فیضان بھارتی حریف کو زیر کرنے میں ناکام رہے یوں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوگیافیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے،شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کیے جس پر رانا سنگھ ایک کونے میں دبک گئے اور کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار پائے او رپاکستان نے معرکہ 1-2 سے جیت لیا، فائٹ کے بعد شاہ زیب رند نے امن کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کا جھنڈا اٹھایا اور کہا کہ وہ امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

    20 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    ضمنی انتخابات : سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

  • محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے،محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھےرضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر زنے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا، رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

    عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، رؤف حسن

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے

    سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر سن شائن کوسٹ کی عدالت میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ضمانت کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعد کوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہر میں پولیس کی نگرانی میں تھے، ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا،سلیٹر کو کوئنز لینڈ کے سنشائن کوسٹ پر 5 دسمبر 2023 سے اس سال 12 اپریل کے درمیان مختلف تاریخوں پر ہونے والے مبینہ جرائم سے متعلق 19 الزامات کا سامنا ہے-

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 54 سالہ مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔ تاہم ضمانت نہ ملنے کا فیصلہ سننے کے بعد جب اہلکار انہیں سیل میں لے جانے لگے تو وہ گر پڑے،مائیکل سلیٹر کے وکیل نے اپنے موکل کے سڈنی کے ری ہیب سینٹر میں رہنے کی استدعا کی۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    مائیکل سلیٹر کے وکیل کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے ،دوسری جانب پولیس نے مائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی، پولیس نے عدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔

    واضح رہے کہ 54 سالہ مائیکل سلیٹر نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز بھی اسکور کیے،مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

  • ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سےشکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں،کویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ر مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں،جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    جواب میں پاکستان ٹیم 36 ویں اوور میں156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں، اور ویسٹ انڈیز نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے-

    واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • ون ڈے سیریز، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز  کل کراچی میں کھیلا جائے گا

    ون ڈے سیریز، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کل کراچی میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی ، سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار نے کہا کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔