Baaghi TV

Category: کھیل

  • 
79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

    
79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

    ‎
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
    ‎محمد الیاس نے پاکستان کی نمائندگی 10 ٹیسٹ میچز میں کی اور اپنی 79 سالہ زندگی میں 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
    ‎محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

  • غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا  کروانیوالا نیٹ ورک گرفتار

    غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانیوالا نیٹ ورک گرفتار

    لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    چوکی انچارج ایل بلاک نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیٹ ورک کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں،ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جوا کرواتے تھے، ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوابھی کرواتے تھے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

    ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے چوکی انچارج ذوالفقار علی و ٹیم کو شاباش دی۔

    ایران پرتشدد مظاہرے پروپیگنڈا یا حقیقت

    سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات بے نقاب، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا دوٹوک مؤقف

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،14ویں سالگرہ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوئے تو پاکستان اپنے وینیو دے سکتا ہے وینیوز کا کوئی مسئلہ ہے تو پی سی بی مشکل وقت میں وینیو دے سکتا ہے، بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے کراچی، راولپنڈ ی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز دستیاب ہیں-

    واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جانا چاہتی ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

  • پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے معاملات خود سنبھالنے تھے، لیکن اب نئی پیشرفت کے بعد بورڈ اس ٹیم کو بھی فروخت کرے گا پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کی وجہ سے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ کی جائے گی، نیلامی کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا ملتان سلطانز کو لینے میں کئی سرمایہ کار دلچسپی دکھا رہے ہیں پی سی بی کو امید ہے کہ آکشن میں ٹیم اچھی قیمت پر فروخت ہو جائے گی-

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اور پی ایس ایل 11 میں کل 8 ٹیمیں کھیلیں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

    ٹرمپ انتظامیہ ایران میں فوجی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • 
بارش کے باعث پاکستان، بنگلہ دیش انڈر 19 وارم اَپ میچ منسوخ

    
بارش کے باعث پاکستان، بنگلہ دیش انڈر 19 وارم اَپ میچ منسوخ

    ‎
بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا وارم اَپ میچ منسوخ کر دیا گیا۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل یہ میچ زمبابوے کے ماسونگو اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا تھا۔
    میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش انڈر 19 نے 36.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلام صدیقی 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت

    پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت

    ‎پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔
    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے مزید دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اب سب کی توجہ ڈرافٹ پر مرکوز ہے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے انعقاد سے متعلق ابتدائی پلاننگ شروع کر دی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام انتظامی اور تکنیکی معاملات بروقت مکمل کر لیے جائیں۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ سے قبل باقی ماندہ امور جلد نمٹانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جبکہ ڈرافٹ کی حتمی تاریخ اور وینیو کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ مزید یہ کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روزہ وقفے میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
    ‎واضح رہے کہ ڈرافٹ میں لیگ کی تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ساتھ دو نئی ٹیمیں سیالکوٹ اور حیدرآباد بھی شامل ہوں گی، جس سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔

  • ‎سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

    ‎سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

    ‎
بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 38 سالہ Khawlhring Lalremruata دوران میچ اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، جہاں بھارتی ریاست میزورمسے تعلق رکھنے والے کرکٹر اچانک زمین پر گر گئے۔
    ‎بھارتی میڈیا کے مطابق، انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
انتقال کی خبر کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔
    ‎واضح رہے کہ Khawlhring نے میزورم کی جانب سے 2 فرسٹ کلاس میچز اور 7 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ پروفیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ کے سینئر رکن محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی جلد مقامی اسپتال میں سرجری متوقع ہے، جبکہ محمد الیاس نے اپنی صحت یابی اور کامیاب آپریشن کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
    واضح رہے کہ 79 سالہ محمد الیاس نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ 82 میچز میں قومی رنگوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کھیل کے بعد بھی انہوں نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیے۔
    محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن رہنے کے علاوہ جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • وزیراعظم  سے  پی ایس ایل میں ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات

    وزیراعظم سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی ہے

    نمائندگان میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم "او-زیڈ ڈویلپر” کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنے والی فرم "ایف کے ایس”، کے فواد سرور شامل تھے،وزیراعظم نے ٹیم سیالکوٹ اور ٹیم حیدرآباد کے نمائندگان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی مینیجمینٹ کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لئے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو کہ اس کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی ، یہ دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لئے تازہ ہوا کے ایک جھونکا ثابت ہوں گی ،یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ان دو ٹیموں کی بڈنگ کے لئے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں ؛ اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ،سمندر پار مقیم پاکستانی ہمیشہ سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ کے عمل میں جس طرح سے ملکی و بین الاقوامی فرمز نے دلچسپی دکھائی اس سے بین الاقوامی سطح پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے،

  • پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

    فواد سرور ایف کے ایس کے بانی اور مالک ہیں جو آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 7ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘حیدرآباد’ ٹیم کے مالک بن گئے ہیں-

    حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور امریکا کے شہر ٹیکساس میں مقیم ہیں جو ایف کے ایس گروپ کنگز مین کے بانی اور مالک ہیں یہ گروپ کرکٹ میں سرگرم ہے۔ اور امریکا میں شکاگو کنگزمین ٹیم کا مالک بھی ہے جو 2024 کی چیمپیئن رہی، فواد سرور نے تصدیق کی کہ فرنچائز کا ہوم سٹی ان کا آبائی شہر حیدرآباد ہو گا وہ کرکٹ کو عالمی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا راز ہے،کنگزمین گروپ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم پاکستان کے ڈومیسٹک گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی تھی۔

    پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

    پاکستان سپرلیگ کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185کروڑ روپے میں فروخت

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ’حیدرآباد‘ 175 کروڑ روپے میں فروخت