Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ مایوس، تبدیلیاں متوقع

    بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ مایوس، تبدیلیاں متوقع

    
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔
    ذرائع کے مطابق اگلے میچ کے لیے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون سے باہر بٹھانے کی تجویز زیر غور ہے، کیونکہ اہم مقابلوں میں توقعات کے مطابق کارکردگی سامنے نہیں آسکی۔
    ‎پلیئنگ الیون سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
    ‎واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، جو ٹیم کے لیے ڈو اینڈ ڈائی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔

  • 
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست

    
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست

    
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    ‎بھارت کے شہر دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
    ‎یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی طرف سے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    ‎161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ اسکور بیسویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
    ‎افغانستان کے ابراہیم زدران نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، قومی ٹیم 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
    ‎ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
    ‎صائم ایوب 6، بابر اعظم 5 اور کپتان سلمان آغا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 14 اور محمد نواز 4 رنز ہی بنا سکے جبکہ صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
    ‎نچلے نمبروں پر بھی مزاحمت دیکھنے میں نہ آئی، فہیم اشرف 10 رنز بنا سکے جبکہ ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، جس کے باعث پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

  • ‎ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں، سلمان آغا بھی آؤٹ

    ‎ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں، سلمان آغا بھی آؤٹ

    
کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا، مگر ابتدائی اوورز میں ہی ٹیم کو نقصان ہوا۔
    پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی ہیں، جس میں سب سے پہلے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب آؤٹ ہوئے، اور بعد ازاں کپتان سلمان آغا بھی وکٹ کے پیچھے چلے گئے۔
    ‎پاکستان کی فائنل الیون میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق بھی شامل ہیں۔
    ‎ٹیم اب بھارتی بولرز کے خلاف بیٹنگ میں سنبھلنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا جا سکے۔

  • 
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دے دیا

    
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دے دیا

    
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما پہلے اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز کی اننگز کھیلی لیکن صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
    ‎15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، اور اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر پچیسویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دوبے نے 27 اور اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
    ‎پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
    ‎پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

  • 
پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری اور چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری

    
پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری اور چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری

    
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری۔ تلک ورما 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، جس کا کریڈٹ پاکستانی بولر صائم ایوب کو گیا۔
    صائم ایوب نے اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا کو صفر پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے اپنی تین وکٹیں مکمل کیں۔
    ‎بھارتی ٹیم نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔ میچ میں پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

  • 
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی

    
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی

    
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔
    کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
    ‎بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔
    ‎پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
    ‎بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
    ‎کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب اور صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین بولرز جارحانہ بولنگ سے بھارتی بیٹرز پر دباؤ ڈالیں گے۔
    ‎میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور اس کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
    ‎کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مہارت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب اور صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔
    ‎بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ صلاحیتوں پر اعتماد رکھتی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین بولرز جارحانہ بولنگ سے بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔
    ‎میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور انہوں نے اس کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی

    ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ پرجوش ہیں، اور اب قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے۔

    میچ کے لیے ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا، جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا، شہر میں اب بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں،پریماداسا اسٹیڈیم کے باہر شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد جمع ہے، جس کے باعث فضا میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ کئی سری لنکن کرکٹ مداح بھی کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے نظر آئے، متعدد مقامی افراد گرین شرٹس پہنے اور پاکستان کے پرچم اٹھائے اسٹیڈیم کے گردونواح میں موجود تھے،مداحوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ محض ایک میچ نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اور ایک عالمی اسپورٹس ایونٹ ہے، جس کی گونج دونوں ممالک سے کہیں آگے تک سنائی دیتی ہے۔

  • پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ:آئی سی سی کا بڑا اعلان

    پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ:آئی سی سی کا بڑا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر شائقین کی شمولیت کے ذریعے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو تاریخ کا سب سے زیادہ قابل رسائی عالمی کرکٹ ایونٹ بنانے کیلئے بڑا عالمی مہم پروگرام شروع کر دیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق تمام میچز کو آئی سی سی ویب سائٹ اور ایپ پر ICC.tv کے ذریعے 80 سے زائد خطوں میں دکھایا جا رہا ہے جبکہ پہلی بار منتخب میچز یوٹیوب پر بھی براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں ان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے کا بڑا میچ کولمبو میں شامل ہے جس کیلئے جاپانی اور باہاسا زبان میں کمنٹری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

    آئی سی سی ٹی وی پر انگریزی کے ساتھ ہندی، اردو اور نیپالی کمنٹری بھی دستیاب ہے۔ بھارت میں براڈکاسٹ پارٹنر JioStar میچز کو متعدد علاقائی زبانوں میں نشر کر رہا ہے ریڈیو نشریات برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن تیار کر رہی ہے جو عالمی سطح پر آئی سی سی ایپ پر دستیاب ہیں۔

    مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

    ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے نیا Creator Club اور Match Insights فیچر بھی متعارف کروایا ہے جس سے شائقین کو حقیقی وقت کے اعداد و شمار کے ذریعے کھیل کو بہتر سمجھنے میں مدد مل رہی ہے شائقین کو مزید قریب لانے کیلئے عالمی سطح پر فین پارکس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ بھارت میں Marriott Bonvoy اور سنیما چین PVR Inox کے ذریعے میچز دکھائے جا رہے ہیں سری لنکا میں Dialog جبکہ Budweiser نے بھی فین ایکٹیویشنز شروع کی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں STARZPLAY پروموشن کر رہا ہے جبکہ Coca-Cola نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں فین پارک قائم کیا ہے پاکستان میں فین پارکس کراچی اور لاہور میں قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیجیٹل پارٹنر Tapmad کے ذریعے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک