ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا،” ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس ۔ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنا کر حریف ٹیم کو 139 کا ہدف دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بڑی مشکل سے پورا کیا۔تاہم میچ کے اختتام جب یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں میچ میں شکست کیوں ہوئی، کہاں غلطی ہوئی تو انہوں نے شکست کا ذمہ دار ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کو ٹھہرا دیا۔انہوں نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ وہ میچ کا گیم چینچنگ لمحہ تھا، میرے خیال سے ان چیزوں کو درست ہونا چاہئے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئے۔
Category: کھیل
-

اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کا ذمہ دار،ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس
-

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو میچ جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 اوریاسرخان 43 رن بنا کر نمایاں رہے، ریزا ہینڈرکس 28،اسامہ میر 12 اورعباس آفریدی نے 11 رن بنائے جب کہ افتخار احمد 16 اور خوشدل شاہ 5 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔پشاور کے عارف یعقوب نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد اورلک ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ٹورنامنٹ میں یہ پشاور زلمی کی پہلی جیت جب کہ ملتان سلطانز کی پہلی شکست ہے۔ٹاس
پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے , ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جارہاہے۔ماہر کا کہناہے کہ ملتان کی پچ پر گیند کے سوینگ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور یہ بیٹسمینوں کیلئے حقیقی چیلنج ہوگا۔بابراعظم کا کہناتھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے لیکن بعدازاں یہ فاسٹ باولرز کیلئے سازگار ہو گی ،فی الحال یہ بیٹنگ پچ لگ رہی ہے ،
جس کے مطابق 180 سے 190 تک سکور کرنا ہوگا، پچ پر گھاس زیادہ نہیں ہے ، گزشتہ میچز میں ہم نے چھوٹی غلطیاں کیں جو کہ بہت مہنگی ثابت ہوئی ،ہم نے اس وجہ سے دو تبدیلیاں کی ہیں ۔پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابراعظم ، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومان پاول ، آصف علی ، پاول والٹر، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق، سلمان ارشاد شامل ہیں ۔ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، ڈیوڈ ملان ، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، ڈیوڈ ویلی ، اسامہ میر، عباس آفریدی ، محمد علی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔ -

رافیل نڈال کے کیر ئیر کے اہم میچز کونسے تھے؟
رافیل نڈال نے اپنے کیریئر کے دو سب سے اہم میچوں کا انکشاف کیا ہے جس میں واضح انتخاب کے ساتھ ساتھ زیادہ غیر متوقع انتخاب کا حوالہ دیا گیا ہے۔مشہور ہسپانوی کھلاڑی نے 2008 کے ومبلڈن فائنل میں راجر فیڈرر کے خلاف اپنی یادگار فتح اور 2012 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں اذیت ناک شکست کو اپنے کیر ئیر کے یادگار میچ قرار دئے ہے،2008 ومبلڈن چیمپئن شپ کے دوران، نڈال نے فائنل میں اپنے زبردست حریف فیڈرر کو 6-4، 6-4، 6-7(5-7)، 6-7(8-10)، 9-7 سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ ، آل انگلینڈ کلب میں اپنے افتتاحی ٹائٹل کو نشان زد کرتے ہوئے۔بہت سے لوگوں کے نزدیک ٹینس کی تاریخ کے بہترین میچوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، اس مقابلے میں رافیل نڈال نے اپنا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ،2012 کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں، نڈال کو ان کے دوسرے بڑے حریف جوکووچ کے ہاتھوں 5-7، 6-4، 6-2، 6-7(5-7)، 7-5 سے شکست دی گئی۔حیرت انگیز پانچ گھنٹے اور 53 منٹ تک جاری رہنے والا یہ میراتھن فائنل، جسے ایک لازوال کلاسک بھی سمجھا جاتا ہے، آسٹریلین اوپن کی تاریخ کا سب سے طویل میچ اور اب تک کا سب سے طویل میجر سنگلز فائنل ہے۔ ایک انٹرویو میں، نڈال نے ان میچوں پر تبادلہ خیال کیا جو ان کے شاندار کیریئر کے عروج کے طور پر کھڑے تھے۔
-

بلے باز خواجہ نافع نے بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو فالو کرنے کی وجہ بتا دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ابھرتے ہوئے بلے باز خواجہ نافع نے بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو فالو کرنے کی وجہ بتا دی۔22 سالہ نوجوان نے لاہور قلندرز کے خلاف اعلان کیا جہاں انہوں نے 31 گیندوں پر 60 رنز بنا کر پی ایس ایل 9 میں اپنی ٹیم کو دوسری جیت دلائی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے کھیل کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
"انہوں نے مزید کہا.جب سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا ہے، میں نے روہت شرما اور بابر اعظم کو فالو کیا ہے۔ روہت تمام بولرز کو آسانی سے کھیلتے ہیں، جب کہ میں نے بابر کو ٹی وی پر دیکھا، وہ رنز بنا رہے تھے۔ بابر اعظم کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا، اور میں نے بہت محنت کی۔ وہ مقابلے کے بقیہ میچوں میں بھی کارکردگی جاری رکھنے کے لیے پر امید ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی اور بہت مشق کی، مجھے اپنی محنت پر اعتماد تھا اور میں پی ایس ایل میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔دوسری جانب خواجہ نافع نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے ان پر بہت اعتماد ظاہر کیا ہے اور فی الحال ان کی نظریں پی ایس ایل میں پرفارم کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”ٹیم انتظامیہ کو مجھ پر بہت اعتماد ہے، پی ایس ایل میں یہ میرا صرف دوسرا میچ تھا، ابھی 8 میچ باقی ہیں، اور میں ان میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا۔ابھی کے لیے، یہ صرف پی ایس ایل ہے؛ ہم دیکھیں گے کہ میرے کیریئر میں آگے کیا ہوتا ہے۔ ہمارا منصوبہ باقی میچز جیتنا، پلے آف تک پہنچنا، پھر فائنل میں جانا، اور جیتنا ہے، خواجہ نافع نے یہ بتاتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ وہ اپنی شاٹ رینج کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کیسے مشہور ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ایک دوست نے میرے شاٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کا مشورہ دیا۔ میں نے کوچ سے اجازت لی، اور پھر تمام ویڈیوز نے مجھے مقبولیت حاصل کی۔” -

پی ایس ایل 9:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل 9: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں کوئٹہ کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف ، کولن منرو نے 20 ، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عماد وسیم 9 ،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ جبکہ ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے۔ انہوں نے پچ کو بولرز بالخصوص اسپنرز کے لیے سازگار قرار دیا۔
-

بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق
لاہور: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو ، بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے-
سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں، بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں
پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست
رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے-
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
-

پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست
ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دے دیا،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے،عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔
167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے، ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔
تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …
-

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا-
باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے –
کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی
پشاور زلمی کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد
-

پی ایس ایل 9:ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ جار ی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نائن کا پانچواں میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 145 رنز کے ہدف میں ملتان سلطانز ا 10 اوورز میں77 رنز سکور کر سکی ہے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔محمد رضوان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملاتن، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور اولی اسٹون شامل ہیں۔شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، جارڈن کوز، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس پر آپکا کنٹرول نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے مات دی تھی۔
-

بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے تحریر کیا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔