قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کیمپ کے29 میں سے28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملاقات میں سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف۔ عبدالرزاق ۔ اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم اس سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔
Category: کھیل
-

سلیکشن کمیٹی کی قومی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات
-

قومی کر کٹ ٹی ٹوئینٹی کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر عزم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔ پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو ان کے اسٹرائیک ریٹ سے کافی مسائل ہیں اور وہ ان کے مسائل کو نہیں سمجھتے کیونکہ وہ ایک مختلف کھلاڑی ہے جو حالات کے مطابق کھیلتا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقریباً تمام ریکارڈز میں اپنے نام ہونے کے باوجود اکثر میچ کی صورتحال کے مطابق نہ کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور ان پر اپنے اسٹرائیک ریٹ کو کم کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ ناپسند ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت اور خصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبر درست نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا، اس دن سو نہیں سکا تھا۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے، پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر ہیں، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتداء میں منصور رانا، اعجاز احمد اور علی ضیاء نے بہت مدد کی۔ -

پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں 18 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ
قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں عثمان خان، عماد وسیم اور محمد عامر بھی شامل ہوں گے، جبکہ عرفان نیازی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں شامل ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز کی جانب سے منگل کو پریس کانفرنس میں کئے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بابراعظم، صائم ایوب، رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے، جبکہ حارث روف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونئیر، عباس آفریدی کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات سرانجام دیں گے۔پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-

کراچی ،کار حادثے میں بسمہ معروف سمیت دو کھلاڑی زخمی
شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دو خواتین کھلاڑی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں،
کراچی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جہاں خواتین کھلاڑی شریک ہیں، انہی میں سے دو پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کارحادثے میں زخمی ہوئی ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کھلاڑیوںکو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں،دونوں خواتین کھلاڑی بسمہ اور فاطمہ کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں جمعہ کی رات کو ایک کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
دونوں کھلاڑی جمعے کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر کھلاڑی محفوظ رہیں،
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
-

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل سے شروع ہوگی۔ ٹکٹیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ایک صارف کو ہر میچ کےلیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔
-

عثمان خان ای سی بی ایونٹس میں پانچ سال تک شرکت نہیں کر سکے گے
عثمان خان کو ای سی بی ایونٹس میں پانچ سال تک شرکت سے روک دیا گیا۔ بلے باز عثمان خان پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے واجب الادا اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ عثمان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے کھیلنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں ای سی بی کے سامنے غلط بیانی کی اور ای سی بی کی جانب سے انہیں فراہم کیے گئے مواقع کا استعمال کرتے پایا گیا ،
عثمان نے اس سال کے شروع میں ECB کی منظور شدہ انٹرنیشنل لیگ T20 سیزن 2 میں متحدہ عرب امارات کی کیٹیگری میں بطور مقامی کھلاڑی حصہ لیا تھا۔ ECB نے عثمان کے ساتھ ایک سال کی مدت کے لیے ECB روزگار کا معاہدہ بھی کیا۔ یہ اسے سیکیورٹی فراہم کرنے اور اس کی اہلیت کے معیار کو پورا کرنے کی اجازت دینے کے لیے کیا گیا تھا جس سے وہ بین الاقوامی کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر سکیں گے۔عثمان نے ای سی بی پر واجب الادا اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس وجہ سے اسے ای سی بی سے منظور شدہ ٹورنامنٹس/لیگوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں کونسلز/اکیڈمیوں کے زیراہتمام پانچ سال کی مدت کے لیے منعقد ہونے والے مقامی ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ -

شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ وائرل
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ویڈیو میں لکھا ہے کہ مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ شاید میں سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جبکہ شاہین کو ٹی20 فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب بابراعظم کی دوبارہ واپسی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو ہوا دی ہے۔ جس کے بعد معنی خیز پیغام پر مبنی ویڈیو پیغام نے ٹیم میں یکجہتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ -

چیئرمین پی سی بی نے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پلان طلب کر لیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پلان طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں سکولز ۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر خواتین کے ٹورنامنٹس بھی کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جین میریٹ کی وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ہائی کمشنرجین میریٹ نے محسن نقوی کو بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن نقوی کی پی سی بی اور وزارت داخلہ میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل کے میچ دیکھ کر بہت انجوائے کیا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا چاہتے ہیں۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے ۔باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہےجس سے نمٹنےکیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔پاک فوج اورسکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے حکام اور وزارت داخلہ کے متعلقہ افسران بھی اس ملاقات کے موقع پرموجود تھے۔راشن کے بہانے دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹ لی گئی
افطاری پر جانا مہنگا پڑا، گھرمیں سوا کروڑ کی چوری ہو گئی،
بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس، ویڈیو بنانیوالے میاں بیوی کو بھجوایا گیا جیل
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں
عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل
اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل
ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ
اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت
نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا گرفتار
-

نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں،رانا مشہود
اولمپین، معروف ہاکی کے کھلاڑی خواجہ جنید، اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت سلیکٹ ہونے والے نوجوانوں کو بہتر ین تر بیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ کے سلیکیٹڈ نوجوان نیشنل گیمز کا حصہ بنیں گے۔ سیف گیمز کی میزبانی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں۔کھیلوں کے فروغ سے سے نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔جلد پاکستان نیشنل گیمز کا آغاز بھی کیا جائےگا۔
پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں
پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا
انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی
-

پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں
پی سی بی سے استعفیٰ آ گیا، پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا ہے
عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں،عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کے بطور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عہدے سےمستعفی ہو رہی ہوں۔
Dear friends, I have resigned as Director Media & Communications PCB.
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) April 5, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا ہے،سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو گزشتہ برس دو اکتوبر کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا، عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید کو یہ ذمہ داری عمر فاروق کالسن کی جگہ سونپی گئی تھی، عالیہ رشید 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بے لاگ تجزیوں اور تبصروں کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو معطل کرنے کے خلاف کیس میں نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کیا جائے گا
علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا کہا،سکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔
پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا
انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی