Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو اہم دھچکا لگ سکتا ہے، جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات نئی دہلی سے کولمبو روانہ ہوگی، جہاں میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
    معدے کے انفیکشن کا شکاربھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک شرما حالیہ دنوں معدے کے شدید انفیکشن میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کرلیا ہے، تاہم مکمل فٹنس ابھی حاصل نہیں کر سکے۔

    ذرائع کے مطابق انفیکشن کے باعث ان کی جسمانی کمزوری تشویشناک ہے اور ٹیم کی میڈیکل یونٹ مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف انہیں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ کولمبو میں ہونے والے پریکٹس سیشن کے بعد کیا جائے گا۔

    ابھیشک شرما نے ساتھی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں اپنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند روز سے صرف دال چاول کھا رہے ہیں اور بیماری کے دوران ان کا تقریباً دو کلو وزن بھی کم ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ان کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے، تاہم مکمل توانائی کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز کر سکتی ہے۔

    ابھیشک شرما اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھارتی ٹیم کی اوپننگ لائن اپ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کی صورت میں بھارتی ٹیم کو بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل کرنا پڑ سکتا ہے، جو پاک بھارت میچ جیسے اہم مقابلے میں حکمت عملی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی اس میچ کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔اب تمام نظریں کولمبو میں ہونے والے بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن پر مرکوز ہیں جہاں یہ طے ہوگا کہ آیا ابھیشک شرما پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے یا نہیں۔

  • بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دے دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مؤثر اور خطرناک ہتھیار قرار دیتے ہوئے آئندہ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسپنرز کولمبو کی کنڈیشنز میں بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں، اس لیے بھارتی ٹیم کو غیر معمولی احتیاط برتنا ہوگی۔

    بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس معیاری اسپنرز کی ایک مضبوط لائن اپ موجود ہے جس میں ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو پاکستان کے “اسپن اسلحہ خانے” کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کولمبو کی وکٹ اسپنرز کو مدد فراہم کرتی ہے تو پاکستان اپنی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے حالیہ میچز کا حوالہ دیتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ نمیبیا کے خلاف مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن کے پانچ کھلاڑی اسپنرز کا شکار بنے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی طرح امریکہ کے خلاف میچ میں بھی تین بھارتی بیٹرز اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم کو معیاری اسپن اٹیک کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ٹیم میں موجود “چھوٹی دراڑیں” بڑے ایونٹ میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ میں دباؤ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں معمولی کمزوری بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔بھارتی کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں کھیل کی رفتار کم کرنے اور رنز کے بہاؤ کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر بھارتی بیٹرز سلو ڈاؤن کا شکار ہو گئے تو میچ کا کنٹرول پاکستان کے ہاتھ میں جا سکتا ہے۔ اسی لیے بھارتی ٹیم کو اسپن بولنگ کو مؤثر انداز میں “ڈی کوڈ” کرنا ہوگا تاکہ وہ دباؤ میں آنے سے بچ سکے۔کرکٹ شائقین کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر مرکوز ہیں جہاں ایک بار پھر اتوار کو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، اور بظاہر اس بار مقابلے کا مرکزی نکتہ پاکستان کا اسپن اٹیک بن چکا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو با آسانی93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنائے،
    نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں،یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی،بھارت کا ایونٹ میں اگلا میچ 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔

  • پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    ‎پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں مدِمقابل ہوں گی، اور ہمیشہ کی طرح اس میچ میں شائقین کی بے پناہ دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
    ‎گراؤنڈ کی تمام 28 ہزار نشستیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور ایئرلائنز نے بھی ٹکٹس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ شائقین اس میچ کے لیے دوستوں اور دیگر ذرائع سے بھی ٹکٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ‎یہ میچ ابتدا سے بین الاقوامی خبروں میں رہا، خاص طور پر بنگلہ دیش کے معاملے پر پاکستان کے انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار کے بعد۔ بعد میں سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میچ کھیلنے کے لیے قائل کیا۔
    ‎بی بی سی نیوز سنہالا سے بات کرتے ہوئے ایک شائق، درشنا چمندا نے کہا کہ وہ اور ان کے دوست اتوار کے اس میچ کا ٹکٹ خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اور انڈیا پاکستان کے میچ کا سٹیڈیم میں دیکھنا ان کے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ ہوتا ہے۔

  • پی ایس ایل11:نیلامی میں فروخت ہونیوالے سب سے مہنگے اور سستے کھلاڑی کونسے ؟

    پی ایس ایل11:نیلامی میں فروخت ہونیوالے سب سے مہنگے اور سستے کھلاڑی کونسے ؟

    پاکستان سپرلیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے لاہور ایکسپوسنٹر میں نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر ٹیم نے اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا۔

    لاہور میں ہونے والی پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے ان میں مہنگے اورسستے کھلاڑی خریدے گئے،پلیئر آکشن میں سب سے مہنگے کھلاڑی پاکستان کے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدا جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا،اسی طرح غیرملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدا –

    سب سے سستے کھلاڑیوں میں ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد اویس ظفر ، لیکلان شا، ڈیلانو پوٹگیئٹر اور جہانزیب سلطان کو 60،60 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ ، محمد ناہید رانا اور خالد عثمان کو 60،60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

    کراچی کنگز نے رضوان اللہ اور عاقب الیاس کو جبکہ لاہور قلندرز نے طیب طاہر، آصف علی ، پرویز حسین ایمان اور محمد فاروق کو 60 لاکھ ، 60 لاکھ روپے میں خرید لیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیمیول ہارپر، ثاقب خان اور بیون جیکبز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ثمین گل اور دپیندر سنگھ ایری کو 60،60 لاکھ میں خریدا۔

    سعد علی ، محمد طیب عارف ، رضوان محمود ، آصف محمود ، حنین شاہ، شرجیل خان ،حماد اعظم کو حیدرآباد کنگزمین نے جبکہ شاہزیب خان ، فواد علی، ڈائن فاریسٹر اور محمد عامر خان کو ٹیم راولپنڈی نے 60،60 لاکھ روپے میں خرید ا، پلیئر آکشن کے دوران 60 لاکھ روپے میں خریدے جانے والے سب سے زیادہ کھلاڑی (7) ٹیم حیدرآباد کنگزمین میں شامل ہیں جبکہ سب سے کم کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں صرف 2، 2 شامل ہیں۔

  • بھارت نہ جانے کا فیصلہ کس کا تھا؟ بنگلا دیشی مشیر کھیل نے بتا دیا

    بھارت نہ جانے کا فیصلہ کس کا تھا؟ بنگلا دیشی مشیر کھیل نے بتا دیا

    بنگلا دیش کے مشیر برائے کھیل آصف نذرل نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کی ورلڈ کپ سے غیر موجودگی پر کسی قسم کا افسوس نہیں کیونکہ یہ فیصلہ قومی وقار، عوام اور کرکٹ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا اور آئی سی سی سے میچز کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد بنگلا دیش نے شرکت سے انکار کیا جس کے بعد اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔

    دوسری جانب حالیہ مذاکرات کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے خلاف کسی قسم کی پابندی نہ لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مستقبل میں ایک عالمی ایونٹ کی میزبانی دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے یہ پیش رفت آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔

    آصف نذرل نے اس پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش نے کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ملک کے لیے مثبت پیش رفت ہے،مبصرین کے مطابق اس معاملے نے عالمی کرکٹ میں سیاست اور سکیورٹی معاملات کے اثرات کو بھی نمایاں کر دیا ہے جبکہ مستقبل میں ایسے تنازعات کے امکانات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

  • پی ایس ایل 11: فہیم اشرف سب سے مہنگے کھلاڑی، وارنر کراچی کنگز کا حصہ

    پی ایس ایل 11: فہیم اشرف سب سے مہنگے کھلاڑی، وارنر کراچی کنگز کا حصہ

    ‎پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن جاری ہے، جہاں آٹھ فرنچائزز 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے رہی ہیں۔ اس سال آکشن کے لیے 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔
    ‎آکشن کے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ اسی مرحلے میں عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔
    ‎کراچی کنگز نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ لاہور قلندرز نے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
    ‎کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ اس مرحلے میں منتخب نہ ہو سکے۔ راولپنڈی نے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
    ‎ہر فرنچائز کو اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ روپے باقی ہیں، کراچی کنگز کے پاس 32 کروڑ 26 لاکھ روپے جبکہ لاہور قلندرز کے پاس 31 کروڑ 36 لاکھ روپے کا پرس موجود ہے۔
    ‎آکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹیموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

  • پی ایس ایل،کھلاڑیوں کیلئے آکشن،عماد وسیم کو  تاحال کسی نے نہ خریدا

    پی ایس ایل،کھلاڑیوں کیلئے آکشن،عماد وسیم کو تاحال کسی نے نہ خریدا

    پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیں گی، پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔آکشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ کی سب سے بڑی بولی لگاکر انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ اس مرحلے میں عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ میں خریدا جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا۔ حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں نسیم شاہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

    ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ روپے باقی ہیں جبکہ کراچی کنگز کے پاس 32کروڑ 26 لاکھ کا پرس باقی ہے۔ لاہور قلندرز کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کے لیے 31کروڑ 36 لاکھ روپے ہیں

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو 32 رنز سے شکست

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو 32 رنز سے شکست

    ‎ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
    ‎کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔
    ‎ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ اسی عمدہ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    ‎بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے، جبکہ صائم ایوب 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا سکے۔
    ‎بولنگ میں عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے تجربہ کار کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    پشاور زلمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ آزمودہ اسٹار اوٹس گبسن کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں،بیان میں انہیں ایک ‘ثابت شدہ رہنما’ قرار دیا گیا جو چیمپئن ذہنیت کے حامل ہیں اور ٹیم کو واضح حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح مقصد کے ساتھ آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    فرنچائز کے مطابق اوٹس گبسن کی تقرری سے ’ییلو اسٹورم‘ کی مہم مزید مضبوط ہو گئی ہے،پشاور زلمی نے اپنے پیغام میں نئے کوچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ’زلمی فیملی‘ کا حصہ بننے پر خیرمقدم کیا۔