Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے، آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

    انہوں نے کہاکہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ ان کے یہاں کرکٹ ہو، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، اور آئی سی سی کو اب اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی،بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے بنگلا دیش نے بھارت سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلادیشی کھلاڑی کو نکالے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے۔

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے، کیونکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہیں، ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

  • بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کرنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

    بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں، لیکن مشاورت جاری ہےکرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گےمتعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

    پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھی سیکیورٹی کی یقین دہانی حاصل کرے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بی سی بی کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان کو اپنے آئی پی ایل 2026 اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے، جس کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی بی سی سی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ حالات کے پیشِ نظر، بی سی سی آئی نے کے کے آر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کریں۔ اگر ٹیم کسی متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے تو یھارتی کرکٹ بورڈ اجازت دے گا۔

    سائیکیا نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ فیصلہ کیوں لیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چند دنوں سے بھارتی سیاسی رہنماؤں نے کولکتہ نائٹ رائیڈر اور اس کے مالک شاہ رخ خان پر تنقید کی تھی کہ وہ مستفیض الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کر رہے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں چند گھنٹوں کے اندر کے کے آرنے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت اور مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    مستفیض الرحمان آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور 2016 سے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں سن رائز حیدرآباد، دہلی کیپیٹلز، راجھستان رائلز، ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز شامل ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 60 میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    گذشتہ سال انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا، جب کہ ٹیم نے اپنی لائن اپ میں نئے کھلاڑی بھی شامل کیے، جن میں آکاش دیپ، سری لنکا کے میتھیسا پاتھرانہ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین شامل تھے۔

    مستفیض الرحمان جو 2026 سیزن سے پہلے آئی پی ایل میں ٹیم حاصل کرنے والے واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں، اس وقت بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) اور رنگ پور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    ادھر، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے ہوم سیزن کا اعلان کیا ہے، جو مارچ 2026 میں شروع ہوگا اور اس میں بھارت کی جانب سے تین او ڈی آئی اور تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی وائٹ بال سیریز شامل ہے یہ سیریز اصل میں 2025 کے لیے شیڈول تھی لیکن بعد میں مؤخر کی گئی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی فروری اور مارچ میں بھارت میں موجود ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس معاملے پر جلد باضابطہ بیان جاری کرنے کی توقع ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے ہیں، پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

    ن لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ قمرالسلام کی تجزیہ نگار شہزاد قریشی سے ملاقات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتا ہےپی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتا ہےابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

    دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے ملوں گا،سہیل آفریدی

  • سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی کےپی سی بی پر سنگین الزامات

    سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی کےپی سی بی پر سنگین الزامات

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

    ایکس پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے ذلت آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہوں نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    جیسن گلیسپی نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور اس حیثیت میں انہیں مکمل اختیار اور اعتماد دیا جانا چاہیے تھا، تاہم پی سی بی نے ان کے سینئر اسسٹنٹ کوچ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع یا مشاورت کے برطرف کر دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر پیشہ ورانہ تھا بلکہ ایک ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی توہین کے مترادف بھی تھا۔

    خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے،پی ٹی اے

    ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے علاوہ بھی کئی انتظامی اور پیشہ ورانہ مسائل تھے جنہوں نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کیاایسی فضا میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے جہاں اعتماد، رابطے اور احترام کا فقدان ہو، انہیں محسوس ہوا کہ ان کی رائے اور کردار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو کسی بھی کوچ کے لیے ناقابل قبول صورتحال ہوتی ہے۔

    جیسن گلیسپی نےکہا کہ پاکستان میں کوچنگ کا تجربہ ان کے لیے نہایت تلخ ثابت ہوا اور اس نے کوچنگ سے ان کی محبت کو بھی متاثر کیا،وہ ہمیشہ کوچنگ کے عمل کو مثبت اور تعمیری سمجھتے تھے، مگر پاکستان میں پیش آنے والے واقعات نے ان کے جذبے کو ٹھیس پہنچائی۔

    ہندتوا سوچ اور انتہا پسندی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے،خواجہ آصف

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیسن گلیسپی نے پی سی بی کے خلاف اس نوعیت کے بیانات دیے ہوں اس سے قبل بھی وہ پاکستان کرکٹ کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ بیانات نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننس اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر بحث چھیڑ دی ہے۔

  • ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات  کون سنبھالے گا؟

    ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات کون سنبھالے گا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو سونپنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے سنجیدگی کیساتھ غور کر رہا ہے ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور معاملات طے پانے کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہےملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سے علیحدگی کے بعد رواں برس پی سی بی خود ملتان سلطانز کے معاملات کی نگرانی کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عبوری یا نئی انتظامیہ تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں مائیک ہیسن کو کلیدی کردار دیے جانے کا امکان ہے 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل یہ اعلان بھی کیا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز کے معاملات آئندہ کون سنبھالے گا۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    پی سی بی چاہتا ہے کہ نیلامی سے پہلے فرنچائز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جائے تاکہ لیگ کے انتظامی ڈھانچے پر کسی قسم کا سوال نہ اٹھے نئی انتظامیہ کے آنے کی صورت میں ملتان سلطانز کے موجودہ کپتان محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحا ل نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور سابق کپتان وسیم اکرم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر اپنا معاہدہ سائن کریں گے پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم کو پی ایس ایل کے تشہیری اور سفارتی کردار میں مزید فعال بنانے کا ارادہ ہے۔

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ پی سی بی حالیہ دنوں میں پی ایس ایل کے ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے اور فرنچائزز سے متعلق انتظامی معاملات کو شفاف بنانے کے لیے سرگرم دکھائی دیتا ہے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اپنی شناخت بارے الجھن کا شکار،حقائق کے برعکس باتیں

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اپنی شناخت بارے الجھن کا شکار،حقائق کے برعکس باتیں

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد دیے گئے بیانات ایک بار پھر شدید بحث کا باعث بن گئے ہیں۔ عثمان خواجہ نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کے موقع پر دعویٰ کیا کہ انہیں آسٹریلیا میں نسل پرستی کا سامنا رہا، تاہم ان کے الزامات حقائق کے برعکس اور متنازع ہیں،عثمان خواجہ کو اپنی شناخت بارے بھی الجھن ہے کہ وہ پاکستانی ہیں یا سعودی یا آسٹریلوی

    عثمان خواجہ ایک الجھی ہوئی شخصیت ہیں۔ آسٹریلیا میں پرورش پانے والا کنفیوژ دیسی، جو اپنی شناخت کے بارے میں الجھن کا شکار ہو۔ ریٹائرمنٹ کے وقت انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے ان کے ساتھ نسل پرستی کی۔کہاں؟ انہوں نے 88 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، نسل پرستی کہاں ہے؟ وہ کچھ عرصے سے فارم سے باہر تھے، فٹنس اور فیلڈنگ ان کے بڑے مسائل تھے۔ ان کے والد اور والدہ دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے، خود عثمان کی پیدائش اسلام آباد میں ہوئی۔ اگر انہیں پاکستانی ہونے پر شرم ہے تو وہ کس پاسپورٹ پر آسٹریلیا پہنچے تھے؟

    سعودی یا پاکستانی؟ ایک ناشکرے انسان، بادشاہ سے بھی زیادہ وفادار بننے کی کوشش۔ اور آسٹریلوی لوگ اس پر ہنستے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ اپنی ہی جڑوں (پاکستان) کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے۔ پھر اس نے پی ایس ایل میں اسلام آباد کے لیے کیوں کھیلا اور کیوں کہا کہ وہ اپنے شہرِ پیدائش کے لیے کھیلنے پر فخر محسوس کرتا ہے؟ اگر پاکستان اسے پیسے دے تو سب ٹھیک، ورنہ اسے پاکستانی کہلانے پر شرم آتی ہے۔

    اس کا بھائی چھ سال تک جیل میں رہا ، ارسلان خواجہ ،جس نے اس لڑکی کے بوائے فرینڈ پر جعلی دہشت گردی کا الزام لگایا جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا، اور اسے سزا ہوئی۔ تو شاید آسٹریلیا کو بھی اس پر شرم آتی ہو، اگر اسے پاکستان پر شرم آتی ہے۔

    لیکن سوال یہ ہے، کیا محسن نقوی اور پی سی بی کبھی اسے پی ایس ایل میں کھیلنے کی اجازت دیں گے؟ دیکھتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا سعودی یا پاکستانی پاسپورٹ پر آیا تھا۔ پیدائش کا ملک ماں جیسا ہوتا ہے، پتا نہیں سعودی عرب میں اس کی کوئی سوتیلی ماں بھی ہے یا نہیں، ہاہا۔

    عثما ن خواجہ کا بھائی،ارسلان خواجہ ،یہ آسٹریلیا میں سرخیوں میں تھا ایک بے گناہ شخص پر جعلی دہشت گردی کا کیس بنانے کا الزام تھا،سڈنی کا رہائشی ارسلان طارق خواجہ، جس نے ایک ساتھی پر جھوٹے دہشت گردی کے الزامات لگا کر اسے ہائی سکیورٹی جیل بھجوا دیا، کو کم از کم دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔خواجہ نے اعتراف کیا کہ اس نے اگست 2018 میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے اپنے ساتھی کامر نظام الدین کی نوٹ بک میں جعلی اندراجات کیے، کیونکہ وہ ایک مشترکہ خاتون دوست سے اس کے رابطے پر حسد کرتا تھا۔ان جعلی اندراجات میں اس وقت کے وزیرِاعظم میلکم ٹرن بل اور گورنر جنرل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، پولیس اسٹیشنز پر حملوں کی فہرستیں، اینزیک ڈے تقریب، باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور سڈنی کے اہم مقامات بشمول سینٹ میری کیتھیڈرل پر حملوں کے منصوبے شامل تھے۔نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج رابرٹ ویبر نے 40 سالہ ارسلان کو چار سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جس میں دو سال اور چھ ماہ کی نان پیرول مدت شامل ہے۔

    ارسالان خواجہ، جو آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بھائی ہے، نے انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکاری اہلکار کو بددیانتی سے متاثر کرنے کے الزامات میں جرم قبول کیا۔اس نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ سرکاری اہلکار کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی دستاویز تیار کرنے اور گواہ کو جھوٹی گواہی دینے پر اکسانے جیسے اضافی معاملات کو بھی مدِنظر رکھا جائے۔نوٹ بک حکام کو پیش کرنے کے بعد، کامر نظام الدین کو گرفتار کیا گیا اور ایک ماہ تک ہائی سکیورٹی جیل میں رکھا گیا، یہاں تک کہ حقیقت سامنے آ گئی۔جج کے مطابق، ایک بے گناہ شخص کا زیادہ سکیورٹی جیل میں تنہائی سیل میں وقت گزارنا شدید ذہنی صدمے کا باعث بننا کوئی حیرت کی بات نہیں تھی۔خواجہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ 2017 میں اس نے ایک اور بے گناہ شخص کے خلاف، جس سے وہ حسد کرتا تھا، حکام کو فون کر کے ویزا اور دہشت گردی سے متعلق جھوٹے الزامات لگائے، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل تھا کہ اس شخص نے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی ہے۔اس کال میں اس نے اپنے بھائی کا نام بھی بطور ممکنہ ہدف لیا۔

  • لوگ پوچھتے تھے کہاں کے ہو، مجھے پاکستان کہنے میں شرمندگی ہوتی تھی ،عثمان خواجہ

    لوگ پوچھتے تھے کہاں کے ہو، مجھے پاکستان کہنے میں شرمندگی ہوتی تھی ،عثمان خواجہ

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور میڈیا پر نسلی امتیاز کے سلوک کا بھی ذکر کیا اور افسوس کا اظہار بھی کیا،ساتھ پاکستان بارے بھی کہہ دیا کہ مجھے چھوٹے ہوتے وقت پاکستان کا بتانے پر شرمندگی ہوتی تھی

    عثمان خواجہ نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے دوران کہا میں نے ہمیشہ خود کو آسٹریلوی ٹیم کے درمیان مختلف محسوس کیا، یہاں تک کہ اب تک، یہ سب میرے بیک گراؤنڈ کی وجہ سے تھا، میرے خیال میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہماری بہترین ٹیم ہے، یہ ٹیم ہمارا فخر اور خوشی ہے، لیکن میں نے بہت سارے معاملات میں بہت مختلف محسوس کیا ہے، میرے ساتھ لوگ الگ طریقے سے پیش آتے تھے۔عثمان خواجہ نے کہا مجھے کمر میں کھنچاؤ تھا اور یہ وہ چیز ہے جس پر میں قابو نہیں پا سکتا تھا لیکن جس طرح سے میڈیا اور ماضی کے کھلاڑی باہر آئے اور مجھ پر لفظی حملے کیے گئے، میں اسے دو دن تک برداشت کر سکتا تھا، لیکن میں نے تقریباً پانچ دن تک اس کا مقابلہ کیا۔ اس موقع پر عثمان خواجہ کے والدین، اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی اور مسلمان ہونے پر فخر ہے، جس کے بارے میں یہ کہا گیا کہ وہ آسٹریلیا کے لیے کبھی نہیں کھیل سکے گا،انہوں نے دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف دیکھو، تم بھی ایسا کر سکتے ہو۔ میں نے کبھی کسی کو آسٹریلوی ٹیم میں ایسے حالات میں دیکھا ہی نہیں۔ اگر کسی نے گالف کھیل لی یا رات کو زیادہ مشروبات لے لیے، تو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ لیکن جب مجھے نقصان پہنچتا ہے، تو میری ساکھ اور شخصیت پر سوال اٹھایا جاتا ہے،جب لوگ میری مذہبی شناخت یا ایمان پر حملہ کرتے ہیں، یہ ذاتی معاملہ ہوتا ہے، اور میں اس پر بات کروں گا کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی نہیں کرتے

    عثمان خواجہ نے بتایا کہ جب انہوں نے 2011 میں اپنا ڈیبیو کیا، تو وہ اپنے پاکستانی پس منظر کو چھپاتے تھے تاکہ آسٹریلوی ٹیم میں زیادہ قابل قبول بن سکیں۔جب لوگ پوچھتے کہ آپ کہاں کے ہیں، تو میں شرمندہ ہو کر سعودی عرب کہہ دیتا تھا۔ میں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں فٹ ہونے کی بہت کوشش کی، لڑکوں کی طرح لباس پہنا، کلبز گیا، حالانکہ میں شراب نہیں پیتا۔ لیکن یہ سب کام نہیں آیا۔

    عثمان خواجہ پاکستان میں پیدا ہوئے پھر بھی بادشاہ سے زیادہ وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہیں اپنے ورثے پر فخر نہیں۔ان کے والد طارق اور والدہ فوزیہ کا تعلق کراچی اور اسلام آباد سے ہے۔اگر اسے پاکستان پر فخر نہیں ہے تو پی ایس ایل میں اسلام آباد کے لیے کیوں کھیلا؟پاکستان کو ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین میں اس سلسلے میں بحث جاری ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کیا جانا چاہیے اور کیا ملک کو ایسے کھلاڑیوں کے لیے بائیکاٹ یا پابندیوں پر غور کرنا چاہیے۔

  • قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

    انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے،ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ 5 جنوری سےاسلام آباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لیگ اسپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب، جنہیں بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر رکھا گیا تھا، ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

    افغانستان کے اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زدران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز ، محمد اسحاق، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمدزئی شامل ہیں جبکہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمدزئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

    یہی اسکواڈ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گا، جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 19 سے 22 جنوری تک کھیلی جائے گی جس کے بعد 7 فروری سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا۔