Baaghi TV

Category: کھیل

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی حالت تشویشناک، کوما میں زیر علاج

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی حالت تشویشناک، کوما میں زیر علاج

    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور 2003 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت کوما کی حالت میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کے بعد گر پڑے تھے، جس کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    ڈیمین مارٹن کی اچانک اور سنگین بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سمیت کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیمین مارٹن کی بیماری کا سن کر بے حد افسوس ہوا ہے اور پوری کرکٹ کمیونٹی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی ڈیمین مارٹن کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسبین کے اسپتال میں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈاکٹرز ان کے علاج کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیمین مارٹن آسٹریلیا کے کامیاب کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی شاندار بیٹنگ اور میدان میں ذمہ دارانہ کھیل کے باعث مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی ڈیمین مارٹن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

  • جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیا

    جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیا

    اسکاٹ لینڈ اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیے، محمد سہیل عدنان نے بوائز انڈر 15 اور محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 ایونٹ اپنے نام کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ محمد سہیل عدنان نے سیڈ 2 چین کے یوان زی لیو کو ایک آسان مقابلے کے بعد شکست دی،محمد سہیل عدنان نے پہلا گیم 5-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 9-11 سے کامیابی پائی، تیسرے گیم میں سہیل عدنان کو 7-9 کی سبقت حاصل تھی کہ اس مرحلے پر ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہوگئے سہیل عدنان نے سیمی فائنل میں سیڈ 3 قطر کے عمر فراغ کو شکست دی تھی۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 کے فائنل میں سیڈ 2 ہانگ کانگ، چائنا کے نکولس من سو چو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے شکست دی، کوالیفائر محمد مصطفیٰ خان نے پہلا گیم 3-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں7-11 میں فتح حاصل کی اور پھر تیسرا گیم 5-11 سے جیت کر چیمپئن بن گئے انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ملائیشیا کے احمد نظرل کو 0-3 سے ہرایا تھا۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    واضح رہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے دستبرداری کے باوجودایک درجن سے زائد قومی کھلاڑی اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔

  • پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم منظور

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم منظور

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی،ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا،وزیراعظم نے ٹیم کے ساتھ جانے والے اسٹاف کے لیے بھی 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد پر ہنگامہ آرائی، رپورٹ منظرِ عام پر

  • کھیل کے میدان میں بھی مودی کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرار

    کھیل کے میدان میں بھی مودی کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرار

    کھیل کے میدان میں بھی مودی کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرارہے

    سیاسی ،دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کردیا،پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلہ دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی ،انتہا پسند ہندوتوا جماعت شیوسینا نے بنگلہ دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچوں میں شرکت کی مخالفت کی،ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیر ج سیٹھی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا ،کہا کہ شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچ نہیں کھیلیں گے، بھارت کی مخالفت جاری رکھنے پرنیر ج سیٹھی نے بنگلہ دیش کو مزید میچز کی پابندی کی دھمکی بھی دے دی

  • 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ ، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

    50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ ، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک

    پاکستان آرمی کے روایتی کھیلوں میں سے ایک، 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2025، لاہور کے جناح پولو فیلڈز میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

    چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ ان کے پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور پاکستان پولو فیڈریشن کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا،چیمپیئن شپ نے پاکستان آرمی کی کھیلوں میں مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی روایت کو اجاگر کیا۔ اس مقابلے میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور فاتح قرار پائی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اپ کا مقام حاصل کیا،اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ چیمپیئن شپ نہ صرف کھیلوں کی ترویج بلکہ فوجی اقدار اور ٹیم ورک کے فروغ کا بھی ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

  • خالدہ ضیا کی وفات،بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی

    خالدہ ضیا کی وفات،بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی

    بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کے انتقال پر ملک بھر میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے باعث بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے تمام میچز عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے انتقال پر احتراماً بی پی ایل کے میچز ملتوی کیے گئے ہیں، جبکہ میچز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ قومی سطح پر سوگ اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جگر کے عارضے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

  • رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر قرار

    رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر قرار

    دبئی: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال مشرق وسطیٰ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے 28 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہونے والے 2025 گلوب سوکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری بار بہترین مڈل ایسٹ فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا 40 سالہ فٹبالر نے تقریب کے دوران اپنے کیریئر کے 1000 گولز مکمل کرنے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

    رونالڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ میں کھیلتے رہنا چاہتا ہوں،آپ جانتے ہیں میرا ہدف کیا ہے میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور 1000 گولز مکمل کرنا چاہتا ہوں ،میں ضرور اس نمبر تک پہنچوں گا، اگر کوئی انجری نہ ہوئی، ان شاء اللہ۔

    مجرمانہ سرگرمیاں: گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

    واضح رہے کہ النصر کی جانب سے الاخدود کے خلاف حالیہ میچ میں 2 گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 956 ہو چکی ہےاس طرح وہ تاریخی 1000 گولز کے سنگِ میل سے صرف 44 گول دور ہیں، یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو آج تک کوئی فٹبالر باضابطہ طور پر حاصل نہیں کر سکا۔

    یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، روس کا الزام

  • ارشد ندیم کو دبئی میں عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

    ارشد ندیم کو دبئی میں عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

    پاکستان کے نامور اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ انہیں دبئی میں منعقدہ 17ویں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دبئی کے حکمران کے نام سے منسوب باوقار شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز دبئی میں ہونے والی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران اسپورٹس کی دنیا کی ممتاز اور نامور شخصیات کی موجودگی میں دیا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس لیجنڈز، منتظمین اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک تھے، جہاں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دبئی کے حکمران کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے خود اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو یہ اعزاز پیش کیا۔ اس موقع پر ارشد ندیم کی محنت، عزم اور کھیل کے میدان میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا گیا۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ فخر بنی اور ارشد ندیم نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔شیخ محمد بن زاید ایوارڈ کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابیاں صرف اولمپکس تک محدود نہیں بلکہ انہیں عالمی اسپورٹس کمیونٹی میں بھی غیر معمولی مقام حاصل ہو چکا ہے۔ یہ اعزاز پاکستانی اسپورٹس کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

  • عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا  کر لیں

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

    قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے،عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں،جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں،عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نظر آ ئے صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہی ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا-

    جبکہ انہیں دنوں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زایان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں نو ماہ تک اپنے وجود کا حصہ بنائے رکھا، اب اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے مستقبل کے سفر کے لیے مزید ہمت دے، زایان۔”

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    اس جذباتی پیغام میں عماد وسیم کا کوئی ذکر نہ ہونے پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کے درمیان راہیں جدا ہو چکی ہیں،عماد وسیم اور نائلہ راجا کے درمیان قربت کے حوالے سے متعدد افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں-

  • انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا جبکہ فرنچائز کے ہیڈ کے نام کا اعلان آئندہ 8 سے 10 دن میں کر دیا جائے گاپاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

    محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے 10 پارٹیوں نے بڈنگ کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ 8 جنوری کو دو نئی ٹیموں کو فروخت کیا جائے گاعلی ترین اگر چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جب نئی ٹیموں کے مالکان سامنے آ جائیں گے تب لیگ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہاکہ جنوری پی سی بی کے لیے اہم مہینہ ہے، اور توقع ہے کہ ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، نیوز چینلز سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کھیل کے ایونٹس کی مکمل کوریج کریں۔ پاکستان کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے اور پاکستان شاہینز کو بھی مضبوط بنایا جائے گا،ریڈ بال ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے جو لیگ کیلئے فعال کردار ادا کریں گے،پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز ہے، اور تمام فرنچائزز کی رضامندی کی صورت میں یہی تاریخ فائنل کی جائے گی۔

    کابل، طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے کھلاڑیوں کے میڈیکل معاملات کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں، جبکہ انڈر 19 کرکٹرز کو پی سی بی خود سپورٹ کرے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے بھارت کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مقابلے سے متعلق واضح کیا کہ سب کچھ برابری کی سطح پر ہوگااگر بھارتی ٹیم ہاتھ ملانے سے گریز کرتی ہے تو پاکستان کی طرف سے بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں،ھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا جا رہا ہے۔