ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل کے دوران ون ڈے میں سات وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی بولر بن گئے۔ محمد شامی نے 7/57 کے اعداد و شمار کے ساتھ اختتام کیا، جس نے ہندوستان کو بلیک کیپس کو 327 پر آؤٹ کرنے اور ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ اس کارکردگی نے اسٹورٹ بنی کے 6/4 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ان اعداد و شمار نے ورلڈ کپ میں ہندوستانی باؤلر کے لیے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جس نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف آشیش نہرا کے 6/23 کے پچھلے بہترین ریکارڈ کو گرا دیا۔ شامی نے وکٹیں حاصل کیں جن میں ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، ٹام لیتھم، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔ ان سات وکٹوں کے ساتھ، شامی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر کے طور پر ابھرے۔
اننگز کے دوران، وہ چار سالہ ایونٹ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین گیند باز اور ورلڈ کپ میں چار پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بھی بن گئے۔
دریں اثنا، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شامی نے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹام لیتھم کو سامنے پھنسایا۔ شامی نے یہ کارنامہ 17 اننگز میں انجام دیا، اس نے آسٹریلیا کے تیز رفتار سپیئر ہیڈ مچل سٹارک کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 19 اننگز کا وقت لیا۔ گیندوں کے لحاظ سے، شامی نے 795 گیندوں کے ساتھ اپنی 50 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسٹارک نے 941 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ورلڈ کپ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی اور مجموعی طور پر ساتویں بولر بھی بن گئے۔ اس نے سٹارک کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ کپ کی مجموعی تاریخ میں شامی کی چوتھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچوں کے لیے بنچ بنائے جانے کے بعد، شامی اپنی زندگی کی فارم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے چھ میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کیں، جن میں تین پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے عظیم گلین میک گرا 71 وکٹوں کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں، سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 68 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Category: کھیل
-

بھارتی بالر محمد شامی نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا
-

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر دیا
ممبئی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا .
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ممبئی کے واکھینڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہےمیچ میں بھارت کے اوپنرز نے ٹیم کو 71 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان روہت شرما 29 گیندوں 47 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے،ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہےقبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کیویز کیخلاف بڑا اسکور کرکے پریشر بڑھائیں۔
جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں جلد وکٹیں لیکر میزبان ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ
خیال رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدلی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔
-

محمد حفیط ٹیم ڈائریکٹر مقرر،پی سی بی
پاکستان کے تمام کوچز سٹاف کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،پی سی بی کا جانب سے آج اہم فیصلے کئے گئے جن میں محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ سونپ دیا گیا ،تاہم ابھی پچھلے کوچز کا فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی زمہ داریوں کو تبدیل کیا گیا ہے،تمام کوچز پی سی بی اور تمام کوچز اکیڈمی میں اپنی زمہ داریاں ادا کرے گے ،تاہم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لئے کوچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا .
Former 🇵🇰 captain Mohammad Hafeez has been given the responsibility of Director – Pakistan Men's Cricket Team.
The PCB has changed the portfolio of the Pakistan coaching staff. All coaches will continue to work in National Cricket Academy while PCB will announce the new coaching… pic.twitter.com/zwwnsj5lzs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ218 ون ڈے اور 119ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
-

شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ٹیم کی قیادت سونپ نے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئینٹی کے کپتان مقرر کر لئے گئے ۔ مین ان گرین 2024 میں آنے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 اوور کے بہت سے کھیل کھیلے گا۔ بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی سی بی نے کپتانی چھوڑنے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت آفر کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے فوری طور پر ٹیسٹ کی کپتانی کا اعلان کیا جائے گا، شان مسعود اس کےلیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیے جارہے ہیں، جو بورڈ حکام سے ملاقات کےلیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹی20 میں قیادت کےلیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو مینجمنٹ میں اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔ -

بھارت پچ کی تبدیلی پر آئی سی سی کا موقف
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر بیان جاری کرتے ہوے کہاکہ کہ ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔نآئی سی سی بیان میں مزید کہا گیا کہ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔ن آئی سی سی نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے، یہ اقدام دراصل معمول کی بات ہے۔
آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بڑے مقابلے کی پچ کی تبدیلی ہمارے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھا . -

بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی سے انکار کر دیا
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرینٹ بریڈ برن کو کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلیے نئی ٹیم مینجمنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آپ لوگوں کو کوئی نئی ذمہ داری دی جائے گی۔ -

بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
بابر اعظم تینوں کرکٹ کی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے،بابراعظم نے کہا کہ بطور کھلاڈی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی. ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا،بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں ،کرکٹ میں بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے
بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف ثاقب ورک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنانے والے کپتان نے استعفی دے کر تمام مافیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے حالانکہ پی سی بی نے بابراعظم کو دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنے کے لیے کہا تھا جس اعتماد پر انھوں نے شکریہ بھی ادا کیا ہے !!
پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنانے والے کپتان نے استعفی دے کر تمام مافیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے حالانکہ پی سی بی نے بابراعظم کو دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنے کے لیے کہا تھا جس اعتماد پر انھوں نے شکریہ بھی ادا کیا ہے !!
#BehindYouBabarAzam— Saqib Virk (@SaqibVirkPK) November 15, 2023
ذیشان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیا مہم کامیاب ہوگیا، بابراعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔
میڈیا مہم کامیاب ہوگیا، بابراعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ pic.twitter.com/71m4OasfNn
— Zeeshan Yousafzai (@Zeeshan_usafzii) November 15, 2023
تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد اور اب بابر اعظم یہ سب ہمارے سابق کرکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور جن لوگوں نے ایجنڈا چلا ہوا تھا جب تک چیئرمین میرٹ پر نہیں آے گا کوئی بھی کپتان ریگولر کپتانی نہیں کر سکتا ،بابر اعظم اللّه آپکو بہت عزت دے گا انشااللہ
پہلے سرفراز احمد اور اب بابر اعظم یہ سب ہمارے سابق کرکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور جن لوگوں نے ایجنڈا چلا ہوا تھا جب تک چیئرمین میرٹ پر نہیں آے گا کوئی بھی کپتان ریگولر کپتانی نہیں کر سکتا
بابر اعظم اللّه آپکو بہت عزت دے گا انشااللہ— Tanveer Says (@ImTanveerA) November 15, 2023
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چیئرمین پی سی بی سے ملنے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بابر اعظم کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لے گئے،اس سے پہلے بابر اعظم ملاقات کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے،پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بابراعظم کی گاڑی میں ان کے ساتھ این سی اے سے نکلے،ذکااشرف اور بابر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گئے، بابر اعظم کےساتھ سی او او سلمان نصیر بھی تھے،
کپتان بابر اعظم کی چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی،ذرائع پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا،اور کہا گیا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں،میٹنگ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،میٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،بابراعظم نے نے ذکاء اشرف کو ناقص کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کی،بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا،بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا،جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنے،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کے ساتھ میٹنگ بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی ،چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کو سراہا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ہوئی،چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا ،ذکا اشرف نے کوچز کو پیغام دیا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہو سکتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے لے،اگلے ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنا دیا جائے گا
بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں
بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟
پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-

ایشوریا رائے سے متعلق کمنٹس پرعبدالرزاق اور شاہد آفریدی کا بیان
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔
باغی ٹی وی : مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو بھی ہنسا، رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا تاہم جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا،عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہوں گا-
https://x.com/_FaridKhan/status/1724478471471259653?s=20
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی تھی، مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت ان کی تضحیک کرنا نہیں تھی-عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا
https://x.com/_FaridKhan/status/1724395785599529186?s=20
واضح رہے کہ دوران پروگرام سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا،اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں،اس موقع پر عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتااس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشوریا سے معذرت بھی کر لی ہے۔
https://x.com/SharyOfficial/status/1724065501712707996?s=20ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ …
-

ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف
ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ممبئی کے واکھینڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہےمیچ میں بھارت کے اوپنرز نے ٹیم کو 71 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان روہت شرما 29 گیندوں 47 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے،ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے
قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کیویز کیخلاف بڑا اسکور کرکے پریشر بڑھائیں۔
جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں جلد وکٹیں لیکر میزبان ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ
خیال رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدلی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔
-

ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل کردی
ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر اپنی مرضی کے مطابق پچ تبدیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدل ڈالی، بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے، سیمی فائنل ایسی پچ پر ہورہا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔
آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی رضامندی ظاہر کرتے ہیں کہ اسکوائر پر موجود نمبر والی پٹیوں میں سے کون سی پچ میچ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر کھیلا جائے گا جو پہلے ہی دو بار استعمال کی جا چکی ہے جس سے ممکنہ طور پر بھارت کے عالمی معیار کے اسپنرز کو مدد ملے گی کیونکہ وہ 2011 کے بعد پہلی بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈکپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا بھارتی بورڈ نے پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جاچکے ہیں پچ نمبر 6 پر بھارت کا سری لنکا اور انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے میچ ہوا تھا، پچ نمبر 6 پر بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 55 رنز پر آؤٹ کر کے یک طرفہ میچ اپنے نام کیا تھا،فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ بھی مرضی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔
بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پہلے سے طے شدہ پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا لیکن اگلے تین میچوں میں سے کوئی بھی شیڈول کے مطابق نہیں تھا اور ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ یہ تبدیلیاں مناسب نوٹس یا پیشگی انتباہ کے بغیر کی گئی ہیں،یہ معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ تھا کہ انہیں آئی سی سی کے سینئر ایونٹس منیجر نے وینیو پر بتایا کہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی۔
ڈیلی میل کے مطابق ایٹکنسن نے سفارش کی کہ فائنل بھی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے، جسے صرف ایک بار استعمال کیا گیا ہے حالانکہ انہیں پچھلے ہفتے معلوم ہوا کہ دو بار استعمال ہونے والی پچ نمبر 6 کو منظوری مل سکتی ہے جس سے بھارتی اسپنرز دوبارہ میدان میں آسکتے ہیں۔
سابق کر کٹرز کی منفی تنقید سے ٹیم حوصلہ ہار جاتی ہیں،رمیز راجا