Baaghi TV

Category: کھیل

  • آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پڑ گئے۔ کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سخت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کی برسبین میں بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر استعمال کرنے کی تصاویر سامنے آئیں، جو مقامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پرتھ سے برسبین پہنچی، جہاں تینوں کھلاڑیوں کو لائم ای اسکوٹرز پر بغیر حفاظتی ہیلمٹ سفر کرتے دیکھا گیا۔ کوئنز لینڈ قانون کے تحت ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔

    تصاویر میں جیمی اسمتھ کے پاس ہیلمٹ اسکوٹر سے بندھا ہوا دیکھا گیا، تاہم وہ اسے پہنے بغیر سفر کر رہے تھے۔ قوانین کے مطابق سیکشن 256A(1) کی خلاف ورزی پر 166 آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب انگلش کھلاڑی آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی پر سرخیوں میں آئے ہوں۔ 2010-11 کی سیریز میں کیون پیٹرسن کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوا تھا، جب کہ 2017 میں براڈکاسٹر جوناتھن ایگنیو کو جے واکنگ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ ٹیم حالیہ دنوں عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی میڈیا اور حکام ٹیم کے ہر عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

    سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

  • انگلش آل راؤنڈر  کا بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    انگلش آل راؤنڈر کا بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے بھارتی لیگ کو چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    معین علی، جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے اہم کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے سیزن کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور ایک نئے، خاص تجربے کے لیے تیار ہیں۔معین علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اپنے اعلیٰ معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی ہے، پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے اور یہاں کے شائقین کا جوش و خروش قابلِ دید ہے

    یوکرینی صدر کی میکرون سے ملاقات، جنگ کے خاتمے پر گفتگو

    ڈیجیٹل سیکیورٹی، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر پابندی کا مطالبہ

  • نئی ٹیموں کی نیلامی، پی سی بی کا نیا بڈنگ طریقہ کار متعارف

    نئی ٹیموں کی نیلامی، پی سی بی کا نیا بڈنگ طریقہ کار متعارف

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر سنجیدہ امیدواروں سے بچنے کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد کو اب 2 لاکھ ڈالر قابلِ واپسی اور 20 ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی فیس اپنی بڈ کے ساتھ جمع کروانا ہوگی۔ اس طرزِ عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صرف سنجیدہ اور حقیقی خریدار ہی عمل میں شامل ہوں، کیونکہ بعض افراد محض تشہیر کی نیت سے کاغذات جمع کراتے رہے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی ٹیم کے لیے پیشکش جمع کرانے کی حتمی تاریخ 15 دسمبر رکھی گئی ہے، جس کے بعد پی سی بی تمام موصول شدہ بڈز کا جائزہ لے گا

    فن لینڈ کا پاکستان میں سفارت خانہ 2026 میں بند کرنے کا اعلان

    ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    پنجاب میں سیاہ شیشوں پر سخت کارروائی کا حکم

  • ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو  شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو آسانی سے 6 وکٹوں سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں سری لنکا کے 115 رنز کے ہدف کو گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی.پاکستان کی بیٹنگ لائن میں صائم ایوب 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ صاحب زادہ فرحان نے 23 اور کپتان سلمان علی آغا نے 14 رنز جوڑے۔ فخر زمان صرف 3 رنز بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے پاون رتھنایک نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وانندو ہاسارنگا اور ایشان مالینگا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے کمزور ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ لنکن بیٹرز 114 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ 20 کے اسکور پر پہلی وکٹ کھونے کے بعد کامل مشارا اور کوسال مینڈس نے 47 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم 84 کے مجموعے پر مینڈس کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن بکھر گئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

    سری لنکا میں تباہ کن سیلاب،153ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ
    ایف بی آر کا معروف اسپتال پر ٹیکس چوری کا الزام
    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

  • آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

    آئی پی ایل خیر باد، اب پی ایس ایل،سابق کپتان کا بڑا اعلان

    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے طویل عرصے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وہ 14 سیزنز بعد آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام نہیں دیں گے۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ وہ اب نئے چیلنج کے طور پر پی ایس ایل کا انتخاب کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت میں گزارے گئے وقت کو ’’یادگار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ نے انہیں بے شمار یادیں، تجربات اور عزت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ الوداع نہیں بلکہ وقفہ ہے، وہ دوبارہ بھارت آئیں گے۔

    فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ وہ نئے ملک، نئی لیگ اور نئے ماحول کو ایک دلچسپ تجربہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے شائقین کو جلد ملاقات کی خوشخبری بھی دی۔

    بھارتی گودی میڈیا اور سرکاری ایکس اکاؤنٹس امریکہ اور آئرلینڈ سے چلنے کا انکشاف

  • باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے،عامر خان

    باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے،عامر خان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمدعلی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئے گا۔

    جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر جیمز میٹکالف نے ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔جیمزمیٹکالف نے ڈومینیکن ریپبلک کے جولیو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ارجنٹائن کے باکسر البرٹو پلمیٹا نے ڈبلیو بی اے ایشیا ساؤتھ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، البرٹو پلمیٹا نے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا لاہور آکر اچھا لگا، یہاں 15 ممالک کے باکسرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی، یہاں کے فینز اور سیکیورٹی سب بہترین تھا۔عامر خان کا کہنا تھا اس چیمپئن شپ سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملےگا، میزبانی شاندار تھی، اس ایونٹ سے پاکستان کو ٹورزام میں مدد ملے گی۔سابق ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں، باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئےگا۔عامر خان کا کہنا تھا یہاں ہم نے جو مقابلے دیکھے وہ شاندار تھے، پاکستان آرمی کا بےحد شکر گزار ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا، پاکستان آرمی نے تمام غیر ملکی باکسرز اور مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔

  • پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

    پاکستان اور سری لنکا آج فائنل میں مدمقابل

    ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فیصلہ کن فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان نے اپنے 4 میں سے 3 میچ جیت کر فائنل کے لیے جگہ بنائی، جبکہ سری لنکا نے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے زمبابوے اور پھر پاکستان کو ہرایا اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔فائنل سے قبل کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا

    جے سوریا نے پاکستان دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دیدی

    عمران خان سے 870 ملاقاتیں ، تمام سہولیات فراہم ہیں: وفاقی وزیر قانون

    حزب اللہ کا شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کا اعلان

    اسرائیلی فوج کا نابلوس میں گھر پر دھاوا، دو فلسطینی بچے اغوا

  • جے سوریا نے پاکستان دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دیدی

    جے سوریا نے پاکستان دورے کی فیس سیلاب متاثرین کو دیدی

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور پوری ٹیم دورۂ پاکستان اور میچ کی فیس وطن میں آنے والے ہولناک سیلاب کے متاثرین کو عطیہ کریں گے۔

    ایک بیان میں سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سری لنکا میں تباہ کن سیلابی صورتحال نے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے دورے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وقف کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا واپسی کے بعد بھی مشکل وقت سے گزرنے والے شہریوں کیلئے اضافی مدد فراہم کی جائے گی۔

    سنتھ جے سوریا نے عوام سے اپیل کی کہ اس کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور متاثرہ خاندانوں کا حوصلہ بڑھائیں

    حزب اللہ کا شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کا اعلان

    اسرائیلی فوج کا نابلوس میں گھر پر دھاوا، دو فلسطینی بچے اغوا

    بائیک رائیڈر کے اکاؤنٹ سے 331 کروڑ کی ٹرانزیکشنز، ایک کروڑ شادی پر خرچ

  • امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

    امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

    ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی 2026 فٹ بال ورلڈکپ فائنلز کی ڈرا تقریب میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ امریکا نے ایرانی وفد کے متعدد اراکین کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق، ایرانی فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے بتایا کہ امریکی حکام کے رویے کے باعث ایرانی وفد تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے صرف 4 افراد کو ویزا دیا ہے جن میں ہیڈ کوچ عامر غلینوئی شامل ہیں، تاہم فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا نہیں ملا۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے غیر کھیلوں سے متعلق اقدامات کے بعد کیا گیا ہے، جب کہ ڈرا تقریب 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونا ہے۔ علوی نے کہا کہ ایسے فیصلے کھیلوں کے اصولوں کے منافی ہیں، اس لیے ایرانی وفد نے ڈرا میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایرانی فیڈریشن نے اس صورتحال پر فیفا سے بھی رابطہ کیا ہے اور صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ فیفا کی جانب سے معاملے کی سنجیدگی سے پیروی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے مارچ میں ازبکستان کے خلاف 2-2 میچ ڈرا ہونے کے بعد ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جو ان کی مسلسل چوتھی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بار ورلڈکپ میں شرکت ہوگی

    نور مقدم کیس،سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس کی مذمت

  • بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

    بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

    راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دوسری گیند پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    یہ دسواں موقع تھا جب وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صفر پر پویلین لوٹے، یوں انہوں نے صائم ایوب اور عمر اکمل کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ریکارڈ کے مطابق عمر اکمل نے 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 55 میچز میں اتنی مرتبہ صفر کا شکار بنے، جبکہ بابر اعظم نے اپنے 135 میچز میں 10 مرتبہ بغیر رن بنائے میدان چھوڑا۔

    پاکستان یہ میچ سری لنکا سے 6 رنز سے ہار گیا، تاہم قومی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی، جہاں ہفتے کو دوبارہ سری لنکا سے مقابلہ ہوگا

    ہانگ کانگ آگ،ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، 300 افراد لاپتہ

    عمران خان کی صحت پر تشویش، عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل