پاکستان کے آل راؤنڈر، آغا سلمان، جو اپنے منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے کامیابی کے ساتھ سنچریاں بنائیں اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔منگل کو لاہور میں ایک میڈیا ٹاک کے دوران، 29 سالہ نوجوان آغا سلمان نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنے پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر محمد رضوان کو قرار دیا ہے، آغا سلمان نے کہا کہ اب تک میری زیادہ تر شراکتیں محمد رضوان کے ساتھ ون ڈے میں رہی ہیں۔ مجھے اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی انداز سے کھیلتے ہے ہم دونوں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سلمان نے مزید کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ کا اضافی دباؤ نہیں لیں گے بلکہ اس سے بالاتر کارکردگی پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس نے کہا کہ میں پرجوش ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی چاہے وہ کوئی بھی حریف کیوں نہ ہو۔ میں چیزوں کو ہر ممکن حد تک آسان رکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں کھیل میں کسی اضافی دباؤ کو ترجیح نہیں دوں گا، چاہے وہ ہندوستان کے خلاف ہو یا کوئی اور ٹیم،
Category: کھیل
-

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟
-

پی سی بی نے بغیر این او سی کے امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے متعدد کرکٹرز اس وقت اپنے مستقبل کے کیریئر کے لیے امید افزا راستے کے طور پر امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے کھلاڑی وہاں کھیلنے گئے ۔ پی سی بی قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے اور اس نے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت سے قبل این او سی حاصل کرنے کی ضرورت کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
تاہم، ذرائع کے مطابق، پاکستان کے 15 سے زائد کھلاڑیوں نے امریکہ میں کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پہلے پی سی بی سے باضابطہ اجازت لینے سے انکار کر دیا۔ پروٹوکول کی اس خلاف ورزی کے جواب میں بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔کچھ کھلاڑیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ انہوں نے امریکی شہریت حاصل کر لی ہے، اس طرح نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت کو مسترد کرتے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ حکام نے ان کی شہریت کی حیثیت کے ثبوت فراہم کرنے اور مستقبل میں قومی ٹیم یا ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے ان کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا، تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ -

اسپین نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
سپین ویمینز فٹ بال ٹیم نے منگل کو سویڈن کے خلاف آخری لمحات میں فتح کے ساتھ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔سپین کے کپتان اولگا کارمونا نے 89ویں منٹ میں اہم گول کر کے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں اپنے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
آکلینڈ میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور سوئیڈن کی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر گول نہ کرسکیں۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب کی پلیئرز کے درمیان گیند کو جال میں پہنچانے کی کشمکش جاری رہی، کھیل کے آخری دس منٹوں میں کھیل میں تیزی آئی،81ویں منٹ میں سلما پیرالو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی، جسے سوئیڈن کی ریبیکا نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔ -

سری لنکن آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، لیگ بریک سے کرکٹ کی دنیا میں جادوئی پرفارمنسز دینے والے ہسارنگا نے طویل دورانیے کی کرکٹ کو گُڈ بائے کہہ دیا، چار ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے چار شکار کنے والے ہسارنگا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اپنا مستقبل بنا لیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بولنگ رینکنگ میں نمبر تین لنکن اسپنر نے فیصلے سے سب کو حیران کر دیا ، وہ اڑتالیس ون ڈے اور اٹھاون ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جس میں ان کی شاندار پرفارمنسز رہی ہیں
-

انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
دبئی: انگلینڈ کے کرس ووکس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی 2023 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام رہا، انگلینڈ کے زیک کرولی اور نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔
آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ جیتنے پر کرس ووکس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشز کی کارکردگی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے لہٰذا کوئی بھی انفرادی ایوارڈ ٹیم ورک کے بغیر ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ (خاص طور پر جب وہ پبلک ووٹ ہو) بہت اچھا لگتا ہے،”یہ ایک زبردست سیریز تھی، اور میں بہت خوش ہوں کہ اس نے عوام کو متوجہ کیا اتنی زیادہ حمایت حاصل کرنا بہت اچھا تھا اور اسے کھیلنا یہ ایک بہت ہی خوشگوار سیریز تھی۔
بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
England all-rounder wins the ICC Men's Player of the Month for July 2023, after changing the course of the #Ashes 👊
Details 👇
— ICC (@ICC) August 15, 2023
کرس ووکس پہلے دو میچوں میں الیون کا حصہ نہیں تھے اور انگلینڈ ہیڈنگلے میں تیسرے ٹیسٹ میں 2-0 سے پیچھے تھا۔ سیریز میں رہنے کے لیے، انگلینڈ کو فوری اثر ڈالنے کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت تھی اور ووکس نے ایسا ہی کیا۔ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے، ووکس نے ہر اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں، جن میں مارنس لیبوشگن اور عثمان خواجہ بھی شامل ہیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس نے ایک سنسنی خیز تعاقب میں اہم 32* رنز بنائے جس نے انگلینڈ کی سیریز میں جگہ کو ممکن بنایا-
بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی
-

بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا-
باغی ٹی وی : ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں روہت شرما سےپوچھا گیا کہ مشکل بولرزکون ہیں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک یا شاہین آفریدی؟ جس کے جواب میں روہت شرما نے بجائے کسی ایک بولر کے نام کا انتخاب کرنے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا کہا کہ خاص طور پرجب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں کسی ایک کانام نہیں لے سکتے لہٰذا دونوں کا سامنا نہ کرنے کو ترجیح دوں گا، دونوں بولر ز اپنی بال سوئنگ کے ذریعے بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں لہٰذا دونوں ہی کوالٹی بولرز ہیں جو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نےکہا تھا کہ ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ ایونٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے جس کیلئے میں ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف بھارتی کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔
بابراعظم کی شادی کب تک؟
دوسری جانب بھارت کےسابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی میزبان ٹیم انڈیا مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور پھر بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ ہوگا، اسی لیے انڈیا فیورٹ ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا عرب کلب چیمپئینز کپ کو پہلی فتح دلانے پر شکریہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے ورلڈکپ کے سیمی فائل میں جگہ بنائے گی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو یہ یقیناً حیران کن ہوگا، انہوں نے نیوزی لینڈ کو بھی شاندار ٹیم قرار دیا اور کہا ہوسکتا ہے کیویز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔
نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند
-

بابراعظم کی شادی کب تک؟
پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جلد شادی ہونیوالی ہے، بابر اعظم کی شادی کس سے ہو رہی اور کب تک ہو جائے گی، کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں
نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کی شادی گزشتہ برس 2022 میں ہونی تھی تاہم کچھ مصروفیات کی وجہ سے انکی شادی تاخیر کا شکار ہوئی اور اب وہ 2023 میں دولہا بننے جا رہے ہیں، بابراعظم کی شادی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ہونیوالی ہے، ماہ نومبر میں بابراعظم شادی کا امکان ہے ، پاکستان کے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی انکی کزن سے ہو رہی ہے جو انکی خالہ کی بیٹی ہے،
واضح رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے قومی کرکٹر بابراعظم کے اس رشتے سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی معلوم ہے، بابر اعظم کی منگنی گزشتہ برس ہو چکی ہے،
بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی شادی کروا کر شادی کریں گے
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں
جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتا
-

یارا ابو الجدایل نے 100 میٹر ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
سعودی سپرنٹر اور قومی ٹیم کے کھلاڑی یارا ابو الجدایل نے رواں اگست میں ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کی میزبانی میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 میٹر کی دوڑ میں شرکت کے لیے کوالیفکیشن کارڈ جیت لیا ہے جبکہ عرب ادارے کے مطابق ابو الجدایل جنہوں نےحمدان البیشی کے زیر نگرانی ٹریننگ لی نے گذشتہ مئی سے اس ایونٹ کی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔ مراکش میں ہونے والی عرب چیمپئن شپ، الجزائر میں ہونے والے عرب گیمز اور اسپین میں دوڑ کے لیے ہونے والے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی تھی۔
جبکہ اس کا مقصد اگلی عالمی چیمپئن شپ میں اپنے ریکارڈ کو توڑنا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اور ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایکس پلیٹ فارم پر جدایل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گڈ لک چیمپئن کے الفاظ سے اس کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جبکہ سعودی عرب کی رنر ابو الجدایل کی شرکت عالمی چیمپئن شپ کی سطح پر پہلی ہے کیونکہ وہ اس سے قبل 15ویں عرب اسپورٹس چیمپئن شپ جیسے دیگر ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکی ہے اور 200 میٹر پر چھٹے نمبر پر سیمی فائنل تک پہنچی ہے جب کہ 400 میٹر کی ریس میں وہ کواٹر فائل میں پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں اس نے 2018ء کے ایشین گیمز میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والی خواتین کی ٹیم میں بھی حصہ ڈالا اور اس وقت 100 میٹر کی دوڑ کا ریکارڈ توڑا اور کنگڈم چیمپئن شپ میں شامل ہو کر 3 گولڈ میڈل جیتے۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ یارا ابو الجدایل نے گذشتہ اپریل میں قطری دارالحکومت دوحا میں اختتام پذیر ہونے والی ویسٹ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی سعودی قومی ٹیم کی فہرست میں خود کو ایتھلیٹکس چیمپئن کے طور پر منوا لیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔
-

نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند
پیرس سینٹ جرمین کے فٹ بال سپر اسٹار نیمار نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے کلب الہلال میں شامل ہونے کے لیے دو سال کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔فرانس کے معروف کھیلوں کے اخبار نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پی ایس جی اور برازیل کے فارورڈ کو دو سیزن میں مجموعی طور پر 160 ملین یورو ملیں گے۔ اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ نیمار کے لیے ٹرانسفر فیس کتنی ہوگی، جو بارسلونا واپسی سے بھی منسلک ہیں۔نیمار جمعہ کو اکیلے تربیت کے بعد ہفتے کے روز فرانسیسی لیگ میں لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے سیزن کے افتتاحی 0-0 سے ڈرا سے محروم رہے، کلب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ لیکن نیمار پی ایس جی سے باہر نکلنے کی طرف گامزن ہے اور موسم گرما میں ٹرانسفر ونڈو کے دوران چھوڑ سکتا ہے۔
-

کرسٹیانو رونالڈو کا عرب کلب چیمپئینز کپ کو پہلی فتح دلانے پر شکریہ
سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتے کے روز النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ میں پہلی فتح دلانے کے بعد اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ رونالڈو کا کہنا تھا کہ "پہلی بار یہ اہم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی مدد کرنے پر بے حد فخر ہے!”
"کلب میں ہر ایک کا شکریہ جو اس عظیم کامیابی میں شامل تھا اور میرے خاندان اور دوستوں کا ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لئے! ہمارے مداحوں کی طرف سے لاجواب حمایت اس میں شامل ہے،النصر نے ساتھی سعودی ٹیم الہلال کے خلاف 2-1 کے اضافی وقت میں دو گول کرنے کے بعد ٹائٹل جیتا۔