قومی کرکٹر محمد رضوان آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہے،حال ہی میں محمد رضوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہے،
قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
تا ہم سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے،
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس سے قبل انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا تھا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی،
Category: کھیل
-

قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے
-

پشاور میں قومی باکسر کو قتل کر دیا گیا
پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں نمسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019 میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013 سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔ -

زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 سپورٹس کا ابھرتے کرکٹر کی تلاش، تربیت کا پروگرام
لاہور قلندر، زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 سپورٹس نے ابھرتے کرکٹر کی تلاش اور ان کی تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں زمبابوے کرکٹ زمبابوے میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ڈی پی کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد ایسے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت کرنا ہے جو مستقبل میں ستارے بننے کے خواہش رکھتے ہیں۔
جبکہ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے کہا کہ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس اور زمبابوے کرکٹ کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے کام کرنا بہت خوشی بات ہے ۔ لاہور قلندرز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون زمبابوے کے کرکٹرز کے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک واضح راستہ ہموار کرے گا کیونکہ ہماری پی ڈی پی سے شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور زمان خان نے پاکستانی کرکٹ میں جگہ بنائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاریپشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کا ہمارا سفر 8 برس قبل شروع ہوا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ زمبابوے میں اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے ۔ -

ایمرجنگ ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان
ایمرجنگ ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان
مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے 15 رکنی پاکستان شاہینز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستانی شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کریں گے، جب کہ اعلان شدہ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ،کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
Haris to captain Shaheens in ACC Men's Emerging Asia Cup
Details here ⤵️ https://t.co/TPOwApD7fS
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 23, 2023
جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، عباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر کو رکھا گیا ہے۔ پاکستان شاہینز کے کھلاڑی 3 جولائی کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔ چار جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ شروع ہوگا، اور پاکستان شاہینز 12 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چارٹر آف اکنامی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔ آصف علی زرداری
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاریپشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
جبکہ دوسری جانب شائقین کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا ہوگیا ہے کہ اس کا اعلان کردیا گیا ہے، کیونکہ کھیل ایک بہترین تفریح ہے اور لوگوں کو اس سے لطف اندوز ہونا چاہئے تاکہ وہ اس مشکل دور میں جہاں معاشی صورتحال کے پیش نظر کئی پریشانیاں ہیں میں ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے.
-

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا انٹرنیشنل فرینڈلیز کیلئے تیاریوں کا اغاز
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے آئندہ ماہ ہونے والے انٹرنیشنل فرینڈلیز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی پر عزم ہیں کہ مستقبل میں ماضی سے بہتر فٹبال کھیلیں گے اور اٹیکنگ برانڈ کے کھیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن آئندہ ماہ کی فیفا ونڈو میں پاکستان ویمن ٹیم کے لیے انٹرنیشنل فرینڈلیز منعقد کرانے کے لیے کرغزستان اور ماریشیس چار ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ایک جانب جہاں پی ایف ایف فٹبال سرگرمیوں کے انتظام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ اپنا کھیل بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کے کیمپ کے لیے اعلان کردہ 27 کھلاڑی کراچی میں کوچ عدیل رضکی کی زیر نگرانی فٹبال اسکلز اور فزیکل اسٹرینتھ پر کام کر رہی ہیں۔ -

افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں افغان خواتین پر اسپورٹس پابندی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ،عالمی باڈی نے کھیلوں میں حکومتی مداخلت بند نہ کرنے پر معطلی کی دھمکی دے دی ۔
جنیوا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں افغانستان کا مسئلے پر بات ہوئی ، پیرس میں شیڈول آئندہ سال اولمپک گیمز میں افغانستان کی شرکت کے حوالے سے حکام نے تحفظات کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو کھیلوں سے روکا جاتا ہے اور اسپورٹس میں یہ حکومتی مداخلت کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس بے ضابطگی کو نہ روکا گیا تو افغان اولمپک کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے، -

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پی سی بی چیئرمین کا الیکشن 28 جون کو ہو گا، پی سی بی الیکشن، 10 بورڈ آف گورنرز کا اعلان، 4 ڈیپارٹمنٹ اور 4 ریجنز شامل ہیں جبکہ پیٹرن ان چیف وزیر اعظم کے 2 نامزد ممبر ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں اور ڈیپارٹمنٹس میں نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے نمائندے ووٹ کاسٹ
کریں گے.جبکہ ریجنز میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بہاولپور اور حیدرآباد کے صدور حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا شیڈول ڈیپارٹمنٹ اور ریجنز کے نمائندوں کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا. واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان الرحمٰن مزاری نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو صرف ریجنز کے الیکشن کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، وہ خود ہی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار بن کر بیٹھ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
حسان الرحمٰن مزاری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی سے اخراجات اور چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہم نے نجم سیٹھی سے کارکردگی رپورٹ مانگی ہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، رپورٹ طلب کرنے کے لیے دوسرا خط بھی لکھا ہے، اس مرتبہ بھی جواب نہ آیا تو آڈیٹر جنرل فار پاکستان کو آڈٹ کا کہہ دیں گے۔ -

ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا
سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور اسے ناانصافی قرار دیئے جانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ردعمل دیا ہے۔
باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ ماڈل سے متعلق بدھ کے روز پریس کانفرنس میں ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ناانصافی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کےبیان پر ردعمل میں کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اور اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی-
ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف
ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے حال ہی میں قبول کیا گیا ہے،ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کی میزبانی پاکستان کرے گا جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں گےپاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہورکےتاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا ، بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج
ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے
-

ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست
ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں 0-4 شکست دے دی۔
بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اُدنتا سنگھ نے 1 گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔بھارت نے میچ کے دوران 23 شوٹس ماریں، ان میں سے 7 ٹارگٹ پر لگیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی صرف 6 ہی شوٹس ماریں لیکن کوئی بھی ٹارگٹ پر نہ لگ سکی۔کھیل میں بھارت کی میچ پر گرفت 70 فیصد تک پائی گئی ہے جبکہ پاس کرنے کی ایکوریسی بھی 85 فیصد ہے۔دوسری طرف گروپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کی روایتی حریف کے خلاف میچ پر گرفت صرف 30 فیصد رہی جبکہ اس کی بال پاس کرنے کی ایکوریسی بھی صرف 65 فیصد رہی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔ -

ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو چکی، اب مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی کہ ذکا اشرف کو چیئر مین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے، پی سی بی کا اختیار الیکشن کمشنر کے پاس ہے،عید سے قبل پی سی بی سے متعلق الیکشن کرا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں کر سکتی،دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا، وزیراعظم اور آصف زرداری کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ایشیاء کپ ورلڈ کپ آرہا ہے تیاری کرنی ہے، میں نے ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کردیاتھا۔