پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ایران میں ہونے والی ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اور انڈر 21 چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کیوئسٹس کا انتخاب کردیا۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کے مطابق ایران میں اس ماہ ہونیوالے تین ایونٹس میں دو کیوئسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 16 سے 25 جون تک ہونے والے ان تین ایونٹس کیلئے احسن رمضان اور حارث طاہر کا انتخاب کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی آج کراچی سے تہران کیلئے روانہ ہوں گے انہوں نے مزید بتایا کہ حارث طاہر ایشین 6 ریڈ اور ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ احسن رمضان 6 ریڈ، ٹیم چیمپئن شپ اور انڈر 21 ایونٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔احسن رمضان اگلے ماہ سعودی عرب میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ بھی کھیلیں گے۔
Category: کھیل
-

حارث رؤف کب دولہا بننے جا رہے ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث کب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہے سوشل میڈیا پر شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا، جس میں بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین ستون ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا سے نکاح اور منگنی کی تقریب کی تھی،، تاہم فاسٹ بولر اب اپنی دلہنیا گھر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حارث رؤف کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔ یہ کارڈ دراصل دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے جس میں دلہن کی والدہ اور والد کی جانب سے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کارد میں درج شدہ تاریخوں کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ دعوتِ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔”
-

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست
موریشیس میں جاری چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹیم پاکستان کو کینیا سے بھی شکست ہو گئی ، سترہویں منٹ حریف شمہ موسس کا گول فیصلہ کن ثابت ہواچار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کینیا کے خلاف میدان میں اتری ، کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا ، سترہویں منٹ کینیائی کھلاڑی شمہ موسس گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، اس کے بعد دونوں ٹیموں کی طرف سے سخت کوشش کے باوجود کسی کو کامیابی نہ مل سکی ، گرین شرٹس کو میزبان موریشیس کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی ،
-

سپر سٹار فٹبال نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید
سپر اسٹار لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ 2026 میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں قطر میں کیرئر کا آخری ایونٹ جیت کے ساتھ یادگار بن گیا ، کافی ہے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹبالر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں ، نئی کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ بیجنگ میں دوستانہ میچ کھیلیں گے ، ورلڈکپ 2026 میں ملک کی نمائندگی کے سوال پر میسی نے دو ٹوک جواب دیا کہ وہ اب سپر میگا ایونٹ نہیں کھیلیں گے ، قطر میں ہونے والا ٹائٹل کیرئر کا آخری ایونٹ سمجھ کر کھیلے اور چیمپئن بنے ، اس یادگار کارکردگی پر وہ فُل اسٹاپ لگا چکے ہیں ،
-

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ، بھارت کے خلاف سنچری میکر سٹیو سمتھ اور مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک درجہ ترقی ملی، بابر اعظم تنزلی کا شکار ہو کر پھر پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔دبئی سے جاری آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح مارنس لبوشین کا بدستور پہلا نمبر ہے ، بھارت کے خلاف سنچری میکر اسٹیو سمتھ ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے 3 درجہ ترقی سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، پھر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ، انگلش بلے باز جو رُوٹ کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس سے وہ چھٹے نمبر کے بلے باز بن گئے، عثمان خواجہ 2درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود یعنی نویں پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشوین فائنل میں شکست کے باوجود اور کھیلے بغیر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں ، شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن مستحکم، نیتھن لیون کی ایک درجہ ترقی سے ساتویں نمبر پر ترقی ہوئی ہے ،
-

مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی
بیجنگ: ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتونے والے سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والےارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا-
باغی ٹی وی : ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا کہہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا میں دیکھوں گا کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن نظریہ میں مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے ورلڈ کپ کے لئے آس پاس ہوں گا-
لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔
اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے
لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی حال ہی میں انہوں نےاعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کےساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونےکےبعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد
بیجنگ کے 68,000 صلاحیت والے اسٹیڈیم میں جمعرات کو ارجنٹائن آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا یہ میچ دوحہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان آخری 16 ٹائی کا اعادہ ہے، جسے ارجنٹینا نے 2-1 سے جیتا تھا بارسلونا کے سابق اسٹار کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے چینی شائقین بے چین ہیں، 4,800 یوآن ($671) کی قیمتوں میں فروخت ہونے کے باوجود ٹکٹوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …
-

پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ اس مرتبہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام کرکٹ شائقین کے لیے یادگار اور بہت ہی غیرمعمولی بن سکتی ہے جبکہ بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ممکن ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردیجبکہ ادھر دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ محمد عامر نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے فیصلوں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی بچکانہ کام کر رہا ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور خود کھیل کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے۔ تاہم خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کیا ہوا ہے، پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس پر عمل کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔
-

ہاکی کی بہتری کے لئے خصوصی چیک وصول
ہاکی کی بہتری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حکومت کی جانب سے خصوصی چیک وصول
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کا خصوصی چیک پاکستان سپورٹس بورڈ سے وصول کیا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے خصوصی گرانٹ ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالہ سے انتظامات کے سلسلہ میں جاری کی گئی ھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی بہتری اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائیندگی کے لئے کوشاں ہے۔حذیفہ خان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھجوائی گئی انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائیندگی اورحالیہ شاندار کارکردگی کو نہ صرف شائقین ہاکی نے سراہا بلکہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی نے پاکستان ہاکی کو خصوصی گرانٹ بھی جاری کی ہے۔
حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ منسٹر آئی پی سی احسان مزاری قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے خواہاں ہیں اور انکی خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی بام عروج ہر جگمگائے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی بہترین کارکردگی دکھانا شروع کرے گی تو پاکستان ہاکی کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔احسان الرحمان مزاری نے اپنا وعدہ پورا کیا جس کے لئے انکا مشکور ہوں۔ حیدر حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں جتنی بھی فتوحات پاکستان ہاکی کو حاصل ہوئیں ان میں حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی تعاون اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون شامل رہا۔ پاکستان ہاکی کی ترقی اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت حکومت پاکستان کے مالی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 25 ملین کا چیک پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پی ایچ ایف کو خصوصی گرانٹ کا چیک ڈائریکٹر فنانس و آڈٹ پی ایس بی فیضان جنجوعہ اور اکاؤنٹس آفیسر پی ایس بی محمد اکرم بھٹی نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا۔ اس موقع ہر انکے ہمراہ اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن حنیف خان اور اولمپیئن رحیم خان بھی موجود تھے۔ -

سپر اسٹار قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان
قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے سری لنکا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول ابھی جاری ہونا ہے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا ، پی ایس ایل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی فاسٹ بولر کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے،شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف بولر کی گیند بازی کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔یاد رہے اس سے پہلے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی سمیت سینیئر پلیئرز کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا تھا جس میں پاکستان کو بری شکست ہوئی تھی ،
-

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلےباز عثمان خواجہ کا بڑا کارنامہ
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلےباز عثمان خواجہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا،بارہ سال آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلمان کرکٹر بن گئے ۔
اسلام آباد میں پیدا ہو کر کینگروز کے دیس کرکٹ میں اپنا نام بنانے والے عثمان خواجہ بارہ سال سے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں ، وہ اس اعزاز کے ساتھ پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ، گرین بیگی کیپ کے ساتھ اکسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے عثمان خواجہ نے تاریخ ساز ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف اِن ایکشن ہونے پر نظریں جما لی ہیں
