سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے،اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کر کے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےواضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
Category: کھیل
-

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ فائنل میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ فائنل میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری حتمی معرکے میں ہوجائے گا۔ جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہیں۔
Stumps ⏲
Like the opening day, Day 2 of the Ultimate Test has belonged to the Aussies 💪
Follow the #WTC23 Final 👉 https://t.co/wJHUyVnX0r pic.twitter.com/3RRJJJh0Jo
— ICC (@ICC) June 8, 2023
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 469 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنالیے۔اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما 15، شبمن گل 13، پجارا اور ویرات کوہلی 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، کمنز، بولینڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر327 رنز سے کیا تو اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی 150 رنز کا سنگِ میل عبور کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تاہم ٹریوس ہیڈ 163 اور اسٹیو اسمتھ کے 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 469 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ الیکس کیری 48 اور ڈیوڈ وارنر نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، محمد شامی اور ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ -

پی ایف ایف کی جانب سے خواتین گول کیپرز کے لئے لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین گول کییپرز کو خصوصی تربیت کے لئے کیمپ کا آغاز کیا گیا،پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔
کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
کوچ احسان اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ -

ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر پر محمد یوسف حیران
ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر پر محمد یوسف بھی حیران ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بطورِ کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے۔ جبکہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراونڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاون گرینز سے وہاب ریاض،سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ ہونا بہت ضروری ہے، پہلے دور والی کرکٹ اب نہیں ہوتی، ماڈل ٹاون میں چھ کرکٹ گراونڈ ہے، میچز آئی سی سی اور بورڈ ممبران پلان کرتا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے، پاکستان کے پاس حارث رؤف، شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ ،احسان اللہ جیسے باولرز ہے، انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، میری خوش قسمتی ہے میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، ہمارے ٹائم میں تو شیڈول جلدی آجاتا تھا، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباؤ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کرکٹ -

لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟
دنیائے فٹبال کی بڑی ڈیل کنفرم ہو گئی سپر اسٹار لیونل میسی نے سعودی اور اسپینش کلبز کو کک آؤٹ کر کے امریکی ٹیم انٹر میامی کو جوائن کر لیا ورلڈکپ فاتح کپتان لیونل میسی کی ٹرانسفر سے متعلق چہ مگوئیاں آ خر کار دم توڑ گئی، پینتیس سالہ فٹبالر نے الہلال اور بارسلونا کی پرکشش آفر کو ٹھکرا کر امریکی کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کی تصدیق کر دی ہے میجر لیگ سوکر اور انٹر میامی کے ساتھ ساتھ خود لیونل میسی نے ڈیل کے فائنل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں نے میامی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے ساتھ 100 فیصد معاہدہ تو نہیں ہوا اور شاید کچھ چیزیں ہونا باقی ہیں، لیکن میں نے اس کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-

2024 میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہونے کا اندیشہ
پی ایس ایل میلے کے باعث آئندہ سال پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے شیڈول سیریز ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف فروری مارچ 2024 میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزشیڈول ہے انہی دنوں میں ہونے والے پی ایس ایل میلے نے پی سی بی حکام کو امتحان میں ڈال دیا ہے جس کے لیے انہوں نے متحدہ عرب امارات انتظامیہ کو ٹی ٹوینٹی لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے ، اگر ایسا بھی نہ ہوا تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کی جا سکتی ہے -

حیدر علی کے آؤٹ ہونے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل
حیدر علی کے آؤٹ ہونے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی کی انگلش کاؤنٹی کے دوران کی انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ وکٹ کیپر کی حاضر دماغی اور اپنی لاپرواہی کی وجہ سے حیدرعلی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حیدرعلی کے انوکھے انداز میں اسٹمپ آؤٹ پر شائقین ششدر رہ گئے ۔
Make sense of this Haider Ali stumping 👀 #Blast23 pic.twitter.com/d1iD6t1yMZ
— Vitality Blast (@VitalityBlast) June 7, 2023
ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی بیٹر نے 45 رن بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔ کریز پر اپنے 34 گیندوں کے قیام کے دوران حیدر علی نے چار چوکے اور دو چھکے لگا کر اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ڈربی شائر کو کھیل میں برقرار رکھنے میں ان کا تعاون اہم تھا۔ کاؤنٹی پلیئر ریس اور حیدر علی کی طرف سے فراہم کردہ مضبوط اوپننگ پلیٹ فارم نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی -

نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنے بچپن کی کہانیاں سنا کر مداحوں کو خوش کر دیاگزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے چٹ چیٹ کرنے کا سوچا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ’Ask me a question‘ سیشن شروع کیا۔نسیم شاہ کی اسٹوری دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح اپنے اپنے سوال لے کر اُن کے سوشل میڈیا پر اُمڈ آئے۔نسیم کا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے، اُن کی والدہ اُن کی رول ماڈل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھےاس دوران اُن کے ایک مداح کا پوچھنا تھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ کو جانتے ہیں ؟جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟نسیم شاہ کا اس طرح اپنے مداحوں سے گھل مل جانا ان کے دلوں میں گھر کر گیا،اور اس بات پر انکو خوب پزیرائی ملی،
-

ورلڈ کپ شیڈول جلد سامنے آجائے گا،جیف الرڈائس
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ بہت جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک کچھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔آئی سی سی چیف کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں گے
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ -

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 327 رنز بنا لیے ٹریویس ہیڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر کر کے ایک سو چھیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہےاوول لندن اسٹیڈیم میں بھارت کی دعوت پر آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی، کینگروز کا آغاز مایوس کن تھا انہیں دو کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا، اوپنر عثمان خواجہ میدان میں اترتے ہی محمد سراج کا نشانہ بنے۔ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 43 رنز پر ٹھاکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز لبوشین 26 رنز کا اضافہ کر سکیں، انہیں محمد شامی نے واپس پویلین بھیج دیا، چھہتر کے ٹوٹل پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد کینگروز سنبھل گئے،ڈٹ کر کھیلے ٹریویس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی اور کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 327 رنز بنالئے ،سنچری میکر ٹریوس ہیڈ 146 جبکہ اسٹیو سمتھ پچانوے کے انفرادی سکور سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے.
