Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں بھارتی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹو گراف دے کر سب کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی: دوحا میں انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …


    میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی سابق کرکٹرکو بھارتی مداح کو بھارتی پرچم اور ایک شرٹ پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    شاہد آفریدی کی اس وائرل ویڈیو کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

    واضح رہے کہ قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ کو85 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپل تھرنگا 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 38، اصغر افغان 34، دلشان 27، تھیسارا پریرا 24 جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    انڈیا مہاراجہ کی جانب سے اسٹوارٹ بنی اور پرگیان اوجھا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ نے پہلی وکٹ 47 کے اسکور پر گنوائی جبکہ کپتان گوتم گھمبیر 32 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے اور انکے علاوہ کوئی بھی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں روبن اتھاپا 15، محمد کیف 14، سریش رائنا 18، یوسف پٹھان 9، عرفان پٹھان 3، اشوک دندا اور پرگیان اوجھا 2، 2 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر، عبدالرزاق، محمد حفیظ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں 5 میچز میں محض ایک فتح سمیٹ سکی جبکہ چار میچز میں انہیں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

  • شاہین شاہ آفریدی  پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے،فائنل کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا-

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی،ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

    پی ایس ایل 8 : فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

    سلطانز کے رائیلی روسو نے 32 گیندوں پر52 رن بنائے جب کہ محمد رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکرلگایا اور شائقین سے داد سمیٹی، شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ قراردیئے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ایوارڈ دیا گیاعباس آفریدی کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ایوارڈ ملا-

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

    پی ایس ایل 8، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہااحسان اللہ نے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے والد کےنام کرتا ہوں، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بہترین آل راونڈ کا ایوارڈ دیدیا گیا،پی ایس ایل8 کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام رہا،احسان اللہ کو پی ایس ایل کا بہترین با لر کے ایوارڈ سے نوازا گیا-

    جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے جیسن روئے نے63گیندوں پر 145رنز بنائےجیسن روئے نے پشاور زلمی کیخلاف5چھکوں اور20چوکوں کی مدد سے145رن بنائے،ملتان سلطانز کے ریلی روسو 121رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنا کر اعزاز بھی حاصل کیا-

    ملتان سلطانز کے عثمان خان 120رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے مارٹن گپٹل 117رن بناکر چوتھےنمبر پرآئےپشاور زلمی کےکپتان بابراعظم اور فخرزمان 115رن بناکر پانچویں نمبر پر رہے-

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل …

    کپتان ملتان سلطانزمحمد رضوان نے کہا کہ فائنل میں بہت پریشر ہوتا ہے، فائنل جیتنےکے لیے بہت محنت کی،لاہورقلندرز نے شاندار کھیل پیش کیا،وہ ٹرافی کے حقدار تھے،کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا،فائنل کا پریشر تھا،

  • زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: عمران خان نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاکہ پولیس آپریشن خواتین کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، جب اسلام آباد کی معزز عدالت آ رہا تھا، تب یہ آپریشن کیا گیاپولیس آپریشن 16 مارچ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 17 مارچ کو کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی آواز دبانے کے لیے پیمرا نے بھی پابندی کا حکم دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر آپریشن روکنے کا حکم دے اورعدالت آئندہ بھی کسی آپریشن کو روکنے کا حکم جاری کرے۔

    عدالت میں فواد چوہدری کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

    واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھاعمران خان کا کہنا تھاکہ آج میرےگھرپرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نےاتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارےایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

    زمان پارک آپریشن:پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا …

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔

    چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہےمیں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لےجا رہا ہوں۔

    پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے زمان پارک آپریشن میں گھریلو ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور عمران خان کے باورچی سفیر کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پولیس نے ڈرائیور شوکت کو مارا پیٹا اور 10 ہزار روپے چھین لیے،اس کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے سوئیپر اسحاق پر بھی تشدد کیا، اس کا موبائل فون چھین کر لے گئے۔

    کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی

    واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا۔ پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا پی ٹی آئی کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ دیئے-

    پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

    پنجاب پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت کے بعد زمان پارک کے اطراف اور عمران خان کے گھر میں آپریشن کیا،سی سی پی او لاہور نے خود تمام آپریشن کی نگرانی کی، پولیس اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو اندر موجود کارکنان نے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے شیلنگ کر کے انہیں منتشر کیا۔

    سیکیورٹی کمپنیوں کا اسکارٹ سروس بند کرنے کا اعلان

  • پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کوشکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیت لی۔

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔


    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بلے بازی کو خوب سراہا اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے دھواں دار آغاز کیا لیکن 41 کے مجموعے پر عثمان خان ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ رائیلی روسو آئے، انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

    روسو کو راشد نے 105 کے مجموعے پر بولڈ کیا، جس کے بعد 122 کے مجموعے پر محمد رضوان بھی راشد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے اننگز کے آغاز میں رنز دینے کے بعد اختتامی لمحات میں شاندار کم بیک کیا اور 146 کے مجموعے پر کیرون پولارڈ اور پھر جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو بھی آؤٹ کر دیا-

    آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 25 اور عباس آفریدی نے 17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

    قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں، راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ آج بڑی گیم ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دیں اس پچ پر 170 سے180 تک اچھا ہدف ہو گا ، ہماری ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ، ٹاس سے گھبرانا نہیں چاہیے ، اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ ہوتی ہے ، ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    فائنل میچ سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

    میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میں نے سوچا تھا مشکل وقت ٹیم کے کام آؤں گا ، والدین کی دعاؤں سے جیت حاصل ہوئی۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

    لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا فخر زمان نے پی ایس ایل میں 100 چھکے لگادیے وہ اس لیگ میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    دوسری جانب فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیےپی ایس ایل میں کامران اکمل نے 89، آصف علی نے 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگائے۔

  • لاہور قلندرز نے  پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی .فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی.

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ایلیمنٹر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر مسلسل دوسری باری فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایلیمنٹر ٹو کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم دوسرے اوورز میں جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں لیفٹ ہینڈ بیٹر 5 گیندوں پر 9 سکور بنا کر زمان خان کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    جبکہ اس دوران بابر اعظم اور نوجوان بیٹر محمد حارث نے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے اور حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا دونوں کے درمیان 60 گیندوں پر 89 سکور کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا خاتمہ راشد خان نے کیا۔ افغان باؤر کی گیند پر بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسی اوور میں راشد نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام کڈمور کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔

    اس موقع پر محمد حارث نے جارحانہ انداز اختیارکیا اور باؤلرز کی خوب درگت بنائی انہوں نے 54 گیندوں پر 85 سکور کی بڑی باری کھیلی۔ عامر جمال ایک سکور کے ساتھ زمان خان کی گیند پر چلتے بنے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 سکور بنائے۔ زمان خان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور نوجوان بلے باز مرزا بیگ نے کیا۔

    جبکہ لاہور قلندرز کو دوسرے اوور میں اُس وقت بڑا جھٹکا لگ جب عظمت اللہ عمرزئی نے فخر زمان کو 14 سکور پر بولڈ کر دیا، اوپنر نے محض 6 رنز کی باری کھیلی۔ اس دوران نوجوان بیٹر احسن حفیظ اور مرزا بیگ نے سکور کو آگے بڑھایا، 5 اوورز میں 38 کے مجموعی سکور پر احسن حفیظ وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے، آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 15 رنز کی باری کھیلی۔ عبد اللہ شفیق اس بار بدقسمت ثابت ہوئے اور 10 گیندوں پر 10 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ مرزا بیگ کی باری کا اختتام عامر جمال نے کیا، بیٹر نے 42 گیندوں پر 54 سکور بنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    سیم بلنگز 21 گیندوں پر 28 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ چھٹی وکٹ 161 سکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی نے سکندر رضا کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 23 سکور کی باری کھیلی۔ لاہور قلندرز نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈے ویزے 9اور شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں.جبکہ عامر جمال اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں نجم سیٹھی نے مزید یہ بھی بتایا کہ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    یاد رہے کہ ملتان سلطانز کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مد مقابل ہو گی اور جو بھی دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گا وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گا۔

  • پی ایس ایل؛ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

    پی ایس ایل؛ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

    پی ایس ایل 8 :ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکت دے کر فائل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پلے آف کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سال فائل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 33، عثمان خان 29 اور ٹم ڈیوڈ 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرزکی اننگز کا آغازفخر زمان اورآغا طاہر بیگ نے کیا ، سب سے پہلے15 رنز پر پہلے آغا طاہر آؤٹ ہوئے اورعبد اللہ شفیق بھی ٹریل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 19 کے مجموعے پر فخر زمان کو انورعلی نے بولڈ کر دیا۔شاہین شاہ آفریدی بھی 28 اور حسین طلعت 41 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے اوراس طرح قلندرز کی آدھی ٹیم دسویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    سکندر رضا کو کیرون پولارڈ نے عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سیم بلنگز 27 گیندوں پر 19 رنز بنا سکے، راشد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،ڈیوڈ ویسا بصرف 12 ،حارث رؤف 15 رنز سکور کیے، لاہور قلندرز کی جانب سے سیم بلنگز 19 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے شیلڈون کوٹریل نے 3، اسامہ میر نے 2 جبکہ انور علی، عباس آفریدی، احسان اللہ اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی کپتانی شاہیں شاہ آفریدی کررہے ہیں۔ ملتان سلطانز کے سکواڈ میں محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رائیلی روسو، ٹِم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ شامل ہیں پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، وکٹ کیپر سیم بلنگز، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزا، سکندر رضا، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔ اب پشاور زلمی اور اسلاآباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایلیمینیٹر میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل میچ  آج ہر صورت کروانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل میچ آج ہر صورت کروانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے انٹنر نیشنل ایونٹ پی ایس ایل کا سیمی فائنل میچ کو آج ہر صورت کروانے کا فیصلہ کیا ہے

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اس میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،عدالتی احکامات پر بھی عمل درآمد کو سختی سے کروانے کا حکم دیا گیا ہے ،شرپسند بدستور نہتے پولیس والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو جلا چکے ہیں پولیس پر تشدد کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف بھی سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں آپریشن کچھ وقت کیلئے معطل کرتے ہوئے پیش قدمی روک دی ہے جس کی وجہ پاکستان سپر لیگ کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول میچ کو قرار دیا جا رہا ہے جیونیوز نے حکومتی ذرائع سے کہا ہے کہ پولیس زمان پارک کا محاصرہ جاری رکھے گی عدالتی حکم پر عملدرآمد مکمل کروایا جائے گا،میچ ختم ہونے تک پولیس پیش قدمی نہیں کرے گی لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلا کوالیفائر شیڈول ہے جو کہ شام سات بجے کھیلا جائے گا،

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • میرے نزدیک ویرات کوہلی  بابراعظم سے  اونچے درجے پر ہیں،محمد عامر

    میرے نزدیک ویرات کوہلی بابراعظم سے اونچے درجے پر ہیں،محمد عامر

    دوحہ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن میرے نزدیک ویرات کوہلی اس موازنے میں اونچے درجے پر ہیں۔

    باغی ٹی وی: دوحا میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کی خاتون صحافی کیجانب سے ایشیا لائنز کے محمد عامر نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے بارے سوال پر کہا کہ اس وقت دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن آپ اگر شروع سے دیکھیں تو میں ہمیشہ ویرات کوہلی کو اونچے درجے پر رکھتا ہوں کیوںکہ جو کامیابی اپنے کیرئیر کے دوران ویرات کوہلی نے حاصل کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر جاسکتا ہے۔

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    محمد عامر نے کہا کہ ویرات جب بھی دباؤ میں ہوتے ہیں تو وہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا چیلنج قبول کرتے ہیں یہی ویرات کی سب سے بڑی خوبی ہے، ورلڈکپ سے قبل ویرات کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن اس کے بعد ویرات نے ورلڈکپ میں پرفارمنس دی، پھر ان کی ٹیسٹ سنچری پر تنقید کی جارہی تھی جس کے بعد ویرات نے ٹیسٹ سنچری بھی کردکھائی لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کا کسی بھی کھلاڑی سے کوئی موازنہ نہیں بنتا وہ ایک لیجنڈ پلیئر ہے۔

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان، افغانستان کرکٹ سیریز 2023 چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاک افغان سیریز کے لئے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا،

    15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،شاداب خان، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ سکواڈ کا حصہ ہیں،عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ ہیں،صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی،افغانستان نے سیریز کیلئے رابطہ کیا تھا،زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد پلیئرز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جب تک افغانستان سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوجاتا،کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، 3میچوں پر مشتمل سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا، بابراعظم،فخرزمان،شاہین اور محمد رضوان کو آرام دے رہے ہیں افغانستان سیریزکیلئےشاداب خان کو کپتان بنارہے ہیں،4سے 5 لوگوں کو افغانستان سیریز میں آرام دے رہے ہیں