Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں خاندانی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں ۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    36 سالہ ندا ڈار دائیں ہاتھ کی بیٹر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باؤلر کے طور پر کھیلتی ہیں اور اپریل 2023 میں انہیں بسمہ معروف کی جگہ پاکستان ویمنز کرکٹ کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ جنہوں نے فروری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا جہاں ٹیم اپنے چار میں سے تین میچ ہار گئی تھی۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

  • پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگے آنا ہوگا، آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ آئی سی سی کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپنائیں۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

  • چین؛  میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کوریا کا فٹبالر گرفتار

    چین؛ میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کوریا کا فٹبالر گرفتار

    چین کی وزارت خارجہ نے کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چائنیز لیگ میں حصہ لینے والے 31 سالہ جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو اس وقت چینی پولیس کی تحویل میں ہیں، انہیں شنگھائی ائیرپورٹ سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

    جنوبی کورین وزارت خارجہ نے اپنے پلیئر کی گرفتاری پر مزید کچھ نہیں کہا تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح سن جون ہو کو قونصلر سپورٹ دلوانا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سن جون ہو کی گرفتاری کی خبریں چائنیز فٹبال میں کرپشن اور میچ فکسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد منظر عام پر آئیں، جنوبی کوریا کے سفارتکار جلد ہی گرفتار فٹبالر سے ملاقات کرکے معاملے کی نوعیت سے متعلق معلومات لیں گے۔

    جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو 2021 میں چین کے صوبے شین ڈونگ منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے بطور مڈفیلڈر شین ڈونگ ٹائشن کیلئے کھیلنا شروع کیا تھا، جبکہ وہ اپنے ملک جنوبی کوریا کیلئے 20 بین الاقوامی میچوں سمیت گزشتہ سال فٹبال ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران چینی حکام کی جانب سے جنوبی کورین فٹبالر کے علاوہ فٹبال ایسوسی ایشن کے چار عہدیداروں کو بھی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ادھر دوسری جانب جنوبی کورین فٹبال میں بھی میچ فکسنگ کی خبروں پر گزشتہ مہینے فٹبال ایسوسی ایشن کے پورے ایگزیکٹو بورڈ کو ہٹا دیا گیا تھا جبکہ 100 سے زائد افراد پر میچ فکسنگ اور دیگر الزامات میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

  • نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی

    پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے فنانشل ماڈل سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی اور جون میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں صدا بلند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو چیئر مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مجوزہ نئے ریونیو ڈسٹری بیوشن ماڈل سے ناخوش ہے، اس بات کو مانتے ہیں بھارت کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، جو کھیل کی عالمی گورننگ باڈی ہے، نے 2024-27ء کے لیے نئے ریونیو شیئرنگ ماڈل کی تجویز پیش کی ہے جس پر جون میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کی جائے گی۔ کرک انفو کو لیک ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بھارت 38.5 فیصد کا دعویٰ کرے گا، انگلینڈ اور آسٹریلیا بالترتیب 6.89 فیصد اور 6.25 فیصد حاصل کریں گے۔ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75% حاصل کرنا ہے۔

    سب سے زیادہ حصہ ملنے والوں میں بھارت کا پہلا اور پاکستان کو چوتھا نمبر ہے، بھارت کو230 ملین ڈالرز، پاکستان کو صرف 34.5 ملین ڈالرز ہی ملیں گے۔ آئی سی سی کے 12 مکمل ممبران کو مجموعی طور پر 88.81 فیصد ملے گا جبکہ باقی اس کے 96 ایسوسی ایٹ ممبران میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم اصرار کر رہے ہیں آئی سی سی ہمیں بتائے کہ یہ اعداد و شمار کیسے پہنچے۔ ہم اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ جون مالیاتی ماڈل کی منظوری متوقع ہے، جب تک یہ تفصیلات ہمیں فراہم نہیں کی جاتیں، ہم اسے منظور نہیں کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق بھارت آئی سی سی کی آمدنی کا تخمینہ 80% پیدا کرتا ہے اور ڈزنی سٹار نے بھارتی مارکیٹ کے لیے 2024-27 کے میڈیا حقوق حاصل کرنے کے لیے گزشتہ سال 3 بلین ڈالر خرچ کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے ہی آئی سی سی سے وضاحت کرنے کو کہا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی سربراہی میں مالیاتی اور تجارتی امور کی کمیٹی نے حصہ کا تعین کیسے کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    رائٹرز کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ تمام ممالک کو زیادہ رقم ملے گی، انہوں نے کہا کہ کم از کم دو دیگر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اس ماڈل سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔ اصولی طور پر بھارت کو زیادہ حصہ ملنا چاہئے، اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن یہ سب کچھ کیسے تیار کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ آمدنی کی تقسیم عالمی کرکٹ میں ایک اہم بات چیت کا مقام بن گئی ہے، جو پہلے ہی فرنچائز پر مبنی لیگوں کے بھارتی ترقی کی وجہ سے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے کا سامنا کر رہی ہے۔ سابق انگلش کپتان مائیک آتھرٹن نے ٹائمز اخبار میں ”غلط“ ماڈل پر تنقید کی، جس کا انہیں خدشہ تھا کہ اس سے کھیل کی موجودہ عدم مساوات مزید گہری ہو جائے گی۔ ایتھرٹن نے لکھا کہ اگر یہ تقسیم ہو جاتی ہے تو مضبوط مضبوط ہو جائے گا، کمزور کمزور (نسبتا طور پر) اور بین الاقوامی کرکٹ کم مسابقتی بنتی رہے گی- جو کسی کے طویل مدتی مفاد میں نہیں ہے۔

  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پی سی بی کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہے،تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    یشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو ددنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے کو انترویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول …

    انہوں نے کہا تھا کہ تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گےفائنل سمیت بقیہ میچزکسی بھی نیوٹرل وینیو پرکھیلے جائیں گےبطور میزبان ہمیں یہ اختیارحاصل ہےکہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

    نجم سیٹھی نے پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں کرانے کا کہہ دیا

  • ایچ ای سی کی 6 سال بعد نیشنل گیمز گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی

    ایچ ای سی کی 6 سال بعد نیشنل گیمز گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 6 سال بعد نیشنل گیمز کے گرلز ہاکی مقابلوں میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے ہاکی مقابلے نواب غوث بخش ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ایچ ای سی کی ٹیم نے صوبہ سندھ کی ٹیم کو شکست دیکر یہ کارنامہ انجام دیا، فائنل فور میں رسائی پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہاکی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو سیمی فائنل میں بھی جاری رکھے گی اور فائنل میں بھی رسائی حاصل کرے گی۔

    جاوید علی میمن نے ٹیم کے منیجر و ہیڈ کوچ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار اور کوچ سمن خان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ایچ ای سی کی ٹیم گروپ (اے) میں شامل ہے اسے اپنے پہلے میچ میں مضبوط حریف و قومی چیمپئن پاکستان واپڈا کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سندھ کیخلاف ایچ ای سی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ان کی جانب سے مریم حسین نے پینالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایچ ای سی کا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا۔ ایچ ای سی کی ٹیم میں عائشہ مہک، اقصٰی جاوید، زیاج میر، تبارکہ طارق، حمیرا رفیع، مریم حنیف (کپتان)، مریم حسین، سائرہ مراد، اریبہ سرور، بشریٰ لیاقت، اریبہ یعقوب، سدرہ منتہا، صدف رفیع، ملیحہ، فاطمہ زہرہ، صباء ریاض، یمنا فاطمہ، سندس صدیقی اور رخسار شامل ہیں۔

  • ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ہماری حکومت بھی بھارت پر دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام لگا سکتی ہے. ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت بھی بھارت پر دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام لگا سکتی ہے. پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بہتر ہو چکے ہیں . ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کاحق کھویا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتےہیں، بھارت ایسی صورتحال نہ بنائےجس کا نتیجہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ پر نکلے، بھارت تمام میچز نیوٹرل وینیو پر چاہتاہے، ایشیا کپ کی پاکستان سے باہر منتقلی قابل قبول نہیں ہوگی، ہمیں بھی پاکستان ٹیم کیلئے بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں۔ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے بعد سے دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آ چکی ہے، 2009 میں سری لنکا پرحملہ ہوا لیکن اس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح واپس آ چکی ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر الزام لگا سکتی ہیں لیکن اب کسی ایک کو آگے بڑھنا ہے اور کھیلنا ہے، پاکستان میں صورتحال بہت اچھی ہے، چار برسوں سے پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، جہاں تک ہنگاموں کی بات ہے تو ہنگامے تو دہلی میں بھی ہوئے تھے تو کیا یہ شہر غیر محفوظ تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عمران جب سڑکوں پر تھے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کھیل رہی تھی، پاکستان میں صورتحال کچھ اوپر نیچے ہیں لیکن ستمبر میں معاملات بہتر ہوں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان آنے سے روکے گی تو پاکستان حکومت بھی ایسا کرے گی، پاکستان ٹیم بھارت میں کہیں بھی کھیل لے گی لیکن پہلے ایشیا کپ اس ماڈل پر ہو جس کی پی سی بی نے تجویز دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایشیا کپ کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے کہ ایونٹ کیسے منعقد ہونا ہے۔

  • قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول جاری

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول جاری

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول جاری

    پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز جو بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جائے گی تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز چار روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔ تینوں ٹیسٹ میچز پرتھ۔ میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ دورے کا پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی ٹیم اس گراؤنڈ میں ٹیسٹ کھیلے گی اس سے قبل پاکستانی ٹیم پرتھ کے مشہور واکا گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلتی رہی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے طور پر مشہور ہے چھبیس دسمبر سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری 2024سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ٹیم میلبرن اور سڈنی میں دو دو ٹیسٹ میچز جیت چکی ہے۔ کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2016میں مصباح الحق اور نومبر 2019میں اظہرعلی کی قیادت میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ بابراعظم آسٹریلیا میں ابتک پانچ ٹیسٹ میچوں میں278 رنز بناچکے ہیں جس میں برسبین ٹیسٹ میں بنائی گئی سنچری قابل ذکر ہے اس کے علاوہ انہوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 97 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2019میں برسبین میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ تینوں فارمیٹس میں 42میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کیا تھا جس کا اس نے فائنل کھیلا تھا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے اسپنرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے بینو قادر ٹرافی کا آغاز 2022میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے سولہ سال کے وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ٹیسٹ سیریز پیٹ کمنز کی قیادت میں ایک صفر سے جیتی تھی۔
    آسٹریلیا پاکستان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول

    14سے 18دسمبر۔ پہلا ٹیسٹ پرتھ اسٹیڈیم۔

    26سے30 دسمبر ۔ دوسرا ٹیسٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ۔

    3سے7 جنوری۔ تیسرا ٹیسٹ ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ۔

  • بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    لاہور: بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : پی سی لاہور میں 5 مئی سے منعقد ہونے والی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ گزشتہ روز ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی پاکستان برج فیڈریشن نے بھارت، متحدہ عرب امارات، فلسطین، اردن، بنگلہ دیش کی ٹیموں کی میزبانی کی۔

    بیفیم، اختتامی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی، ونر ٹیموں کو میڈل …

    پاکستان نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بیفیم چیمپئن شپ کی میزبانی کی بیفیم کے صدر بہجت المجالی نے کہا کہ ہمیں لاہور میں ہماری توقعات سے کہیں زیادہ خوش آمدید کہا گیا ہے۔ ہمیں نہ صرف ایک عظیم چیمپئن شپ کا تجربہ ہوا بلکہ پاکستان کی مہمان نوازی اور اس کے فن و ثقافت کو بھی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا یہ ہمارے اور تمام ٹیم ممبرز کے لیے یادگار بیفیم رہا

    صدر پاکستان برج فیڈریشن مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان میں بیفیم کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ تمام ٹیموں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھیلنے میں اور ساتھ رہ کر بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن اب اس کھیل کو وسعت دینے کے لیے کام کرے گی-

    بیفیم نتائج، بھارت،یو اے ای، پاکستان کی ٹیم ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے منتخب

    پاکستان نے بہت سے جاری سیاسی منظرناموں کے درمیان یہاں لاہور میں 33 ارکان پر مشتمل برج کی بھارتی ٹیم کی میزبانی کی۔

    بھارتی کیپٹن رنجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہین ہمیں یہاں بھرپور محبت ملی یہ واقعی یاد رکھنے والا تجربہ رہا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم مراکش میں برمودا باؤل میں اپنے زون کی نمائندگی کریں گے۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا اختتام بھارتی ٹیم کے اوپن اور خواتین ٹیم کیٹیگریز میں فتح کے ساتھ ہوا۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،پاکستانی اور بھارتی ٹیم آگے

  • بیفیم، اختتامی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی، ونر ٹیموں کو میڈل دیئے

    بیفیم، اختتامی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی، ونر ٹیموں کو میڈل دیئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر ، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشر لقمان نے ہال میں آمد پر وزیراعلی پنجاب کا استقبال کیا ، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت علی ماجالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے ، تمام کیٹگریز کے حساب سے اوپن، سینئرز، مکسڈ، خواتین میں گولڈ اور سلور میڈل تقسیم کئے گئے، بعد ازیں پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھی کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے

    پاکستان برج فیڈریشن اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل احسان قادر نے اختتامی تقریب میں سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دیئے

    تقریب میں بھارت، یو اے ای اور پاکستان کے قومی ترانے بھی چلائے گئے، ان تینوں ممالک کی ٹیمیں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہوئی ہیں ، ورلڈ برج چیمپئن شپ رواں برس ماہ اگست میں مراکش میں کھیلی جائے گی،

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں دیکھ کر خصوصا لاہور میں دیکھ کر خوشی ہوئی، مبشر لقمان نے جب مجھے بتایا تھا تو خوشی ہوئی، اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت محنت کی گئی ہے، تمام ٹیمیں داد کی مستحق ہیں، مبشر لقمان نے برج کے بارے میں بتایا ہماری حکومت برج کے حوالہ سے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے، ملتان چیمپئن شپ میں بھی حکومت پنجاب کا تعاون ساتھ ہو گا، نگران وزیراعلی پنجاب نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خواہشمند ہوں کہ تمام کھلاڑی دوبارہ پاکستان آئیں

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے میزبان، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کھلاڑی پاکستان آئے اور کھیلا آمد پر سب کا شکر گزار ہوں، نگران وزیراعلی پنجاب انتہائی اہم اجلاس چھوڑ کر آئے ہم انکے شکر گزار ہیں، بھارتی ٹیم نے اچھا کھیلا اور جیتی یواے ای کی ٹیم بھی میچ میں جیتی، پاکستان سینئرز کی ٹیم بھی میچ جتیی، تمام کھلاڑی میرے خاندان کی مانند ہیں پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ میں جا رہا ہے اور ہم جیتیں گے ان شاء اللہ ، اگلے ماہ ملتان میں سرائیکی چیمپئن شپ شروع کر رہے ہیں، میں تمام کھلاڑیوں اور ان ممالک کی تمام حکومتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ٹیمیں بھیجیں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت علی ماجالی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے شکر گزار ہیں ، بیفیم مکمل ہو گئی، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ، سیکرٹری جنرل احسان قادر کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے آج چیمپئن شپ مکمل ہوئی، چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں نے سرپرائز دیئے اور اچھی کھیلیں، بھارت، بنگلہ دیش، فلسطین، یو اے ای، اردن، پاکستان کی ٹیموں کے شکر گزار ہیں اس زون کی ٹیمیں منتخب ہو گئی ہیں جو ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلنے جائیں گی ، اگلی بیفیم 2025 میں دبئی میں ہو گی

    واضح رہے کہ لاہور میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا آغاز پانچ مئی کو ہوا تھا، جو تیرہ مئی تک جاری رہی ، اس دوران بہترین انتظامات پر بھارت و دیگر ممالک کے کھلاڑی پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے، مہمان کھلاڑیوں کو لاہور کے تاریخی مقام شاہی قلعہ کا دورہ کروایا گیا تھا جہاں مہمان کھلاڑی لاہوری کھانوں کے ساتھ ساتھ لاہوری رقص، ثقافت سے بھی لطف اندوز ہوئے،

    اختتامی تقریب کے دوران باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رنجن بھٹہ چاریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر ایسے لگا جیسے ہم گھر آ گئے ہوں، ہم میچ جیتے اب ورلڈ چیمپئن شپ مین کھیلیں گے دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے مقابلے جاری رہنے چاہئے، خواہش ہے کہ دوبارہ پاکستان آوں اور کھیلوں اور پاکستانی ٹیم بھی بھارت آئے۔