Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کےلیےتین سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جن میں سابق فاسٹ بولرمورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمکی آرتھر اوراینڈریو پٹک شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی نےسابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرمورنے مورکل، مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے مورنے مارکل کوبولنگ کوچ مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ اور اینڈریو پٹک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے گی مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے


    ویب سائٹ کے مطابق مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سینچریاں اسکور کرنے والے اینڈریو پٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائیں گےپی سی بی نے مکی آرتھرکو کنسلٹنٹ مقررکرنے پررضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پی سی بی نے کوچنگ گروپ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیراس کے ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے رہیں گےوہ آئندہ ماہ لاہور آئیں گے اورپھرورلڈ کپ سے پہلے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گےمورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کی مدت پوری ہونےکےبعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گےاینڈریوپٹک آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیاحارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔


    اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی 20 کرکٹ کے کپتان شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاک افغان ٹی 20 سیریز کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی جس کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان بیٹسمین عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انہوں نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دوسری جانب شاداب خان سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ میدان میں کپتان نظر نہیں آیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ پھر کون کپتانی کررہا تھا؟ اگر جیت جاتا تو اچھی کپتانی ہوتی، ہار گیا تو اچھے کپتان نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق قیادت کی، اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کی مگر نتیجہ مثبت نہیں رہا، زندگی اور کرکٹ میں چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    شاداب خان نےکہا کہ میری کپتانی پر سوال اٹھائیں مگر یہ بھی دیکھیں کہ افغانستان کے پاس کئی ورلڈکلاس پلیئرز اور شارجہ جیسی کنڈیشنز کی اچھی ٹیم ہیں،پی ایس ایل کے دوران سب کو اچھا لگا کہ پی سی بی نئے ٹیلنٹ کا سوچ رہا ہے،سینئرز کو آرام مل رہا ہے، ہار جیت سے سب کچھ بدل کیوں جاتا ہے، کیا وہ پہلے دائیں ہاتھ سے کھیلتے تھےاب بائیں سے کھیلتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا،میڈیا پلیئرز کو بگاڑنے میں کردار ادا کرتا ہے تو بنانے میں بھی کرے، ناکامیوں کو بھی برداشت کریں، سینئرز کی بھی تو ناکامیوں کا دور آتا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ قوم چاہ رہی تھی کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنےوالے نوجوان کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیےکیوںکہ وہ اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں، کنڈیشنز بہت مختلف تھیں، کوئی بھی ٹیم ہوتی تو شاید اس طرح کی بولنگ کے مقابل مشکل محسوس کرتی، نوجو ان کرکٹرز میں ٹیلنٹ اور یہی ہمارا مستقبل ہیں،ہمیں ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینا چاہیں،قوم ہی کھلاڑیوں کو اسٹار بناتی ہے، پی ایس ایل میں پرفارمنس کی بنیاد پر ان کو سپورٹ کیا تو اب مشکل وقت میں بھی کرنا چاہیے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    شاداب خان نے کہا کہ ہمارے سینئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی، ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں، پرفارم کریں بھی تو ایک تلوار لٹکی رہتی ہے، رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہی پی ایس ایل میں اچھے اسٹرائیک والے بیٹرز کی قومی ٹیم میں شمولیت عوام کا ہی مطالبہ تھا، اب ہمیں نوجوانوں کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے۔

    نوجوان کرکٹرز کو بہت جلد عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع دیئے جانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ سوال تو سلیکشن کمیٹی سے بنتا ہے مگر اگر انھیں نہ کھلائیں تو کہا جاتا ہے کہ آزمایا کیوں نہیں جارہا، آپ ہی بتائیں کہاں ان پلیئرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کریں، کرکٹرز نے ڈومیسٹک میں پرفارم کیا تو فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں لیا،پی ایس ایل میں کارکردگی دکھائی تو سلیکٹرز کی نظروں میں آئے،انھوں نے خود کو قومی ٹیم کا حقدار ثابت کیا تو منتخب ہوئے،ناکامیاں اور کامیابیاں تو آئیں گی۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ یا سیریز سے نہ کوئی ہیرو بنے گا، نہ ہی اس کو ناکام کہہ سکتے ہیں، دوسرے میچ میں نسیم شاہ کو چھکا نہ لگتا تو صورتحال مختلف ہوتی مگر کوئی نہیں جانتا کہ زمان خان اوور کرواتے تو کیا ہوتا جو میری سمجھ میں آیا فیصلہ کیا۔

  • تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

    شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کرلی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی جبکہ پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 19 ویں اوورز میں 116 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
    https://twitter.com/ACBofficials/status/1640378934444408843-

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور محمد حارث ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد طیب طاہر 10 رنز بنا کیچ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق سیریز میں کھاتا کھولنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد صائم ایوب اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر کریم جنت کا شکار بنے، عماد وسیم 13، افتخار احمد 31 اور شاداب خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی، فضل حق فاروقی، راشدخان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
    افغان ٹیم کو کوئی بھی بیٹرز پاکستان کی بولنگ کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا اور یوں 19 ویں اوورز میں افغان ٹیم 9 وکٹوں پر 116 رنز بناسکی تاہم نجیب اللہ زادران ریٹائر ہرٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے، یوں پاکستان نے 66 رنز سے فتح حاصل کی۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی 21 اور رحمان اللہ گرباز 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور احسان اللہ نے 3، 3 جبکہ عماد وسیم، زمان اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے سیریز میں 1-2 سے اپنے نام کی، یہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اولین سیریز فتح ہے۔ ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی تاہم افغان بولرز نے پاکستان کو بڑا مجموعہ حاصل کرنے نہیں دیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کے 16رکنی ٹی 20 اسکواڈ کے ٹام لیتھم کپتان ہوں گے، ریگولر کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹم سودھی، کین ولیم سن، گلین فلپس، مچل سینٹنر ڈیون کانوائے، فن ایلن، مچل براس ویل، لوکی فرگوسن بھی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے، ان کی جگہ شین جورجینسین کوچنگ کریں گے، اسٹیڈیم 26 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے موقع پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

    کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور5 ون ڈے کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز لاہور،راولپنڈی اورکراچی میں کھیلے جائیں گے،پاکستان اور نیوزی لین ڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ باجماعت نماز ادائیگی؛ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ باجماعت نماز ادائیگی؛ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں ہے۔ تاہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کے بعد نماز مغرب ایک ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی ہے اور یہ ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک افغان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

    خیال رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح ہے۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 93 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زدران 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
    عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
    قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 92 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

  • لاہور؛ پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے ہو گا

    لاہور؛ پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے ہو گا

    لاہور؛ پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے ہو گا

    لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے شروع ہو گا۔ بابر اعظم، شاداب خان سمیت کئی انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ اور ڈائریکٹر آپریشنز غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے 4 اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
    عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
    قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

    سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم میں دو قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے ۔ بابر اعظم ۔ شاداب خان ۔ اعظم خان۔ احسان اللہ۔ عثمان قادر۔ عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ڈائریکٹر آپریشنز کرنل ریٹائرڈ سلیم ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جبکہ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کی 52 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو 25 لاکھ اور رنز اپ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مین آف دی میچ، بیسٹ باولر، بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

  • ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ


    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان 28 سالہ بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں، بابر سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

    بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

    یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات …

  • آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینر ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر امام الحق چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشن کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 4 درجہ ترقی پاکر چھٹے سے دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمیتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سےتیسرے نمبر پر آگئے ہیںکیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

  • دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں- دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو چلنے دیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدستور خراب ہیں۔ خراب تعلقات نے ہر چیز کو متاثر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں ہو رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار ایشیا کپ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع جاری ہے۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

    قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے متعلق سوال پوچھا گیاجس پرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی سے درخواست کروں گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں، کرکٹ کو چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں، میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہو، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں لہٰذا دونوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہونے چاہیے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    آفریدی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں کئی عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت میں سیکیورٹی کا خطرہ تھا اس کے باوجود دونوں ممالک کی حکومتیں اجازت دیں تو ہن بھارت کا دورہ ضرور کریں گے-

    شاہد آفریدی نے پی سی بی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی آگے کی طرف دیکھتا ہے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے یا پاکستانی ٹیم کو بھارت بلایا جائے، میں نے پی سی بی کا کبھی کوئی ایسا بیان نہیں دیکھا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی بات کی گئی ہو لیکن بھارتی بورڈ فیصلے لینے سے پہلے کم ازکم پاکستان بورڈ سے تو بات کر ے، جب ان معاملات میں سیاست کو بیچ میں لایا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان