Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

    شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آج ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کی، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ان کے ری ہیب کا عمل جاری ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک بار پھر گراؤنڈ میں بولنگ کر کے اچھا لگ رہا ہے، شکر ہے کہ دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آیا ہوں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ ری ہیب کا عمل زبرست جا رہا ہے، فزیو نے کافی محنت کی ہے، اس ہفتے مجموعی طور پر 19 اوورز کرائے، اگلے ہفتے 25 اوورز کراؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، اب اکستان سپر لیگ کا منتظر ہوں، لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پہلے سے بھی بہتر ہے اور ٹورنامنٹ میں زبردست کرکٹ کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں دونوں ٹیموں کےکپتان بابراعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سرفراز احمد کے شاندار کم بیک پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لیےان کے گھر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے سرفراز احمد کے گھر جانے کی ویڈیو اور تصاویر امیر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں جس کے ساتھ حافظ نعیم نے ٹوئٹ کی سرفراز پاکستان اور کراچی کا فخر ہیں، شاباش اور مبارکباد تو بنتی ہے۔


    ویڈیو میں حافظ نعیم کو سرفراز احمد سے ملاقات کرتے کہا کہ ہم آپ کے پاس تیسری مرتبہ آئے ہیں، جب آپ چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے تب ہم آپ کے پاس آئے، ایک مرتبہ آپ ہارے ہم جب آئے تھے جب کوئی نہیں آیا ہم تب بھی آئے، ہم نے کہا تھا ہم سرفراز بھائی کے ساتھ ہیں۔

    دوران ملاقات حافظ نعیم الرحمٰان نے سرفراز احمد کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد لِلّٰہ جس طرح آپ نے کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کیا، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہت ساری خوشیاں دے اور آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، آپ نے ہمارے ملک اور شہر کا نام روشن کیا ہے، جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں-

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائے اور آپ کو مزید عزت سے نوازے، ہم سب کیلئے خوشی کامقام ہوتا ہے جب کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے پرفارم کرتا ہے، آپ کراچی کی عزت ہیں، جس پر سرفراز احمد نے حافظ نعیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    واضح رہے کہ سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

  • پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    لاہور: پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی-

    باغی ٹی وی : پی سی بی کو راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے 13 دسمبر کو موصول ہوئی تھی، آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنےاس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

    آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی سے اپیل کر دی، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ٹرف میں باؤنس ناہموار نہیں تھا،اس کو اوسط سے کم درجے کی پچ قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم درجہ کی قرار دیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ کے اختتام پر بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

  • ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے انکشافات،آئی سی سی نے تحقیق شروع کر دی

    ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے انکشافات،آئی سی سی نے تحقیق شروع کر دی

    دبئی: اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات پر تحقیقات شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن یونٹ کو 12 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جن میں سے کم از کم 6 سنجیدہ نوعیت کی قرار دی جا رہی ہیں۔


    عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ (ACU) کو دو ہفتے کے ٹورنامنٹ میں بدعنوانی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک درجن سے زیادہ الزامات موصول ہوئے، جن میں سے نصف کو رسمی تحقیقات شروع کرنے کے لیے کافی سنجیدہ سمجھا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ میچز کی دوران 15 ملین ڈالر سٹے بازی کے غیر معمولی لین دین نے آئی سی سی حکام کے کان کھڑے دیئے ہیں، لیگ کے دوران کنڈیشنز دیکھنے سے پہلے ہی مالکان کو ٹیموں کے بیٹنگ اوربولنگ آرڈر کےحوالے سے ہدایات دیتے دیکھا گیا جبکہ کئی اسٹار پلیئرز کو اچانک ڈراپ کر دیا گیا۔

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    آئی سی سی کو ٹیموں کے ارد گرد قابل اعتراض سرگرمیوں کی رپورٹس بھی موصول ہوئیں، جن میں فرنچائز مالکان کی جانب سے حالات پر غور کیے بغیر پہلے سے بولنگ اور بیٹنگ کے آرڈر دینا، اسٹار کھلاڑیوں کو مختصر نوٹس پر ڈراپ کرنا اور بلے بازوں کا ناقابل فہم شاٹس لگا کر اپنی وکٹیں گرانا شامل ہیں۔

    ایک معاملے میں ڈیرن ہرفٹ کے بیٹے، جو چنئی بریز فرنچائز کے مالک ہیں، نے کبھی فرسٹ کلاس گیم نہ کھیلنے کے باوجود انگلینڈ کے بلے باز ڈین لارنس کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا۔

    حصہ لینے والے 16 انگلینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے کچھ کو ابھی تک مقابلے کی فیس کی آخری قسط موصول نہیں ہوئی ہے جو کہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے چار ہفتے بعد £10,000 سے لے کر £50,000 تک ہے۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ایک مالک نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی فرنچائز کے ساتھ شامل ہونے سے ایک دن پہلے انگلینڈ کے ایک بین الاقوامی کا معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

    اسی طرح لیگ میچز کے دوران کچھ بیٹرز نے حیران کن انداز میں وکٹیں گنوائیں، جس کیلئے آئی سی سی نے معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

  • بھارتی میڈیا کا  اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے اپنے سیلکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اس ہفتے پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے شاہد آفریدی کی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب دیکھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔

    اخبار نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالات کے جوابات دینے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ بابراعظم کو بطور کپتان بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بورڈ کے کرتا دھرتاؤں کو شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالوں کا جواب دینا، عزم اور لگی لپٹی رکھے بغیر کرکٹ کے امور اور کپتان سے متعلق صاف بات کرنا سیکھنا چاہیے۔

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہندوستان میں 100 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 10 سابق کرکٹرز موجود ہیں لیکن ٹیم کو منتخب کرنے کا سب سے اہم اختیار اِن لوگوں کے پاس ہے جنہیں کوئی تجربہ نہیں، بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کا بین الااقوامی تجربہ کپتان اور کوچ سے کم ہے۔

    بھارتی میڈیا نے مشورہ دیا کہ سیلکٹرز کی کرسی پر وینکٹیش پرساد یا چیتن شرما جیسے نام موجود ہیں تاہم وہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ سے بہت پیچھے ہیں، کیا یہ مینجمنٹ پلئینگ الیون کا انتخاب کرسکتی ہے؟۔

    بھارتی کرکٹ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرس سے وضاحت، بے تکلفی اور یقین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بہتر ٹیم منتخب کرسکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکیں۔

    کراچی ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن سے مشورےلیتےرہے

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔


    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کو شعیب ملک نے بنا بولے ہی بے بنیاد قرار دے دیا تھا انہوں نے ثانیہ کو اپنی زندگی کی سپر وویمن کہہ دیا۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام کی پروفائل میں کچھ تبدیلیاں کیں، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی، شعیب ملک نے پروفائل میں اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ ایک سپر وویمن کے شوہر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹیسن اسٹار کا پروفائل لنک بھی شئیر کیا۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو بھی شیئر کیا تھا، جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ جبکہ گزشتہ دنوں قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں۔ دونوں شخصیات اس متعلق کوئی بات نہیں کر رہیں، شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔

  • سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سسر سید آفتاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی شاندار اننگز پر بے حد خوش ہوں، ہمیں پہلے بھی اپنے داماد کی پرفارمنس پر فخر تھا اور آج بھی اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

     

    میچ کے بعد وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سسر سید آفتاب علی شاہ نے کہا کہ سرفراز نے بہت کٹھن وقت گزارا ہے، اس کو نظر انداز کرنے والے لوگ آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں، یہ سارے معاملات اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں وہ جب جس کو عزت دینا چاہے، عزت دیتا ہے،سرفرازکی اس کامیابی میں اس کے والدین، کرکٹ فینز اور پوری قوم کی دعائیں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ،عبوری سلیکشن کمیٹی اور شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سرفراز کو کھیلنے کا موقع دیا اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ سرفراز کے حق میں بولتے رہے اور مکمل طور پر سپورٹ کرتے رہے ۔

     

    سرفرازا حمد کے سسر کا کہنا ہے کہ میں جہاں بھی جاتاہوں لوگ مجھے سرفرازکے حوالے سے جانتے ہیں،مجھے بڑی عزت ملتی ہے، میرے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ سرفرازاحمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 118رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا، ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 304 رنزبنائے، پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم آج کی اننگز کے 3 اوورز قبل ہی امپائر نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا۔

  • نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    کراچی: نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم نے بہت لطف اٹھایا،کراچی کا دوسرا ٹیسٹ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی،آخر میں نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا۔

    کراچی میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے آخر میں بہت اچھی بیٹنگ کی، نئی بال تاخیر سے لینے کا سبب یہ تھا کہ رنز تیزی سے بن سکتے تھے، سرفراز احمد نے بہت شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا،اگر ہم جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

    ان کاکہنا تھا کہ اب تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، سرفراز احمد نے پوری سیریز میں ہمارے لیے مشکل کی، بر صغیر میں کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ،بحیثیت کپتان میں نے اس ٹور پر بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے کو بہت انجوائے کیا،جتنا ہمیں افسوس ہے، اتنا ہی پاکستان کو بھی نہ جیتنے کا ہوگا،اب تک پاکستان کی میزبانی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں جبکہ بھرپور سیکورٹی انتظامات بھی قابل تحسین ہیں۔

  • کراچی ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن سے مشورےلیتےرہے

    کراچی ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن سے مشورےلیتےرہے

    کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر اختتام پذیر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے ٹاپ بیٹر کین ولیمسن سے مشورے لینے پہنچ گئے۔دور حاضر کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہونے والے کین ولیمسن نے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کے سوالات کا کافی دیر تک جواب دیا۔

    کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے:پیپلزپارٹی کا فیصلہ

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے بعد کی تقریب ختم ہوئی تو پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن کے گرد جمع ہوئے اور ان سے بیٹنگ کی تکنیک پر تبادلہ خیال شروع کیا، نوجوان کرکٹرز سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کین ولیمسن سے مختلف سوالات پوچھتے دکھائی دیے، شان مسعود بھی کین ولیمسن سے گفتگو میں مصروف رہے۔

    نیوزی لینڈ نے کی اننگز ڈکلیئر، پاکستان کے صفر پر دو کھلاڑی آؤٹ

    پاکستانی بیٹرز کو ولیمسن کے ساتھ گفتگو کرتا دیکھ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی آگئے اور بیٹنگ تکنیک پر بات چیت شروع کی۔ایک موقع پر سعود شکیل نے کین ولیمسن سے فٹ ورک اور توجہ برقرار رکھنے پر بات کی تو اس پر کیوی کرکٹر مسکرا کر بولے کہ ’آپ کو تو آؤٹ کرنا بھی مشکل ہے‘۔

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وکٹ پر تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور ذہن میں یہ بات رکھنا اہم ہے کہ ہر میچ میں اسکور نہیں ہوتا، انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا،کیوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق اور وائٹ بال ٹیم کے موجودہ کپتان ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو فٹ ورک اور بیٹ سوئنگ کے حوالے سے بھی مشورے دیے اور مختلف کنڈیشنز پر بیٹنگ کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

  • سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔آج جب کھیل شروع ہوا تواس وقت 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے۔نسیم شاہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 15 رنز بنائے جبکہ ابرار احمد نے 7 رنز اسکور کیے۔ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 4 جبکہ اِش سودھی نے 2، ٹم ساؤتھی نے بھی 2 اور میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    چوتھا روز
    چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

     

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز
    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

     

    کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    ٹاس
    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل