Baaghi TV

Category: کھیل

  • ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ستمبر میں شیڈول ون ڈے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا گیا-

    باغی ٹی وی : کرکٹ ایشیا کپ 2023 ایشیا کپ کا 16واں ایونٹ ہوگا، اور تمام میچز ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے طور پر ہوں گےایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ 2 ستمبر 2023 کو ہوگا-

    ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کوایک بارپھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    دوسری جانب اے سی سی کے صدر جے شاہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

    24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    علاوہ ازیں جون میں ویمنز ٹی20 ایمرجنگ ایشیاکپ بھی شیڈول ہے جس میں انڈیا اے، پاکستان اے، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، یوے ای اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    اس کے ساتھ مینز ایمرجنگ ٹیم ایشیاکپ 50 اوورز فارمیٹ کو جگہ دی گئی ہے، جس میں بھارت اے، پاکستان اے، سری لنکا اے ، کوالیفائر ون ایک گروپ میں ہیں، دوسرے گروپ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے اور دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی۔

    دسمبر میں مینز انڈر 19 ایشیاکپ بھی پروگرام کا حصہ ہے جس میں پاکستان، دو کوالیفائر ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلہ دیش، افغانستان سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم کو حصہ بنایا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

  • 24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی نے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن حتمی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ سپرلیگ میں پاکستان ابھی چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9, 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    فخر اور حارث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر ، محمد حسنین، فخر زمان اور حارث سہیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

  • پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

    پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، آج کھیل کے تیسرے روز پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹرز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو عبور نہ کرسکے۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں اور اسے پہلی اننگز میں اب بھی 42 رنز کا خسارہ ہے۔پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اس وقت امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

     

     

     

    امام الحق اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 83 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

     

     

     

    تیسرے دن پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’سعود شکیل کو پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد، آپ نے سمجھداری اور خوبصورتی کے ساتھ بیٹنگ کی۔‘شاہد آفریدی نے امام الحق اور سرفراز احمد کی بھی تعریف کی اور کہا : ‘امام اور سرفراز آپ نے اچھا کھیل پیش کیا، آپ دونوں کا حق تھا کہ سنچری کرتے۔‘

    عبوری چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پر اعتماد ہوں کہ ہمارے بولرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز میں ہمارے بیٹرز کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ہدف کا تعاقف کرسکیں۔ میں کا دلچسپ اختتام نظر آرہا ہے۔‘

  • کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
    تیسرے دن کا کھیل
    کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ابھی اسکور 182 رنز ہی ہوا تھا کہ امام الحق آؤٹ ہوگئے انہوں نے 83 رنز بنائے۔ امام الحق کے بعد سرفراز احمد میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو بچانے کی کوشش میں جت گئے۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی ایک اور نصف سینچری مکمل کی۔

    سعود شکیل کے بعد سرفراز احمد نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جبکہ ایسا لگ رہا تھا کہ سرفراز اور سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خسارے کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 332 رنز پر پہنچایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی دوسری سینچری اسکور کی۔ 332 رنز پر سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 رنز بنائے ۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔

    میچ کا مختصر جائزہ

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 449 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 122 رنز جب کہ ٹام لیتھم نے 71 ، ٹام بلنڈیل نے 51 اور نیٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور سلمان آگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا
    میچ کا مختصر جائزہ

    جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم جلد وکٹیں ملنے پر شاید اپنی خوشی کو چھپا نہ سکے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کی ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی ٹیسٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم میں ہی تھرکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/Nimraafzaal2/status/1609933631526420486-
    بابر کے تھرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بابر کے مداح اس عمل کو کہیں حسن علی کی صحبت کا اثر قرار دے رہے ہیں تو کہیں کپتان موڈ میں ہیں کہہ رہے ہیں۔ یہی نہیں نمرا افضال نامی صارف نے بابر کے اس عمل کو شاہین کی شادی کی تیاری قرار دے دیا۔

  • پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ میچز کی میزبانی کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کریں گے۔

    مجوزہ شیڈول درج ذیل ہے:

    پریکٹس سیشن۔ 9، 10، 11 اور 12 فروری کو ہوگا ، پہلا میچ: ملتان 13 فروری، دوسرا میچ: کراچی 14 فروری، تیسرا میچ: ملتان 15 فروری، چوتھا میچ: کراچی 16 فروری، پانچواں میچ: ملتان 17 فروری، چھٹا میچ: کراچی 18 فروری، ساتواں میچ: کراچی 19 فروری، آٹھواں میچ: ملتان 19 فروری، نواں میچ: کراچی 20 فروری، دسواں میچ: کراچی میں 21 فروری کو ہو گا-

    کراچی ٹیسٹ؛ 295 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی اننگز جاری

    سیزن کا گیارہواں میچ: ملتان 22 فروری، 12 واں میچ: کراچی 23 فروری، 13 واں میچ: کراچی 24 فروری، 25 فروری وقفہ، 14 واں میچ: کراچی 26 فروری، 16 واں میچ: لاہور 26 فروری، 17 واں میچ: لاہور 27 فروری، 18 واں میچ: راولپنڈی 01 مارچ، 19 واں میچ: لاہور 01 مارچ اور 20 واں میچ: راولپنڈی میں 03 مارچ کو ہو گا-

    جبکہ 21 واں میچ: لاہور 04 مارچ، 22 واں میچ: راولپنڈی 05 مارچ، 23 واں میچ: راولپنڈی 06 مارچ، 24 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ، 25 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ، 26 واں میچ راولپنڈی 08 مارچ، 27 واں میچ: راولپنڈی 09 مارچ، 28 واں میچ: راولپنڈی 10 مارچ، 29 واں میچ: راولپنڈی 11 مارچ، 30 واں میچ: لاہور میں 12 مارچ کو ہو گا-

    سیزن کا پلے آف لاہور میں 15 مارچ اور فائنل لاہور میں 19 مارچ کو ہو گا-

  • شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے،ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

    شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے،ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

    قومی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : 33 سالہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21 جنوری 2023 کو شادی کریں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی۔

    کراچی ٹیسٹ؛ 295 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی اننگز جاری

    کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے شان کے ولیمے کی تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، شان مسعود 1989ء میں کویت میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد ایک بینک میں ملازمت کرتے تھےکویت پر عراقی یلغار اور خلیجی جنگ کے آغاز کے بعد ان کا خاندان اپنے آبائی ملک پاکستان واپس آ گیا۔

    ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

  • رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے دفتر میں رہ جانے والی اپنی ذاتی استعمال کی اشیا وصول کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق چیئرمین رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم کے دفتر میں رہ جانے والی چیزوں میں انکا لیپ ٹاپ، 1992 ورلڈکپ کی ریپلیکا شرٹ، 2 عینک باکس، سونف کی ڈبی، شیلڈ، کیپ، پی سی بی بیگ اور چند ایکریڈیشن کارڈز شامل ہیں۔

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف


    بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے رمیز راجہ کے اس رویے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اشیا 2 مرتبہ سابق چیئرمین کے گھر بھجوائیں، دونوں مرتبہ رمیز راجا نے پی سی بی کے نمائندے سے ملاقات نہیں کی جبکہ دوسری بار ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کیا۔

    تیسری بار پی سی بی کے نمائندے نے رمیز کو سامان بذریعہ کوریئر بھجوانے کیلئے کال کی تاہم انہوں نے ایک بار پھر وصول کرنے سے انکار کردیا۔

    کراچی ٹیسٹ؛ 295 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی اننگز جاری

  • پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ نتیجہ کن رہنے کا مکان ہے، پہلی اننگ میں برتری لینے میں کامیاب رہے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی ہوسکتی ہے، نیوزی لینڈ پر قسمت بھی مہربان نظر آرہی تھی۔

    دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ ٹرن کر رہی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہمیں سو رنز کی سبقت ملی تو مہمان ٹیم مشکل میں آسکتی ہے، پچز پر بات ہورہی ہے، لیکن ان پچز پر نتاٸج آرہے ہیں، ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا کہ ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے، ہمارے دور میں وکٹیں مختلف ہوتی تھیں، وکٹ بنانے کا ماہر نہیں لیکن جس طرح کی ہم ٹرن وکٹیں چاہتے ہیں ویسی ہمارے پاس مٹی نہیں ہے۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے زمانے میں باونسی وکٹ ہوتی تھی، پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئی جو نتیجہ خیز رہی، مثبت کرکٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے، نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ پر ہم نے زیادہ رنز دے دیے اور انہوں نے سو رنز زیادہ بنالیے،وہ اچھا کھیلے اور کچھ قسمت بھی ان پر مہربان نظر آرہی تھی، وکٹ پر چانس ہے، نتیجہ آسکتا ہے۔

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    محمد یوسف نے کہا کہ کپتان یا کوچ نے اوپنرز کو کوٸی پلان نہیں دیا، کپتان یا مینجمنٹ کیجانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں دی گئیں، عبد الللہ شفیق اور شان مسعود جیسے کھیل رہے ہیں یہ ان کی اپنی گیم ہے، سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں،تاہم حالات کے مطابق بھی کھیلنا چاہیے، ہم کھلاڑی کو اعتماد ہی دے سکتے ہیں، عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، وہ اس وقت کمرہ امتحان میں ہیں، تکنیکی طور پر اس وقت عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    بیٹنگ کوچ نے کہا کہ عبد الللہ خود بھی اپنی غلطی سمجھ رہا ہے، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے، میں صرف بیٹرزسے اتنی بات کرتا ہوں جتنی ضرورت ہوتی ہے، زیادہ بات کرو تو کھلاڑی پریشان اور ڈبل مائنڈ ہوجاتا ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی:شہر قائد میں‌ کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔یہ میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے۔عبداللہ شفیق کے ٹیسٹ کیرئیر پر ایک اور ناکام اننگز کا اضافہ ہوا۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 27 رنز تھا۔ عبداللہ شفیق 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی لیکن 56 رنز پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی، وہ 20 رنز ہی بناسکے۔

    شان کے جانے کے بعد بابر میدان میں اترے لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ 99 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 24 رنز بنائے۔امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کی بھنور میں پھنسی کشتی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، دونوں نے آؤٹ ہوئے بغیر اسکور کو 154 رنز پر پہنچایا۔کھیل کے اختتام تک امام الحق نے 71 جب کہ سعود شکیل نے 13 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو اب بھی 295 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    نیوزی لینڈ کی لاجواب اننگز
    میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے6 وکٹوں کےنقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔اش سودھی 11 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، ٹام بلنڈل 51 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، دسویں نمبر کے کھلاڑی اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر کے کھلاڑی میٹ ہینری 68 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کھیل کا پہلا دن
    گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کے 71 اور ڈیون کانوائے کے شاندار 122 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

  • پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی کی، بابر اعظم پہلی بارمنفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے


    ترجمان زلمی کےمطابق پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کی پلیئنگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہےجس کی ویڈیومیں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔ دنیا کےبہترین بیٹر میں شمارہونےوالے بابر اعظم نے پاکستان سپ لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی کٹس رونمائی کو چار چاند لگا دیئے۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیرواں آفندی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گرگئی