Baaghi TV

Category: کھیل

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

    ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ان کے ملک کے لیے آخری میچ ہوگالیونل میسی رواں سال اکتوبرمیں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکےہیں جس کی تصدیق انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت کے بعد دوبارہ کی ہے۔

    10 سال قبل میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا مداح،میسی کا ہیرو بن گیا

    اکتوبر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل ہی انک ی انٹرنیشنل گیم کا آخری میچ ہوگا۔

    میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022میں سب سے زیادہ پچیس میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ فائنل کھیل کر میسی سب سے زیادہ 26 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

    انہوں نے ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 11 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہےمیسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے، انہوں نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا لیکن انہوں نے فوری طور پر قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018 میں ٹورنامنٹس کھیلے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں میسی نے بڑا اعزا اپنے نام کر لیا

  • دورہ آسٹریلیا اورآئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    دورہ آسٹریلیا اورآئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : دورہ آسٹریلیا اور ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ویمن اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے.پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی اور ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقا میں ہوگا جبکہ دونوں ایونٹس کے لیے قومی ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

    جس میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال بھی انجریز سے ریکور ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں۔


    دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں جب کہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبیٰ حسن کو رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی یہی کھلاڑی شامل ہیں تاہم ریزروز میں غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس شامل ہیں اس کے علاوہ سلیم جعفر قائم مقام ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ جب کہ توفیق عمر بیٹنگ کوچ ہوں گے۔


    قومی ویمن ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال چیف سلیکٹر کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں ٹیم ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21جنوری کو کھیلے گی اور ٹی ٹوئنٹی میچز 24 ،26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ 15 فروری کو آئرلینڈ، 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21 فروری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

  • انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

    انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی شو ‘ٹاپ گیئر’ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔


    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ نوجوان کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکی چوٹیں جان لیوا نہیں،آل راؤنڈر کا اسپتال میں علاج جاری ہے واقعہ منگل کو لندن کے جنوب میں ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا-

    مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔

    سابق کرکٹر نے انگلینڈ کیلئے 79 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی جبکہ کیریئر کے دوران 2005 اور 2009 میں انگلینڈ کو ایشز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

  • فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا نے کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کپتان لیونل میسی کے شاندار پاس کی بدولت جولیان الواریز نے 69 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

    سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی، شکست کے بعد ان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے کل رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے 79 غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے بڑے ناموں پر مشتمل 79 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے جن غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کی ہے ان میں شائے ہوپ، آندرے فلیچر، کارلوس بریتھ ویٹ، چیڈوک والٹن، فیبین ایلن، کیمو پال، کیرن پاؤل اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔

     

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں اینجلیو میتھیوز، کیمرون ڈیلپورٹ، فضل حق، حضرت اللہ زازئی، عمران طاہر، جانیمن ملان، کشال پریرا، لیوئس گریگوری، محمود اللہ، مہدی حسن، مشفیق الرحیم نام بھی ہیں۔پی ایس ایل 8 میں نجیب زادران، اولی پاپ، قیس احمد، سکندر رضا، تمیم اقبال، تسکین احمد، تھسارا پریرا، وین پارنیل، ول جیکس بھی حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

    واضح رہے کہ مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔

  • کوکاکولا لاہوراوپن پولو چیمپئن شپ:کون ہارا اورکون رہا فاتح؟تفصیلات آگئیں

    کوکاکولا لاہوراوپن پولو چیمپئن شپ:کون ہارا اورکون رہا فاتح؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء کے پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی ;223;دین پولو کی ٹی میں فاتح رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں کوکاکولا کے تعاون سے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ شروع ہوگئی ۔ ٹورنامنٹ کے کو سپانسر سنچری وینچرز لمیٹڈ ہیں ۔ اس موقع پر میچ دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے باڑیز کو 8-5 سے ہرا دیا ۔

     

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) نے چار، احمد علی ٹوانہ نے دو ، میر شعیب احمد اور متبادل کھلاڑی حمزہ اعجاز نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ باڑیز ;223;ڈی ایس پولو کی طرف سے رولو ٹروٹز نے چار اور دانیال شیخ نے ایک گول سکور کیا ۔ دوسرے میچ میں ایف جی ;223;دین پولو نے ریمنگٹن فارما کی ٹیم کو 9-4 سے ہرا دیا ۔ ایف جی ;223;دین پولو کی طرف سے تھامس مرینو نے تین، شاہ شمیل عالم، میاں عباس مختار اور رافع شیخ نے دو دو گول سکو ر کیا ۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے چاروں گول حمزہ مواز نے سکور کیے ۔ آج بروز منگل دو میچزکھیلے جائیں گے ۔

    ادھر اس سے پہلے جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر حزیمہ احمد، کلب کے صدر لیفٹینٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول سکور کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اتنا بڑا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

  • ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ میں خامیوں کی نشاندہی:ذمہ دار کون:حقائق سامنے آگئے

    ایبٹ آباد ہاکی گراؤنڈ میں خامیوں کی نشاندہی:ذمہ دار کون:حقائق سامنے آگئے

    ایبٹ آباد:ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے بچھائی جانے والی آسٹروٹرف اور دیگر کاموں میں ناقص میٹیریل کےاستعمال اور بے پناہ نقائص کی نشاندہی ہوئی پے اور ہاکی کے کھلاڑی اور منتظمین سراپا احتجاج نظر آرہے ہیں انہوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سے متعلقہ ٹھیکیدار اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ایبٹ آباد میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس حکام اور انکے دفاتر کی ناک کے نیچے سرانجام پانے والے ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں ٹرف کے حوالے سے پائی جانے والی خامیوں کی کثیر تعداد میں نشاندہی سامنے آئی پے

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    بتایا جارہا ہے کہ حیران کن طور پر ٹرف بچھانے کے عمل کے دوران سلوٹیں نکالنے کے لیے لوہے کی کیلوں کا کثرت سے استعمال سامنے آیا ہے اور خصوصا گراونڈ پویلین کے پاس اس عمل کو زیادہ دہرایا گیا ہے ہاکی منتظمین اور کھلاڑیوں کے بقول یہ امر کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے جبکہ گراونڈ کی پانی کی نکاسی کا انتظام بھی غیر معیاری ہے اور سابقہ نالوں کے حجم کو مزید کم کرتے ہوئے اس میں غیر معیاری سریے اور میٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے اور آسٹروٹرف بچھانے کے دوران متعدد مقامات پر ٹرف کو پیسسز ڈال کر جوڑا گیا ہے جبکہ گراونڈ کے اطراف میں لگائی گئی حفاظتی جالیوں کو سنگل ٹانکوں کی مدد سے جوڑا گیا ہے جس بنا پر ایک دفعہ پہلے بھی سٹیڈیم کے کام کے دوران یہ جالیاں تار تار ہو کر گزرگاہ کا کام دیتی رہی ہیں لیکن اس کام کے دوران دوبارہ مرمت میں بھی جالیوں کو کلپوں کے ذریعے مضبوط جوڑ دینے کی بجائے صرف ایک ایک ٹانکے تک محدود رکھا گیا جس بنا پر ان کا کام مکمل ہونے کے باوجود بھی جالیوں کے ٹانکے اکھڑے نظر آتے ہیں اور انکی کلپنگ کے ذریعے مضبوط مرمت نہ کی گئی تو چند دنوں میں یہ دوبارہ گزرگاہ کا منظر پیش کرتا دکھائی دے گا

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

    اس طرح گراونڈ میں لگائی جانے والی ٹائلیں بھی ناقص کام کی وجہ سے اکثر مقامات پر اپنی جگہ چھوڑ چکی ہیں جس سے کام کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اسکے علاوہ گراونڈ کو پانی کی سپلائی پہنچانے کے لیے بنائی گئی ٹینکی جسکی گہرائی تقریبا 14 فٹ لے قریب ہے لیکن اس میں سے پانی کے سپلائی کے پائپ کو صرف سات فٹ کے قریب رکھا گیا ہے جس سے کھیل کے دوران گراونڈ کو پانی کی مکمل سپلائی قطعا ممکن نہیں

    دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    اس لیے اس کی گہرائی کم از کم 12 فٹ ہونے کی صورت میں ہی گراونڈ کو مکمل پانی مل سکتا پے علاوہ گراونڈ میں لگائی گئی فلڈ لائٹس جو صرف 14 اگست کو چند گھنٹوں کے لیے آن ہوئی تھیں پہلے دن ہی ان میں سے بیشتر لائٹس آف ہو چکی ہیں جنکی تاحال تبدیلی یا مرمت نہیں ہوئی اسکے ساتھ ساتھ ماضی قریب میں بھی سابقہ ٹرف برسات کی بارش کے باعث برساتی نالے کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکی تھی اب بھی وہ خطرات پہلے سے زیادہ موجود ہیں اور سٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے باہر قریب موجود عدالت کی بلڈنگ سے روزمرہ کے نکاسی کے پانی سے ڈی سی آفس اور سٹیڈیم کے گیٹ کے پاس پانی کا ایک جوہڑ بنا دکھائی دیتا ہے جسکا آج تک کوئی قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شدید بارشوں کی صورت میں اس ٹرف کو بھی جس پر کروڑوں کی لاگت آئی ہے کو تباہی سے کوئی نہیں روک سکتا اس جانب ابھی تک کسی کی کوئی توجہ مرکوز نہیں ایبٹ آباد کی کھیلوں کی مختلف تنظیموں اور ہاکی کے عہدیداروں آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے وزیراعلی اور سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ڈی جی سپورٹس کے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم کے کاموں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں اور ناقص تعمیر اور کام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام خامیوں کو دور کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کیے جائیں۔۔۔

  • مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

    مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

    دوحا: مراکش کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے فیفا ورلڈکپ میں ملنے والے 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کو غریبوں میں تقسیم کردیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی خبررساں ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مراکش کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مراکشی ٹیم کے اسٹائیکر حکیم زیچ نے سال 2015 سے اب تک نیشنل ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

     

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    صحافی خالد بیدون سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ زیچ اپنی تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں۔

    پاکستان ملتان ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا ،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی سے نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے، ان کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے۔

    مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

  • آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے اورمزید ڈی میرٹ پوائنٹس پرپنڈی وینیو کی میزبانی خطرےمیں پڑ سکتی ہے 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار


    آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

  • ویرات کوہلی کا فٹبال اسٹاررونالڈو کو شاندار خراج تحسین

    ویرات کوہلی کا فٹبال اسٹاررونالڈو کو شاندار خراج تحسین

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں گزشتہ دنوں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی میچ کے بعد پرتگال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے-

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

    رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے جہاں دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا وہیں ویرات کوہلی نے بھی پیغام جاری کیا ہے-

    گزشتہ روز ویرات کوہلی نےانسٹاگرام پر رونالڈو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جاری پیغام میں لکھا کہ کوئی ٹرافی یا ٹائٹل آپ سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو آپ نے اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے کیا ہے-


    انہوں نے لکھا کہ کوئی ٹائٹل اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ آپ نے لوگوں پر کیا اثر ڈالا ہے ، جو ہم سب لوگ آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، یہ ایک ایسے شخص کے لیے نعمت ہے جو ہر بار اپنے دل سے کھیلتا ہے ،یہ محنت اور لگن کی اعلیٰ مثال ہے جو ہر کھلاڑی کے لیے مثالی نمونہ ہے۔

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    ویرات کوہلی نے رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رونالڈو نے ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا تھاکہ پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتنا میرا سب سے بڑا خواب تھا-