Baaghi TV

Category: کھیل

  • دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    ملتان:دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ملتان میں جاری ٹیسٹ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اور پاکستان ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں گنوا چکا ہے، اور اس نے 190 رنز بنائے ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ہیمسٹرنگ انجری کا شکار اوپنر امام الحق کی جگہ پاکستان نے وکٹ کیپر رضوان اور عبداللہ کی جوڑی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے محتاط طریقے سے اسکور کو بڑھایا، تاہم اوپنر محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جب کہ کپتان بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔عبدااللہ شفیق کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے، اور دونوں نے کچھ مزاحمت کی، تاہم عبدااللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    عبداللہ شفیق کے بعد انجری کا شکار امام الحق آئے اور دونوں نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، امام الحق نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، اور وہ 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جب کہ سعود شکیل بھی 50 رنز پر کریز پر کھڑے ہیں۔تیسرے دن کے کھیل کا آخری سیشن شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کو جیت کے لئے ابھی بھی 165 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی

    اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    پاکستانی اسپنر ابراراحمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر11وکٹیں لے کر پاکستانی بالر محمد زاہد کا ریکارڈ برابرکردیا۔ محمد زاہد نے 1996 میں نیوزی لینڈ کیخلاف11 شکار کئے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ بین ڈکٹ 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 41 رنز جب کہ جوروٹ 21 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

  • دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ملتان میں جاری ٹیسٹ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اور پاکستان ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں گنوا چکا ہے، اور اس نے 106 رنز بنائے ہیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    ہیمسٹرنگ انجری کا شکار اوپنر امام الحق کی جگہ پاکستان نے وکٹ کیپر رضوان اور عبداللہ کی جوڑی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے محتاط طریقے سے اسکور کو بڑھایا، تاہم اوپنر محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جب کہ کپتان بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    عبدااللہ شفیق کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے، اور دونوں نے کچھ مزاحمت کی، تاہم عبدااللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    پاکستانی اسپنر ابراراحمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر11وکٹیں لے کر پاکستانی بالر محمد زاہد کا ریکارڈ برابرکردیا۔ محمد زاہد نے 1996 میں نیوزی لینڈ کیخلاف11 شکار کئے تھے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ بین ڈکٹ 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 41 رنز جب کہ جوروٹ 21 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

  • فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہارنے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : ہفتہ کےروز مراکش کی ٹیم نے قطر کے التھمامہ سٹیڈیم میں میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے تین منٹ قبل یوسف النصیری کے واحد گول کی بدولت پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ۔

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    جورجینا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آج آپ کے دوست اور کوچ کے فیصلے بہت خراب تھے۔ وہ دوست جس کے بارے میں میں نے تعریف اور احترام کے بہت سےالفاظ کہے ہیں جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو میں نے دیکھا کہ سب کچھ کیسے بدل گیا ہے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا آپ دنیا کےبہترین کھلاڑی اوراپنے سب سے طاقتور ہتھیار کی توہین نہیں کرسکتے ہم کسی ایسے شخص دفاع نہیں کر سکتے جو اس کا مستحق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا زندگی ہمیں سبق دیتی ہے آج ہم ہارے نہیں، ہم نے سیکھا ہے، کرسٹیانوہم تم سے محبت کرتے ہیں.

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پرتگال کے کوچ سانتوس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے رونالڈو کے متبادل کے طور پر بیٹھنے پر افسوس نہیں ہے۔ میں کچھ بھی تبدیل کرنے والا نہیں تھا۔ جب ٹیم کی بات آتی ہے تو میرا دل ناقابل تصور ہوتا ہے۔

    سانتوس نے کہا میں نے اس ٹیم پر بھروسہ کیا جس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذا میرے لیے مراکش کے خلاف تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ میں نے جو سٹریٹجک فیصلہ کیا وہ سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔ لیکن میں اپنے دل سے نہیں سوچ سکتا اور مجھے اپنے دماغ سے سوچنا چاہیے اب ایسا نہیں رہا کہ رونالڈو عظیم کھلاڑی نہیں ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

    مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

  • سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    لاہور:سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں تاہم اب انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا ہے-

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لےکرمحمد زاہد کا ریکارڈ برابرکیا ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی جبکہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔

    جہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر ابرار احمد کی مسٹری بولنگ کے چرچے ہیں وہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے-

    سابق انگلش کپتان نے بہترین اسپنر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ ابرار احمد روایتی لیگ اسپنر نہیں ہیں، وہ اپنی انگلیوں سے گیند کو منفرد انداز میں فلک کرتے ہیں جس کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انگلش بیٹرز مقامی چینلز سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ ابرار احمد کی گیندوں کو سپر سلو موشن میں مختلف زاویے سے دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اسپنر کیخلاف اپنے اسٹروکس بہتر انداز میں استعمال کیے مگر دیگر بیٹرز کو پلان میں بہتری لانا ہوگی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

  • امام الحق  ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹانگ میں تکلیف کے باعث ایم آئی آر اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    امام الحق پانچ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے تک یا 140 منٹ تک بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکیں گے اور بیٹنگ کرنے یا نہ کرنے کا انحصار ان کے اسکین کی رپورٹ پر ہے۔

    خیال رہےکہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیش آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہو گئی ہے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کے ہمراہ محمد رضوان نے اوپننگ کی۔

  • فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹرفائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    فرانس کی جانب سے اوریلین ٹشوامینی نے 17 وی منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر برابر کر دیا-

    اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے فرانس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر کپتان ہیری کین نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک بھی مس کی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    عالمی فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔

  • مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم پرتگال کی مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد معروف فٹبالر رونالڈو اشکبار ہوگئے۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں نے سر دھڑ کی بازی لگائی مگر مراکش کو اس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

     

    رونالڈو اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کے لیے دوسرے ہاف میں میدان میں اترے اور متعدد بار گول کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔مراکش نے پرتگال کو ایک صفرسے شکست دی تو رنالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئے۔

    اسٹیڈیم میں موجود فوٹوگرافرز نے رونالڈو کے جذباتی ہونے کی تصاویر کیمرے میں محفوظ کر کے انہیں شیئر کیا تو سوشل میڈیا پر یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

     

    دوسری طرفمراکش کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر عرب اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    قطر میں ہفتہ کو فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو ایک مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی مسلم افریقی اور پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

    مراکش کی شاندار کامیابی سے پوری مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف عرب ملکوں میں لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔فلسطین کے شہر غزہ میں بھی مراکش کی کامیابی کا جشن منایا گیا، شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں مراکش اور فلسطین کے پرچم تھام رکھے تھے۔

     

    ترکی کے شہر استنبول میں بھی لوگوں نے مراکش کی کامیابی کا جشن منایا۔دوحہ میں پاکستان، افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے شہریوں نے مراکش کی کامیابی پر جشن منایا۔

     

     

    متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی کامیابی پر تمام عربوں کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا کہ؛ ورلڈ کپ میں مراکش سے اوپر کوئی نہیں ہے، تمام عربوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ مراکش کے شیروں کے ذریعے عرب کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

    فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سیکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔

    نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے…

    کروشیا کو گزشتہ روز پہلے کواٹر فائنل میں برازیل کا چیلنج درپیش تھا، جس میں برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنلٹی ککس پر کروشیا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

    نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں اور ہر کوئی مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دیتا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ:خلاف توقع برازیل ورلڈ کپ کی دوڑ سےباہر

    یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قطر نے شائقین کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

  • مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    دوحہ :مراکش کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر عرب اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔قطر میں ہفتہ کو فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو ایک مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی مسلم افریقی اور پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

    مراکش کی شاندار کامیابی سے پوری مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف عرب ملکوں میں لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا فلسطین کے شہر غزہ میں بھی مراکش کی کامیابی کا جشن منایا گیا، شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں مراکش اور فلسطین کے پرچم تھام رکھے تھے۔

    ترکی کے شہر استنبول میں بھی لوگوں نے مراکش کی کامیابی کا جشن منایا۔

    دوحہ میں پاکستان، افغانستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے شہریوں نے مراکش کی کامیابی پر جشن منایا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی کامیابی پر تمام عربوں کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا کہ؛ ورلڈ کپ میں مراکش سے اوپر کوئی نہیں ہے، تمام عربوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ مراکش کے شیروں کے ذریعے عرب کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی

    فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی

    دوحہ :فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکشی ٹیم سجدے میں گرگئی،اطلاعات کے مطابق فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔

    قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    مراکش اب تک فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

    اس سے پہلے مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش نے ایک اور مضبوط ٹیم پرتگال کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پرتگال نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔

    پہلا ہاف ختم پر اسکور 0-1 تھا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی اور میچ مقرر اوور میں ایک صفر سے مراکش کے نام رہا۔مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے تاہم وہ اسے یادگار نہ بناسکے اور ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہی باہر ہوگئی۔