Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی  کا ایک اور  اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

    اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

  • قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

    لاہور: قومی کرکٹر سدرہ امین کو آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائےتھے، جس میں وہ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ


    سدرہ امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

    سدرہ امین نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 176 رنز اور دوسرے میچ میں91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچز میں وہ ناٹ آوٹ رہی تھیں اس کی ساتھی منیبہ علی کے ساتھ مل کر، جس نے اس عمل میں سنچری بھی مکمل کی، ابتدائی وکٹ کے لیے 221 رنز کا ریکارڈ قائم کیا، اس نے اسی مقام پر سیریز میں ایک اور شاندار شراکت کی-

    آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز

    سدرہ امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

    دوسری جانب جوز بٹلر آئی سی سی، مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ فہرست میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور انگلینڈ کے عادل رشید کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

  • اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل ہو گیا،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی ، مسٹر شاہ ولی کو مجموعی طور پر چیمپئن قرار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 سے 11 دسمبر 2022 تک اسلام آباد سائیکل ریس کا نیشنل ٹور سائیکنگ منعقد ہوا، جس کی اختتامی تقریب11 دسمبر کو آرٹس اینڈ کرافٹ ولیج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس چیف کمشنر اسلام آباد کے ان ساتھ جناب عرفان نواز میمن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ممبران اور صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور معظم خان سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے موجود تھے-

    مرحلہ 01: اسلام آباد سے مونال کے انفرادی ٹائم ٹرائل کا پہلا مرحلہ محمد بلال یا آرمی نے جیتا جس کے بعد بیکستان کے شاہ ولی اور مسٹر دانشمند ایلیٹ مین کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین میں بیکستان کی مس بسمہ پہلے جبکہ زینب رضوان اور زارا دوسرے نمبر پر رہیں۔ زاہد تیسرے نمبر پر تھا۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے پہلی، جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے دوسری اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مرحلہ 02: اسلام آباد سے مری یہ مرحلہ بلوچستان کے شبیر حسین نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے شاہ ولی اور کرینک ایڈکٹ کے آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی کیٹیگری میں بیکستان کی مس بسمہ چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد بیکستان کی زینب رضواب اور زارا زاہد تیسرے نمبر پر رہیں۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے دوسری، جرمنی کے ڈینیئل کلاز اور آسٹریلیا کے جارج فیبیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مرحلہ 03: اسلام آباد میں روڈ ریس : تیسرا مرحلہ آرمی اے کے مسٹر عابد صدیق نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے مسٹر علی الیاس اور خیبر پختونخوا کے نبی اللہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں بائکستان کی مس بسمہ چوہدری نے سٹیج جیتا جس کے بعد زینب رضوان اور زارا زاہد نے بائیکستان کی پوزیشن حاصل کی۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے پہلی، عبدالوہاب اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    چیف کمشنر اسلام آباد نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مختلف ٹیموں کے 135 سائیکلسٹ مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں شریک ہوئے –

    صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کہا کہ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہارون جنرل نے ٹور آرگنائزنگ کیا اور اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا انتظام شاندار تھے-

    بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی، پاکستان آرمی، کرینک ایڈکٹ، چار صوبائی ٹیموں اسلام آباد اور بڑی تعداد میں اوپن کیٹیگری کے سائیکلسٹ اور ماسٹر سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

    بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نے مجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیتی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی مسٹر شاہ ولی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگری میں مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائے جبکہ مس بسمہ چوہدری کو خواتین کی مجموعی چیمپئن اور ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب کو چیمپئن قرار دیا گیا-

  • فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    لاہور: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے-

    باغی ٹی وی : کمشنرآفس میں سپورٹس منصوبوں کےجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسان بھٹہ نے کہا کہ ہاکی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا سنگ بنیاد جنوری 23کے پہلے ہفتے میں رکھ دیا جائیگا-

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے…

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ہاکی سٹیڈیم، ہائی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی جگہ،کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر، اقبال سٹیڈیم، حال ہی میں جمنازیم ہال کی ہونیوالی تزئین و آرائش اورکلیم شہید ہال میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے نئے فلور کا جائزہ لیا-

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر اور ہاکی کی نئی آسٹروٹرف بچھانے سمیت سپورٹس کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں-

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس فیصل آباد میں ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں کمشنر فیصل آبادڈویژن شاہد نیاز، ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ،اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، رؤف باجوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو،ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل سپورٹس آفیسرز شریک تھے-

    یفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی پی اینڈ ڈی بورڈ جلد منظوری دے دیگا اور اس کا سنگ بنیاد جنوری 2023 ئکے پہلے ہفتے میں رکھ دیا جائیگا-

    کمشنر شاہد نیاز نے اجلاس میں کہا کہ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے باہر سڑک اور سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے، اجلاس کے بعد سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے افسران کے ہمراہ ہاکی سٹیڈیم، ہائی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی جگہ،کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر، اقبال سٹیڈیم، حال ہی میں جمنازیم ہال کی ہونیوالی تزئین و آرائش اورکلیم شہید ہال میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے نئے فلور کا جائزہ لیا۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

  • آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز

    آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز

    دبئی:کرکٹ کی دنیا میں آنے والی نئی لیگ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا جسے مشہور بھارتی ریپر بادشاہ نے تیار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق آئندہ برس جنوری میں اپنےافتتاحی سیزن کے آغاز کے لئےآئی ایل ٹی ٹونٹی نے اپنا آفیشنل ترانہ یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے جسے شائقین کرکٹ سمیت موسیقی کے مداح بہت پسند کررہےہیں دو منٹ اور چودہ سکینڈ پر مشتمل اس گانے میں اسٹیڈیم کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کھیل ساتھ میوزک سے بھی لطف اندوز ہو سکیں-

    اس حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے کرکٹ اور میوزک سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کے لئے اس گانے کو تیار کیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ میچز کے یادگار مواقعوں پر گانے کی دھنوں پر رقص کریں اور آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کو یادگار بنائیں یہ ایک شاندار ترانہ ہے جو شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ پیدا کرئے گا ۔

    سپر اسٹار بادشاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی کے ساتھ وابستگی ایک اعزاز ہے اور میرے لئے اس بین الاقوامی معیار کے ایونٹ کا ترانہ بنانا اہمیت حامل ہے مجھے امید ہے کہ گانے کی دھنیں شائقین کرکٹ کو پسند آئیں گے کیونکہ ہم نے ان دھنوں کو شائقین کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر ترتیب دیا ہے اور یقینا یہ ترانہ ایک منفرد ثابت ہو گا-

    سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    واضح رہے کہ بھارتی گلوکاربادشاہ تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈم میں افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر پرفارم کریں گے جس میں گلوکار جیسن ڈیرولو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جس میں چھ ٹیموں میں چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس مقامی کھلاڑی شامل ہیں لیگ کے میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بارہ فروری کو کھیلا جائے گا ۔

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

  • پاکستان ملتان ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا ،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

    پاکستان ملتان ٹیسٹ میچ بھی ہار گیا ،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے 20 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 3میچز کی سیریز جیت لی .انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دی ملتان ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ،اب آخری میچ کراچی میں ہوگا ،انگلینڈ نے پاکستان میں پہلی بار لگاتاردوٹیسٹ میچ جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان فتح کے قریب پہنچ کر ہارا ہے ،مارک ووٹ کی طوفانی باولنگ ،4وکٹیں حاصل کیں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا پاکستان ٹیم 355رنز کے تاقب میں 328 رنز ہی بنا سکی انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 281رنز بنائے،ڈکٹ اور پوپ کی نصف سنچریاں بھی بنیں،پاکستان نے پہلی اننگز میں 202رنزبنائے، بابراورسعود کی نصف سنچریاں تھیں،

    پاکستان دوسری اننگز میں 328 رنز ہی بنا سکا،سعود 94رنز کے ساتھ نمایاں رہے امام الحق نے بھی دوسری اننگز میں ففٹی بنائی،مسٹری اسپنر ابرار احمدنے ڈیبیو میچ میں 11وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کیا پاکستان کی جانب سے زاہد محمود کی 6 اور محمد نواز کی ایک وکٹ تھی انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ کی 6 اور لیچ کی 5 وکٹیں تھیں

    پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سیریز میں تو شکست ہوگئی لیکن آخری میچ میں فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو پھرپورجواب دینا چاہیں گے ثقلین مشتاق نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں انگلینڈ کی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر منحصر ہے پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ریڈ بال کا زیادہ تجربہ نہیں ہے سعود شکیل اور محمد نواز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

  • ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

    ملتان:ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔ٹوئٹر صارفین نے ملتان اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ کے روئیے کو شرمناک اور قومی ہیرو کی توہین قرار دے دیا۔

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    رپورٹ کے مطابق اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جلدی آؤٹ ہوئے جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے برہمی کا اظہار کیا۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 157 رنز درکار ہیں جبکہ ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    بابر اعظم نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 75 رنز بنائے تھے لیکن وہ دوسری اننگ میں اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے اور صرف 1 رن پر اولی روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کپتان بابراعظم کے پویلین واپس جاتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ نے اُن پر zimbabar کی آوازیں کسنا شروع کردیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابراعظم کے میدان سے نکلنے کے دوران شائقین کو نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ یہ آواز بھی آتی ہے کہ ”گھنٹے کا کنگ“ ہے۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شائقین کرکٹ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس جذبات کے اظہار کا غیر مہذب طریقہ قرار دیا، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ بابراعظم کی تعریف کرتی ہے اور وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہے۔

    شائقین کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کے خلاف اس طرح کے نعرے اور وہ بھی ہوم کراؤڈ کی طرف سے انتہائی نامناسب رویہ ہے، جو قومیں اپنے ہیروز کا احترام نہیں کرتیں وہاں ہیروز پیدا نہیں ہوتے۔

  • جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    لاہور:دنیااسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں 555 انٹرنیشنل میچزمیں مسلسل ناقابل شکست رہنے والے سابق عالمی چیمپئین کی سالگرہ کے موقع پر پا کستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی ایک سادہ مگر پرقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جہانگیر خان نے کموڈور توقیر احمد خواجہ سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آسف عظیم و دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا

    واضح رہے کہ 10 دسمبر 1963 کوکراچی میں پیدا ہونے والے جہانگیر خان نے اسکواش میں ابتدائی تربیت اپنے والدسابق برٹش اوپن چیمپئین روشن خان سے حاصل کی صرف 15 برس کی عمر میں دنیا کے کمسن ترین عالمی امیچر چیمپئین کا اواز اپنے کیا جبکہ 17 سال کی عمر میں اس وقت کے عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے کیا 10 بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن چیمپئین شپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا

    1993 میں اسکواش کے خیرباد کہنے والے جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکارگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی رہے اپنی سالگرہ کے موقع پر جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مقام تک پہنچوں گا اللہ تعالی نے مجھے میرے خوابوں سے زیادہ مقام عطا کیا خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش سرکٹ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے مگر اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو دورحاضر کے مطابق ٹریننگ اور خاص طور پر اپنی فٹنس کو سوفیصد رکھنا ہو گا

    سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے جہانگیر خان کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس عظیم سپوت نے اسکواش کے میدان سے لازوال شہرت حاصل کی مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے ہمارا ادارہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا

  • جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس  کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    لاہور :جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر حزیمہ احمد، کلب کے صدر لیفٹینٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔

    ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول سکور کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اتنا بڑا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

  • سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    لاہور: سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ،اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیراہتمام صوبہ میں سپورٹس میں انقلابی اقدام کرتے ہوئے مختلف کھیلوں کے تمام سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے،

     

     

    دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    اطلاعات کے مطابق اب تک ہزاروں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہاکی، جمناسٹک، والی بال، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، آرچری، ہینڈ بال، کرکٹ، ریسلنگ اور مارشل آرٹس کے ٹرائلزشامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکولز میںبڑے پیمانے پر ٹیلنٹ ہنٹ ہو رہا ہے،

    دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 10 جنوری 2023 تک لاکھوں بچوں کے تحصیل، ضلع اور ڈویژن سطح پر ٹرائلز لئے جائیںگے،ٹرائلز کے بعد پروگرام کے تحت مختلف مراحل میں سکول گیمز، انٹر ڈویژن گیمز اور صوبائی مقابلہ جات منعقد ہونگے، گیمز سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی سپورٹس اکیڈمیز میں ماہر کوچز مزید تربیت دیں گے۔