Baaghi TV

Category: کھیل

  • مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    دوحہ :مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔اطلاعات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش نے ایک اور مضبوط ٹیم پرتگال کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پرتگال نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔

    پہلا ہاف ختم پر اسکور 0-1 تھا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی اور میچ مقرر اوور میں ایک صفر سے مراکش کے نام رہا۔

    مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا عرب ملک ہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے تاہم وہ اسے یادگار نہ بناسکے اور ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہی باہر ہوگئی۔

  • آئن لائن گیمنگ کا فیوچر روشن ہے ۔ فیئر پلے کے برینڈ ایمبیسڈر اے بی ڈی ویلیئرز

    آئن لائن گیمنگ کا فیوچر روشن ہے ۔ فیئر پلے کے برینڈ ایمبیسڈر اے بی ڈی ویلیئرز

    لاہور:آن لائن گیمنگ تیزی سے نئی نسل میں مقبول ہو رہی ہے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک لازمی حصہ بنتی جا رہی ہیں اوردنیا بھر میں مقبولیت اور شائقین کی دلچسپی دن بدن آن لائن گیمز میں بڑھتی جا رہی ہے اسی لئے اے بی ڈی ویلیئرز نے تیزی سے ترقی کرتے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم فیئر پلے کے ساتھ ایک طویل مدتی شراکت داری معاہد ہ کیا اور فیئر پلے کے ایمبیسڈر بن گئے ،

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئر کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور میری خواہش کہ اب کھیلوں کو آن لائن بھی انجوائے کروں فیئر پلے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جس میں شایقین اپنی پسند کے کھیل کو آن لائن کھیل سکتے ہیں اور اسی طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسے کہ اسیٹیڈیمز میں موجود لوگ ہوتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بدلتے تقاضوں کے مطابق ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا چاہئے کیونکہ آن لائن گیمنگ کا مستقبل روشن ہے واضح رہے کہ فیئر پلے نے اپنا آغاز 2019 میں کیا اس میں کرکٹ سمیت تیس دیگر کھیل شامل ہیں پاکستان میں بھی آئن لائن گیمنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور نئی نسل آن لائن گیمنگ میں خاصی دلچسپی لے رہی ہے

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ڈی ویلیئرز نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2004 سے 2018 تک جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے دل میں ترقی کی۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے روشن ستاروں میں سے ایک بن گئے، انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کئی یادگار اننگز کھیلی، اکثر اپنے ساتھی اور دوست ویرات کوہلی کے ساتھ شراکت داری بھی کی یہ کرکٹ اور 30 دیگر پریمیم کھیلوں کے لیے کھیلوں اور گیمنگ کا تبادلہ فراہم کرتا ہے۔ یہ صارفین کے لیے قدر کو یقینی بناتے ہوئے، باقاعدگی سے مارکیٹ میں سب سے زیادہ مشکلات پیش کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تحقیق فیئر پلے کو ہندوستان میں کام کرنے والے سب سے قابل اعتماد کھیلوں اور گیمنگ ایکسچینج کے طور پر تصدیق کرتی ہے۔

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    ملتان:ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی، انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز ،اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو 3 رنز پر رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا۔ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔

    ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین…

    پاکستان کی پہلی اننگز
    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم کے75 اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری جب جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ ہی محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں زاہد محمود اور فہیم اشرف کی صورت مارک ووڈ نے لی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز
    ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

    جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈھاکہ: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔بنگلادیش کیخلاف پہلے 2 میچز میں شکست، ایشان کشن نے غصہ ڈبل سنچری بنا کر نکال دیا

    بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری بنائی اور ساتھ ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سے قبل پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر تھے۔

    نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

    انہوں نے 1995 سے 2012 تک کے اپنے کیرئیر میں 71 سنچریز بنائیں جب کہ کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

     

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    بھارتی اوپنر ایشان کشن نے بنگلا دیش کے خلاف ڈبل سنچری بناکر گزشتہ دو میچز میں شکست کا غصہ نکال دیا۔بنگلادیش میں جاری تین میچز کی ون ڈے سیریز میں بنگلادیش کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جب کہ بھارتی کی کوشش ہے کہ میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ سے بچا جاسکے۔

     

     

    ادھراوپنر ایشان کشن نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 200 رنز بنائے اور وہ مجموعی طور پر 210 بنا کر تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ایشان ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما کے پاس تھا، روہت شرما نے ون ڈے میں تین مرتبہ 200 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی سنچری اسکور کی ہے۔

  • نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    جمعہ کی شب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے دوران معروف امریکی صحافی کا انتقال ہوگیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرانٹ واہل نامی صحافی قطر کے لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا میچ کور کررہے تھے کہ اس دوران وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال لے جانے پر پتا چلا کہ گرانٹ اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم صحافی کی موت کی حتمی وجہ معلوم ناہوسکی۔

    اس حوالے سے امریکی فٹبال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، اپنے بیان میں امریکی فٹبال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی فٹبال کی پوری انتظامیہ اس خبر کے بعد دل شکستہ ہے’۔تحریری بیان میں کہا گیا کہ ‘گرانٹ نے فٹبال کے لیے اپنی زندگی وقف کردی، ہم افسردہ ہیں کہ اب اس کی تحریریں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی’۔اس کے علاوہ صحافی کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ وہ اس خبر پر صدمے میں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرانٹ واہل دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فٹبال پر رپورٹنگ کررہے تھے جس میں 11 ورلڈ کپ شامل ہیں، انہوں نے اس ہفتے کے آغاز پر ہی اپنی سالگرہ منائی تھی۔

  • ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ جون ،جولائی 2023میں کھیلی جائے گی

    ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ جون ،جولائی 2023میں کھیلی جائے گی

    ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ جون ۔جولائی 2023میں کھیلی جائے گی
    کوالالمپور: دنیا بھر میں لیگز کی بڑھتی تعداد اورجنوبی ایشیا ئی ممالک میں کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر ملائشیا میں ٹی ٹونٹی لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ملائشیا میں ٹی ٹونٹی لیگ آئندہ برس جون ، جولائی میں کھیلی جائے گا لیگ کے انعقاد کے حوالے سے ٹی وی ، ڈیجیٹل ، آپریشنز ،مارکیٹنگ اور کمرشل کے تمام حقوق آئی پی جی گروپ نے حاصل کر لئے ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی جی گروپ کے بانی اور سی ای او مسٹر انیل موہن کا کہنا تھا کہ ہم ملائشیا میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے پر جوش ہیں کیونکہ ملائشیا آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے اور ملائشیا فی الحال ICC مردوں کی T20 ٹیم رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ملائشیا میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دیے جائیں تاکہ مقامی سطح پر کرکٹ مزید ترقی کرئے اس سلسلے میں ہم مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ دنیا کی دیگر لیگوں میں منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہو گی ۔

    لیگ کے حوالے سے ملائشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال علی بن قاسم علی نے کہا کہ ملائشیا میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اس لئے نئے مقامی ٹیلنٹ کا سامنے لانے اور ان کی تربیت کے لئے ہماری لیگ ایک اہم کردار ادا کرئے گی کیونکہ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقومی معیار کے مطابق سہولیات اور مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جو خوش آئند ہے اس سلسلے میں ہم آئی پی جی گروپ کا خیر مقدم کرتے ہیں جو اس لیگ کے انعقاد میں سرگرم عمل ہے اور ملائشین کرکٹ ایسوسی ایشن ان کے اس عمل کو سراہتی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ کہ ملائشین کرکٹ لیگ خطے میں کرکٹ کی دنیا میں انقلاب لائے گی جس سے کھیل کی پسندیدگی میں اضافہ ہو گا ۔

    واضح رہے کہ ملائشیا کا شمار آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبرز میں ہوتا ہے اور ملائیشیا فی الحال ICC مردوں کی T20 ٹیم رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ آئی پی جی گروپ کو لنکا پریمیئر لیگ سمیت کئی لیگز کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • انٹر کالجز گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پزیر

    انٹر کالجز گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پزیر

    انٹر کالجز گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی

    پشاور ۔ انٹر کالجز گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ گورنمنٹ سٹی گرلز کالج نے جیت لیا ۔ انکی ٹیم نے اڑتالیس پوائنٹس لئے جبکہ فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے بیس اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نے سات پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سٹی گرلز کالج کی سمیدا نے پندرہ پوائنٹس سے بہترین اتھلیٹ قرار پائی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پشاور کے ٹارٹن ٹریک پر منعقدہ انٹر کالج گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر ریلے ریس میں سٹی کالج کی مہک یوسف نے گولڈ میڈل فرنٹیئر کالج کی صبا نے سلور اور نحقی گرلز کالج کی سنبل نے براونز میڈل جیتا ۔ سو میٹر ریس میں سٹی گرلز کالج کی سمیدا نے سو میٹر ریس میں پہلی فرنٹیئر کالج کی حمیرا نے دوسری اورگلشن رحماں کی صبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی چارسو میٹر ریس میں سٹی کالج کی سمیدا اول رہی جبکہ نحقی کالج کی مناہل اور فرنیٹر کالج کی صبا تیسری پوزیشن پر ائی۔

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    شارٹ پٹ کے ایونٹ میں فرنئٹیر کالج کی زہرہ حیات آباد نمبر ون کالج کی سعدیہ نے دوسری اور درگئی گرلز کالج کی انیلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جیولن تھرو میں سروش فرنٹیئر کالج نے گولڈ اور سٹی کالج کی زہرہ اور گلشن رحمان کی صبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی دو سو میٹر میں سٹی کالج کی مہکان اور فرنٹیئر کالج کی حمیرا اور نحقی کالج کی سنبل نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ان مقابلوں میں آفیشل عدنان آفریدی ۔شہزاد۔ عارف ۔ مسعود نے انجام دئیے

  • فیفا ورلڈ کپ:  پینالٹی ککس پر نیدر لینڈ کو شکست دے کرارجنٹائن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    فیفا ورلڈ کپ: پینالٹی ککس پر نیدر لینڈ کو شکست دے کرارجنٹائن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    قطر : فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہاارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیا-

    دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں۔

    پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے، ارجنٹائن کی ٹیم دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔

    اس سے قبل جمعہ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    دوسری جانب عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔

    قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    رینڈال کولوموئی نے میڈیا کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ:خلاف توقع برازیل ورلڈ کپ کی دوڑ سےباہر

    فیفا ورلڈ کپ:خلاف توقع برازیل ورلڈ کپ کی دوڑ سےباہر

    دوحہ: کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کا پتہ صاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی

    مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔

    ادھریہ خبریں بھی بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ قطر میں ہورہے عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔

    قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔

    رینڈال کولوموئی نے میڈیا کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔

  • جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

    لاہور:جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس میں ماسٹر پینٹس بلیک اور ریمنگٹن فارما نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے جاری کور کمانڈر کپ کے سیمی فائنلز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

     

     

    اس موقع پر سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، میجربابر محبوب اعوان (ر)اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 8-7.5 سے ہرا دیا۔

    سری لنکن کھلاڑی شاندار کیچ پکڑتے ہوئے 4 دانت تڑوا بیٹھے،ویڈیو وائرل

    دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست پولومیچ دیکھنے کو ملا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے 6، متبادل کھلاڑی آغا موسی علی خان نے دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے تھامس مرینو نے 6 اور فرہاد شیخ نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

     

    دوسرے سیمی فائنل میں ریمنگٹن فارما کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس شیخو سٹیل کی ٹیم کو 6.5-6سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بہت ہی زبردست مقابلہ ہوا۔ حمزہ مواز خان نے چار، احمد زبیر بٹ اور احمد بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے نکلوس انٹورنیو نے پانچ، اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    یاد رہے کہ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس بروز منگل 29 نومبر کو شروع ہوا۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر) کے مطابق پہلی بار پاکستان میں آٹھ گول کے ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہیں جن کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔کور کمانڈر کپ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے اور ہر سال یہاں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ کو ڈائمنڈ پینٹس نے سپانسر کیا گیا