Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کا رسک لینے کے بجائے آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کو بڑی انجری سے بچانے اور فاسٹ بولر کے مستقبل کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہیں اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے نسیم شاہ کے ساتھ محمد عباس پاکستان کی پیس بیٹری کا حصہ ہوں گے اس حوالے سے وطن واپسی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ہوگی. جس کے بعد باقاعدہ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فائنل میں انجری کا دوبارہ شکار ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کا وطن واپسی پر مکمل میڈیکل اسکین ہوگا جن کی رپورٹس کی روشنی میں بائیں ہاتھ کے پیسر کا ری ہیب پلان ترتیب دیا جاسکے گا ٹیم میں ڈومیسٹک کے اسپنر ابرار احمد کی بھی شمولیت کے روشن امکانات ہیں

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

    انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ستائیس نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ان ہی دنوں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کےسبب مہمان ٹیم کی آمد کےشیڈول کا ازسر نو جائزہ بھی لیا جارہا ہےاس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکومتی ایڈوانس کا منتظر ہے بی پلان کے مطابق پہلا ٹیسٹ کراچی، دوسرا ملتان اور تیسرا ٹیسٹ دوبارہ کراچی میں کھیلا جاسکتا ہے۔

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

  • بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی بولر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا-

    باغی ٹی وی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہیں ہمیں متنازع چیزیں ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں۔ ایسی چیزیں نہیں ہونا چاہییں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہو۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

    اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین افریدی

    شاہد آفریدی نے محمد شامی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو بھارت کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کیا تھا۔

    بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر کے ٹوئٹ کر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔

    میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ


    محمد شامی کو اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے ماضی میں محمد شامی کو بری کارکردگی پر ملنے والی دھکمیوں پر پاکستانی کرکٹرز ان کی حوصلہ افزائی کرچکے ہیں۔ محمد رضوان نے محمد شامی کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا۔

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    https://twitter.com/Rahim2654/status/1591828054980325376?s=20&t=UskuNnSFe_FeOIVzgy8JNA

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

  • پاکستان ویمن نےدوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

    پاکستان ویمن نےدوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

    لاہور:پاکستان ویمن نے دوسرے میچ میں آئر لینڈ کو شکست دیدی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

    لاہور میں بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

    ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، ندا ڈار نے 19 رنز جب کہ نشرہ سندھو نے 21 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کی، جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔

    پاکستان ویمن نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جس میں جویریہ خان نے 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جب کہ عائشہ یوسف نے جارحانہ 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ندا ڈار کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین افریدی

    اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین افریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

    فائنل میں انگلینڈ کے بعد شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونے پر فخر ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی محنت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔


    ایک صارف ٹوئیٹی نے لکھا کہ شاہین خان آپ پر ایسے دس فائنل قربان ہیں کیونہ آپ نے اپنی طرف سے بھر پور محنت کی تھی. لہذا آپ اپنا خیال رکھا کریں کیونکہ آپ سے بڑھ کچھ نہیں ہے. ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں اپنے ملک کے کھیلاڑیوں سے پیار ہے کوئی بات نہیں اگر اس بار ہار تو کوئی بات نہیں پر ہماری ٹیم فائینل میں تو پہنچی ہے لہذا ہمیں انہیں سرہانا چاہئے اور انکی اس محنت پر دات دینی چاہئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
    بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
    واضح رہے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب تجربہ کار بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث 16 واں اوور مکمل کئے بغیر باہر چلے گئے۔

  • پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد آج ( پیر) کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

    ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا ، قومی ٹیم 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    اس کےعلاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور جبکہ اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

    دوسری جانب بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہنا ہے کہ ‘جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

     

    ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان نےا پنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم اٹھائے ہوئے تھے سر اپنے اور جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔
    رضوان نے کہا کہ ہم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتے رہیں گے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

    اس سے پہلے بابراعظم نے ٹویٹ کی تھی اوراپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب اچھا کھیلے لیکن فتح شکست اللہ کی طرف سے ہوتی ہے ،

     

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔

    بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ

    میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ

    لاہور:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔

    ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی اور ہم بیس رنز زیادہ بنالیتے تو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ مختلف ہوتا۔

    ملیبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو ہدف سوچا تھا اُس حساب سے بیس رنز کم بنائے اگر ایسا ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کی وجہ شاہین آفریدی کی انجری بھی ہے اگر اُس کے ساتھ مسئلہ پیش نہ آتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ بابراعظم نے اسٹیڈیم آکر سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کو فتح پر مبارک باد بھی دی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں ہمارے آخر کے چار میچز بہت شاندار ہوئے، میں نے اپنے لڑکوں کو کہا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنا نیوٹرل گیم کھیلیں اور پھر ایسا ہی ہوا‘۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں آخری اوور تک فائٹ کو برقرار رکھتا، ہمارا اہم بولر اتفاق سے انجرڈ ہوا جس کی وجہ سے نتیجہ بھی مختلف ہوا مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پاکستان نےپھرسےقومی کھیل ہاکی میں مقام حاصل کرنا شروع کردیا:حکومت مزید کردارادا کرے:خالد سجاد کھوکھر

    پاکستان نےپھرسےقومی کھیل ہاکی میں مقام حاصل کرنا شروع کردیا:حکومت مزید کردارادا کرے:خالد سجاد کھوکھر

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کومیرٹ کی بنیاد پر موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں نےسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں اپنی صلاحیتوں کےبھرپور جوہر دکھائے اور ایونٹ میں گیارہ سال بعد وکٹری سٹیڈ پر جگہ بنائی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نامساعد مالی حالات کے باوجود اینگرو کارپوریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا اور ٹیم کانسی کا تمغہ لے کر وطن واپس لوٹی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کرے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کا ساتھ دیا جس پر انکے مشکور ہیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے جس بہترین انداز میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پرفارم کیا ہے اس سے مستقبل کے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.قومی ہاکی ٹیم نے ایشیئن چیمپیئن جاپان کو شکست دیکر وکٹری اسٹینڈ پر آکر قوم کے دل جیت لئے ہیں. ہم سب کو چائیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں. قومی کھیل ہاکی کودیگر کھیلوں کی طرح حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کی سپورٹ کی ضرورت ہے. سب کو قومی کھیل کی ترقی و ترویج کیلئے آگے بڑھنا چائیے. تاکہ قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام واپس مل سکے.

    صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پی ایچ ایف نے نامساعد مالی حالات کے باوجود پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے بھجوایا جس کے لئے حکومت سندھ اور اینگرو کارپوریشن کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اینگرو کارپوریشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اس کڑے وقت میں سپانسر کرکے قومی ساکھ کو قائم رکھا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور پاکستان کے لئے کانسی کا تمغی حاصل کیا جوکہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت لازمی ہے جس میں فتح کی صورت میں اولمپکس کوالیفائی کرنے کے چانسز موجود ہین جبکہ پرولیگ میں بھی شرکت کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کریں تاکہ پاکستان ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کرسکے جس میں جیتنے کی صورت میں اولمپکس اور پرو لیگ میں شرکت یقینی ہے۔

    صدرپی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان اگر اس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا تو پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا اور پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ حکومت پاکستان سے التماس ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ’’ٹرافی انگلینڈ نے جیت لی مگر دل پاکستان نےجیت لیئے‘‘:برطانوی ہائی کمشنرکاخوبصورت پیغام

    ’’ٹرافی انگلینڈ نے جیت لی مگر دل پاکستان نےجیت لیئے‘‘:برطانوی ہائی کمشنرکاخوبصورت پیغام

    لاہور:پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے ہار گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ دل دل پاکستان اور جان جان انگلینڈ، ٹرافی انگلینڈ نے جیت لی مگر دل پاکستان نے۔

    کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ آج دونوں ٹیموں کے لئے بڑا دن تھا، جوز بٹلر اور انگلینڈ کرکٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد۔

     

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    138 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تاہم جوز بٹلر نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

    فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

    اس طرح انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بین سٹوکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 1 چھکے، 5 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لیام لیونگسٹون بھی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 جبکہ شاہین شاہ  آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ‘قومی ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا’، وزیراعظم کی انگلینڈ کو جیت پر مبارکباد

    ‘قومی ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا’، وزیراعظم کی انگلینڈ کو جیت پر مبارکباد

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ قومی ٹیم کے لئے کہا کہ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    قومی ٹیم کی شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم نے سخت اور بہادری سے مقابلہ کیا، شاندار باؤلنگ پرفارمنس دی گئی لیکن انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔

    صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک دیتا ہوں۔

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم آپ نے اچھا کھیلا، کم سکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور اپنی پوری کوشش کی۔

     

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    138 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تاہم جوز بٹلر نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    اس طرح انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بین سٹوکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 1 چھکے، 5 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لیام لیونگسٹون بھی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 جبکہ شاہین شاہ  آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔