Baaghi TV

Category: کھیل

  • برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر بھی پُرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی سے بہت ڈر لگتا ہے، پاکستان ٹیم ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سیرا مونی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے متعلق پرجوش نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے، انگلینڈ میں بٹلر پاکستان میں رضوان اور بابر پسندیدہ کھلاڑی ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی سے ڈر لگتا ہے۔

     

    ڈپٹی ہائی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں جیت کرکٹ کی ہوگی، انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے شاہین اور شاداب سے بچنا ہوگا۔

    دوسری طرف کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن؟ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آٹھویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر اتوار کو ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام آسٹریلیا میں جاری آٹھواں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحلے میں داخل ہے ، میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 13 نومبر کو میلبورن میں ہوگا۔ میلبورن میں اس روز بارش کا بھی امکان ہے۔b

  • پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

    پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

    لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رولز میں تبدیلی کردی، ٹائٹل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔میچ سے ایک دن ہفتہ کو میلبرن میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث آئی سی سی نے فائنل میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں کچھ تبدیلی کردی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جبکہ میچ کا ٹاس بھی مقررہ وقت سے 8 منٹ پہلے ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ملبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائےگا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

     

     

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

     

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ لاہور والوں کے لئے بڑا فیصلہ

    ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ لاہور والوں کے لئے بڑا فیصلہ

    لاہور:لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو (Lahore Electric Supply Company) ورلڈ کپ فائنل کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اتوار کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 01 بجے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    پاکستان 2009 کے بعد پہلے مرتبہ ٹی 20 ورلد کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے لیسکو (Lahore Electric Supply Company) نے میچ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

    تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ کرتے نظر آئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔

  • اگراب بھی پاکستانی ٹیم فائنل نہیں جیت پاتی تواس سےبڑھ کر حیرانی نہیں ہوسکتی:بھارتی تجزیہ نگار

    اگراب بھی پاکستانی ٹیم فائنل نہیں جیت پاتی تواس سےبڑھ کر حیرانی نہیں ہوسکتی:بھارتی تجزیہ نگار

    نئی دہلی :بھارت کے معروف صحافی اوراینکر وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والےسیمی فائنل کےبعد ایک بھارتی پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پرزیرگردش ہےجس میں وکرانت گپتا کو پاکستانی ٹیم سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے سُنا جاسکتا ہے۔

     

     

    وکرانت گپتا نے کہا ‘انڈیا میں بیٹھ کر کہہ رہا ہوں، پاکستان نے جو نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے، اگر یہ لوگ ورلڈ کپ نا جیتے تو میں حیران ہو جاؤں گا’۔

     

     

    انہوں نے کہا ‘میں کہتا ہوں اس ٹیم کے پاس سب کچھ ہے، پرانی والی پاکستانی ٹیم کوئی اور تھی، یہ وہ نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکر جو بولنگ کی، مجھے لگ رہا تھا وسیم اکرم بولنگ کر رہا ہے’۔اس کے علاوہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ شراکت داری کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں ندترین شکست ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پہلا ٹی 20، آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    پہلا ٹی 20، آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    لاہور: آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اورآئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

     

    ندا ڈار نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔آئر لینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے 10 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے18.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز 3 میچز پر مشتمل ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست جاری،شاداب اور شاہین کے نام شامل

    ٹی 20 ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست جاری،شاداب اور شاہین کے نام شامل

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں شاداب اور شاہین کے نام بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا،مجموعی طور پر انگلینڈ کے 3،پاکستان اور بھارت کے2،2، زمبابوے اور انگلینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

    کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرنے سے کیوں گھبراتے ہیںَ؟سابق انگلش کپتان نے بتا دیا


    نامزد کردہ 9 کرکٹرز میں پاکستان سے شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے سیم کرن،جوز بٹلر، الیکس ہیلزشامل ہیں جبکہ بھارت سے ویراٹ کوہلی،سوریا کمار یادو نامزد ہیں زمبابوے کے سکندر رضا اور سرلی لنکا کے وانندو ہسارنگا کو فہرست میں جگہ ملی۔

    شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

    قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

    قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

    قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا کامیاب دورہ ملائشیا مکمل کرکے براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی. اس موقع پر کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا. قومی ہیروز کو پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے فول پروف سیکورٹی پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے لایا گیا. ایئرپورٹ میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی.

    قومی کھلاڑیوں نے اس موقع پر سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں 11 سال بعد وکٹری اسٹینڈ تک آنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوئی ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین ، کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد عمر بھٹہ، مینجر پاکستان ہاکی ٹیم محمد سعید خان اور کوچ ایاز محمود نے کہا کہ اینگرو کارپوریش کے مشکور ہیں جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اس کڑے وقت میں سپانسر کیا اور نامساعد حالات میں پاکستان ہاکی کو سپورٹ کیا۔ اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا کی جانب سے اسی طرح یہ سپورٹ جاری رہی تو ہم بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام اونچا کریں گے.

    اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف و دیگر ملکی سیاسی و سماجی افراد نے سوشل میڈیا و پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ قومی ٹیم اور قوم کو برونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی تھی.جبکہ ہاکی شائقین نے پاکستان کی کامیابی کو مستقبل کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے.

  • بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا،رمیز راجہ

    میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

    باغی ٹی وی :میلبرن میں میڈیا سےگفتگو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نےکہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہےپہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا لیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلز میں شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی فائنل میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا-

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

  • کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرنے سے کیوں گھبراتے ہیںَ؟سابق انگلش کپتان نے بتا دیا

    کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرنے سے کیوں گھبراتے ہیںَ؟سابق انگلش کپتان نے بتا دیا

    لندن: سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں،کیونکہ انہیں خوف ہے کہ وہ کام کھو دیں گے یا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی : سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھارت کو ایماندار ہونا چاہیے جب مین ان بلیو ورلڈ کپ میں پہنچتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ ہر کوئی انہیں کھیلتا ہے۔

    مائیکل وان نے کہا کہنے کرکٹ ماہرین پر الزام دھرا کہ وہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کیونکہ انھیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کے بْرا بھلا کہنے کا بھی ڈر ہوتا ہے۔

    مائیکل وان نے کہا کہ بہت سے سابق کرکٹرز کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اس لیے وہ ڈرتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں سیدھا بتایا جائے وہ اپنے عظیم کھلاڑیوں کے پیچھے چھپ سکتے ہیں لیکن یہ وقت ہے کہ کھل کر ایک ٹیم کے طور پر کھیلیں بولنگ کے اختیارات کم ہیں اور بیٹنگ لائن اپ نشان کے مطابق نہیں ہے یہاں تک کہ اسپنرز کے پاس بھی ٹرکس کی کمی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان