Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی  پر ناراض

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی کرکٹرز کو پیش کیے گئے کھانے پر کھلاڑی ناراض ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کا کہنا ہےکہ پریکٹس سیشن کے بعد جو کھانا ٹیم کو دیا گیا اس کی کوالٹی اچھی نہیں تھی، یہی نہیں کھانے میں ٹیم کو صرف سینڈوچز دیئے گئے جبکہ بھارتی کرکٹرز نے محض پھل پر گزارا کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا…

    بھارتی ٹیم آفیشل نے ٹھنڈے کھانے کی شکایت آئی سی سی سے بھی کی ہے جس پر معلوم ہوا کہ تمام ممالک کے لیے قوانین یکساں ہیں،آئی سی سی ٹریننگ کے بعد لنچ میں گرم کھانے نہیں دیتی۔

    رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹریننگ کے بعد بعض بھارتی کرکٹرز نے کھانا نہیں کھایا جبکہ دیگر کرکٹرز نے کھانا پریکٹس سے ہوٹل واپسی پر اپنے کمروں میں منگوا کر کھانے پر مجبور ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دوپہر میں جب ٹریننگ کا اختتام ہوا تو کرکٹرز فل مینیو لنچ کی توقع کر رہے تھےلیکن ٹریننگ کے دوران سینڈوچز اور پھل وغیرہ دستیاب تھے، لنچ ٹائم پر کرکٹرز کو گرم کھانا نہ ملا جس سے وہ ناخوش ہوئے اور واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    بھارتی ٹیم آفیشل کا کہنا ہے کہ کسی کرکٹر نےبائیکاٹ نہیں کیا ، کسی نےسینڈوچ تو کسی نےفلافل لیا، کچھ کرکٹرزنے پھل اٹھایا ، کرکٹرز 2 گھنٹے کے سیشن کے بعد ٹماٹر اورکھیروں کے ساتھ ٹھنڈے سینڈوچ جو گرلڈ بھی نہ ہوں وہ نہیں کھا سکتے تھے کرکٹرز مکمل لنچ چاہتے تھے جس کے باعث بعض نے کمروں میں واپس آکر کھانے کا فیصلہ کیا ۔

    پریکٹس سیشن کے دوران آل راونڈر ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور سوریا کمار یادیو نے شرکت کی تھی ورات کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہل، دنیش کارتک، رشبھ پنت، دیپک ہڈا محض دو گھنٹے تک ٹریننگ کی تھی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت شکست دے دی

    میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا-

    باغی ٹی وی : میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا لیکن 1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی-

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے پُر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے-

    کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

    انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز محض 7 رنز بناکر پویلن لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

    میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار اسکور کے 5 دور تھی، جو شکست کا سبب بنا۔

    آئرش بولز کی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    لاہور:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا اور اب نیشنل بینک کرکٹ ارینا بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کر لیا۔این بی پی اور پی سی بی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کے نیمنگ رائیٹس کےلئے ایم او یو پر دستخط،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

    معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے اور یہ معاہدہ 5 سال کیلئے ہوا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک کا کہنا تھاکہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔

    مفاہمت کی یادداشت پر حال ہی میں این بی پی کے قائم مقام صدر رحمت علی حسنی اور پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں دستخط کئے جس کے تحت این بی پی کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کےلئے آئندہ پانچ سال کےلئے نیمنگ رائیٹس ملیں گے۔

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    رمیز راجہ اور رحمت علی حسنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ادارے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے مل کر کام کریں گے جو ملک میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے بہت ضروری ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    پرتھ:ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، اسٹوئنس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پرتھ کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو 158 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلوی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں محتاط انداز اختیار کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر اور 60 رنز پر مچل مارش پویلین لوٹ گئے۔

    گلین میکس ویل کریز پر آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز جڑ دیئے، وہ چھکا لگانے کی کوشش پر باؤنڈری پر متبادل کھلاڑی بندرا کے شاندار کیچ کی بدولت میدان بدر ہوئے۔

    مارکس اسٹوئنس نے کریز پر کپتان آرون فنچ کو جوائن کیا تو کھیل میں نئی جان ڈال دی، انہوں نے آتے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی، صرف 17 گیندوں پر 300 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹس کے ساتھ نصف سنچری بنا ڈالی، وہ 18 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    اسٹوئنس کی دھواں دھار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف 21 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فنچ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھنن جیا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے اور مہیش تھکشانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، پاتھون نسانکا 40 اور چرتھ اسالانکا 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دھنن جیا ڈی سلوا نے 26 رنز بنائے۔

    آسٹریلوی بولرز میں جوز ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشن ایگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
    سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    قبل ازیں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر، جوش ہیزل ووڈ۔

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    سری لنکا کا اسکواڈ:

    کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، بنورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا۔

  • لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع

    لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔

    لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان نے سپانسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر لاہور سمارٹ سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران زاہد، چیف فنانس آفیسر زاہد عارف، پنک ربن پاکستان کے ہیڈ عمر آفتاب، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عثمان حئی  مختلف ممالک سے آئی ہوئی خواتین بھی موجود تھیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے بتایا کہ لاہور پولو کلب ہر سال پولو ان پنک ایک نیک مقصد کیلئے آرگنائز کرتا ہے جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ سیکرٹری آغا مرتضی علی خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ امریکہ سے دو کھلاڑی لورال ہاؤی  اور ڈینیل لوسی، بلجیم سے مارئیون ڈیرک، آسٹریلیا سے فلپ ہنری، کینیڈا سے جیسکا شیرنڈر اور جین بکان شامل ہیں جبکہ پاکستان سے ایشا حئی، فاطمہ مظہر، اسرا ذیشان، راقیہ منصورجبکہ ایک کھلاڑی پاکستان اور یورکرائن دونوں سے تعلق رکھتی ہیں جن کا نام صوفیہ دین خان ہے۔ پول اے کی ٹیموں میں حئی سکواڈ، ذکی فارمز ریپئرز، ایف جی/دین پولو، دی ایگلز اور لاور سمارٹ سٹی جبکہ پول بی میں  پلاٹینم ہومز، لوٹو کارپٹس سنگاپور، نیوایج کیبلز، پیبل بریکرز، بلیک ہارس پینٹس اور ریمنگٹن فارما/ گارڈ گروپ شامل ہیں۔

    پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آتشزدگی

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

    لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

    عمران زاہد سی او او لاہور سمارٹ سٹی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی نیک مقاصد کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پنک ربن اور لاہور پولو کلب ایک اچھے کاز کو پرموٹ کر رہے ہیں جس کو ہم ہر طرح سے بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔  عمر آفتاب پنک ربن پاکستان کا کہنا تھا کہ پنک ربن نے لاہور میں ایک بریسٹ کینسر ہسپتال کی او پی ڈی کا آغاز کر لیا ہے۔ جلد مکمل ہسپتال آپریشنل ہو جائے گا۔ لاہور پولو کلب اور سمارٹ سٹی کے تعاون کا شکریہ جو پاکستانی خواتین میں ایک مقصد اجاگر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پورا ہفتہ مقابلے جاری رہیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 30 اکتوبر کی سہ پہر کھیلا جائے گا۔

  • ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر کچھ غیر معمولی افراد باقی ہیں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے تھے-

    ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ۔ یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے۔ میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا ۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

  • پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    سابق کیوی آل راؤنڈرگرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میں ایمپائر کے متنازع فیصلے پر تبصرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کیوی آل راؤنڈر نے لکھا کہ’ مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟سب یہ سوچنے پرمجبور کیوں ہیں نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی


    ا س سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ ’ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا‘۔

    خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر امپائرنگ مشکوک قرار دی جارہی ہے-

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے

  • چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

    چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

    چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

    کومبیکس چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی جس میں 23 ​​ممالک سے 165 غیر ملکی کھلاڑیوں شرکت کریں گے پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے

    پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق یکم سے چار نومبر تک کومبیکس چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں 23 ممالک کے 165 کھلاڑی شرکت کریں گے پاکستان سے بھی 418 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے یوں چیمپئن شپ میں 500 سے زاہد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے چیمپئن شپ میں میں 38 بین الاقوامی ریفریز بھی پاکستان آئیں گے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا کہنا ہےکہ اس طرح کے ایونٹس ہمارے کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے فائدہ مند ہیں۔ یہ ایونٹس قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کی تنظیمی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں،

  • بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

    بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شاندار کوشش ٹیم پاکستان، بہترین گیم۔ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ اچھا ہوا اور پاکستان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔

    میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا۔

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔

    یاد رہے کہ آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

  • غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    لاہور:غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست پرماہرانہ رائے اور تجاویز دی ہیں

    پاکستان کی شکست پرشکستہ دل ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہےکہ آج پاکستان کے ہارنے کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن بنیادی طور پر دوبڑی وجوہات ہیں

    پاکستان ٹیم کے ذمہ داروں کوشاید پاکستان کی بیٹنگ لائن کا درست اندازہ نہیں جسے پہلے لانا چاہیے تھا وہ بعد میں بھیجا گیا اور جو بعد میں بھیجا جانا چاہیے تھا اس سے اوپننگ کروا کرٹیم کوشکست سے دوچار کیا گیا ہے

    ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی بار افتخار کو کھل کرکھیلنے کا موقع ملا ہے اور اس نے بہتر انداز سے اپنی اہلیت ثابت کی ہے اورزبردست کھیلا ہے

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہے کہ ہمارےہاں رضوان کو ٹاپ لیول کا کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے لیکن 2 میچز کے علاوہ اس نے پاکستان کو کون سے دوسرے کوئی میچ جتائے، اہل رائے کا یہ بھی کہنا تھا کہ رضو ان کے خلاف ہندوستانیوں کا زبردست آف سائیڈ پلان تھا۔جووہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام…

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ نہیں ہیں اور ان کے رن اپ نے کریز تک پہنچنے کے لیے جواور جس طرح منظرسامنے آیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو زبردستی ٹیم میں شامل کیا گیا ، شائقین پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا جبکہ علم بھی تھا کہ وہ کھیل نہیں پائے گا پھربھی اس کو شامل کرکے کس کو خوش کیا گیا

    نواز کے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سپنرکو کھیلنا اور چھکے مارنا بہت آسان ہوتا ہے پتہ نہیں پھر اس موقع پرغیرمتوقع فیصلہ کیوں کیا گیا

    شائقین کرکٹ اورماہرین کرکٹ کہتے ہیں کہ آصف علی تیز رنز بنانے کے حوالےسے ٹیم میں ہیں پھر بھی آٹھویں نمبر پر آئے اور شاداب اور نواز دونوں باؤلنگ آل راؤنڈرز نے آصف سے پہلے بیٹنگ کی یہ ناقص منصوبہ بندی نہیں تو اور کیا ہے

    ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں دیکھی ہیں، سب سے بڑی اور پہلی بات تو یہ ہےکہ پاکستان کی اننگز کی 9ویں گیند تک پاکستانی بلے بازوں کو 8 گیندوں کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیسے کھیلنا ہے اور پھربڑی مشکل سے 9ویں گیند بلے سے جاٹکرائی جس سے بلے بازوں پر سے خوف کچھ کم ہوا اوراگریہ حال تھا تو وہ کیسے بھارتی باولروں کو آسانی سے کھیل سکتے تھے

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    پاکستان کے فاسٹ باولروں نے اچھی باولنگ کی ، خاص کر حارث روف کا ذکرکرنا ضروری ہے اس نے بھی اچھی باولنگ کی ، جس پر کوہلی صرف 6 رنزبنا سکے ، ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے اچھی کوئی خاص باولنگ نہیں کی بلکہ الٹا نو بال بھی ان کے کھاتے میں پڑ گئی جو پاکستان کی شکست کا سبب بنی

    ان سب باتوں اور آرا کو پیش کرتے ہوئے ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنی ہے،