Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

    کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

    پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

    پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • مداحوں نے نسیم شاہ کو اپنے موبائل فون دے دیئے،ویڈیو وائرل

    مداحوں نے نسیم شاہ کو اپنے موبائل فون دے دیئے،ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شائقینِ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنے موبائل فون دے دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران جب نسیم شاہ باؤنڈری پر کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے ان کی طرف اپنے موبائل فون پھینکے جنہیں نسیم شاہ نے کیچ کرلیا۔

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    https://twitter.com/hassam_sajjad/status/1568374615491379201?s=20&t=F6QVKg6fVGt2LC-3f_aq3Q
    اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شائقین کرکٹ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نسیم شاہ کو خوب داد دی اور نسیم شاہ کے لئے نعرے بازی کی-

    واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے مار کرٹیم کو فتح دلائی تھی جس کے بعد پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    گرین شرٹس سے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے نیند کی گولیاں کھائیں،کپتان افغان ٹیم

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے ہیں نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا-

    نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا-

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

  • آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کےکپتان 36 سالہ ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ایرون فنچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین وقت ہے کہ اگلے کپتان کو ابھی سے ٹیم تیار کرنے کا موقع دوں۔

    محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    ایرون فنچ نے اپنے کیریئر میں145 ون ڈے میچ کھیلے انہوں نے39 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 5401 رنز بنائے ایرون فنچ نے اس سے قبل ورلڈ کپ 2023 تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں بھی وہ 5 اور صفر پر آؤٹ ہوئے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں بھی ان کا سب سے بڑا اسکور 15 رہا تھا۔

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

    ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

    لاہور: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا،پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان 14 گیندوں پر 14 رنز بناکر پرمود مدوشان کی گیند پر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 18 گیندوں پر صرف 13 سکور بناکر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن کے قریب ہاسارنگا کو کیچ دے بیٹھے۔

    کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 30 رنز بناکر ہاسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، پاکستانی بیٹرز کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 4، آصف علی اور حسن علی صفر، صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    محمد نواز نے 26 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے جبکہ عثمان قادر 3 اور حارث رؤف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کیں، تھیکشانا اور پرمود مدوشان نے 2، 2 جبکہ کرونارتنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس طرح گرین شرٹس 19 اعشاریہ 1 اوورز میں صرف 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

     

    پاکستان پلیئنگ الیون
    سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    سری لنکا پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجاپکسا، وانندو ہاسارنگا، چیمکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشان اور دلشان مدوشانکا شامل ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ایشیا کپ،سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ،سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ،سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    سی لنکن کہتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،نسیم شاہ اور شاداب خان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کھیلیں گے،

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹاس جیت کر خوشی ہے اور فائنل سے قبل پاکستان سے میچ اچھا شگون ہے

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور افغانستان کے خلاف جیتے تھے۔پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی میچ ہار گئے لیکن ابتدائی دھچکے کے بعد ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔آج کا میچ اور فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد

    پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد

    ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


    دبئی پولیس کی جانب سےتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔


    یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا-

    اس کے بعد نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار دوچھکے مار کر میچ پاکستان کے نام کر دیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیا ہے-

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھی ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کیا ہے-

  • گرین شرٹس سے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے نیند کی گولیاں کھائیں،کپتان افغان ٹیم

    گرین شرٹس سے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے نیند کی گولیاں کھائیں،کپتان افغان ٹیم

    ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کھانے والی افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے ہارنے کے بعد انھیں سونے کے لیے نیند کی گولیاں کھانی پڑیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی اور بعد ازاں نیند کی گولیاں بھی کھائیں۔

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہم عالمی سطح پر بڑی ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے وہ ایک اور اچھی پرفارمنس ہو گی۔

    دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسسٹنٹ افغان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ناصرف کھلاڑی بلکہ پوری قوم ٹینشن میں تھی، اس میچ میں شکست کے بعد سب افسرد ہ ہیں شکست کے بعد اس رات کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں پایا، وہ ہمارے لیے ایک برا دن تھا۔

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    اسسٹنٹ افغان کوچ نے مزیدکہا کہ ہم مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، آئندہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلا دیش اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہم نے مضبوط ٹیم پاکستان کے خلاف 130 رنز پر بھی اچھا دفاع کیا، یہ چیز ہمیں ورلڈ کپ کے لیے مزید اعتماد دے گی۔

    خیال رہے کہ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی، اسی میچ کے آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچادیا تھا۔

    لڑکی سےمبینہ زیادتی کا الزام ، نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔ جبکہ افغان شائقین کرکٹ نے پاکستانی سپورٹرز پر میدان میں کرسیوں سے حملے کیے تھے، بھارت اور افغانستان ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں-

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا فائنل سے پہلے سری لنکا کیخلاف سپر فور راونڈ مقابلہ، آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی اور لیگ سپنر عثمان قادر کو آزمایا جاسکتا ہے،نائب کپتان شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیا جائے گا جبکہ متبادل وکٹ کیپر نہ ہونے کے باعث محمد رضوان بھی آرام نہیں کریں گے-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی، دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    ہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

  • نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا نسیم شاہ ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں اچھی کارکرد گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار 2 چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی اور فائنل میں پہنچا دیا-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہیں شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے-

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہےتاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

  • میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میتھیو ہیڈن کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے میتھیو ہیڈن کا ایک ویڈیو بیان ٹوئٹر پرجاری کیا ہے ویڈیو پیغام میں میتھیو ہیڈن سے اپنی بات کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبطورمینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل


    میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا میں نے دیکھا ہے کہ اے سی سی T20 ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی ہے اور اتوار کو بھارت کے خلاف جیت شاندار تھی۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں اس پاکستانی ٹیم کےپاس وہ ہےجو اسے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور حالات واقعی ان کے مطابق ہوں گے، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں نقطہ نظر سے، مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ کو اسی طرح کھیلے گی جیسا کہ اس نے پچھلے سال متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے تمام حالات کے بارے میں اپنے تمام تجربے اور معلومات کو منتقل کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے ڈریسنگ روم میں واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم میں شامل ہوں گے، جس دن پاکستان کرائسٹ چرچ سے بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے بعد پہنچے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے میتھو ہیڈن کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ہمارے انتہائی باصلاحیت کرکٹرز کو ورلڈ کپ اور مستقبل کے دوروں کے لیے کافی فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا