Baaghi TV

Category: کھیل

  • لڑکی سےمبینہ زیادتی کا الزام ، نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لڑکی سےمبینہ زیادتی کا الزام ، نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    آواز سے کورونا وائرس کی شناخت کرنے والی سمارٹ ایپ

    17 سالہ لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    سندیپ لامیچانے اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے لیے کھیل رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔

    طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے،امیر خان متقی،دنیا ہماری حکومت کو…

    دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کا کہنا ہے کہ سندیپ ہمارا کھلاڑی ہے لیکن اگراس نے کوئی جرم کیا ہے تو ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ لامیچھانے کو گزشتہ سال نیپال کی قومی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، سندیپ لامیچانے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

  • سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گی-

    باغی ٹی وی: دبئی میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا پاکستان اور سری لنکا، بھارت، افغانستان، بنگلا دیشن اور ہانک کانگ کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے فائنل تک پہنچی ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    جبکہ گزشتہ رات کے میچ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی تھی افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

    بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے 122 اور کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے تھے سریا کمار یادیو صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افغانستان کی جانب سے فرید خان نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

  • ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    دبئی :متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناکرافغآنستان کوجیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے،

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنےدونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

  • دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار،اطلاعات کے مطابق کل متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت پر افغان تماشائیوں کی طرف سے پاکستان کےخلاف نعرے بازی اورپھر پاکستانیوں پرشدید تشدد کی خبروں نے پاکستان سمیت دنیا بھرکو غمگین کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران افغان تماشائیوں نے متحدہ عرب امارات کے اس اسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی اور اسٹیڈیم کو نقصان پہنچایا، جس پر عرب امارات کی حکومت حرکت میں آگئی اور پھر متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے والے 97 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔

    کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کل دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا ، اس کے بعد جب پاکستان میچ جیت گیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیاہے

  • نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    لاہور:افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں آخری اوورز میں پاکستان کی آخری جوڑی کے کھلاڑی نسیم شاہ کی طرف سے چھکے پرچھکا مارکرپاکستان کو میچ جتانے کے وہ لمحات اس قدر مقبول ہوگئے ہیں کہ شائقین کی خوشی کی انتہا نہی رہی ، کوئی کہہ رہاہے کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب نےنسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کے لیے دلچسپ گفتگو کی۔میچ کے بعد اسٹیڈیم سے مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

    مومن ثاقب نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

    جذبات میں مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔

  • معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سُربھی جوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے مار کرٹیم کو فتح دلائی تھی جس کے بعد پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ کا پاکستانی بولر نسیم شاہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار،ویڈیو سوشل میڈیا…

    نسیم الحق کے شاندار چھکوں کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معروف شخصیات کی جانب سے نسیم شاہ کی تعریفیں کی گئیں اور اب بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں-

    اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا…

    بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی جوتی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی خاتون مداح کیساتھ دورفی وائرل

  • بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر حیلے بہانے گھڑنے لگی،شکست کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش

    بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان سے شکست پرحیلے بہانے گھڑنے لگی پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ میں خلل پیدا کرنے کا الزام لگا دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان سے ہارنے کا دکھ بھارتی ٹیم کو نہیں بھول رہا اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد ریفری کے پاس شکایت لیے پہنچ گئی-

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    بھارتی ٹیم نے اپنی شکست اور خراب کارکردگی کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈال دیا۔بھارتی ٹیم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا،کہا کہ بیٹنگ کے دوران پاکستان ٹیم نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔پاکستان کی جانب سے تاخیر کے باعث ہم میچ ہارے۔

    بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہےمیچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی پاکستان ٹیم کےبیٹرزنے جان بوجھ کر گلوز منگوائے اور بیٹ تبدیل کئے۔ ہمارے بولرز کو انتظار کروایا میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

    میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کی شکایت کو بے بنیاد قرار دے کر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میچ ریفری نےجواب دیا کہ پاکستان ٹیم نے کوئی تاخیر نہیں کی، بریک کے دوران گلوز اور بیٹ تبدیل کئے گئے۔

    ایشیا کپ :میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد آپے سے باہر، آصف علی نے بھی بلا اٹھالیا

    واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی جبکہ اس دوران فزیواور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔

    افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

  • محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    لاہور:محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھارت کے خلاف محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی وجہ بتادی۔

    پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران جب پاکستان کی دوسری وکٹ گری تو پاکستان بہت دباؤ میں تھا۔اس صورت حال میں افتخار احمد کو آنا تھا لیکن خلاف معمول محمد نواز کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا۔

    محمد نواز نے بھارتی دباؤ کا اثر زائل کیا اور طوفانی انداز میں 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔اپنے انٹرویو میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو بھارت کے خلاف پوری ٹیم منیجمنٹ نے متفقہ رائے سے چوتھے نمبر پر بھیجا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو جلدی لیفٹ ہینڈ اور رائٹ ہینڈ کمبینی نیشن کے لئے بھیجا، محمد نواز نے سب سے زیادہ اچھے شاٹس کھیلے۔لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران محمد رضوان کو تھوڑا مسئلہ ہوا لیکن پٹھان اور فائٹر ہے، اس نے پوری ٹیم کو اٹھا کر رکھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پاکستان چیمپئین ٹیم نہیں لیکن ہمیں چیمپئین ٹیم بننا ہے اور افغانستان کے خلاف ہونے والی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی، اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال سے نکلنا آنا چاہئے۔

    شارجہ میں افغانستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا کیوں کہ ہمارے بولرز کافی لمبی بیٹنگ کررہے ہیں اور منجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہمیں علم تھا کہ اگر کریز پر موجود کھلاڑی آخری 6 گیندیں پوری کھیل جائیں تو جیت جائیں گے کیوں کہ بالروں کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہوا ہے اور ہمیں ان پر یقین تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 36 سال قبل شارجہ میں جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں جب کرکٹ میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں،ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے۔

    آصف علی اور افغان بالر کے درمیان تکرار پر انھیں نے کہا کہ بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں اور یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہئے، ہرکوئی اچھا کھیل کر جیتنا چاہتا ہے اور جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بارے میں نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ہم اپنی ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔بھارت ایک اچھی ٹیم ہے اور ہوسکتا ہے کہ دباؤ کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

    شاداب خان نے تسلیم کیا کہ یہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا اور میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اور اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج یادگار دن ہے،میچ کی جیت پر خوشی ہے

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا،10سال کے بچے کو کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں،ہم لیگ سے چمپئنز بنائینگے،مختلف کلچر میں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئیگا،پاکستان میں کئی کھیل ختم ہورہے ہیں،غربت کے باعث کئی کھیل کھیلے نہیں جا رہے ،پی جے ایل کا پہلا ٹورنامنٹ خود کرانا چاہتے ہیں،یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ہمارے پاس سپانسرز نہیں ہے،ہمارے پاس24 سپانسرز تھے جسکے بعد ہم نے7 شارٹ لسٹ بھی کیے فرنچائز کو رائٹس نہیں دیئے کہ ہم پہلے سیزن میں بچوں کا خیال خود رکھنا چاہتے تھے،ہم چاہتے تھے کہ ہم پہلے اس کو برینڈ بنا کر دنیا کے سامنے رکھے،پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی تعریف کرنا ہوگی،جیت ہار ہوتی ہے جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہے، پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے،ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاوں گا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    قبل ازیں پاکستان جونیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ پاکستان جونیئر لیگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کو چھوڑ کر باقی ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سمیت 18 ملکوں کے کھلاڑی رجسٹریشن میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب پی ایس ایل کی طرح سجائی جارہی ہے

  • افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

    افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

    سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایشیاکپ میں افغان کرکٹر کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی سے بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے افغان بالر کی جانب سے آصف علی سے غیر شائستہ زبان کے استعمال اور نازیبا اشارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھینٹی لگا دی-


    انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے –

    انہوں نے کہا کہ آصف علی کو دھکا مارا گالی نکالی کھیل کھیلو اس طرح بدتمیزی تو مت کرو بدتمیزی برداشت نہیں پو گی اسی لئے اللہ نے آپ کو سزا دی اسی لئے اللہ نے ایک پٹھان سے دوسرے پٹھا ن سے چھکا مروا کے ذلیل کیا-


    سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ جیتنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے تھا، نہ صرف نسیم شاہ سخت غصے میں تھا بلکہ پاکستان کی پوری ٹیم کامیابی کے بعد شدید غصے میں میدان میں داخل ہوئی تھی۔

    ’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

    شعیب اختر نے 19 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر اسٹار ہے، وہ پاکستان کے برانڈ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


    سوشل میڈیا پر وائرل اس تلخ کلامی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ واقعہ کی جانبدارانہ اور یک طرفہ نمائندگی ہے ہم سب جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں افغان شائقین کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور پاکستانی شائقین پر حملہ کررہے ساتھ ہی لکھا کہ افغان شائقین یہی کر رہے ہیں یہ وہی ہے جو انہوں نے ماضی میں متعدد بار کیا ہے۔ یہ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہئے۔


    شفیق ستانکزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا ہجوم اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا-

    میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

    جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بولر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا۔

    کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔