Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد اکٹھی کرنی شروع کردی ہے ، اس سے پہلے انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی تھی ۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہماری دلی ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

    مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب،سٹیج گر گیا، مریم بھی گر گئیں

    اسی سلسلے میں برطانوی بورڈ نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ملک بھر میں سیلاب اور شدید بارشوں سے خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

     

     

    دوسری جانب قدرتی آفت سے پاکستان کو اب تک 4 بلین ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔قبل ازیں دونوں بورڈز نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    ادھرپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔لاہور اور کراچی میں میچز دیکھنے کے خواہشمند آن لائن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں، ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ جاری ہوسکے گا۔

    فیملی ممبران کے لیے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے، بچوں کو ب فارم دکھانےپر پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

     

    واضح رہے کہ کراچی میں 4 میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے جبکہ سب سے سستا ٹکٹ 250 روپے کا ہوگا، اسی طرح لاہور میں تین میچوں کے ٹکٹ ںرخ 3 ہزار سے 500 روپے طے کیے گئے ہیں۔پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹس بک می ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر بُک کروائے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    لاہور:لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی، کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 تک رکھی گئی ہے۔

    لاہور میں شیڈول میچز کی قیمت 500 سے 3000 رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کی قیمت ایک ہزار روپے کم کرکے 3000 رکھی گئی۔

    انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 7 میچز پر مشتمل سیریز20 ستمبر سے شروع ہوگی، میچ کی تمام رقم وزیراعظم فنڈ ریلیف میں عطیہ کی جائے گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مرحلہ 20 سے 25 ستمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں ڈھائی سو سے 15 سو تک ہیں جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے میچ کی گیٹ منی پی ایم فلڈ ریلف فنڈ میں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، 4 کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے۔

    افغان ٹیم نے میچ جیتا تو سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ،اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے ایشیا کپ T20 ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کرافغآنستان کو جیتنے کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے

     

     

    افغان ٹیم ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرچکی ہے، اگر افغانستان نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں اس کی جگہ پکی ہوجائے گی۔اس فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8 انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔ افغانستان نے 5 اور بنگلہ دیش نے 3 جیتے ہیں۔

  • ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خیر مقدم

    اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا –

    ان کے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں- اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کاحوصلہ عطا فرمائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھراورسیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قوم سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے-

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اولمپیئن منظورحسین جونیئرجو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھےانہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتےہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا.1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے-

    1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہورکے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےان کے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

  • ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان بھارت سے میچ ہارگیا

    ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان بھارت سے میچ ہارگیا

    دبئی : ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

    بھارت اننگز

    148 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گر گئی، کے ایل راہول نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نسیم شاہ کو ایک اور وکٹ مل جانی تھی مگر بدقسمتی سے فخر زمان نے نسیم شاہ کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔

    بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان روہت شرما تھے جو کہ 12 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے جبکہ ویرات کوہلی بھی محمد نواز کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں 35 سکور بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 147 سکور پر 5-19 اوورز میں ساری ٹیم آوٹ ہو گئی ہے

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ٹی 20 میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سیلاب زدگان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔

    پاکستان اننگز

    بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں بھارتی ٹیم اپنے دونوں ریویو ضائع کر بیٹھی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 10 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ اویش خان کی گیند پر 10 سکور بناکر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، افتحار احمد نے 28 رنز بنائے اور ہاردیک پانڈیا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیل کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر اویش خان کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے، خوشدل شاہ بھی خاطر خواہ کارکرگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پانڈیا کی گیند پر صرف 2 رنز بناکر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی بھی اپنی جارحانہ بلے بازی کا جادو نہ نہ چلا سکے اور 9 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پویلین لوٹ گئے۔

    محمد نواز صرف ایک رنز بناکر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان 10 اور نسیم شاہ صفر پر بھوونیشور کمار کی مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

     

    پاکستان اور بھارت آخری بار گزشتہ برس متحدہ عرب امارات ہی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدمقابل آئے تھے، جس میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی۔

    کم و بیش 10 ماہ بعد ٹی 20 ایشیا کپ میں آج دونوں روایتی حریف ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔

     

    ٹی 20 ورللڈ کپ میں بھارت کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر ہیں جب کہ بھارت کو بھی اپنے سب سے اہم ہتھیار جسپریت بمرا کی خدمات حاصل نہیں۔

  • پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٕ

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھابابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی-

    ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہےٹیم منیجر منصور رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا-

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

  • ایشیا کپ 2022:  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    ایشیا کپ 2022 : پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

    ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراونڈ کے باہر اور اندر نظر آئے،ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں،اس کی کمی محسوس نہ ہو،یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکتاہے تو آپ بھی کرسکتےہیں۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شائقین پاک بھارت میچ کا انتظار کرتے ہیں، اسے انجوائے کرتے ہیں، ورلڈ کپ کا میچ گزر چکا اب نیا دن اور نیا میچ ہوگا۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیا ہوا وہ یہ نہیں سوچ رہے، البتہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کی کمی محسوس ہو گی۔

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان اور ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کو کھیلتا دیکھ بہت لطف آتا ہےکرکٹ کے کھیل کو دلچسپ بنائے رکھنے کیلئے بابر جیسے پلیئرز کا ہونا ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن…

  • ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز پر سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

    سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت درج کی ہیں۔

    ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

    سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

  • کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    دبئی :ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا تھا۔

    ملاقات اس وقت ہوئی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی اور پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔اس سے قبل ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی ایک دوسرے سے ملے تھے، ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی خیریت دریافت کی تھی۔

    کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا، جس پر روہت شرما نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئیں گے۔روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا، بابر اعظم ابھی نہیں ہے کہہ کر مسکرا دیے۔

    دوسری طرف کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کوبڑی اہمیت دے رہے ہیں، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی قیادت کے حوالے سے مختلف تجزیئے پیش کیے جارہے ہین ،

    28 اگست کو پاکستان اور بھارت اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں آمنے سامنے آرہے ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم جب کہ بھارت کے کپتان روہت شرما ہیں۔بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ برس پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی لیکن اس بار بھارتی سورماؤں کی قیادت روہت شرما کے ہاتھ میں ہے۔

    کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں روہت شرما نے 2017 سے اب تک 35 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے۔بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 2019 سے اب تک 41 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے۔

    کتنے جیتے کتنے ہارے

    ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس سے ناصرف ٹیم بلکہ اس کے مداحوں کا بھی مورال منسلک ہوتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں کھیلے گئے 35 ٹی 20 میچز میں سے 29 جیتے اور صرف 6 ہارے ہیں۔اس طرح روہت شرما بھارتی ٹیم کو ایم ایس دھونی (41) اور وراٹ کوہلی (30) کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 26 میچ جیتے جب کہ 10 ہارے اور پانچ میچ بے نتیجہ رہے۔اس وقت سرفراز احمد (29) کے بعد اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں شاہینوں کو جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بیٹنگ میں کون زیادہ دم دار

    بحیثیت کپتان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو بابر اعظم بھارتی مدمقابل سے کہیں آگے نظر آتے ہیں۔بابر اعظم نے 41 میچوں کی 36 اننگز میں 42.30 کی اوسط سے 1396 رنز بنائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما نے 35 اننگز میں 36.28 کی اوسط سے 1161 رنز بنائے ہیں۔

    سنچریاں اور ففٹیز

    41 میچز میں بابر اعظم نے ایک سنچری اور 16 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔35 میچز میں روہت شرما نے 2 سنچریاں اور نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

    کتنے چھکے اور کتنے چوکے

    اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 151 چوکے اور 24 چھکے لگائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما ان کے بلے سے 100 چوکے اور 63 چھکے نکلے ہیں۔

  • ایشیا کپ 2022:پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا

    ایشیا کپ 2022:پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا

    ایشیا کپ 2022 کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین آج کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 مچ جیتے ہیں۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاکرے کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کو حتمی شکل دی جانے لگی۔

    ذرائع کے مطابق ممکنہ پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں ترجیح دی گئی پاکستان کا اپنے فاسٹ بولرز کو آج آرام کروانے کا امکان ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں چند بیٹرز ہی شرکت کریں گے۔

    جمعہ کو نیٹ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد کو ترجیح دی گئی جبکہ آصف علی، خوشدل شاہ اور شاداب خان نے پاور ہٹنگ کی مشقیں کیں محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین کو بولنگ میں ترجیح دی گئی حسن علی کل دبئی پہنچتے ہیں تو تجربے کی وجہ سے انہیں بھی فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ2022: مینز، ویمنز، دونوں ٹائٹلز واپڈا کے نام

    خیال رہے کہ حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، شاہین کی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی –

    گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

  • شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :کے پی ایل میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔


    شعیب ملک نے لکھا کہ میں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے میں اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا-


    قومی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لگاتار دوسری بار اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انتظامیہ، تمام گراؤنڈ اسٹاف، میڈیا پرسنل، مبصرین اور فرنچائزز کا شکریہ ادا کیا اوراس سب کیلئے کی گئی کوششوں پر راشد لطیف کو بھی خراج تحسین پیش کیا-

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز بغیر مقابلے کے فاتح قرار پائی، میرپور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔


    مجموعی طور پر چھ میچ کھیل کر میر پور رائلز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھی۔ جب کہ باغ اسٹالینز سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔

    قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے کے چاروں میچ مکمل طور پر منسوخ ہو گئے تھے۔