Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ: بھارت کی فتح، مگر حارث رؤف شائقین کی توجہ کا مرکز بنے

    ایشیا کپ: بھارت کی فتح، مگر حارث رؤف شائقین کی توجہ کا مرکز بنے

    ایشیا کپ سپر فور کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف میدان اور میدان کے باہر دونوں جگہ موضوعِ بحث رہے۔

    پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس دوران حارث رؤف نہ صرف بھارتی بلے بازوں کا سامنا کرتے رہے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے رہے۔میچ کے دوران بھارتی فینز نے حارث رؤف کو بار بار ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر چڑانے کی کوشش کی، تو جواب میں فاسٹ باؤلر نے ہاتھوں کے اشاروں سے 6 رافیل طیاروں کے گرنے کی کہانی دہرا دی، جس پر اسٹیڈیم گونج اٹھا۔

    حارث کے اس ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا: ”رافیل طیاروں کے گرنے کی بہترین نقل“، جب کہ دوسرے نے کہا: ”0-6 زبردست جواب ہے“۔ شیر علی نامی صارف نے تبصرہ کیا: ”حارث بھارتیوں کو دکھا رہے تھے کہ ان کے جہاز کیسے گرائے گئے“۔

    احسن اقبال چین روانہ، سی پیک فیز ٹو کے مستقبل پر غور ہوگا

    روسی دراندازی،پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے،ٹرمپ

    پاکستان میں زیرِ التواء مقدمات سنگین مسئلہ، ثالثی ہی بہترین حل ہے: اعظم نذیر تارڑ

    برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی پیش رفت ہے،حماس

  • پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی

    پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے دوران ایک موقع پر ماحول خاصا کشیدہ ہو گیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما آمنے سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب کھیل کر چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوراً بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر امپائر کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر 7 رنز حاصل کیے۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نظریں ملنے اور جملوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا، جس سے ماحول میں مزید کشیدگی بڑھ گئی۔

    یہ لمحہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لیے بھی انتہائی سنسنی خیز اور پرجوش ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی، جس سے میچ کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

    پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

    غیر ملکی نہیں، مقامی مصنوعات استعمال کریں،مودی کی اپیل

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

    ایشیا کپ سپر فور:پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

  • ایشیا کپ سپر 4: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    ایشیا کپ سپر 4: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

    ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادو دوسری ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارتی اوپنر بیٹر ابھیشک شرما نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف جارحانہ بلے بازی کی اور صرف 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی، بلے باز کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان شاندار 58 رنز بنا کر شیوم دھوبے کا شکار بنے۔

    صائم ایوب 17 گیندوں پر 21 اور اوپنر بلے باز فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، جبکہ حسین طلعت 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔حسین طلعت اور فہیم اشرف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔حسن نواز اور اسپنر صفیان مقیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون

    کپتان: سلمان علی آغا
    دیگر کھلاڑی: صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، صاحب زادہ فرحان، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

    گروپ اسٹیج میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، جبکہ پاکستان نے 2 میچز جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کیا۔

  • پاک بھارت میچ،بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    پاک بھارت میچ،بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

    آج کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا، خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا،بعد ازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا جو کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی تھی،پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی،آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں نے بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں،پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں،قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ہے،

  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک-بھارت ٹاکرا آج

    ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک-بھارت ٹاکرا آج

    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج دوسری بار مدمقابل ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق سپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا،پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، جبکہ حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    اطلاعات کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی ممکنہ ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، وکٹ کیپر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو سکتی ہے،کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ٹیم اس بار اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ پر زیادہ انحصار کرے گی۔

    کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

    اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپرفور مرحلے میں اپنی جگہ بنائی۔ جبکہ پاکستان نے عمان کو بھی شکست دے کر اپنے پوائنٹس میں اضافہ کیا۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری ہوں گے۔

    ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

  • ایشیا کپ: بھارتی کپتان  نے ہینڈ شیک سوال کو نظرانداز کردیا

    ایشیا کپ: بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک سوال کو نظرانداز کردیا

    بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ہینڈ شیک تنازع سے متعلق سوال کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقابلہ گیند اور بلے کے درمیان ہوگا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صحافیوں نے بھارتی کپتان سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحے اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی موجودگی کے بارے میں سوال کیا، تاہم انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے بات کا رخ کھیل کی طرف موڑ دیا۔سوریا کمار یادو نے مزید کہا: "کمرہ بند کرو، فون بند کرو اور سو جاؤ، میرا خیال ہے یہی شور کو بند کرنے کا بہترین طریقہ ہے، کہنا آسان ہے لیکن کبھی کبھار مشکل بھی ہوتا ہے۔”

    پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان نے عمان کی ٹیم کی بھی تعریف کی، جو پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان نے اچھی مزاحمت کی اور بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ ہم نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کیا۔ایشیا کپ میں بھارت نے اپنے تینوں گروپ میچ جیتے ہیں، جس میں عمان کو 21 رنز سے، پاکستان کو 7 وکٹوں سے اور متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

    واضح رہے کہ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ تلخ نوٹ پر ختم ہوا تھا جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ دونوں ٹیموں کا مئی میں ہونے والی 4 روزہ سرحدی جھڑپ کے بعد پہلا آمنا سامنا تھا۔

    ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر

    پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے،آئی اے ای اے

    امریکا میں بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس

  • ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر

    ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر

    ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وہی ٹیمیں، وہی میدان اور وہی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہوں گے۔

    ایونٹ کے گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس بار میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی سرگرمیوں پر بھی شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔گزشتہ روز پاکستانی اسکواڈ جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو بھارتی شائقین نے ان کا خیرمقدم کیا، فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ٹیم سے ملے، کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

    آئی سی سی اکیڈمی میں محسن نقوی کی آمد کے دوران بھارتی کھلاڑی اور اسٹاف ٹریننگ ختم کرکے ہوٹل واپس چلے گئے۔ پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا مگر پریس کانفرنس نہیں کی۔ دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف میچ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کو گول کر دیا۔

    یاد رہے کہ 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور میچ کے اختتام پر ہینڈ شیک نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا، جس پر پاکستان نے اعتراض کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا اور ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم دوسرے میچ سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے باضابطہ معافی مانگ لی تھی۔

    بھارت کو بڑا دھچکا،ٹرمپ کا ایچ ون بی ویزا فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے،آئی اے ای اے

    امریکا میں بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس

    ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

  • ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

    ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

    ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کوشل مینڈس نے 34، پتھم نسانکا نے 22 اور کپتان چریتھ اسالانکا نے 21 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 169 رنز ایک گیند قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیے۔ سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔آخری اوور میں بنگلادیش کو 5 رنز درکار تھے۔ ذاکر علی نے پہلی گیند پر چوکا مار کر اسکور برابر کیا، تاہم اگلی تین گیندوں پر شناکا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، لیکن نتیجہ اپنے نام نہ کرسکے۔

    بنگلادیش کی جانب سے دیگر بیٹسمینوں میں لٹن داس نے 23، شمیم حسین نے 14، ذاکر علی نے 9 اور مہدی حسن نے صفر رنز بنائے۔یہ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ تھا۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ سپر فور کے لیے گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے۔

    جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

    اسرائیلی حمللے، غزہ کے مزید 51 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز

    کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

  • ایشیا کپ:پاک بھارت  میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں،اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ

    ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے، قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گادوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گیقومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس میچ میں صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین آفریدی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے بھارت نے میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا،ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سری اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا 21 ستمبر کو بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔

    100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

    22 ستمبر آرام کا دن ہوگا،23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابلے ہوں گی 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کی ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف دبئی میں میچ کھیلے گی،سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے میں پہلی دو پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

  • ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس  بلیک میں فروخت ہونے لگے

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

    دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اور ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔

    ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں بےانتہا اضافہ ہو گیا اور ٹکٹس مہنگے فروخت ہونے لگےسپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم سے کم 350 درہم (پاکستانی تقریباً 27 ہزار روپے) میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گےدونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس میچ میں صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین آفریدی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے بھارت نے میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا،ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سری اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا 21 ستمبر کو بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔

    22 ستمبر آرام کا دن ہوگا،23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابلے ہوں گی 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کی ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف دبئی میں میچ کھیلے گی،سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے میں پہلی دو پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔