Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی کا سیزن 2025.26 کے لئے میچ آفیشیلز پینل کا اعلان

    پی سی بی کا سیزن 2025.26 کے لئے میچ آفیشیلز پینل کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 26-2025 کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ہے۔

    پی سی بی کے سیزن 26-2025 کے لیے انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی جبکہ امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں،پی سی بی کے ایلیٹ پینل آفیشلز میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ امپائرز کی کارکردگی کو باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل ہیں،اسی طرح میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 ریفریز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    میچ آفیشلز پینل میں 13 خواتین امپائرز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں نمایاں نام سلیمہ امتیاز کا ہے،پی سی بی کے مطابق نئے پینلز کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں امپائرنگ اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل 7 اکتوبر کو 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کے مختلف پینلز کا اعلان کردیا۔ اس اعلان کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے پانچ آفیشلز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل میں شامل کیے گئے ہیں جن میں میچ ریفری علی نقوی جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔

    انٹرنیشنل پینل
    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق علی نقوی میچ ریفری کی حیثیت سے جبکہ امپائرز آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، راشد ریاض وقار (لاہور) اور سلیمہ امتیاز (کراچی) پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    🔸 نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز
    اس پینل میں دس میچ ریفریز شامل ہیں جن میں علیم خان موسیٰ (کراچی)، علی نقوی (لاہور)، اطہر لائق (کراچی)، بلال معین الحق خلجی (لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، کامران چوہدری (لاہور)، محمد اسلم (کوئٹہ)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد) اور سہیل ادریس (لاہور) شامل ہیں۔

    🔸 نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز
    پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 18 امپائرز کو نیشنل ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں عبدالمقیط (لاہور)، علی حیدر (کراچی)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فاروق علی خان (ایبٹ آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غلام سرور (سبی)، عمران جاوید (کراچی)، عمران اللہ اسلم (بہاولپور)، کاشف سہیل (خانیوال)، خالد محمود سنیئر (کراچی)، محمد ساجد (چارسدہ)، ناصر حسین (لاہور)، قیصر خان (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، طارق رشید (لاہور) اور ظلفقار جان (چارسدہ) شامل ہیں۔

    🔸 سپلیمنٹری I پینل آف امپائرز
    اس پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں جن میں احمد شہاب (لاہور)، آصف فاروق اعوان (گوجرانوالہ)، اسلم بریچ (کوئٹہ)، حسن محمود (لاہور)، عرفان حیدر (اسلام آباد)، مجید حسین (آزاد کشمیر)، محمد آصف (لاہور)، محمد باسط (لاہور)، محمد فیاض (پشاور)، محمد عمران (سرگودھا)، قیصر وحید (لاہور)، رانا محمد ارشد (فیصل آباد)، سید فہیم احمد بخاری (کراچی) اور ولید یعقوب (لاہور) شامل ہیں۔

    🔸 سپلیمنٹری II پینل آف امپائرز
    اس پینل میں 24 امپائرز شامل ہیں، جن میں عبد الکریم (نصیرآباد)، احمد ندیم (پشاور)، انصر محمود (پتوکی)، عقیل عادل خان (کراچی)، دلشاد علی (ملتان)، ہارون ملک (سرگودھا)، ہاشم علی (لودھراں)، ہدایت اللہ (پشین)، جمشید اقبال (پشاور)، کامران خلیل (لاہور)، مقبول احمد (فیصل آباد)، محمد عرفان دلشاد (لاہور)، محمد کلیم (لاہور)، محمد شفیق الحی (ڈی آئی خان)، محمد وقاص (لاہور)، ممتاز علی (لورالائی)، نصیر احمد (چکوال)، نورالاحکم (بونیر)، رفیق احمد (دادو)، رضا اصغر (شیخوپورہ)، سلیم بٹ (راولپنڈی)، سلطان محمود (لورالائی)، وقار احمد (اسلام آباد) اور ذیشان عارف (آزاد کشمیر) شامل ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نورالاحکم، ہدایت اللہ، مقبول احمد، ممتاز علی اور محمد شفیق الحی کو اب ابھرتے ہوئے پینل سے ترقی دے کر سپلیمنٹری II پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

    🔸 سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز
    10 میچ ریفریز پر مشتمل اس پینل میں ابوالحسنات راؤ (لاہور)، احمر سعید (کراچی)، علی گوہر (کراچی)، فضل اکبر شاہ (پشاور)، غلام مصطفیٰ (قصور)، انعام اللہ خان (لاہور)، محمد عامرالدین انصاری (کراچی)، سمیع الحق (فیصل آباد)، ثمن ظلفقار (شیخوپورہ) اور سہیل خان (لاہور) شامل ہیں۔

    🔸 ایمرجنگ پینل آف امپائرز
    پی سی بی کے 2025-26 سیزن کے لیے ابھرتے ہوئے امپائرز کا پینل 40 ارکان پر مشتمل ہے۔ اس میں ملک کے تقریباً تمام علاقوں سے باصلاحیت امپائرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عامر عطا (ڈی جی خان)، عبدالباسط (راولپنڈی)، عبد القیوم (کراچی)، ابرار احمد (قصور)، عدنان رشید (لاہور)، اجمل خان (سوات)، عاصم علوی (کراچی)، فاروق انور بجوہ (فیصل آباد)، فاروق جان (چارسدہ)، فرقان بٹ (لاہور) سمیت دیگر شامل ہیں۔

    🔸 خواتین امپائرز پینل
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین امپائرز کے لیے بھی 13 ارکان پر مشتمل پینل برقرار رکھا ہے۔ اس میں عافیہ امین، عائشہ فاروق، فخیرہ کاظم سیدہ، حمیرہ فراح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفیٰ، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز، ثانیہ اشرف، شکیلہ رفیق، سخن فیض، سمیرا ساجد اور ذکیہ گل شامل ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق ان پینلز کی تشکیل کارکردگی، قابلیت، تربیت اور ماضی کے سیزنز میں امپائرنگ کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس جامع نظام کا مقصد پاکستان میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانا اور نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے معروف سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ کے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برنارڈ جولین نے 1973 سے 1977 کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز اور 12 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔ وہ 1975 کے افتتاحی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے، جہاں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کے کیریئر میں ایک افسوسناک موڑ 1982 میں آیا، جب وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی باغی ٹیم کا حصہ بنے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

    پابندی کے بعد برنارڈ جولین نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور خاموش زندگی گزارتے رہے۔ ان کے انتقال پر ویسٹ انڈیز کرکٹ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شائقین انہیں ایک نڈر آل راؤنڈر اور ورلڈکپ ہیرو کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ برنارڈ جولین کا شمار اُن کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1970 کی دہائی میں ویسٹ انڈین ٹیم کو عالمی سطح پر طاقتور بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    کولمبو میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی خواتین نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

    اس سے قبل، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ویمنز ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے کیا۔سمرتی مندھانا 23 اور پراتیکا راول 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز پر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں۔ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ جمیما روڈریگز 32 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔دیپتی شرما نے 25 اور سنہ رانا نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔

    وکٹ کیپر رچا گھوش نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔بھارت کی پوری ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر پویلین لوٹ گئی اور یوں پاکستان کے سامنے 248 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

    اس سے قبل سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس موقع پر بھی بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

    ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ روایتی مصافحہ نہیں کیا اور اپنی متنازع "نو ہینڈ شیک” پالیسی کو برقرار رکھا۔فاطمہ ثنا نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہم وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں، ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور اگر بھارت کو 250 سے کم پر روکا گیا تو ہدف حاصل کرنا ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ کھیل میں سیاست لانے کی کوشش کی تھی۔

    بھارتی کپتان سوریا کمار نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے دباؤ میں پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔مزید یہ کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیائی کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا، جس کے باعث ٹرافی تاحال بھارتی ٹیم کے حوالے نہیں کی گئی۔

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

    اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

    بیوروکریٹس کی اقسام .تحریر:ملک سلمان

  • بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 بھارتی حکام کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گئی، جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں نے کینیا اور جاپان کے دو غیر ملکی کوچز کو کاٹ لیا۔

    اس افسوس ناک واقعے نے بھارت کے کامن ویلتھ گیمز 2030 اور اولمپکس 2036 کی میزبانی کے دعووں پر سوالات کھڑے کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 3 اکتوبر کی صبح کینیا کے اسپرنٹ کوچ ڈینس موانزو اور جاپان کی اسسٹنٹ کوچ میئیکو اوکوماتسو کو وارم اپ ٹریک پر آوارہ کتوں نے کاٹا۔کینیا ٹیم کے ڈاکٹر مائیکل اوکارو نے بتایا کہ موانزو کھلاڑی کی ٹریننگ کے دوران اسٹارٹنگ بلاکس درست کر رہے تھے کہ کتے نے ان کی دائیں پنڈلی پر کاٹ لیا۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جا کر ریبیز ویکسین لگائی گئی۔

    جاپانی کوچ اوکوماتسو نے بھی تصدیق کی کہ ٹریننگ کے دوران کتے نے انہیں کاٹا لیکن میڈیکل ٹیم نے بروقت علاج کر دیا۔ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے واقعے کی ذمہ داری ان افراد پر ڈالی جو اسٹیڈیم کے قریب آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق دہلی میں صرف 2024 میں 25 ہزار 210 افراد کو کتوں نے کاٹا، جب کہ 2023 میں یہ تعداد 17 ہزار 874 تھی۔جنوری 2025 میں ہی تقریباً 3 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اندازے کے مطابق دہلی میں اس وقت 8 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اگست 2025 میں دارالحکومت میں بڑھتے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تمام آوارہ کتوں کو سڑکوں سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں منتقل کیا جائے اور انہیں دوبارہ سڑکوں پر نہ چھوڑا جائے۔یہ واقعات بھارت کے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی میزبانی کے دعووں پر سنگین سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

  • چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں پاکستان نیوی کی کامیابی

    چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں پاکستان نیوی کی کامیابی

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے ماڑی انرجیز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    فائنل مقابلہ مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح ٹیم پاکستان نیوی کو 20 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ماڑی انرجیز کو 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

    ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے اکیڈمیز اور گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان نیوی ہاکی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    اسپنر ابرار احمد کی شادی، ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا

    کم عمر سوئیڈش ماحولیاتی کارکن سےاسرائیلی حراست میں غیر انسانی سلوک

    ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

  • اسپنر ابرار احمد کی شادی، ولیمہ 6 اکتوبر کو  ہوگا

    اسپنر ابرار احمد کی شادی، ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔

    ابرار احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب مہندی سے ہوا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس موقع پر 27 سالہ کرکٹر سبز شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق ابرار احمد کا نکاح پہلے ہی ہو چکا تھا اور آج وہ اپنی دلہن کو گھر لے آئیں گے۔ شادی والدین اور دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پائی۔

    ابرار احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں کراچی کنگز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ حاصل کی، جو 17 سال بعد انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کا تاریخی موقع تھا۔شادی کی تقریبات کے بعد وہ قومی اسکواڈ میں شامل ہو کر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے۔

    کم عمر سوئیڈش ماحولیاتی کارکن سےاسرائیلی حراست میں غیر انسانی سلوک

    بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

    خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس

  • روہت شرما سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی واپس ،شبمن گل نئے کپتان مقرر

    روہت شرما سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی واپس ،شبمن گل نئے کپتان مقرر

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تجربہ کار بلے باز روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ نوجوان اوپنر شبمن گل کو بھارت کی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شبمن گل اب ون ڈے ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔ شبمن گل کی بطور کپتان تقرری کو بھارتی کرکٹ میں نسلِ نو کی قیادت کی شروعات قرار دیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے مختلف فارمیٹس میں قیادت کرتے آرہے تھے اور ان کی کپتانی میں بھارت نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، تاہم حالیہ عرصے میں کارکردگی میں تسلسل نہ رہنے اور نئے ٹیلنٹ کو قیادت کے مواقع فراہم کرنے کے فیصلے کے تحت بی سی سی آئی نے یہ تبدیلی کی ہے۔بی سی سی آئی نے اس موقع پر آسٹریلیا کے خلاف آنے والی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسکواڈ میں اگرچہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو شامل رکھا گیا ہے، مگر دونوں سینئر کھلاڑیوں کو بطور کھلاڑی میدان میں اتارا جائے گا، نہ کہ قیادت کے کردار میں۔

  • پی سی بی کی نئی پالیسی سے بگ بیش لیگ متاثر، کرکٹ آسٹریلیا نے رابطہ کر لیا

    پی سی بی کی نئی پالیسی سے بگ بیش لیگ متاثر، کرکٹ آسٹریلیا نے رابطہ کر لیا

    پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی روکنے کے فیصلے پر کرکٹ آسٹریلیا پریشانی کا شکار ہوگیا اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔

    بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے، کیونکہ پی سی بی نے نئی این او سی پالیسی نافذ کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو این او سی صرف کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت بی بی ایل سمیت آئندہ تمام غیر ملکی ٹورنامنٹس کے لیے پہلے سے جاری کردہ این او سی بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ چند دنوں سے پی سی بی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مثبت پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔

    ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل میں حصہ لیں کیونکہ وہ لیگ کو نئی قدر بخشتے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ حلقوں میں بے تابی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان جیسے بڑے کھلاڑی اس سیزن کے لیے متوقع تھے۔ برسبین ہیٹ اور میلبورن اسٹارز نے تو اپنے میدانوں میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے اعزاز میں خصوصی سیکشنز بھی مختص کر رکھے ہیں۔

    اسنیپ چیٹ نے مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان، فیس لاگو ہوگی

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

    مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی

  • آئی سی سی ویمن  ورلڈکپ،تیسرا میچ،بنگلہ دیش  نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    آئی سی سی ویمن ورلڈکپ،تیسرا میچ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
    سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلےگئے میچ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں صرف 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،گرین شرٹس کی اننگ کا آغاز ہی تباہ کن تھا، معروفہ اختر نے پہلے اوور میں ہی عمیمہ سہیل اور سدرہ امین کو صفر پر آؤٹ کر دیا،اس کے بعد منیبہ علی اور رامین شمیم نے 42 رنز کی محتاط شراکت قائم کی، لیکن دونوں جلد ہی آؤٹ ہو گئیں اور پاکستان کا اسکور 13.4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 47 ہوگیا،رامین شمیم 39 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر رہیں جب کہ منیبہ نے 35 گیندوں پر 17 رنز بنائے،ان کے بعد عالیہ ریاض 13، سدرہ نواز 15 اور کپتان فاطمہ 22 رنز بناسکیں اور اسکور 29.3 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 100 ہوگیا،نمبر 9 پر آنے والی بیٹر ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کا اسکور 129 تک پہنچایا۔

    بنگلا دیش کی جانب سے نشیتا اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربیعہ خان نے بھی ایک وکٹ لی۔

    پاکستان کی جانب سے دیےگئے 130 رنز کے آسان ہدف کو بنگلا دیش نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بائیں ہاتھ کی اوپنر روبیہ حیدر نے 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا،کپتان نگار سلطانہ نے 44 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 62 رنز کی میچ وننگ شراکت بنی،اس کے علاوہ، مڈل آرڈر بیٹر سوبھانا موستاری نے بھی 19 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، ڈیانا بیگ اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ورلڈکپ کے میچ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ورلڈکپ کے میچ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے میچز دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کے لیے بھارت میں سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی جونیئر ٹیم کے میچز بھارت کے بجائے کسی غیر جانبدار مقام پر کرائے جائیں۔پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے بین الاقوامی فیڈریشن کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دے اور میچز کا انعقاد کسی ایسے ملک میں کرے جہاں غیر جانبدار ماحول میسر ہو۔

    جونیئر ہاکی ورلڈکپ رواں برس 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی شرکت اس بار بھی غیر یقینی نظر آ رہی ہے کیونکہ اس سے قبل قومی ٹیم نے بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں کھیلا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے بھیجے گئے خط پر ایف آئی ایچ غور کرے گی اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔