Baaghi TV

Category: کھیل

  • گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    کولمبو:پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔

    سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا، وکٹوں کے پیھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

    سری لنکا کےدوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونا رتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دیکھایا، وہ 40 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔

    دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گزشتہ میچ میں حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں جب کہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور نسیم شاہ۔

    یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

  • سری لنکا اور زمبابوے کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں بسیں چلانے لگے

    سری لنکا اور زمبابوے کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں بسیں چلانے لگے

    میلبورن: سری لنکا کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے بسیں چلانے لگے۔

    باغی ٹی وی :سری لنکا کےسابق کرکٹرز سورج راندیو اور چنتھاکا جےسنگھے آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلیے بسیں چلانے لگے، زمبابوے کے سابق کرکٹر ویڈنگٹن ماوینگا بھی میلبورن میں بس چلا رہے ہیں یہ تینوں ایک کمپنی ٹرانس ڈیو کے لیے کام کرتے ہیں-

    تینوں اپنے شوق کو بھی نہیں بھولے، وہ بس ڈرائیونگ کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات لوگ انھیں پہچان کر بات چیت بھی کرتے ہیں، تینوں اپنے ملکی حالات اور محدود ذرائع آمدنی کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے اور یہاں پر کلب کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

    رندیو، چنئی سپر کنگز (CSK) کے آف اسپنر، جو 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے پلیئنگ الیون کا حصہ تھے، نے کھیل سے الگ ہونے کے بعد اپنی روزی روٹی کو پورا کرنے کے لیے آسٹریلیا میں بس ڈرائیور کا کام شروع کیا ہے۔ .

    36 سالہ رندیو نے 12 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ اس نے ٹیسٹ میں 43 وکٹیں، ون ڈے میں 36 وکٹیں اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

    انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب ایک اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل میں سی ایس کے کی نمائندگی کرتے ہوئے، رندیو نے یلو آرمی کے لیے 2 سیزن کھیلے جہاں انہوں نے 8 گیمز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    بس چلانے کے علاوہ، سابق کھلاڑی ڈینڈنونگ کرکٹ کلب کے لیے ضلعی سطح پر کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہے سورج رندیو کو کرکٹ آسٹریلیا نے 2020-21 بارڈر-گواسکر سیریز سے قبل اسپن کے خلاف آسٹریلوی بلے بازوں کی مدد کے لیے نیٹ باؤلر کے طور پر بھی بلایا تھا۔

    سری لنکا کے ایک اور کھلاڑی آل راؤنڈر چنتھاکا جے سنگھے بھی آسٹریلیا میں بس چلا کر اپنا پیٹ پال رہے ہیں 42 سالہ نے اپنے ملک کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2009 میں ناگپور میں کھیلے گئے ٹی 20 میں بھارت کے خلاف کیا اور 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کا حصہ بھی رہے-

    زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر واڈنگٹن میوینگا، جنہوں نے 2005 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ بھی روزی کمانے کے لیے آسٹریلیا میں بس چلا رہے ہیں۔ اپنے پہلے میچ میں، انہوں نے دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 14 رنز بنائے اور اس وقت کے کپتان سورو گنگولی کی وکٹ بھی حاصل کی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سب اب بھی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔ یہ سبھی باقاعدگی سے پریکٹس بھی کرتے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں موقع حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    اس وقت سری لنکا کی معیشت اور حکومت کریش کر چکی ہے اور شہری امن بحال کرنے کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن یہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ ان کرکٹرز نے کب ملک چھوڑ کر کسی اور ملک میں ملازمت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • دوسرا اور آخری ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا اور آخری ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے-

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہےجس میں مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جا ر ہا ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں لیکن اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

    اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

    سری لنکا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے 337 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر میں متوقع عالمی فٹ بال کپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی قطر ورلڈ کپ میں تقریبا چارماہ کا وقت باقی ہے لیکن جس رفتار سے فٹ بال شائقین ہوٹلوں میں ابھی سے اپنے لیے کمرے یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں اس سے لگتا ہے کہ ‘ قطر ورلڈ کپ 2022 ‘ کے موقع پر ہوٹلوں میں جگہ ملنا مشکل ہو جائے گا فٹ بال شائقین کی کوشش یہ لگتی ہے کہ فٹ بال کے ساتھ قطر کے علاوہ پڑوسی ملکوں بشمول متحدہ عرب امارات کی سیر کا بھی لطف اٹھائیں۔

    مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی برطانوی ہوٹل چین ‘ پریمئیر ان ‘ فٹ بال دیکھنےکےلیے قطر آنے والے متوقع شائقین کے لیے ابھی سے تیاریوں کو تیز کر چکی ہے العربیہ کے مطابق برطانوی ہوٹل چین کے ڈائریکٹر سائمن لی کا کہنا ہے کہ میزبانی کے میدان میں ہم ایک اور بڑے سیزن کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ معمول کی سیاحتی سرگرمیوں کے عروج کے دنوں میں ہی قطر ورلڈ کپ ہونے جارہا ہے۔’

    سائمن لی کےمطابق ‘ پریمئیر ان ‘ کے لیے بھی قطر ورلڈ کپ کے دنوں میں سرگرمی عروج پر ہوگی، جس کی شروعات ابھی سے ہو چکی ہیں۔ ہمارے ہوٹلوں میں لوگوں کی دلچسپی غیر معمولی ہوگی ، اس کے علاوہ کھانوں اور کھیلوں کی وجہ سے بھی ہمارے ہوٹل نمایاں اور اہم رہیں گے۔

    اگرچہ ورلڈ کپ قطر میں ہورہا ہوگا۔ لیکن یو اے ای فٹ بال شائقین کی آمدو رفت اور قیام و طعام کے ایک بہت بڑے اور کلیدی مرکز کے طور پر سامنے ہوگا۔ شائقین شٹل پروازوں کے ذریعے بھی قطر اور دبئی کے درمیان رش کر رہے ہوں گے۔ ہماری کمپنی تمام ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں تیزی دیکھ رہی ہے۔ حتٰی کے حال ہی میں کھلنے والی ‘پریمئیر ان’ کی ‘برشا ہائیٹس’ میں ستر فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔

    ہم پہلے سے ہی ماہ نومبر کے لیے اپنے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں حالیہ چند ہفتوں سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ہوٹل چونکہ ائیر پورٹس کے قریب تر ہیں اس لیے فٹ بال شائقین کے لیے دلکشی زیادہ رکھتے ہیں۔

    ایک تجزیہ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2022 کی آخری سہ ماہی متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے عروج کے دن ہوں گے –

    قطر ورلڈ کی اس 28 دنوں تک جاری رہنے والی پر جوش سرگرمی کے دوران شائقین کے لیے بیس لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ ان ٹکٹوں میں سے بارہ لاکھ ٹکٹ اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ فٹ بال شائقین دنیا بھر سے بالعموم اور مغربی دنیا کے ساتھ ساتھ عرب دنیا سے بالخصوص بڑی تعداد میں متوقع ہیں۔

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • سری لنکا نے  ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

    سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کوپوزیشن بھی واضح کردی

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کوپوزیشن بھی واضح کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔اس نئی اور تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا ہے ، آئی سی سی کی طرف سے جاری کردی رینکنگ میں پہلے دونمبرپاکستانیوں کے ہیں

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اور رضوان کے علاوہ پاکستان کا صرف ایک ہی بلے باز شامل ہے جو فخر زمان ہیں اور ان کا نمبر 43 واں ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ بولرز میں پاکستان کے شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97 ویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    ون ڈے کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

    سری لنکا میں کشیدگی:کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    ون ڈے کے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

     

    دوسری طرف گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو4 وکٹ سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آخری روز 120 رنز درکار تھے جب کہ سری لنکا کو 7 وکٹیں چاہیئے تھیں۔

     

     

     

    بدھ کو کھیل کے آخری روز پاکستان نے 342 رنز کےہدف کا تعاقب محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے رنز کی رفتار کوآگے بڑھایا۔ محمد رضوان 40 رنز بنا کر جیا سوریا کی گیند پرایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔

     

     

    پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان 12 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر وکٹ کیپرڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

     

     

    حسن علی صرف 5 رنز بناسکے اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

     

     

    عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے 160 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

     

    سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز اسکور کئے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

     

     

    سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے اور پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں،حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ اور محمد نواز کےحصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

     

     

    دوسری اننگز میں محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں پربتھ جیاسوریا نے 5 وکٹ حاصل کی تھیں۔ انھوں نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ حاصل کئے۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

    گال: گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ کھیل کے میدان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔

    سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔

    دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔

    آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا تھا۔

    پانچ وکٹیں گرنے کے بعد اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حسن علی کو میدان میں بھیجا گیا لیکن وہ صرف ایک چوکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے محمد نواز آئے اور ابتدائی طورپر یہ جوڑی خاصی محتاط رہی لیکن پھر دونوں نے کھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔

    عبداللہ شفیق نے اس دوران بہترین بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنے 150 رنز مکمل کیے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 325 تک پہنچا ہی تھا کہ سری لنکا کو ایک وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ڈیپ اسکوائر لیگ پر کاسن رجیتھا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔

    اس کے بعد دونوں نے مزید رنز جوڑتے ہوئے اسکور کو 331 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑ گیا۔

    بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو ہدف حاصل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور قومی ٹیم نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی ہدف حاصل کر لیا۔

    عبداللہ شفیق 158 رنز بنا کر کی شاندار اننگز کھیل کر ناقبال شکست رہے جبکہ نواز نے 19رنز بنائے۔

    جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 139 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے 337 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ای سی بی کا چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور وفد عالمی کپ سے قبل رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیڈول دورہ پاکستان کیلیے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا-

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

    وفد میں کرکٹ آپریشنز کے 2 اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے، وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفدکوایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

    بعدازاں وفد نیشنل اسٹیڈیم بھی جائیگاجہاں وہ انتظامیہ اور دیگراداروں کےاجلاس میں شرکت کےبعد گراؤنڈ اوراطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیگا،اگلے روز 20 جولائی کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ21 جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا، 22 جولائی کو وطن واپس روانہ ہونے والا وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کی روشنی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ انگینڈ کرکٹ ٹیم کی7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ستمبر کے وسط میں پاکستان آمد طے ہے اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

  • آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہر پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔


    یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے 0

    ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    آسٹریلوی ماہر ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔

    ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ