Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے گھٹنے کے آپریشن کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ احباب سے دعائے صحت کی درخواست کرتےہیں

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    اس سلسلے میں سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے گھٹنوں کے اب تک 5 آپریشنز ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ یہ چھٹا آپریشن آخری ہوگا اور انھیں درد سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔

    شعیب اختر نے پاکستان کے لیے کھیلنے کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس آپریشن کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے تا کہ ٹھیک ہوکر دوبارہ ہلکی پھلکی کرکٹ شروع کرسکیں۔

     

    اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں دونوں گھٹنوں کی جزوی تبدیلی ہوگی اور یہ 8 گھنٹے طویل سرجری ہوگی۔ سرجری کے بعد تقریبا 3 ہفتے کا آرام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے پاکستان نے لئے 1997 سے 2011 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔

    بہت جلد چھری کے نیچے آنے والا ہوں۔ شعیب اختر

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نےچند دن پہلے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

    شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مارچ 2011 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، کیریئر کو الوداع کہنے سے قبل وہ کافی عرصے تک فٹنیس کے مسائل سے دوچار رہے تھے۔

    شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ فلم بننے کی تصدیق کردی

    انہیں دنیا کے فاسٹ ترین باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کی باؤلنگ کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ کے برابر ہوتی تھی، اپنے کیریئر میں وہ کئی تنازعات، اسکینڈلز اور مسائل سے دوچار رہے جب کہ کیریئر ختم ہونے کے بعد بھی وہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے 24 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈمیڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

    نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے، نوح کے والد غلام دستگیر بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں، نوح بٹ اپنے والد کی نگرانی ہی میں ٹریننگ کرتے ہیں-

    کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوح دستگیر نے کہا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں،میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھےجبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیاحکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں،میں نے اپنا کام کردیا،اب وہ کر کے دکھائیں۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے نوح دستگیر بٹ کا گولڈ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

  • کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لیفٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامیابی حاصل کرلی،نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا،نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا،نوح دستیگر بٹ نے سنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلو وزن اٹھایا.

    اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا برانز میڈل ہے۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

     

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

     مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

     

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    لندن: انگلینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی سری لنکن کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز کے مطابق کیمپ سے ایک خاتون جوڈو کھلاڑی اور ٹیم کی منیجر لاپتہ ہیں تاہم دونوں کے نام اب تک سامنے نہیں آئے ہیں 70ویں کامن ویلتھ گیمز میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والی جوڈو ٹیم کی مینیجر اپنے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد غائب ہو گئیں۔

    سری لنکا: صدارتی محل سے پرچم چرانے والا شخص گرفتار

    کامن ویلتھ گیمز کے دوران خاتون جوڈو کھلاڑی اپنا کل کا مقابلہ ہار گئی تھیں جس کے بعد مبینہ طور پر ایونٹ سے غائب ہیں، دوسری جانب برمنگھم میٹروپولیٹن پولیس نے سری لنکن انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ ہونے والی کھلاڑی اور آفیشل کو فوری طور پر ڈھونڈنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دریں اثنا، سری لنکا کے دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل (ر) دمپتھ فرنینڈو نے مزید مسائل سے بچنے کے لیے سری لنکن دستے میں شامل 108 کھلاڑیوں اور 51 اہلکاروں کے تمام پاسپورٹ حاصل کر لیے ہیں تاکہ مزید مسائل سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے دستے میں 51 آفیشلز اور 110 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ جوڈو ٹیم میں 3 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں نے ڈیمپنگ کی ہے کیونکہ وہ سری لنکا واپس نہیں جانا چاہتے ہیں، جو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں ملک بھوک، مظاہروں، سیاسی عدم استحکام اور ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات کی شدید قلت سے دوچار ہے، سری لنکا اس جزیرے سے فرار ہو رہے ہیں جو حال ہی میں سیاحوں کی پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔

    گزشتہ ہفتے، بحرالکاہل میں ایک بڑے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے سری لنکا کی بحریہ کے نو ملاحوں نے امریکہ میں رہنے کی کوشش میں جہاز سے چھلانگ لگا دی وہ ملاح جو 50 افراد پر مشتمل دستے کا حصہ تھے جو ہوائی اور جنوبی کیلیفورنیا کے درمیان 26 ممالک پر مشتمل بحر الکاہل کی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لے رہے تھے، توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سری لنکا کے جہاز پر واپس آئیں گے جو امریکہ کی طرف سے تحفہ تھا انہوں نے 27 اور 36 کے درمیان مختلف درجوں اور عمروں کی نمائندگی کی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتاری، حراست اور ملک بدری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اور جو لوگ امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجد ہیں انہیں 10 سال تک امریکہ واپس آنے سے روکا جا سکتا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    خوراک، پیسے اور ملازمتوں کی شدید قلت کےساتھ، سری لنکن قانونی اور غیر قانونی ذرائع سے بڑے پیمانے پر ملک چھوڑ رہے ہیں مرد، خواتین اور بچے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کشتیوں میں آسٹریلیا اور پڑوسی ملک بھارت جانے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دریں اثناء سری لنکا کے فارن ایمپلائمنٹ بیورو نے رواں ماہ کہا ہے کہ جنوری سے جولائی کے پہلے ہفتے تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سری لنکن ملازمتوں کی تلاش میں دوسرے ممالک کو روانہ ہوئے ہیں۔

    بیورو نے ایک بیان میں کہا، "27,937 لوگ صرف اس سال جون میں ملازمتوں کے لیے بیرون ملک گئےزیادہ تر سری لنکن مشرق وسطیٰ کے ممالک کو روانہ ہو رہے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز: بھارت سے مقابلے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

  • پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہونے پر مجبور ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق باکسنگ مقابلے کے ٹیکنیکل مندوبین نے زوہیب رشید کا نام مقابلے کے ڈراز میں شامل نہیں کیا تھا۔آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتظامیہ باکسر کو جگہ نہیں دے سکتی۔

    باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن، کامن ویلتھ گیمز کو خط لکھے گا اورکھیلوں کے لیے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں رسائی پر پی سی بی کا اظہار مسرت

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید کے باہر ہونے کا معاملہ سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا جب مقابلے کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا اور زوہیب کا نام فلائی ویٹ کیٹیگری کے ڈراز سے غائب تھا۔

    ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

    پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) ذرائع کے مطابق جب یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے نوٹس میں لائی گئی تو پاکستان باکسنگ دستے کو بتایا گیا کہ یہ غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔تاہم 3 دن تک معاملے کو گھسیٹنے کے باوجود غلطی کو درست نہیں کیا گیا اور مقابلے کے دن آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستانی انتظامیہ سے کہا کہ باکسر کو جگہ نہیں دی جا سکتی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ

    پی بی ایف کے سیکرٹری کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ‘‘یہ انتہائی مایوس کن ہے، یہ اس کھلاڑی کے لیے ذہنی اذیت ہے جو کسی اور کی غلطی کی وجہ سے تین دن تک غیر یقینی صورتحال میں رہا۔’’انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

  • انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

    انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اپنے بمپر ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

    سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سےقبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹونٹی سائیڈ کے خلاف سات میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

    ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ2005 کے بعدپہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

    روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    روب کی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی اور پی سی اے کے نمائندگان کی پری ٹور آمد اورٹورز کے شیڈول کی منصوبہ بندی میں تعاون کرنے پر پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔

    شیڈول:
    20 ستمبر، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
    22 ستمبر، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
    23 ستمبر، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
    25 ستمبر، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
    28 ستمبر، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
    30 ستمبر، چھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
    2 اکتوبر، ساتواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

  • پشاورزلمی یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے والی پاکستان کی پہلی پی ایس ایل فرنچائز

    پشاورزلمی یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے والی پاکستان کی پہلی پی ایس ایل فرنچائز

    برطانیہ کے بعد پشاور زلمی یورپ میں ٹیلنٹ کرنے والی پاکستان کی پہلی پی ایس ایل فرنچائز

    آسٹریا کے بعد جرمنی میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ

    پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے

    پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے والی پہلی فرنچائز بن گئی ۔ یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران آسٹریا کے بعد جرمنی میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کیا گیا پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے آسٹریا اور جرمنی کے بعد اسپین فرانس اور اٹلی میں بھی پشاور زلمی ٹیلنٹ کا انعقاد ہوگا پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز لیں گے پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کمیونٹی اور وہاں کے مقامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں گے

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بعد یورپ کے پانچ ممالک میں ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد پاکستان کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ،گلوبل زلمی کلبز اور مقامی نوجوان کرکٹرز میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے ۔اس کے علاوہ ان ٹرائلز سے پاکستان کا مثبت امیج بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوگا آسٹریا اور جرمنی کے بعد 27 جولائی کو اٹلی اور 30 جولائی کو اسپین میں ٹرائلز ہوں گے

    یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کررہا یے ۔یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے ، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

  • کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    لندن:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا کوارٹر اچھا کھیلی اور مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا لیکن دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو کیوی ٹیم حاوی آگئی۔

    کیوی کھلاڑی ہوگو نے دو منٹ میں دو گول داغ دیے لیکن 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا۔

    تیسرے کوارٹر میں بھی کیویز چھائے رہے اور تھامس نے اسکور 1-3 کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لین سیم نے ایک اور گول کردیا اور نیوزی لینڈ کو 1-4 فتح دلا دی۔

    ایونٹ میں پاکستان ٹیم دو میچز کے بعد صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے اور اس شکست کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔

    اس سے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

    کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18 ، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

    پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اسے دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھاناپڑا، ارم جاوید صفر کے اسکور پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں، پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، منیبہ علی 32 ، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔

    ان کے علاوہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثناء 8 ، کائنات امتیاز 2 اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، ارم جاوید اور ڈیانا بیگ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوورکی آخری گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔