Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سےبڑا سکور 498 بناکراپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

    انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سےبڑا سکور 498 بناکراپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

    ایمسٹیلوین: انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کراپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا جس پرکرکٹ کی دنیا بھی حیران ہے،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین میں انگلینڈ اور میزبان ٹیم کے مابین پہلے ون ڈے میچ میں بابائے کرکٹ نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے سکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    انگلینڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔

    برطانوی اننگز میں تین سنچریاں بنیں، جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 70 گیندوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، دوسرے سنچری سکور کرنے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔

    اس فہرست میں تیسرے سنچری بنانے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جن کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے اور انہوں نے 109 گیندوں پر 125 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگسٹون 66 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسری طرف جوز بٹلر نے نیدر لینڈز کے خلاف 47 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی، اس سے قبل انہوں نے دو بار پاکستان کے خلاف 50 اور 46 گیندوں سنچریاں بنائی تھیں۔

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    اس سے پہلے بھی ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ انگلینڈ کے ہی پاس تھا، 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ کے نقصان پر 481 رنز بنائے، 2016 میں پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز بنائے جبکہ اس فہرست میں سری لنکا کا نام بھی شامل ہے جس نے 2006 میں نیدر لینڈز کے خلاف ہی 9 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بنائے تھے۔

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

  • ون ڈے رینکنگ:بابراعظم  کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی آئی سے نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشنوں پربراجمان ہو گئے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں جبکہ امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سینچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔


    آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

    آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبر آگئے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی…

    ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے-

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ میں بہتری آئی ہے-

    قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

  • پاکستان کی خاتون کھلاڑی انیتا نے آسٹریلوی کھلاڑی کو باکسنگ مقابلے میں دی شکست

    پاکستان کی خاتون کھلاڑی انیتا نے آسٹریلوی کھلاڑی کو باکسنگ مقابلے میں دی شکست

    پاکستان کی خاتون کھلاڑی انیتا نے آسٹریلوی کھلاڑی کو باکسنگ مقابلے میں دی شکست
    پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی انیتا کریم نے بنکاک میں آسٹریلوی کھلاڑی Uyen Ha کو بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں ہرا دیا

    وادی ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں آسٹریلوی حریف یوئن ہا کو شکست دی ہے، انیتا اپنی آسٹریلوی حریف کے خلاف تینوں راؤنڈ جیتنے میں کامیاب رہیں،انیتا کے بھائی علمی کریم نے فخر کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی انیتا پچھلے کچھ سال سے فیئرٹیکس ٹریننگ سینٹر پتایا میں تربیت لے رہی ہیں

    انیتا نے جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خود بھی ٹویٹ کی اور ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی، انیتا کا کہنا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے اورسب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے محبت دی اور تعاون کیا انہوں نے اس یادگار فتح پر اپنی ٹیم کو بھی سراہا

    سوشل میڈیا صارفین نے انیتا کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی ہے، انیتا کریم پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں جو متعدد قومی اور بین الاقوامی مقابلے جیت چکی ہیں

    انیتا کریم پاکستان میں 300 سے زیادہ پیشہ ورانہ ایم ایم اے فائٹرز میں واحد خاتون ہیں انیتا اسلام آباد میں اپنے بھائیوں کے قائم کردہ ایم ایم اے ٹریننگ سنٹر میں دیگر فائٹرز اور ٹرینرز کے ہمراہ تربیت حاصل کرتی ہیں ان کی پہلی پیشہ ورانہ لڑائی 2018 میں ہوئی تھی ،مشکل ترین کھیل کا حصہ بننے والی انیتا کریم کا کہنا ہے کہ وہ مکسڈ مارشل آرٹ کے کھیل کے ذریعے یہ میسج دینا چاہتی ہیں کہ خواتین کسی شعبے میں بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اس سوچ کو اب ختم ہونا چاہئے کہ خواتین، مردوں کے تقابل میں کمزور ہیں

  • ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ملتان:پاکستان نے تینوں ایک روزہ میچ جیت کرکلین سویپ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرایا گیا۔ آندھی کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    ویسٹ انڈیز اننگز

    270 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 21، کائل مائیرز 5، شامرہ بروکس 18، کیاسی کارٹی 33، نکولس پوران 11، روومین پاول 10، عقیل حسین 60، کیمو پال 21، روماریو شیفرڈ 16، ہیڈن والش 3 اور جیڈن سیلز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شاہینوں کی جانب سے شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم صرف 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نکولس پوران نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

     

    ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، شائی ہوپ، کائیل مائیرز، شامرہ بروکس، روومین پاول، کیاسی کارٹی، کیمو پال، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ہیڈن والش اور جیڈن سیلز شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    مین آف دی میچ/ سیریز

    78 گیندوں پر 86 رنز بنانے اور 62 سکور کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تین میچوں میں 199 رنز بنانے پر امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میچ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا پاکستان نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا جو کہ کرکٹ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا-

    ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

  • غیرقانونی فیلڈنگ، ایمپائرنے ویسٹ انڈیزکو پاکستان کیخلاف 5 رنزانعام میں دے دیئے

    غیرقانونی فیلڈنگ، ایمپائرنے ویسٹ انڈیزکو پاکستان کیخلاف 5 رنزانعام میں دے دیئے

    پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی،لیکن میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5رنز اضافی دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا –


    ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    ملتان: پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

     

    شامار بروکس 42 اور کائیل مئیرز 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
    پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دے دیا۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے۔نوجوان بلے باز امام الحق نے بھی گزشتہ میچ کی زبردست فارم اور کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے آبائی شہر میں کھیلے جانے والے میچ میں 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان نے 22، 22 رنز بنائے۔پاکستانی اوپنر فخرزمان 17 اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد وسیم 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔
    اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان نکولس پوران، شائے ہوپ، کائیل میئرز، شمارہا بروکس، برینڈن کنگ، رومین پوویل، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، الزاری جوزف، ہیڈن والش اور اینڈرسن فلپ ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کووڈ-19 کے 5 کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے شروع میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رضامندی ظاہر کرلی ہے، جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

    ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔50 اوورز پر مشتمل میچز کا میگا ایونٹ اگلے سال اکتوبر/نومبر میں کھیلا جائے گا۔

  • متنازعہ سعودی حمایت یافتہ LIV ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے گولفرز PGA ٹور سے معطل

    متنازعہ سعودی حمایت یافتہ LIV ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے گولفرز PGA ٹور سے معطل

    PGA نے تصدیق کی ہے کہ وہ ان تمام کھلاڑیوں کو معطل کر دے گا جو فی الحال کھیل رہے ہیں یا سعودی فنڈ سے چلنے والی LIV گالف انویٹیشنل سیریز میں حصہ لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

    جمعرات کو بھیجے گئے ٹور کے ایک میمو میں ہرٹ فورڈ شائر کے سنچورین کلب میں اس ویک اینڈ کے افتتاحی LIV ایونٹ میں حصہ لینے والے 17 کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔ اس نے تصدیق کی کہ وہ کھلاڑی اب ٹور ایونٹس یا پریذیڈنٹ کپ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

    زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

    سابق عالمی نمبر 1 ڈسٹن جانسن ان ہائی پروفائل ناموں میں شامل ہیں جو مستقبل قریب میں ٹور میں شامل نہیں ہوں گے۔ دریں اثنا، فل میکلسن، سرجیو گارسیا اور لی ویسٹ ووڈ کی پسند نے بھی اپنی اسناد منسوخ کر دی ہیں۔پی جی اے ٹور کمشنر جے مونہن نے میمو میں کہا، "ان کھلاڑیوں نے اپنی مالیاتی وجوہات کی بنا پر اپنا انتخاب کیا ہے۔” "لیکن وہ آپ کی طرح PGA ٹور ممبرشپ کے فوائد، تحفظات، مواقع اور پلیٹ فارم کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ طرزعمل ہمارے مداحوں اور ہمارے شراکت داروں کی بے عزتی کرتا ہے۔ آپ نے ایک مختلف انتخاب کیا ہے، جو کہ ٹورنامنٹ کے ضوابط کی پابندی کرنا ہے جس سے آپ نے PGA ٹور کارڈ حاصل کرنے کا خواب پورا کرتے وقت اتفاق کیا تھا اور — زیادہ اہم بات یہ ہے کہ — مقابلہ کرنا۔ پیشہ ورانہ گولف کی دنیا میں نمایاں تنظیم کے حصے کے طور پر۔”

    LIV گالف انویٹیشنل سیریز سے اس سال آٹھ ایونٹس کی میزبانی متوقع ہے، ہر ایک کم از کم $25 ملین (£20m) انعامی رقم میں پیش کرے گا، جس میں سے 4 ملین ڈالرز فاتح کو جائے گا۔ بریک وے مقابلہ — جسے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے — توقع ہے کہ 2024 تک ٹورنامنٹ کی تعداد بڑھ کر 14 ہو جائے گی۔

    پی جی اے ٹور سے کس کو معطل کر دیا گیا ہے؟

    سابق عالمی نمبر ایک ڈسٹن جانسن اور ساتھی امریکی کیون نا دونوں نے دورے سے استعفیٰ دے دیا تاہم چھ بار کے بڑے چیمپئن فل میکلسن نے دورہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    امریکی گالفر ٹائیگرووڈز نے ساتھیوں کی محبت دیکھی تو کیسے جذباتی ہوئے .

    ان تمام کو پی جی اے ٹور ایونٹس میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

    رائڈر کپ کے ہیروز سرجیو گارشیا، لی ویسٹ ووڈ اور ایان پولٹر پر بھی مقابلے میں شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ان کے ساتھ گریم میکڈویل، لوئس اوستھوئزن، چارل شوارٹزل، ہڈسن سویفورڈ، ٹالور گوچ، برینڈن گریس، میٹ جونز، اینڈی اوگلٹری، پیٹر یوہلین اور ٹورک بھی شامل ہیں۔ پیٹیٹ

    کیوں LIV گالف اس وقت کھیل میں سب سے زیادہ متنازعہ ٹورنامنٹ ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز حادثے میں شدید زخمی

    ٹائیگر ووڈس نے مبینہ طور پر LIV سیریز میں شامل ہونے کی ایک بڑی پیشکش کو مسترد کر دیا اور Rory Mcllroy نے اس کے بجائے اپنے کینیڈین اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کا انتخاب کیا۔

    مسٹر موناہن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پی جی اے ٹور سے مستعفی ہونے والے کھلاڑی – گارسیا، ویسٹ ووڈ، جانسن، کیمر، میک ڈویل، نا، اوستھوئزن، پیٹٹ، گریس اور شوارٹزل – کو اسپانسر کی چھوٹ کے ذریعے غیر اراکین کے طور پر ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ انہیں FedExCup پوائنٹس کی فہرست سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

    LIV گالف کیوں متنازعہ ہے؟

    LIV گالف اس لیے آگ کی زد میں آ گیا ہے کیونکہ اسے سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ سے فنڈنگ ​​ملتی ہے، جس کے سربراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔اس نے مبینہ طور پر 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل یوکے نے ایل آئی وی گالف کھلاڑیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ خلیجی ریاست کے "خوفناک انسانی حقوق کے ریکارڈ” کی وجہ سے "سعودی کھیلوں کی دھلائی کے خواہش مند” ہیں۔ایمنسٹی کے مطابق، سعودی عرب میں خواتین کو شادی، طلاق، وراثت اور بچوں کی تحویل میں سنگین امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

    ہیومن ڈگنیٹی ٹرسٹ نے کہا ہے کہ بادشاہی میں ہم جنس پرستوں، ہم جنس پرستوں، ابیلنگی اور ٹرانس جینڈر لوگوں کے اکثر گرفتار ہونے کے "کافی ثبوت” بھی موجود ہیں۔اس سال کے شروع میں سعودی عرب نے دہشت گردی اور دیگر جرائم بشمول "منحرف عقائد” رکھنے پر 81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

    لاہور:پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکربہت آگے نکل گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی جس کے بعد وہ کم سے کم اننگز میں17 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔

     

     

     

    اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 ون ڈے اننگز کھیلی تھیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے کیریئر کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ کی 14 جبکہ ویرات کوہلی اور کوئن ٹن ڈی کوک کی 12، 12 سنچریاں تھیں۔اس کے علاوہ بابر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے دو مرتبہ تین مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے۔

    بابر نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

     

    بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان ایک ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے، بابر نے صرف 13 اننگز میں بطور کپتان ہزار رنز مکمل کیے۔اس کے علاوہ بابر اعظم نے آخری پانچ ون ڈے اننگز میں 534 رنز بنائے جس کے بعد وہ پانچ مسلسل اننگز کے کسی بھی بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

     

     

    اس سے قبل فخر زمان نے مسلسل پانچ اننگز میں 515 رنز بنائے تھےمسلسل پانچ اننگز کے بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز 596 کا ریکارڈ ویرات کوہلی کا ہے۔اس کے علاوہ بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

    بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔

  • بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:


    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کپتان کین ویلیم سن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ویلیم سن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں-

    ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے –

    ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن اشون کا دوسرا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جمیسن دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں-

    ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے میں امام الحق کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ شاہین آفریدی بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کی تیسری اور بالنگ میں شاہین آفریدی کی 10ویں پوزیشن ہے

    عمر اکمل کے ساتھ دھوکہ ہو گیا